Tag: بلاول بھٹو زرداری

  • کامیاب سفارتکاری، بلاول بھٹو کو نشان پاکستان دیا جائے گا

    کامیاب سفارتکاری، بلاول بھٹو کو نشان پاکستان دیا جائے گا

    اسلام آباد(14 اگست 2025): کامیاب سفارکاری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف انتہائی مؤثرانداز سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز پاکستان کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

    صدر مملکت آصف زرداری بلاول بھٹو  کو نشان امتیاز پاکستان کے ایوارڈ سے نوازیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تقریب کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دنیا بھر میں کٹھن ترین اوقات میں سے ایک میں بھارت کے خلاف انتہائی مؤثرانداز سے پاکستان کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کا مثبت چہرہ اور پیغام پہنچایا تھا۔

     چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 28 مئی کو غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ بلاول بھٹو نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا اور یورپ میں اہم ملاقاتیں کیں۔

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گیا

    بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گیا

    لندن: سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گیا۔

    امریکا پہنچنے کے بعد سینیٹر شیری رحمان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دورہ بہت اچھا رہا، بھارت کے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کے ذمہ دارانہ طرزعمل کو اجاگر کیا۔

    بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    شیری رحمان نے کہا کہ امید ہے ملاقاتوں کے دوران ہمارا پیغام دلوں میں بیٹھ گیا ہے، بھارت نے امریکا میں پاکستان کیخلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بلاول نے واضح کہا ہمارا پیغام امن کا ہے، خطے کو غیرمستحکم نہیں کرنا چاہتے، برطانیہ کا دورہ کل سے شروع ہوگا بہت ساری ملاقاتیں طے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-delegation-brief-oic-group-united-nations/

  • آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول کا بلومبرگ کو انٹرویو

    آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول کا بلومبرگ کو انٹرویو

    واشنگٹن: سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ پاک بھارت کشیدگی اتنی تیز ہوگی کہ عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو ایٹمی تصادم کے خطرات بڑھانے والا ملک قرار دیدیا ہے، پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت آئندہ کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ یا دیگر عالمی رہنما مداخلت کا موقع بھی نہیں پاسکیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے تنازع کے دوران ایٹمی صلاحیت والے سپرسونک میزائل استعمال کیے، فیصلہ کرنے کیلئے صرف 30 سیکنڈ ہوتے ہیں کہ میزائل ایٹمی ہے یا نہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کی طاقت کو دنیا میں سراہا جارہا ہے، طیب اردوان

    انھوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک تیزی سے کشیدگی کی سیڑھی چڑھ سکتے ہیں، ایسی صورتحال میں عالمی قیادت کے پاس مداخلت کا وقت نہیں بچے گا۔

    بھارت کی جانب سے ایٹمی صلاحیت والے میزائل کا استعمال خطرناک ہے، ایسے میزائلوں کا استعمال مستقبل میں ٹکراؤ کیلئے نیا خطرہ ہے۔

    پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ 30 سیکنڈ میں فیصلہ کرنا پڑتا ہے میزائل جوہری ہتھیار سے لیس ہے یا نہیں ہمیں 30 سیکنڈ میں فیصلہ کرنا پڑتا ہے میزائل پر کیسا ردعمل دیں۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سنگین اقدام ہے، بھارت نے برہموس کو ایٹمی ہتھیار قرار نہیں دیا مگر خطرہ موجود ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/british-parliament-research-report-on-india-pakistan-tensions/

  • پاک بھارت جنگ کس نے جیتی؟ جواب آسان ہے کون عوام سے جھوٹ بول رہا ہے، بلاول

    پاک بھارت جنگ کس نے جیتی؟ جواب آسان ہے کون عوام سے جھوٹ بول رہا ہے، بلاول

    نیویارک: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کس نے جیتی، آسان جواب یہ ہے کہ کون اپنی عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔

    اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں بلاول بھٹو نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہیے کون سا میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کررہا ہے، کون سی حکومت تنازع کے دوران اور بعد میں اپنی عوام سے جھوٹ بول رہی تھی، بھارتی حکومت اپنی عوام سے حقیقت کیوں چھپارہی ہے

    سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا کہ ان کے طیارے گرائے گئے، سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہارگیا ہے اسی لیے اپنی عوام سے حقیقت چھپارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے، مستقل جنگ بندی کیلئے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہونے کا کہہ چکا ہے، صرف بھارت ہے جو کہتا ہے کہ وہ بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، بھارت کے انکار پر ظاہر ہے یہ صورتحال پائیدا نہیں ہے۔

