Tag: بلاول بھٹو

  • جے شنکر نے بلاول کی رخصتی کے بعد جو رویہ اپنایا اسکی مذمت کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی

    جے شنکر نے بلاول کی رخصتی کے بعد جو رویہ اپنایا اسکی مذمت کرتا ہوں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے شنکر نے بلاول کی رخصتی کے بعد جو رویہ اپنایا اسکی مذمت کرتا ہوں۔

    پاکستان تحریک ابصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو کہا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، میری نظر میں یہ سفارتی آداب کے خلاف تھا۔

    سابق وزیر خارجہ نے جے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول وہاں آپکی دعوت پر گئے تھے، پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے، دور سے پہلے پاکستان میں بحث چھڑی تھی وزیر خارجہ کو وہاں جانا چاہیے تھا یا نہیں، ایک طبقے نے کہا بھارت جانا بے سود ہوگا، دوسرے طبقے کے مطابق ہمیں ایس سی او میں شریک ہونا چاہیے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے شنکر ایسا نہیں کرتے جو آپ نے کیا، مہمانوں کی  کوئی عزت ہوتی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ یہ سلوک برتا گیا جس پوری قوم کی تضحیک ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی تقریر میں گفتگو کی تھی، عمران خان نےکہا تھا کچھ قوتیں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑتی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے شنکر نے بلاول کی رخصتی کے بعد جو رویہ اپنایا اسکی مذمت کرتا ہوں،  وہاں جو سوچ ہے ہندوتوا کی اس لیے وہاں جانا بے سود ہے، دوسری سوچ تھی کہ ہم ممبر ہیں اور بہتر تعلقات  کیلئے بھارت جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی بات کر رہا ہوں، اس رویہ سے پوری پاکستانی قوم کی تضحیک ہوئی ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بگڑتے جا رہے ہیں، بھارت اس کو  ڈھال کے طور پر اسے استعمال کر رہا ہے، جے شنکر صاحب! آپ حقائق سےنظریں چرا رہے ہیں، پاکستان پر انگلی اٹھانے سے پہلے آپ کو اپنے ملک کو دیکھنا چاہیے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو پہلے بھی بے نقاب کیا تھا، بلوچستان میں کلبھوشن یادو کیا کر رہ تھا کیا وہ خیر سگالی کے دورے پر تھا، جے شنکر صاحب! آپ کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

  • بلاول بھٹو کی چینی وزیر خارجہ کو چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    بلاول بھٹو کی چینی وزیر خارجہ کو چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے چینی وزیر خارجہ کو چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ میں پاک چین وزرائےخارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس ہوئی ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات کے دوران چینی ہم منصب کے ساتھ اہم معاملات زیرغورآئے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ پاکستان اورچین تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور پرامن افغانستان کےبارے میں دونوں ملک متفق ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی، چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پرپاکستان کی حمایت کی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو70سال ہوچکےہیں ، چین اورپاکستان کے درمیان تزویراتی شراکت داری بہت اہم ہے اور پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتاہے۔

    بلاول بھٹو نے چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا چینی شہریوں،منصوبوں کونشانہ بنانے والوں کوانصاف کے کٹہرےمیں لایا جائے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، تینوں فریق سیکیورٹی تحفظات اوران کےحل پرسہہ فریقی مذاکرات میں بات چیت کریں گے اور پرامید ہوں کہ سہہ فریقی مذاکرات سے ہم آگے بڑھیں گے اور خوشحالی کا راستہ اپنائیں گے۔

  • پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزارت خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کیساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان رشتہ دہائیوں پر محیط ہیں۔

    بلاول بھٹو نے چینی وزیرخارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں،سوڈان میں پاکستانیوں کے انخلا میں چین کی مدد پر شکرگزارہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے اور دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت رکھتاہے، آصف زرداری اور نوازشریف نےچین کیساتھ اہم منصوبےشروع کیے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پرپاکستان کی غیرمشروط حمایت کی ، پاکستان بھی ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف چین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

  • بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، جے شنکر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، جے شنکر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

