Tag: بلاول بھٹوزرداری

  • بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بلاول بھٹو کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں وزیراعظم شہبازشریف،آصف زرداری، آصفہ بھٹو ، یوسف رضاگیلانی،شاہ زین بگٹی،مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔

    تقریب میں بلاول بھٹووفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا، بلاول وزارت خارجہ کا قلم دان سنبھالیں گے۔

    حلف برداری کے بعد صدر مملکت نے بلاول سے ہاتھ ملایا، وزیراعظم شہباز شریف نے گلے مل کر ان کو مبارکباد دی جبکہ بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو کو بھی گلے لگایا۔

    خیال رہے بلاول بھٹو وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کا کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جانے کی حامی بھرلی ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ سی ای سی نےبلاول بھٹوکی کابینہ میں شمولیت کی توثیق کردی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے ، جس میں سیاسی لائحہ عمل پرغورہوگا۔

  • عوامی رابطہ مہم : پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا

    عوامی رابطہ مہم : پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لئے پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس دس جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیردس جون کواسلام آباد میں سات بجے ہوگا، اجلاس کی مشترکہ صدارت چئیرمین پیپلز پارٹی اورصدرپی پی پارلیمنٹیرینز کریں گے، اجلاس میں سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پرغورہوگا۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اورلے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا، عوام کوسڑکوں پرآکرملک اورمعیشت کوبچانا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور معیشت کو بچانا ہوگا، بلاول بھٹو

    گذشتہ روز عید کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کے لئے دعاگو ہوں، رمضان المبارک کی اصل روح صبروعاجزی ہے، اس جذبے کی رمضان کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا ملک کے غریب عوام کے لئےفکرمند ہوں، عوام مہنگائی میں گزر بسرنہ ہونے سے آہیں بھرنے پرمجبور ہیں، عید پر نادار و محتاج افراد کو بھولنا نہیں چاہئے، ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والوں اور ظلم کا شکار لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے۔

  • الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی‘ شرجیل میمن

    الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی‘ شرجیل میمن

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کسی صورت سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈرہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لوگ بلاول بھٹوزرداری کو ایک ترقی پسند نوجوان لیڈر کے طور پرپسند کرتے ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

    جی ڈی اے سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جی ڈے اے کے رہنما سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں مگرہم کسی صورت سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے۔

    پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےسےروکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کوسازگارماحول نہیں مل رہا، انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریاست کوچیلنج کرنے اور ہتھیاراٹھانے والوں سے عسکری طورپرنمٹنا چاہیے، بلاول بھٹو

    ریاست کوچیلنج کرنے اور ہتھیاراٹھانے والوں سے عسکری طورپرنمٹنا چاہیے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ریاست کوچیلنج کرنے والوں سے عسکری طورپرنمٹنا چاہئیے، انتہاپسندی اور دہشت گردی  سے نمٹنے کےلئے وسیع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے وسیع حکمت عملی کی ضرورت ہے، ریاست کو چیلنج کرنے اور  ہتھیار اٹھانے والوں سے عسکری طورپرنمٹنا چاہیئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف دہشت گردی ہی نہیں انتہا پسندی کے خاتمے پر بھی توجہ دینی کی ضرورت ہے اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے پولیس،عدلیہ،تعلیم اورنصاب میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان میں کسی حدتک تمام سیاسی جماعتیں خاندانی سیاست پرانحصارکرتی ہیں تاہم ہماری جماعت نے خاندانی سیاست کا راستہ اپنی مرضی سے نہیں چنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نانا اور والدہ کا قتل نہ کیا جاتا تو نانا سیاستدان ہوتے اور  والدہ دفتر خارجہ ہوتیں  اور وہ خود ایک طالبعلم ہوتا۔

    وزیراعظم بننے کے سوال پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے، اپنے نظریات اور مقاصد حاصل کرنے ہیں۔

    مشرف کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا پرویزمشرف نے والدہ کودھمکی دی تھی جس کا گواہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ مشرف واپس آکر عدالت میں الزامات کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم نواز شریف قوم سے کیا چھپانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

    وزیراعظم نواز شریف قوم سے کیا چھپانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم سے کیا چھپانا چاہتے ہیں ، پانا ما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی بجائے نواز شریف نے 1947سے اب تک کے مالی معاملات کی درخواست کی ہے ۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ پانا ما لیکس پر تحقیقات کی بجائے جناح کے دورے سے اب تک مالی بے ضابطگیوں پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں ۔

    بلاول بھٹو نے پیپلز لائرز فورم کو اوکاڑہ کے کسانوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ کے کسان دہشت گردی کے مقدمات سمیت کئی کیسوں کا سامنا کر رہے ہیں پیپلز لائزز فورم انکی قانونی معاونت کرے۔

     

  • بلاول بھٹو زرداری کی بارک اوباما کی دعوت پرامریکا روانگی

    بلاول بھٹو زرداری کی بارک اوباما کی دعوت پرامریکا روانگی

    کراچی : بلاول بھٹوزرداری امریکی صدربارک اوباما کی دعوت پرامریکا جارہےہیں، پیپلزپارٹی ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو براستہ دبئی واشنگٹن جائیں گے۔