    انھوں نے کا کہ عالمی برادری سے رابطے کررہے ہیں، امن کےقیام میں اپنا کردار ادا کرے، عالمی برادری مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،

    عالمی برادری آبی تنازع کے حل میں کردار ادا کرے، دہشت گردی کے موضوع پر مناسب گفتگو میں بھی عالمی برادری کردار ادا کرے، سب سے اہم اور ممکنہ کامیابی ڈائیلاگ شروع کرنے پر ہوگی، بات چیت اور سفارتکاری سے ہم کسی بھی مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن تب تک ممکن نہیں جب تک ڈائیلاگ میں شامل نہ ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے حصول میں بھی عالمی برادری کی شمولیت پر انحصار کیا، عالمی برادری اسی طرح کردار ادا کرے تو جنوبی ایشیا میں دائمی امن ہوسکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-delegation-meet-us-ambassador/

  • بلاول بھٹو زرداری وفد کے ساتھ نیویارک پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری وفد کے ساتھ نیویارک پہنچ گئے

    نیویارک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ساتھ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

    بلاول بھٹو امریکا میں پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں حنا ربانی کھر، مصدق ملک، خرم دستگیر، بشریٰ انجم بٹ، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی شامل ہیں، جب کہ شیری رحمان سمیت وفد کے دیگر اراکین کل نیویارک پہنچیں گے۔

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد امریکا میں اہم ملاقاتیں کرے گا، اس دورے کا مقصد دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنا ہے، وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کرے گا۔


    پاکستانی حکومت کے نمائندے آئندہ ہفتے آ رہے ہیں، ٹرمپ


    پارلیمانی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، اور سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین سے بھی ملاقاتیں کرے گا، وفد کی جانب سے اقوام متحدہ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بریفنگ دی جائے گی۔

    پاکستانی پارلیمانی وفد منگل کی رات واشنگٹن ڈی سی پہنچے گا، جہاں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں ہوں گی، پارلیمانی وفد کی امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں سے ملاقات طے ہو چکی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی، اور وفد کی جانب سے امریکی صحافیوں کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو جوائنٹ بیس اینڈریو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی تھی کہ حکومت پاکستان کا ایک وفد آئندہ ہفتے واشنگٹن آ رہا ہے۔ روئٹرز کے مطابق اس دورے میں پاکستان کی جانب سے ٹیرف پر معاہدہ کیا جائے گا، پاکستان کو امریکا کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے تجارتی سرپلس کی وجہ سے امریکا کو اپنی برآمدات پر ممکنہ 29 فی صد ٹیرف کا سامنا ہے۔

  • پاکستان کی بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی، بلاول یورپ کا دورہ کرینگے

    پاکستان کی بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی، بلاول یورپ کا دورہ کرینگے

    پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، بلاول بھٹو عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وفد کیساتھ یورپ کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو وفد کیساتھ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں خرم دستگیر، حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے دیگرممالک بھی وفود بھیجے جائیں گے، وفود امریکا، روس سمیت کئی ممالک کے دورے کرینگے اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کرینگے۔

    حالیہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت نےعالمی سطح پر دوروں کیلئے وفد تشکیل دیا ہے جو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کریگا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-to-send-delegations-abroad-to-brief-global-capitals-on-operation-sindoor/

  • "جوابی آپریشن کیا تو بھارت 24 گھنٹے سے پہلے بات چیت کیلئے تیار ہوگیا”

    "جوابی آپریشن کیا تو بھارت 24 گھنٹے سے پہلے بات چیت کیلئے تیار ہوگیا”

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جوابی آپریشن کیا تو 24 گھنٹے سے پہلے بھارت بھی بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتاہوں، پوری قوم کو بھی مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں کہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، بھارت کو جس طرح جواب دیا ہے پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے 3 دن سے بھارت کی جارحیت کو برداشت کیا اور دفاع میں جواب دیا، پاکستان ایئرفورس نے تاریخ رقم کی ہے اور بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے وہ جہاز بھی گرائے جو آج تک کسی نے نہیں گرائے، ہماری افواج میں وہ صلاحیت ہے کہ منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی، عطا تارڑ

    انھوں نے کہا کہ بھارت کے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنائے اور منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے واضح کہا تھا جب ہم جواب دینگے تو دنیا دیکھے گی اوراس کی گونج ہوگی، پاکستان کے جواب کی گونج ایسی تھی کہ بھارت بات چیت کیلئے تیار ہوگیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر حملہ کیاگیا ہے، بھارت عالمی معاہدوں پر ایسے حملے کرےگا تو مستقبل میں کیسے بھروسہ کیاجائیگا۔

