Tag: بلاول بھٹو زرداری

  • چوہدری اسلم سچے اور بہادر پولیس افسر تھے ، بلاول بھٹو زرداری

    چوہدری اسلم سچے اور بہادر پولیس افسر تھے ، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم سچے پولیس افسر تھے ، جنھوں نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں سے مقابلہ کیا۔

    پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کراچی میں سی آئی ڈی کے شہید ایس پی چوہدری اسلم کے گھر گئے جہاں انھوں نے چوہدری اسلم شہید کی بیوہ اور بچوں سےتعزیت کااظہارکیا۔

    بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ چوہدری اسلم سچےاوردلیرپولیس افسر تھے، جنھوں نے جان کی پرواہ کیےبغیر جرات اور دلیری کے ساتھ آخری دم تک دہشتگردوں سےمقابلہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں پوری قوم چوہدری اسلم کےاہل خانہ کے ساتھ ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم اور قوم پرستوں کے درمیان مفاہمت کو خوش آئند قرار دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم اور قوم پرستوں کے درمیان مفاہمت کو خوش آئند قرار دیا

    پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم اور قوم پرستوں کے درمیان مفاہمت کو خوش آئند قرار دیا ہے، تو ایم کیو ایم نے بھی قوم پرست جماعتوں سے رابطوں کیلے کمیٹی تشکل دیدی۔

    بلاول کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ احتجاج کا حق اپنی جگہ درست ہے، لیکن سیاسی محاذ آرائی اور آئے روز ہڑتالوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی سندھ میں خوش آمدید کہا۔

    بلاول نے شاہ محمود قریشی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ سندھی عوام ہمیشہ سے کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے قوم پرست اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

    ان رابطوں میں سندھ اور عوام کے مفادات زیر غور لائے جائیں گے اور سندھ کے جائز حقوق اور مفادات کیلئے کوششیں کی جائیں گی، ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کے بعد دی گئی۔

  • ففٹی ففٹی نہ نمبر ون یا ٹو، صرف سندھ دھرتی سب کی ماں ہے، بلاول بھٹو

    ففٹی ففٹی نہ نمبر ون یا ٹو، صرف سندھ دھرتی سب کی ماں ہے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کراچی جلسے کے جواب میں بھی ٹویٹر پر پیغامات جاری کئے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی ففٹی ففٹی نہیں، نہ ہی نمبر ون یا ٹو ہوگا، سندھ دھرتی ماں ہے۔

    تمام انسان برابر ہیں، قانون کے مطابق تمام پاکستانیوں کو بھی برابری کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے، ایک ٹویٹ میں بلاول نے ایک بارپھر لکھا، کہ مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے۔۔ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں،  پاکستان کھپے پاکستان کھپے،  اس کے بعد بلاول زرداری ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بھی مخاطب ہوئے  کہ انکل الطاف !! آپ کے لوگ آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں، حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم سے بھی مشاورت کی گئی۔ ان کے منٹس موجود ہیں جو آپ کو بھجوائے جاسکتے ہیں۔
           

  • مرجائیں گے سندھ نہیں دیں گے، الطاف حسین کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل

    مرجائیں گے سندھ نہیں دیں گے، الطاف حسین کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مر جائیں گے، لیکن سندھ نہیں دیں گے۔ 

    بلاول بھٹو  زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اردو بولنے والے سندھیوں کے لیے الگ صوبے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے  اپنے 

    سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے ، انہوں نے سندھی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔ یہ الفاظ  ریاست خیرپور  کے تالپور حکمرانوں کے حریت پسند جرنیل ہوشو شیدی نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی قیادت کرتے ہوئے ادا کیے تھے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ الطاف حسین ماضی میں بھی ایسے بیان دیتے رہیں ہے اور سندھ کے عوام نے نا پہلے ایسے بیانات کو خوش آمدید کہا اور نا اب کہیں گے، لسانی بنیادوں پر نا پہلے پاکستان کی تقسیم ہوسکی اور نا اب ہوگی۔

    شرجیل میمن کا اس بیان پر کہنا تھا کہسندھ دھرتی پلیٹ نہیں کہ ٹکرے کردیں سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوگا اور نا ہی ہم کسی کو ایسا کرنے دیں گے، اردو بولنے والوں کو سندھ بولنے والوں نے اپنی آنکھوں پر رکھا ہوا ہے۔ 

    قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ کوئی بھی شخص یکدم کھڑا ہوکر صوبے کا مطالبہ کردے۔

    اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے ماحول کی گرمی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کہا کہ پہلے الطاف حسین حلیم بنا کر کھلائیں پھر صوبے کی بات ہوگی۔

  • بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری

    بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری

    بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی سوشل میڈیا سے نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کہ پی ٹی آئی بلاول ہاؤس کی دیوار گرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان اسے مار دیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی ملکیت کا استعمال جاگیردارانہ ذہنیت ہے۔

    پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سربراہوں کی جنگ سوشل میڈیا پر جاری ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کا جو یار ہے غدار ہے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تحریک طالبان کا سامنا کیا ہے، جینز پہننے والے منی طالبان سے نہیں گھبراتے۔

    عمران خان نے بلاول ہاوس کے راستوں کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے اسے جاگیردارانہ ذہنیت قراردیا، عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر حملہ جمہوریت ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیلئے احتجاج کررہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پر امن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کی مذمت کرتے ہیں، سید اویس مظفر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے روز پی ٹی آئی کا غیر جمہوری احتجاج سازش ہے۔
        
        

       

  • پی ٹی آئی دیوارگرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان مجھے ماردیں، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی دیوارگرانا چاہتی ہے تاکہ طالبان مجھے ماردیں، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلاول ہاؤس کی دیوارگراناچاہتی ہےتاکہ طالبان مجھےماردیں۔

    انھوں ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگردوں کا جو یار ہے غدار ہے ۔پیپلز پارٹی کے جیالوں نے تحریک طالبان کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ جینز پہننے والے منی طالبان سے نہیں گھبراتے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سید اویس مظفر سے پیر سید غلام جیلانی شاہ نے ملاقات کی اور مریدوں سمیت ن لیگ سے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیر سید غلام جیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی پی سندھ کی بڑی جماعتیں ہیں ۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو زرداری کا لاڑکانہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا، این اے دو سو چار سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو نے استعفیٰ دے دیا، ایاز سومرو کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں این اے دو سو چار سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا، ذوالفقار بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو این اے دو سو چار لاڑکانہ سے کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو این اے دو سو چار سے این اے دو سو چار سے پیپلزپارٹی کے ایاز سومرو منتخب ہوئے تھے، ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کے حوالے کردیا، ایاز سومرو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پر ایسی ہزاروں نشستیں قربان کرسکتے ہیں۔

    ایاز سومرو نے ایک ماہ پہلے استعفیٰ دیا تھا جبکہ ایاز سومرو کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مشیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