Tag: بلاول بھٹو زردای

  • بلاول بھٹو نے مزدوروں کے عالمی دن پر ’مزدور پالیسی‘ کا اعلان کردیا

    بلاول بھٹو نے مزدوروں کے عالمی دن پر ’مزدور پالیسی‘ کا اعلان کردیا

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیبر ڈے پر پارٹی کی طرف سے مزدور پالیسی کا اعلان کردیا، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق پر توجہ دی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت میں آکر میٹرنٹی لیو کا دائرہ کار بڑھائے گی، انفرادی طورپر مزدوری کرنے والوں کو بھی سوشل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس کا دائرہ کار زراعت میں کام کرنے والوں تک بڑھایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں مزدوروں اور کسانوں کو نمائندگی ہمارے منشورمیں شامل ہے، مزدور کئی جگہ پر اپنی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے قانون سازی کریں گے۔

    مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کی پنشن میں بیس فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کے مزدوروں کے لیےانقلابی اقدامات کرے گی۔

    کے ایم سی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اس ادارے میں گھوسٹ ملازمین کا ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے، یہ میرے پاس نہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کرسکوں، کے ایم سی نہ کام کر رہی ہے نہ تنخواہیں دے رہی ہے، پتا نہیں اس کے پیسے کہاں جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نج کاری کی سازش کی، کے الیکٹرک کی نج کاری کو ہم سب برداشت کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اداروں کی مزید نج کاری روکنا چاہتی ہے۔ پی آئی اے میں زیادہ بھرتیاں نج کاری کے لیے بہانہ ہے، اگر ایسا ہے تو مزید جہاز خرید کرادارے کو بہتر بنایا جائے۔

    ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ کراچی سے اس کا صفایا نہ ہوجائے، بلاول بھٹو

    کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ بیانات کی جنگ کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی بیان بازی کی بجائے سانحہ بلدیہ پر جواب دے، وہ فکر نہ کرے پیپلزپارٹی ہر ضلع میں جلسہ کرےگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف کو اندر کا کھوٹ سنگسار کر رہا ہے، بلاول بھٹو

    نواز شریف کو اندر کا کھوٹ سنگسار کر رہا ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کے اندر کا کھوٹ سنگسار کر رہا ہے، میثاق جمہوریت پر ان کے دل میں کھوٹ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا کے عہدے داروں اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان چہرے دو ہیں لیکن سوچ ایک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دل میں کھوٹ نہ ہوتا تو میثاق جمہوریت پر ہمارا ساتھ دیتے۔ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں کھلے لفظوں میں اعلان کیا کہ پارٹی کے دروازے ان پر ہمیشہ کے لیے بند ہوگئے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے خطاب میں کارکنوں سے کہا کہ پارٹی کارکن ہی میری طاقت ہیں، جو شہید بھٹو کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں۔

    بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کے جانثاروں کو قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں اورطالب علموں کی جماعت ہے۔

    نااہل نواز اور ترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامناکرنا چاہیے،بلاول بھٹو

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو اقتدار میں آکر نوجوانوں کوروزگار دیتی ہے، ہمیں اپنی پارٹی کو مضبوط بنانا ہے، جو پارٹی چھوڑ کر جانا چاہے جائے، ہماری طاقت ہمارے کارکن ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تحریک انصاف اور نواز لیگ ہی تھی جنھوں نے سیاست کو عدلیہ کے زیر اثر کیا، جس کی سزا نوازشریف کو اب بھگتنی پڑ رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اگر افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو وہ اب تک وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ جاتے، بلاول بھٹو

    اگر افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو وہ اب تک وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ جاتے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اگر اس وقت افتخار چوہدری چیف جسٹس ہوتے تو خود کو وزیر اعظم کے منصب پر فائز کرلیتے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں حکمرانوں کی غیر موجودگی پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں اس وقت نہ وزیراعظم موجود ہیں اور نہ ہی وزیرخارجہ،جبکہ وزیر اعلٰی شہباز شریف بھی بیرون ملک میں مقیم ہیں‘‘۔

    اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہےکہ ’’ یہ اچھی بات ہے کہ اس وقت افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں ہیں ورنہ وہ خود کو وزیراعظم کے منصب پر فائض کرلیتے‘‘۔

    دوسری جانب دو روز قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں آئینی بحران سے بچنے کے لیے وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں فوری طور پر کسی دوسرے شخص اس منصب پر نامزد کیا جائے۔

    اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا تھا کہ جنگ اور ایمرجنسی کی صورت میں اگر وزیر اعظم خود کسی دوسرے شخص کو  وزیر اعظم کے لیے منتخب کر کے ملکی صدر کو اپنی یہ تجویز ارسال کریں تو آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے اُس شخص کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز کیا جاسکتا ہے۔ 

    مزید پڑھیں : آئینی بحران سے بچنے کیلئے نئے وزیراعظم کی تقرری کی جائے، سابق چیف جسٹس

    واضح رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی آج لندن میں ہونے والی سرجری کامیاب ہوئی ہے، جس پر اُن کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ ’’اللہ کے شکر سے آپریشن کامیاب ہوگیا ہے، اللہ رب العزت میرے والد کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطاء فرمائے‘‘۔