    بھارت کیساتھ بات چیت میں ایسے مسائل پر بھی توجہ دلانا پڑےگی، پاکستان کی کامیابی ہے کہ بھارت شروع میں کیا کہہ رہا تھا آج کیا کہہ رہا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے کہا ہم جنگ کریں گے ہم نے کہا اپنا بھرپور دفاع کریں گے، ہر سطح پر ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور منہ توڑ جواب دیا ہے، جیت پاکستان کی اور ہماری عوام کی ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں چلے، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ہوگا تو دونوں طرف کی عوام کی خوشحالی ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-foreign-secretary-ceasefire-implementation-pakistan-begun/

  • بلاول کی تقریر نشر نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کا ڈی جی ریڈیو پاکستان کی برطرفی کا مطالبہ

    بلاول کی تقریر نشر نہ کرنے پر پیپلز پارٹی کا ڈی جی ریڈیو پاکستان کی برطرفی کا مطالبہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ریڈیو پاکستان کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 4 اپریل کی تقریر نشر نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

    شازیہ مری نے کہا ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنز نے ڈی جی ریڈیو کی ہدایت پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو براہ راست نشر نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا چیئرمین بلاول نے چار اپریل کو اپنے خطاب میں پاکستان کے عوام اور اس کے وفاقی یونٹس کو درپیش تمام اہم مسائل پر روشنی ڈالی تھی، ریڈیو پاکستان کی جانب سے خطاب نشر نہ کیا جانا وفاق کے خلاف سازش ہے۔


    کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے، وزیر داخلہ سندھ


    شازیہ مری نے کہا بلاول کے چار اپریل کے خطاب کو ریڈیو پاکستان اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ تمام اسٹیشنز بشمول لاڑکانہ کو نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ریڈیو پاکستان نیوز و کرنٹ افیئرز چینل نے بلاول کی ایک گھنٹہ 20 منٹ کی مکمل تقریر کو صرف 21 منٹ کی بے ربط تقریر بنا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی ریڈیو کو فوری طور پر برطرف کیا جائے، اور چیئرمین بلاول کے خطاب کو نشر نہ کرنے پر ایک غیر جانب دارانہ انکوائری کروائی جائے۔ انھوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔

    شازیہ مری نے کہا ڈی جی ریڈیو کو فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے، کیوں کہ وہ ان افراد کو دھمکیاں دے رہے ہیں جنھوں نے یہ تقریر نشر کی۔

  • بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے، جہاں وہ 12روز تک قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ، ذرائع نے بتایا کہ وہ نجی طیارےکےذریعےکراچی ایئرپورٹ سےدبئی روانہ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی 12روز تک بیرون ملک قیام کریں گے اور 17 اپریل کو وطن واپس آئیں گے،ان کا بیرون ملک شیڈولڈ دورہ ہے۔

    یاد رہے 4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے دریائے سندھ پر متنازع نہر منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    جمعہ کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام ان نہروں کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کی جماعت حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، یہ صرف ہمارا نہیں عوام کا مطالبہ ہے، اگر ہم نے بھائی بن کر متحد رہنا ہے تو اس منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔

    چیئرمین پی پی نے خبردار کیا تھا کہ پی پی پی پانی کی تقسیم پر کسی بھی ’’غیر ذمہ دارانہ فیصلے‘‘ کی اجازت نہیں دے گی اور متنازعہ منصوبوں کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کرے گی۔

  • پاکستان چین اور امریکا میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو

    پاکستان چین اور امریکا میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تقسیم کے بجائے فاصلوں کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو چین کے مقابلے میں لانے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا، بھارت سے تجارت اور مذاکرات کی بحالی میں امریکا اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو غربت اور بےروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان خطے میں اپنی بقا کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کرے گا۔

    جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی امریکا سے تعلقات کو بھی ضروری قرار دیا۔

    دوران انٹرویو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے اندرونی مسائل پر بھی بات کی اور بہتر حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی صدر ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو نے امریکی صدرٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے بعد کہا تھا کہ ہمیں مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کیلئے دیکھنا چاہیے۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے ایسے بین المذاہب پروگرام اہم ہیں تاہم امریکا میں مقیم اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کرمزید کام کرنے کی گنجائش ہے۔