    نئی دہلی: بھارت میزبانی کے آداب بھول گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں بیٹھ کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا تو مودی سرکار کو آگ لگ گئی، جے شنکر نے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کے لیے خوب زہر اُگلا۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو دہشت گردی کی صنعت کا ترجمان تک کہہ دیا، اور کہا کہ انھوں نے بلاول زرداری سے ان کے حساب سے برتاؤ کیا۔

    کشمیریوں پر سالہاسال سے بدترین مظالم ڈھانے والے بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد قرار دیا۔ جے شنکر نے کہا کہ میں نے بلاول کے ساتھ ان کے حساب سے برتاؤ کیا، یعنی دہشت گردی کے پروموٹر اور حامی کے حساب سے، اور معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کی صنعت کے ترجمان ہیں، جو پاکستان کا خاصہ ہے۔

    انھوں نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا شکار دہشت گردی کے سہولت کاروں کے ساتھ بیٹھ کر دہشت گردی پر بات نہیں کر سکتے، بلاول نے یہاں آ کر ایسی منافقانہ باتیں کی جیسے ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔

    جے شنکر نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ساکھ زر مبادلہ کے ذخائر سے بھی زیادہ تیزی سے گر رہی ہے۔

    بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو نے واضح کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت تاثر دینے کی کوشش کرتا ہے کہ ہر مسلمان دہشت گرد ہے لیکن جب بلاول ان کے سامنے بیٹھتا ہے تو ان کا جھوٹا بیانیہ ٹوٹ جاتا ہے، انھوں نے کہا بھارتی وزیر خارجہ کی تنقید کی وجہ ان کا عدم تحفظ ہے۔

    بلاول نے کہا پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ کشمیر کا غیر قانونی اقدام واپس لینے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر قانونی ہے۔ انھوں نے کہا میں نے گوا میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندتوا پروپیگنڈے کا جواب دیا، کب تک بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منہ چرائے گا۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بھارت کا دہشت گردی سے متعلق واویلا سفارتی پوائنٹ اسکورنگ قراردے دیا تھا۔

  • بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو نے واضح کردیا

    بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو نے واضح کردیا

    کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت جب تک مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کانفرنس میں کشمیر سے متعلق پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا اور مقبوضہ وادی میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف دنیا کو آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے عمل سے دکھایا کہ نہ وہ عالمی قوانین اور نہ معاہدوں کو اہمیت دیتا ہے، بھارت کب تک یو این قرار دادوں اور عالمی قوانین کو نظرانداز کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، بی جے پی آر ایس ایس کے پروپیگنڈہ کا جواب دیا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی، بھارت کی تنقید کے پیچھے ان کا اپنا عدم اعتماد کا احساس ہے۔

    نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگ رکن قومی اسمبلی بھی بنتے ہیں، حیرانگی ہوئی بی جے پی کسی مسلمان کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی۔

    بھارت میں جاکربھارت کی سرزمین پرپاکستان کامقدمہ لڑا، پلیٹ فارم سےپیچھےہٹیں گےتومخالفین کو موقع دینگےایسانہیں ہوناچاہیے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاکربھارت کی سرزمین پرپاکستان کامقدمہ لڑا، پلیٹ فارم سےپیچھےہٹیں گےتومخالفین کو موقع دینگےایسانہیں ہوناچاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس سی او فورم کی اہمیت بڑھتی جارہی ہےجو مستقبل میں ایک علاقائی پاورہوگی،پاکستان میں سہ فریقی میٹنگزہورہی ہیں جس میں چین اورافغان وزرائےخارجہ ہونگے

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ

    گوا : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گوا میں میری موجودگی پاکستان کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی میزبانی میں گوامیں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی رابطوں کو بڑھانےمیں ایس سی او کا کردار اہم ہے اور تعمیری،باہمی تعاون کے ذریعے سلامتی اورترقی کوفروغ دینے کا پلیٹ فارم ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کیلئے سنگین خطرہ ہے،وزیر خارجہ بلاموسمیاتی تبدیلی کےخطرات سےنمٹنےکیلئےمل کر کام کرنا ہوگا۔

