Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو کی نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت

    بلاول بھٹو کی نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوجوانوں کےعالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، ہمارے نوجوان ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ اور ہر شعبے میں قیادت کے لیے پرعزم ہیں، اب پاکستان کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکے گا۔

    انھوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنے دورِ میں نوجوانوں کو جتنی نوکریاں دیں، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو درپیش مسائل سے مکمل طور آگاہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، جھوٹے وعدے نہیں کرتے، جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کر کے دکھاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تھیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کلائمیٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

  • بلاول بھٹو نے والد اور نواز شریف کی سیاست پر اعتراض کردیا

    بلاول بھٹو نے والد اور نواز شریف کی سیاست پر اعتراض کردیا

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے والداورنوازشریف کی سیاست پراعتراض کردیا اور کہا نواز اور زرداری صاحب کو ایسے فیصلے لینے چاہییں، جس سے میرے اور مریم نواز کے لیے آگے چل کرسیاست آسان ہو مشکل نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کارکن رہنا میرے لیے اعزاز  کی بات ہے، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنےاسلاف کےنظریےپرعمل پیراہوں، ہم نےہمیشہ مہذب انداز مین اپنا نقطہ نظرپیش کیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گالی گلوچ اوربدتہذیبی ہماری سیاست نہیں، شایدایک دو دفعہ ایساہواہوگاکہ ہم اپنےبڑوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے، اپوزیشن میں رہتےہوئےبھی ہم جمہوری دائرےمیں رہتےتھے، ہم نےجب بھی احتجاج کیا،ذہن میں ہوتاتھاکہ سسٹم کو کوئی نقصان ہواور ایساکوئی کام نہ ہوجس سےجمہوریت کونقصان ہو۔

    وزیرخارجہ نے والد اور نوازشریف کی سیاست پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کو ایسے فیصلے کرنا چاہئیں، جس سے میرےاورمریم کیلئے آگے سیاست آسان ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ہمارےبڑوں نےفیصلہ کیاہےکہ جوتیس سال انہوں نےسیاست بھگتی ہےویسے ہی ہم بھی کریں نوجوان ہماری روایتی سیاست سےتنگ آ چکےہیں، نوجوان اب کسی پربھروسہ نہیں کرتے، ایسارویہ رکھیں جس سےنوجوانوں کی امید برقرار رہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادکےذریعےہم نےسلیکٹڈوزیراعظم کوگھربھیجا،ساری جماعتوں کےاتحادکی وجہ سےتاریخی عدم اعتماد کو کامیاب کرایا، ہماری کوشش تھی سویلین اداروں کومضبوط،پارلیمان کاوقاربحال کریں، اب تاریخ فیصلہ کرےگی کہ اس کوشش میں ہم کامیاب رہےیانہ رہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاکام ہےکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرے، اپوزیشن کوبھی سوچناچاہیےکہ ہمارے اقدام سےجمہوریت کوکوئی نقصان نہ ہو لیکن بدقسمتی سےہمیں ایسی اپوزیشن ملی جس کوجمہوریت،پارلیمان کی فکرنہیں تھی، اس اپوزیشن جماعت نےوہ ریڈلائن کراس کی جوتاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتارہوچکےہیں یہ مکافات عمل ہے، بچپن سے دیکھا ہے سیاستدان یا ایوان میں ہوتا ہے یا جیل میں ہوتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے روز دیا کہ نیامیثاق جمہوریت نہیں توپرانےمیثاق جمہوریت پر ہی چلناچاہیے، وہ جماعتیں جوپارلیمان میں نہیں انہیں بھی میثاق جمہوریت کاپابندبناناہوگا، سیاسی جماعتوں کیساتھ دیگراسٹیک ہولڈرزکوبھی میثاق جمہوریت کاپابندکرناہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرناہےکہ پارلیمانی عوام چلائیں گےیاچیف جسٹس چلائیں گے، ہمیں رولزآف گیم ایسے بنانے ہوں گے، جس پر سب جماعتوں کو چلنا ہوگا اور ایسے رولز بنانے پڑیں گے کہ ادارےاپنےآئینی دائرہ اختیارمیں کام کریں۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی  کو سزا،  بلاول بھٹو  نے مکافات عمل قرار دے دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا، بلاول بھٹو نے مکافات عمل قرار دے دیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کو مکافات عمل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایف پی سی سی آئی میں تاجروں سے خطاب کیا ، اس موقع پر صحافی نے بلاول بھٹو سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے سے متعلق سوال کیا۔

    جس پر وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فیصلہ مکافات عمل ہے

    یاد رہے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    توشہ خانہ کیس میں عدالت نےعمران خان کو تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ سال کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد کی سیشن عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ تمام ثبوتوں کی روشنی میں پی ٹی آئی چیئرمین پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی پر کوئی شک وشبہ نہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ ایک سو چھتر کے تحت ملزم کو سزا سنائی گئی، تین سال قید کے ساتھ ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

  • ’آج کھیلوں میں بڑی خبر ملی ہے:‘ وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    ’آج کھیلوں میں بڑی خبر ملی ہے:‘ وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کرکٹ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی زبرست شکست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آج کھیلوں میں بڑی خبر ملی ہے۔‘‘

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’پاکستان بھارت کو شکست دے کر کرکٹ میں ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کی ٹرافی اٹھا رہا ہے، اور دوسری طرف حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بن کر تاریخ رقم کر رہے ہیں۔‘‘

