Tag: بلاول بھٹوزرداری

  • ملک میں کشمیرکازکونقصان پہنچانے والےخودغرض موجود ہیں ، بلاول بھٹو

    ملک میں کشمیرکازکونقصان پہنچانے والےخودغرض موجود ہیں ، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے والے خود غرض موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی وئب سائیٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاکستان میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے لیے خود غرض موجود ہیں، بلاول نے ٹوئٹ میں کہا کہ جب اپنے ہی ملک میں دشمن موجود ہوں تو پھر بھارت جیسے دشمن کی کیا ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا الزام بھارت پر نہیں لگایں گے۔

  • پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرادی پیرس پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرادی پیرس پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادی فرانس کے شہر پیرس پہنچ گئے، پیرس میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری ،پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی کتاب دی بے نظیر پیپرز کی تقریب رو نمائی میں بھی پیش ہونگے،پیرس آمد پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے سوشلسٹ پارٹی کی رہنما اور ولنس سنچ جارج کی مئیرمیڈم سلوی نے ملاقات کی۔ملاقات میں بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی زندگی کو خرا ج تحسین پیش کیا،اورعوام کیلئے ان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیااس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مئیر میڈم سلوی سے میں ولنس سن جارج میں سندھ فیسٹیول منعقد کرنے کے امور پر بھی تبالہ خیال کیا۔

  • آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے،بلاول بھٹو

    آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے،بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے بھارت امن کی کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے، پاکستان اور بھارت کی نئی نسل جنگ نہیں چاہتی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان، کشمیری اوراقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل میں پیشرفت چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازحکومت کو پیپلز پارٹی کے دباؤ پر ہی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنا پڑا۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں آمریت چاہتے لیکن پاکستان جمہوری ملک ہے، جہاں جمہوری طریقے سے انتقالِ اقتدار ہوتا ہے۔

    اس سے پہلےگڑھی خدا بخش میں نصرت بھٹوکی برسی پر بلاول نے کہا کہ آج جمہوریت کو مضبوط کرنے کا دن ہے،جمہوریت کی خاطرہرپارٹی سے بات کرنے کیلئےتیار ہیں۔

  • اب راج کریگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر۔ بلاول بھٹوکاٹوئٹ

    اب راج کریگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر۔ بلاول بھٹوکاٹوئٹ

    کراچی: بلاول بھٹوزرداری جہاں آج جلسےمیں اہم خطاب کرنے جارہے ہیں وہاں وہ ٹوئٹر پر بھی سرگرم ہیں۔تازہ ترین ٹوئٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ  خیبرسے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے۔

    ویلکم بے نظیر ویلکم بے نظیر۔بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ خیبرسے کراچی تک عوام کی آواز کہہ رہی ہے، ویلکم بے نظیر ویلکم بے نظیر۔اب راج کرےگی بے نظیر، وزیراعظم بےنظیر،کل بھی بی بی زندہ تھی آج بھی بی بی زندہ ہے۔

    ساتھ ہی وہ سیاسی حریفوں کو بھی پیغام دینا نہیں بھولے اور کہہ دیا کہ ’’ہلچل ہلچل بلاول ہلچل‘‘ ’’الوداع الوداع سیاسی یتیم الوداع ‘‘ بلاول کے ساتھ جیالوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اُن کی ہمشیرہ بختاوراور آصفہ بھٹوزرداری بھی ٹوئٹر پر ایکٹو ہوگئیں ۔

    بختاوربھٹوزرداری نے اپنے ٹوئٹ میں تمام چینلز پر جلسے کی کوریج پرخوشی کا اظہار کیا تو آصفہ بھٹو زردای نے جلسہ خیروعافیت سے ہونے کی دعا کی اور کہا کہ جیالوں کا کسی بھی دوسری پارٹی کے حامیوں سے کوئی مقابلہ نہیں۔