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کےتحت غربت کےخاتمے کیلئےتعاون ضروری ہے، پاکستان کا تجویز کردہ غربت خاتمے پر خصوصی ورکنگ گروپ کا قیام ایک قدم ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریاستوں کے یکطرفہ،غیرقانونی اقدامات شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کیخلاف ہیں ، ریاستوں کے غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کیلئےپاکستان کےمضبوط عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا گوا میں میری موجودگی پاکستان کیلئےشنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو  بھارت  پہنچ گئے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت پہنچ گئے ،جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گوا پہنچ گئے، پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے میں وزیر خارجہ بھارت پہنچے، ان کے ہمراہ وزارت خارجہ سینئر افسران بھی ہیں۔

    بلاول بھٹو وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب ڈاکٹر سبرامینیم جے شنکرکی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کے طیارے کوخصوصی طورپرفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    یاد رہے وزیرخارجہ نے گوا میں شنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی اور سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کو اجلاس میں شرکت سے متعلق اعتماد میں لیا۔

    بلاول بھٹو نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق،بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل، ایم کیو ایم کے کنوینر خالدمقبول صدیقی اور نیشنل پارٹی کے رہنما طاہربزنجو سے مشاورت کی۔

    ذرائع نے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کودورہ بھارت کیلئے اہم مشورے بھی دیئے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ میرے بھارت جانے سے واضح ہے پاکستان ایس سی او کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ بھارت سے قبل اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج بھارت کےشہر گوا جا رہا ہوں جہاں پاکستانی وفدکی قیادت کروں گا، میرے بھارت جانے سے واضح ہے پاکستان ایس سی او کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی اورکن ممالک کےوزرائےخارجہ سےدوطرفہ تعلقات پربات کرناچاہوں گا۔

    خیال رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت جا رہے ہیں، وزیر خارجہ خصوصی طیارے پر کراچی سے گوا جائیں گے۔

    بلاول بھٹو کے ہمراہ وزارت خارجہ سینئر افسران بھی جائیں گے، بلاول بھٹو کے طیارے کوخصوصی طورپرفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    دورہ بھارت پروزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیاسی رہنماؤں سےمشاورت مکمل کی جبکہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کودورہ بھارت کیلئے اہم مشورے بھی دیئے۔

  • بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل  بھارت روانہ ہوں گے

    بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل بھارت روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل بھارت روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے بھارت روانہ ہوں گے، ذرائع نے بتایا کہ وہ کل دوپہر خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے بھارت کے شہر گوا جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان، ترجمان دفتر خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوایس سی اواجلاس کےبعد 5 مئی کو وطن واپس آئیں۔

    یاد رہے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے دورہ بھارت کے حوالے سے بتایا تھا کہ بلاول زرداری بھارت میں دورے کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے ، ایس سی او اجلاس آئندہ ماہ بھارتی شہر گوا میں منعقد ہوگا، بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ کیلئے تمام ممبر ممالک کو دعوت دی تھی۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سے دیرینہ وابستگی کے باعث اجلاسوں میں شرکت کرتا ہے، تنظیم کا موسمیاتی تحفظ بارے چوتھا وزارتی اجلاس نئی دہلی میں آن لائن منعقد ہوا۔

  • امیر ممالک کی وجہ سے غریب ممالک موسمیاتی بحران کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: بلاول بھٹو

    امیر ممالک کی وجہ سے غریب ممالک موسمیاتی بحران کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں شروع ہوگئیں، امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی صورتحال پر کہا ہے کہ امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں۔

    وزیر خارجہ نے بارش کے دوران حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں شروع ہوگئیں، بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ریکارڈ بارشوں کے متاثرین کی بڑی تعداد ابھی بھی مدد کی منتظر ہے، بہہ جانے والے لاکھوں گھروں اور انفراسٹرکچر کی از سر نو بحالی کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں اور حکام بارشوں کے پیش نظر ہمہ وقت چوکس رہیں، بارشوں کے دوران عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کرنے سے بھی اجتناب برتیں۔