Tag: بلاول بھٹو

  • عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو

    عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن میں جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سابق وزیراعلیٰ ایوب کھوڑو کے پوتے اسد کھوڑو کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں فریال تالپور و دیگر رہنماؤں نے اسد کھوڑوکی جانب سےمنعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر چیئرمن پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عام انتخابات کےانعقادکا وقت آگیاہے، خیبرپختونخوا سے کراچی تک صرف پیپلزپارٹی انتخابی میدان میں ہے، آج پی پی منشور کا 10نکاتی ایجنڈاعوامی معاشی معاہدے کو لانچ کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماراسیاسی مقابلہ ایک ہی جماعت سےہے، الیکشن میں پیپلزپارٹی شیر کے شکار کا بندوبست کرے گی، جیت عوام کی ہوگی اور عوام دوست حکومت بناکر دکھائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ہی غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کے حل کا منشور ہے۔

    بلاول نے پارٹی رہنما اور کارکنان سےعوامی معاشی معاہدے کے منشور کو گھر گھر پہنچانےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں ہے،پی پی کےپاس تمام منصوبہ بندی موجودہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ بھرمیں سیٹیں چاہیں عوام پیپلزپارٹی کاساتھ دے، اپناووٹ ضائع نہ کریں تاکہ سندھ بھرمیں کام ہوسکے۔

  • انتخابی نشان نہ ملنے پر میری ہمدردیاں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

    انتخابی نشان نہ ملنے پر میری ہمدردیاں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

    قمبرشہداد کوٹ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان نہ ملنے پر میری ہمدردی پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کیا جائے، میری ہمدردی پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن درست طریقے سے نہیں کروایا، کارکنوں کو دیکھنا چاہیے کوتاہی ان کی قیادت کی طرف سے ہوئی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ قانون ایک طرف رکھ کر سیاسی فیصلہ دے سکتے تھے لیکن نہیں دیا، میں جانتا ہوں کچھ لوگ مایوس ہوں گے جو چاہیں گے الیکشن میں حصہ نہ لیں، اب عوام کو بھرپور تعداد میں اس الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے آئیں ہمارا ساتھ دیں، امید ہے جنوبی پنجاب کے عوام تیر کا ساتھ دے کر شیر کا شکار کروائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی ان کو 8 فروری کو جیت کر دکھائیں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہے، عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر بھرپور جواب دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے تو عوام کے لیے سرمایہ کاری کرنا ہوگی، نواز یا بانی پی ٹی آئی ان کا مقصد اشرافیہ کو سہولتیں دینا ہے لیکن ہمارا پلان غریبوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ اگلی بار جو بھی بجٹ بنے گا یہ کراچی میں نہیں بنے گا بلکہ عوام کے ساتھ کھلی کچہریوں میں فیصلے کریں گے کہ کیا کیا منصوبے ہونے چاہئیں، بلوچستان بارڈر پر ایسا ڈیم بنانا چاہتا ہوں کہ سیلاب سے عوام کو بچاسکیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کل لاڑکانہ میں پی پی عوامی معاشی معاہدے پر تفصیلی بریفنگ دوں گا، 17 جنوری کو بدین اور سانگھڑ میں انتخابی مہم چلاؤں گا، 18 جنوری کو دادو اور نوشہروفیروز میں جلسہ کروں گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 19 جنوری کو رحیم یار خان، جنوبی پنجاب میں ہمارا جلسہ ہوگا، 20 جنوری کو کوٹ اڈو میں جلسہ رکھیں گے، 21 جنوری کو لاہور میں شہریوں کو جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔

  • ہم الیکشن کے لیے میدان میں اترچکے کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا، بلاول بھٹو

    ہم الیکشن کے لیے میدان میں اترچکے کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا، بلاول بھٹو

    لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لیے میدان میں اترچکے ہیں لیکن کوئی اور نظر ہی نہیں آرہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سنا تھا یہاں مسلم لیگ ن کا راج ہے لیکن وہ تو نظر ہی نہیں آتے، کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہاں سے ن لیگ کا امیدوار کون ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سنا تھا لاہور میں پی ٹی آئی کا راج ہے کیا وہ بھی نظر آرہی ہے؟ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو لاہور میں بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں الیکشن ہورہے ہیں ہم تو تیار ہیں، مل کر دن رات محنت کریں گے اور عوام کی آواز بنیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جتوا کر مجھے وزیراعظم منتخب کروانا ہے، وزیراعظم بنا تو تنخواہ دگنی اور 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کروں گا، اقتدار میں آکر روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے، صحت کے اداروں میں مفت علاج فراہم کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 30 لاکھ گھروں کے لیے ’تیر‘ پر ٹھپہ لگانا ہے، ہماری حکومت آئے گی تو بی آئی ایس پی میں مزید اضافہ کریں گے، کسانوں کے لیے بنظیر کسان کارڈ اور مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ لائیں گے، نوجوان کے لیے یوتھ کارڈ بھی لائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آخری وعدہ جو یہ ہے کہ ملک میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، 10 نکاتی معاہدے سے ملک کو ترقی دیں گے، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہم سیاست میں ایک نئی سوچ لے کر آئیں گے۔

  • ’’دیکھو مجھے کون نظرآیا‘‘ بلاول بھٹو کا لطیف کھوسہ کو دیکھ کر تبصرہ

    ’’دیکھو مجھے کون نظرآیا‘‘ بلاول بھٹو کا لطیف کھوسہ کو دیکھ کر تبصرہ

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو سپریم کورٹ میں اچانک دیکھ کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا’۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی لطیف کھوسہ سے سپریم کورٹ کے گیٹ پر ملاقات ہوئی، بلاول نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر کہا’’دیکھومجھےکون نظرآیا‘‘۔

    بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو سلام کیا اور دونوں گلے ملے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • بڑے لوگوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں، لاہور میں مفت علاج کی سہولت دیں گے: بلاول بھٹو

    بڑے لوگوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں، لاہور میں مفت علاج کی سہولت دیں گے: بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑے لوگ جو بیمار ہوتے ہیں انھیں لندن جانے کی ضرورت نہیں، لاہور میں مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 کے علاقے ٹاؤن شپ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ آج خوشی ہورہی ہے کہ آپ سب کے درمیان ہوں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ اس حلقے اور علاقے میں میرے نمائندے اور سفیر ہیں، آپ نے گھر گھر جاکر پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچانا ہے یہ کسی کاروباری شخص کا لاہور  ہے نہ کسی کھلاڑی کا، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا لاہور ہے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ قائدعوام، بینظیر بھٹو، جیالوں کو شہید کر کے ہمیں ڈرا سکتے ہیں تویہ انکی غلط فہمی ہے، ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کی طرح میں بھی لاہور سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اس شہر میں سیاست صرف جیالوں اور عوام کیلئے کرتے ہیں، نہ پٹواریوں نہ کسی اور کی ضرورت ہے صرف آپ کا ساتھ چاہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  آپ میرا پیغام پہنچائیں کہ ہمارے عوامی منشور میں 10 نکات ہیں، میرا وعدہ ہے 10 نکات پورا کر کے غربت، بیروزگاری، مہنگائی کا مقابلہ کرینگے۔

    ’’ ہم عوام کی تنخواہ اور آمدنی کو ڈبل کرینگے، ہم 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرینگے، مفت تعلیم دینگے، سندھ کے شہروں کی طرح ملک بھر میں مفت صحت کا علاج دینگے تاکہ پھر کسی کو لندن جانے ضرورت پیش نہ آئے، بڑے لوگ بیمار ہوں گے تو انہیں لندن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی‘‘۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہرضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، عوام کو پکے گھر بنا کر دینگے، خواتین کو مفت مالکانہ حقوق دینگے،کچی آبادیوں کے گھروں میں جائیں اور بتائیں پی پی حکومت آئی تو مالکانہ حقوق ملیں گے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آکر بی آئی ایس پی کو بڑھانا ہے، مزدور کارڈ سے بی آئی ایس پی جیسی سہولت پہنچائیں گے، کسان کارڈ اور یوتھ کارڈ سے بھی لوگوں کو سہولت دینگے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم مل کر جدوجہد کرینگے تو لاہور کی قسمت بدلیں گے، ہم لاہور کے عوام اورپاکستان کی قسمت بدلیں گے، نہ شہر نہ ملک کی قسمت میں لکھا ہے کہ ایک شخص کو بار بار قبول کرنا ہے، پاکستان کے عوام خود فیصلہ کرینگے ان کا وزیراعظم کون ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 8 فروری کو عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر پرانی سیاست اور پرانے سیاستدان کو خداحافظ کرینگے، پاکستان کے عوام ووٹ کے ذریعے نوجوان قیادت منتخب کریں گے، قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو نے جو منشور دیا اسی میں مہنگائی، بے روزگاری کا حل ہے۔