    بلاول بھٹو نے لکھا ’’ہم آنے والے مہینوں میں اپنے کھلاڑیوں کے مزید کارناموں کے منتظر ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ کولمبو میں پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے، کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 353 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

  • جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے: بلاول بھٹو

    جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت پرپیغام جاری کیا ہے۔

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 38ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو نوجوانوں میں انقلابی سوچ و وژن کی علامت ہیں۔

    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، قائد عوام کے بعد شاہنواز بھٹوکا بہیمانہ قتل بھٹو خاندان، پارٹی کیلئے دوسرا بڑا سانحہ تھا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ کے دل میں چھوٹے بھائی کی المناک جدائی کا غم بھی ایک زخم کی طرح سلگتا رہا، شہید شاہنواز بھٹو کا نوجوان جیالوں کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنا اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہ کرنا مشعل راہ ہے۔

    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی فکر بھٹو کی روشنی میں 1973 کے آئین و جمہوریت کی حفاظت کرتی رہے گی، پی پی رواداری ومساوات کے فروغ، ملک و قوم کی ترقی کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھے گی، یہی مشن بھٹو خاندان کے ہر فرد کا مشن تھا اور جس کی خاطر انہوں نے جانیں قربان کردیں۔

  • پاکستان کی ترقی کا نیا باب،  بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبے کا افتتاح  کردیا

    پاکستان کی ترقی کا نیا باب، بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کردیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبہ کا افتتاح کردیا، پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موجود ہے۔

    صوبائی وزیرناصر شاہ، شرجیل میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب ، قاسم نوید، صادق میمن، جام اویس گہرام، جام عبدالکریم ، علی حسن زرداری و دیگر بھی شریک ہیں۔

    دھابیجی اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 700 ایکڑ رقبے کو فعال کیا جائےگا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری یونٹس لگائیں گے۔

    منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔

    مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے معاشی ترقی وخوشحالی میں اضافہ اور سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز کےدرمیان تعاون پیداہوگا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی اورملکی ووسط ایشیائی ممالک تک سامان کی آمدورفت کے قابل ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئےگی اور دھابیجی زون کی تعمیرسے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

  • بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں  ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے، ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

  • پاکستان چاپان کے ساتھ تعلقات کو  مزید فروغ دینے کا خواہاں

    پاکستان چاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں

    ٹوکیو : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان چاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، جس کے بعد وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا جاپان کا پہلا دورہ ہے، جاپان کےساتھ تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور جاپان کے پاس مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے ، ہم جاپان سے معاشی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ آئی ٹی، سولر انرجی، زراعت ،تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور جاپان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔

    وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان جاپان کوافرادی قوت مہیاکرسکتاہے اور ساتھ ہی نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کرداراداکرسکتا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر جاپانی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔

    گذشتہ روز بھی بلاول بھٹو کی جاپانی کی اہم کاروباری شخصیات سےملاقات ہوئی ، بلاول سے جائیکا اور جیٹرو کے نمائندے بھی ملے، اس سے قبل پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات میں بلاول نے کہا تھا کہ پاکستان کومعمرافراد والے ملکوں سےتعلقات بہتربنانےکی ضرورت ہے،پاکستانی نوجوانوں کوجاپان میں چالیس لاکھ کی گنجائش کا فائدہ اٹھانے کاموقع ملنا چاہیے۔

    خیال رہے جاپان کی حکومت کی دعوت پروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ٹوکیومیں ہیں۔ دورہ جاپان میں بلاول زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ زرداری بھی ہمراہ ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری عید کہاں منائیں گے؟

    بلاول بھٹو زرداری عید کہاں منائیں گے؟

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاور بھٹو کے ساتھ عیدمنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو آئندہ ہفتےمتحدہ عرب امارات،امریکااورجاپان کادورہ کریں گے ، بلاول بھٹو یو اے ای، امریکا اور جاپان کےدوروں سے قبل ایک روز کیلئے لاڑکانہ جائیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات میں اپنی بہن بختاوربھٹوکےساتھ عیدمنائیں گے ، وزیرخارجہ دبئی کے دورے کے بعد 2 سے 3 جولائی تک امریکا،جاپان کا دورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو جاپان میں اپنےہم منصب سےملاقات کریں گے جبکہ جاپان میں تاجربرادری سےبھی ملاقات کریں گے۔

    دورہ امریکا میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو یوایس اے تھنک ٹینک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

  • بلاول بھٹو نے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کو کس کے نام کیا؟

    بلاول بھٹو نے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کو کس کے نام کیا؟

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی میں امیدواروں کی کامیابی کو شہدا کے نام کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پی پی امیدواروں کو کامیاب کروایا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں پہلی بار جیالے میئر ہوں گے، جیت کو شہدا کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر بن چکے ہیں، حیدرآباد میں کاشف شورو اور صغیر میئر ڈپٹی میئر بن چکے ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جیالوں نے لسانیت کی سیاست دفن کرنے کے لیے جانوں کی قربانی دی ہے، شہید جیالوں کو تاریخی کامیابی میں یاد کررہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کامیابی میں ہمارے کارکنوں کا خون شامل ہے، انشا اللہ ہمارے نمائندے آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوام کی خدمت کرنا شروع کردیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی جمہوری سیاست اور جمہوری جماعتوں کی جیت ہے۔