  • اپنی ماں کےنامکمل سفرکومکمل کرنےجارہا ہوں، بلاول بھٹو

    اپنی ماں کےنامکمل سفرکومکمل کرنےجارہا ہوں، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے بینظیر بھٹو شہید کا خصوصی ٹرک تیار کر لیا گیا۔ بلاول بھٹواس ٹرک پر آئے اور مختصر خطاب میں کہا اپنی والدہ کے نامکمل سفر کو مکمل کرنے جا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ گاہ لانے کیلئے جو ٹرک تیار کیا گیا ہے یہ وہی ٹرک ہے جس میں سات سال پہلے بے نظیر بھٹو شہید نے جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک سفر کیا تھا، اس ٹرک کا نام کاروان جمہوریت رکھا گیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل میں مزار قائد پر پہنچ رہا ہوں اور بے نظیر اور نصرت بھٹو کی طرح میں بھی شہیدوں کا وارث بننے جا رہا ہوں اور اس قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے والا ہوں, میں نے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آ رہا ہوں۔

    مختصر خطاب میں انہوں نے ایک نظم ’میرا نام بلاول ہے‘بھی سنائی جس میں انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ یہ دھرتی شہیدوں کی ہے اور میں شہیدوں کا وارث ہوں، میں اس دھرتی کا رکھوالا ہوں۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کو اپنے سیاسی سفر کا آغاز بھی اسی ٹرک سے کریں گے، بلاول اسی ٹرک پر جلسہ گاہ جائیں گے, وہ تاریخی ٹرک پر ہی جلسے میں جائیں گے اور خطاب بھی اسی ٹرک سے کریں گے، پیپلزپارٹی کے جھنڈے۔ نعروں اور رہنماؤں کی تصاویر سے مزین ٹرک نہ صرف بلٹ پروف بلکہ بم پروف بھی ہے، اس میں سی سی ٹی وی کمیرے بھی نصب ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا

    بلاول بھٹو زرداری نے جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کراچی میں جلسہ گاہ جناح گراؤنڈ کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےاٹھاراکتوبر کےجلسے کےحوالےسے مزار قائد پر جناح گراؤنڈ میں انتطامات کاجائزہ لیا۔

    پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ نےجلسہ گاہ پہنچ کرجلسے کی تیاریوں میں مصروف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری اسٹیج کی تیاری کیلئے رکھے گئے کنٹینرپرچڑھے اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

    ان کے ہمراہ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن عبدالقادر پٹیل ودیگر رہنماء بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کو نیا موڑ دے گا۔

    بلاول بھٹو کی جلسہ گاہ آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

  • بزدل لوگ ملالہ کا نام نہیں لے سکتے، بلاول بھٹو زرداری

    بزدل لوگ ملالہ کا نام نہیں لے سکتے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ملالہ پرپاکستان کوفخرہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں گل مکئی ملالہ یوسف زئی کے ہمت و حوصلے کی داددی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بزدل لوگ ملالہ یوسف زئی کا نام نہیں لےسکتے،ملالہ نے نوبل انعام جیت کرملک کا نام روشن کیاہے۔پاکستان کو ملالہ یوسف زئی پر فخرہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لاشوں کی سیاست نہیں کرتی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعبدالسلام کے بعد ملالہ یوسف زئی دوسری پاکستانی شہری ہیں، جنھوں نے نوبیل انعام حاصل کیا ہے۔ ملالہ نوبل انعام جیتنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔

    امن کے نوبل انعام کے لئے ملالہ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے نوبیل پرائز کمیٹٰی کے چیئرمین تھوب جیگللن نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اوران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر ملالہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبرکو مزارقائد پرجلسہ کریگی

    پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبرکو مزارقائد پرجلسہ کریگی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد پرطاقت کا مظاہرہ کریگی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے پیٹرن انچیف بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران کو ہدایت کی کہ کارکنان کی شکایات کو دورکیا جائے اورجو عہدیدارپارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتے وہ کسی اور کو موقع دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب پارٹی میں کارکنان کو پہلے کی طرح عزت دی جائے گی۔انہوں نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پارٹی کو متحرک اور منظم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