    پارٹی چیئر مین منگل کو وائٹ ہاؤس میں عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئےناشتے میں شریک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوں گی ۔

    واضح رہے کہ امریکی صدرکی جانب سے عالمی رہنماؤں کو نیشنل پریئربریک فاسٹ پرمدعو کیا گیا ہے،بلاول بھٹو واشنگٹن کے بعد نیویارک جاکر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

    بلاول بھٹو امریکہ میں ارکان کانگریس کے علاوہ امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • بلاول بھٹوزرداری لاہورکے سینئررہنماؤں کی کارکردگی پربرھم

    بلاول بھٹوزرداری لاہورکے سینئررہنماؤں کی کارکردگی پربرھم

    لاہور: بلاول بھٹوزرداری پنجاب میں پارٹی رہنماؤں پربرس پڑے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کچھ کرتے تو پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں اس طرح ناکام نہ ہوتی، عوام سے دور رہنے والوں کی پارٹی کو ضرورت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہورمیں ہونےوالے اجلاس کےاندرکی کہانی سامنےآگئی۔ دیوقامت دیواروں والے کسی قلعے جیسے بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی چیئرمین نےسینئر رہنماؤں کوکھری کھری سنادیں.

    بلاول ہاؤس کے اجلاس میں چیئرمین نے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کو کہا کہ آپ لوگ کچھ کرتے تو پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں اس طرح ناکام نہ ہوتی۔

    غریب لوگ پیپلز پارٹی کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں لیکن آپ لوگوں کے پاس وقت نہیں، رہنما کام کرتے تو پنجاب میں پارٹی کایہ حال نہ ہوتا.

    اجلاس میں راجہ ریاض نے کہا کہ چیئرمین صاحب فیصل آباد کا دورہ کریں وہاں لوگ آپ کے منتظر ہیں جس پر بلاول نے کہا کہ راجا صاحب میں تو فیصل آباد آؤں گا پہلے آپ اپنی کارکردگی تو بتائیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے صاف کہا کہ عوام سے دور رہنے والوں کی انہیں ضرورت نہیں۔ ایک رہنماء نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یوں لگ رہا تھا جیسے اجلاس کی صدارت خود بینظیر کررہی ہوں۔

  • آصفہ بھٹو زرداری کاکراچی کے علاقے منظور کالونی کا دورہ

    آصفہ بھٹو زرداری کاکراچی کے علاقے منظور کالونی کا دورہ

    کراچی: آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے منظور کالونی کا دورہ کیا، وہ سانحہ اٹھارہ اکتوبر کے شہداء کے گھر بھی گئیں۔

    آصفہ بھٹو زرداری سانحہ اٹھارہ اکتوبر دوہزار سات میں جاں بحق ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن طاہر ، محمد رفیق اور ایاز علی کے گھر گئیں جہاں ان کے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی ۔

    ذرائع کے مطابق بعض شہداءکے اہل خانہ کی جانب سے شکایات تھیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ، جس کی تصدیق کیلئے آصفہ بھٹو زرداری شہداء کے اہل خانہ سے ملیں اور ان کے مسائل معلوم کیے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی کورکمانڈرکراچی  سے ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی کورکمانڈرکراچی سے ملاقات

    کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کورکمانڈرکراچی جنرل نوید مختارسےملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایپکس کمیٹی کےاجلاس سےکچھ دیرپہلے ہوئی۔

     رینجرز کےاختیارات ،سندھ حکومت کی پریشانی،بیانات کی چاند ماری ،وزیروں کی ضمانتوں کی خبریں،اس ہنگامہ خیز صورت حال میں چھٹی کےدن سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس بلایا گیا۔ پیپلزپارٹی رینجرز کشیدگی کےماحول میں بلاول بھٹوزرداری بھی وزیراعلٰی ہاؤس پہنچ گئے۔

    وزیراعلٰی ہاؤس میں کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارجن سے بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات ہوئی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورت حال زیربحث رہی کورکمانڈرکراچی اوربلاول بھٹو کی ملاقات میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔

     واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ سرخیوں کی زینت بنارہا ہے جس میں صوبائی حکومت نے تین کے بجائے ایک ماہ کے لیے توسیع کردی۔

  • بلاول زرداری نے ناراض جیالوں کو منانے کا فیصلہ کرلیا

    بلاول زرداری نے ناراض جیالوں کو منانے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی : بلاول بھٹوزرداری نےناراض جیالوں کومنانےکیلئےفارمولا تیارکر لیا۔اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کےخاندانوں کےافراد کےبجائے نظراندازکارکنوں کوبلدیاتی انتخابات کےٹکٹ ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے فارمولا تیار کرلیاہے تو دوسری جانب پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفی دے دیا، لیکن ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔  بلاول بھٹو نے روٹھےجیالوں کو پارٹی میں واپس لانےکےلئےبلدیاتی الیکشن میں نظر انداز کئے گئے جیالوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

    اس سے قبل پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی پارٹی عہدیدار یا پارلیمنٹیرین کے رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ وہ جلد پنجاب میں جیالوں سے ملنے جائیں گے۔