  • الیکشن 2024 : بلاول بھٹو نے اہم فیصلہ کرلیا

    الیکشن 2024 : بلاول بھٹو نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئندہ ماہ سے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور 8 جنوری کو پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ سے کے پی میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

    بلاول بھٹو کے خیبرپختونخوا کے انتخابی جلسوں کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، بلاول بھٹو 8 جنوری کو کے پی میں پہلے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    بلاول بھٹو کے پہلے جلسہ کیلئے ڈی آئی خان، کوہستان، ضلع کرم کا حلقہ زیرغور ہے، بلاول بھٹو پشاور، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، صوابی میں انتخابی جلسہ کریں گے۔

    بلاول بھٹو خیبرپختونخوا کے تمام ڈویژنز میں انتخابی جلسہ کریں گے، کے پی کے انتخابی جلسوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    خصوصی کمیٹی کے پی میں بلاول بھٹو کے جلسوں کے معاملات دیکھے گی۔

  • بلاول بھٹو  شادی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

    بلاول بھٹو شادی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

    پشاور : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو شادی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا شادی میں نےکرنی ہے یاآپ نے،آپ کوکیا پریشانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سینئرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ، گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا شادی کب کر رہے ہیں؟ جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا شادی میں نےکرنی ہے یاآپ نے،آپ کوکیا پریشانی ہے، آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ پتھرپرلکیر ہے، ہمیں چیف جسٹس فائز عیسی کی بات پر مکمل اعتماد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں 20 حلقوں کے انتخابات کو نہیں سنبھالا جاسکا تو ملک میں کیسےدھاندلی کومینج کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس چھینے گی۔

    بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جسے وفاق میں حکومت ملی توسب کوساتھ لےکرچل سکتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، کمزورحکومت ہوئی تو وہ ملک کو درپیش مسائل سےنہیں نکال سکے گی۔

  • اختلافات سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور بلاول میں ذمہ داریاں تقسیم ہو گئیں

    اختلافات سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور بلاول میں ذمہ داریاں تقسیم ہو گئیں

    اسلام آباد: اختلافات سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور بلاول نے ذمہ داریاں تقسیم کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سیاسی بیان بازی اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی جوڑ توڑ کریں گے، دونوں نے آپس میں ذمہ داریاں تقسیم کر لیں۔

    پی پی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی امور سے متعلقہ ذمہ داریاں تقسیم کر لی ہیں، جس کا مقصد باہمی اختلافات سے بچاؤ ہے، بلاول بھٹو فرنٹ اور آصف زرداری بیک گراؤنڈ میں رہیں گے، بلاول انتخابی جلسہ جلوس اور سیاسی بیان بازی کریں گے، جب کہ آصف زرداری بیک ڈور ملاقاتیں اور سیاسی جوڑ توڑ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا پالیسی بیان آصف علی زرداری دیں گے، بلاول صرف ضرورت پڑنے پر مشاورت سے پارٹی پالیسی بیان دیں گے، جب کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے ذمہ دار بلاول ہوں گے، ان پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو متحرک رکھنے کی ذمہ داری بھی ہوگی۔

    پیپلز پارٹی کے ملک گیر انتخابی جلسوں سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے، جب کہ آصف زرداری صرف ناگزیر صورت حال میں کسی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    سیاسی رابطے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پارٹی میں شمولیت کے معاملات آصف زرداری دیکھیں گے، تاہم اس سلسلے میں بلاول بھٹو اور پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم باہمی مشاورت سے ہوگی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ٹکٹس کی تقسیم پر سینئر رہنما اور صوبائی تنظیم آن بورڈ ہوگی۔

  • ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس: بلاول بھٹو کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر

    ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس: بلاول بھٹو کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو سےمتعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست دکھانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس سے متعلق پیپلزپارٹی نے متفرق درخواست دائرکردی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ میں ریفرنس پر سماعت براہ راست دکھانے کے لئے درخواست دائر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ذوالفقار بھٹو سےمتعلق صدارتی ریفرنس 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے،ذوالفقار بھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، استدعا ہے کہ کیس کی سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنےکی اجازت دی جائے۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت 12 دسمبر کو ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں9رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا۔

    9رکنی لارجربینچ میں جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

    خیال رہے آصف علی زرداری کی جانب سے 2011 میں فیصلے پر صدراتی ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔

  • میرے ہاتھ صاف، کرپشن کا کوئی داغ نہیں، بلاول بھٹو

    میرے ہاتھ صاف، کرپشن کا کوئی داغ نہیں، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں مگر مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہاتھ صاف رکھنا  بہت مشکل ہوتا ہے کوئی سیاستدان ایسا نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں۔ تاہم میں 19 سال کی عمر سے سیاست کر رہا ہوں اور میرے ہاتھ صاف ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور میں اپنی جیت کے بجائے آپ کی جیب بھرنا چاہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے مخالفین کی سیاست اس چیز کی ہے کہ اپنی جیب کیسے بھرنی ہے جب کہ میرے ہاتھ صاف ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی داغ یا الزام نہیں اور میرے مخالف بھی مجھ پر کوئی الزام نہیں لگا سکتے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کےعوام بہت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے تو دوسری طرف معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی،غربت اور بیروزگاری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن پرانے سیاستدانوں کو عوام کے اصل مسائل سے دلچسپی نہیں اور نہ ہی ان کے پاس مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ ہے، وہ آج بھی دقیانوسی اورانا کی سیاست کر رہے ہیں اور انہوں نے سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاستدانوں کو قریب سے دیکھا ہے اور سب کو پہچان چکا ہوں۔ ہو سکتا ہے ذاتی طور پر اچھے لوگ ہوں گے مگر ان کے پاس مسائل کا حل نہیں۔ ہم نے نفرت، تقسیم، انا اور انتقام کی پرانی سیاست کو دفن کرکے عوام کی خدمت کرنے والی نئی سیاست کو لانا ہے

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کے مزدوروں، کسانوں اور طالبعلموں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی نے ہی آپ کو ماضی میں بھی مشکلات سے نکالا تھا اور آج بھی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو آپ کو روٹی کپڑا اور مکان دے سکتی ہے۔ ہے ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور میں نے اپنی والدہ سے سیکھا ہے کہ غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی نمائندگی کیسے کرنی ہے۔ میں اس شخص کا نواسا ہوں جس نے نعرہ دیا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ میں کہیں اور نہیں دیکھوں گا اور نہ ہی کسی سے مدد مانگوں گا صرف آپ سے مدد مانگتا ہوں۔ آج میرا ملک مشکل میں ہےعوام تکلیف میں ہیں آپ لوگ میراساتھ دیں میں دکھاؤں گا کہ کیسے ملک اورعوام کی قسمت تبدیل کریں گے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ پانچ سال میں عام آدمی کی تنخواہ دگنی کرنا ہے، کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت دلائیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے بنائیں گے۔ ہم یوتھ کارڈ کے ذریعے پیڈ انٹرن شپ دلائیں گے جس سے نوجوانوں کو تجربہ حاصل ہوگا اور روزگار بھی ملے گا۔ میں یورپ، امریکا، چین، جاپان میں نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع فراہم کرونگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اب آپ نے فیصلہ کرنا ہوگا کہ انا، تقسیم، نفرت کی پرانی سیاست کو جاری رکھنا ہے یا قسمت تبدیل کرنی ہے۔ آپ اپنی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ ہم مل کر محنت اور جدوجہد کریں گے اور قائدعوام، شہید بینظیر بھٹو کے نا مکمل مشن کو مکمل کریں گے۔