Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کےمترادف ہے، کشمیر کے معاملے کو دفن کرکے بھارت سے تعلقات بنانا اس ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کے تحت حکومت کومسلط کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگرممالک سےتعلقات کےحامی ہیں لیکن کسی طورذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پراوربنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اوریہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔

    خیال رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت جائیں گے، ایس سی او اجلاس آئندہ ماہ بھارتی شہر گوا میں منعقد ہوگا، بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ کیلئے تمام ممبر ممالک کو دعوت دی تھی۔

  • جب تک تین دو کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے: بلاول بھٹو

    جب تک تین دو کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے کو بندوق کی نوک کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تین دو کا فیصلہ ختم نہیں ہوتا ہم اسے بندوق کی نوک سمجھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں لیکن آج جو صورت حال ہے اس میں 90 دن کی خلاف ورزی ہم نے نہیں کسی اور نے کی ہے، ہم ایک دن ملک بھر میں انتخابات کرانے کے حامی ہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ اکثریت ثابت کر کے اقلیت کا فیصلہ مسلط کرنے کے فیصلے کو بندوق کی نوک سمجھتے ہیں، مسائل کا حل نہیں نکالیں گے تو جمہوریت اور وفاق کو سنگین خطرہ ہے۔

    بلاول نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات میں ایک دو چیزوں پر اتفاق رائے مشکل ہوگا، کسی اور ادارے میں پنچائت بنانے پر ہمیں اتحادیوں کو منانے میں مشکلات ہیں، اتحادیوں سے اتفاق کرتے ہیں کہ گن پوائنٹ پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا زبردستی پنجاب کے الیکشن کرانے کی سازش پر پی پی نے مؤقف قوم کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم کل بھی ون یونٹ کے خلاف تھے آج بھی اس کے خلاف ہیں، چند عناصر کی ضد پر پنجاب میں الیکشن پہلے کرائے جائیں تو سیاست، ملکی مفاد اور باقی تین صوبوں پر منفی اثر پڑے گا۔

    انھوں نے مزید کہا سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ بیک ڈور سے ون یونٹ سازش ہو رہی ہے، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کے لیے ایک پیج پر لے کر آئیں، سیاسی مخالفین سے بھی ڈائیلاگ کرنا پڑے تو بھی کرنے چاہئیں۔

    ہم سب سیاسی صورت حال میں پھنسے ہیں جس میں نقصان عام آدمی کا ہو رہا ہے،ملک بھر میں ایک دن میں الیکشن پر اتفاق رائے چاہتے ہیں، جہاں تک عمل درآمد کی بات ہے ہم 4 کی اکثریت والے فیصلے پر عمل در آمد کر دیں گے۔

    بلاول نے کہا اس چیز پر اتفاق رائے ناممکن ہے کہ سپریم کورٹ کی زیر نگرانی مذاکرات کیے جائیں، زور بازو پر کسی صورت مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں، تاریخ پچھلے چیف جسٹس صاحبان کو کس طرح یاد کرتی ہے یہ سب جانتے ہیں، عید کے بعد سربراہ اجلاس میں اس معاملے کو حتمی شکل دیں گے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ بھارت جائیں گے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ ماہ بھارت جائیں گے

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول  بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت جائیں گے اور دورے کے دوران ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس سلسلے میں وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ بھارت کے شہر گووا جائیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بھارت میں دورے کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے ، ایس سی او اجلاس آئندہ ماہ بھارتی شہر گوا میں منعقد ہوگا، بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ کیلئے تمام ممبر ممالک کو دعوت دی تھی۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سے دیرینہ وابستگی کے باعث اجلاسوں میں شرکت کرتا ہے، تنظیم کا موسمیاتی تحفظ بارے چوتھا وزارتی اجلاس نئی دہلی میں آن لائن منعقد ہوا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نےکی، جس میں پاکستان نے موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ انداز میں کام پر زور دیا۔

  • ”پورے پاکستان کو لیکچرز دیے جاتے ہیں کون کرپٹ ہے اور کون سسیلین مافیا!”

    ”پورے پاکستان کو لیکچرز دیے جاتے ہیں کون کرپٹ ہے اور کون سسیلین مافیا!”

    خیرپور: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، پورے پاکستان کو لیکچرز دیے جاتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے اور کون سسیلین مافیا، ملک کے ساتھ طاقت ور طبقے نے کھیل کھیلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گمبٹ میں ملک کے پہلے ہیلتھ سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انھوں نے پاکستان کے پہلے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے مرکز کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا نفرت اور تقسیم کی سیاست کی بجائے منشور کی سیاست پر مقابلہ کرتے تو عوام کا فائدہ ہوتا، اس ملک کی نسلوں کے ساتھ طاقت ور طبقے نے کھیل کھیلا ہے، طاقت کی لڑائی میں عوام کا فائدہ نظرانداز ہو جاتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اپنے اختیارات دیگر ججز سے شیئر کرنے کو تیار نہیں ہیں، آصف زرداری نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے، اور یہ پورے پاکستان کو لیکچرز دیتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے کون نہیں، یہ لیکچر دیتے ہیں کہ کون سسیلین مافیا ہے کون نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا ہم پر نالائق اور نااہل وزیر اعظم مسلط کیا گیا جس نے معاشی بحران پیدا کیا، جب سارے صوبوں کا حق مارا جا رہا تھا تو از خود نوٹس کہاں تھا، تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تخت لاہور کی لڑائی کی وجہ سے سندھ کے عوام کا نقصان نہیں ہونا چاہیے، ہم تخت لاہور میں جا کر بیٹھ کر غیر جمہوری قوتوں کو منہ کی دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھیں گے اور جواب دیں گے۔

  • لارجر بینچ نہ بنا تو۔۔۔؟ بلاول بھٹو نے واضح کردیا

    لارجر بینچ نہ بنا تو۔۔۔؟ بلاول بھٹو نے واضح کردیا

    لارکانہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مناسب یہی ہے کہ لارجر بینچ بنایا جائے ایسا نہ ہوا تو آئینی بحران پیدا ہوگااور خدانخواستہ مارشل لا لگ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ججزکی طرف سے اعلیٰ عدلیہ پرجو تنقید ہورہی ہے وہ تاریخی ہے،سینئرججزکی جانب سےاعلیٰ عدلیہ پرتنقید کی جارہی ہے، آپ کے اپنےججزآپ کےکردارکےخلاف ہیں اب مناسب بات ہے کہ لارجربینچ بنادیاجائے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ایک لارجر بینچ بنادیا جائے تمام ججز بیٹھیں اور فیصلہ سنائیں ہمیں وہ فیصلہ سرآنکھوں پر ہوگا اگر لارجر بینچ نہیں بنتا تو آئینی بحران پیدا ہوگا اور ایسا نہ ہو کہ خدانخواستہ مارشل لا لگ جائے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین کی سربلندی کیلئےجدوجہد کی،انتخابات کےمعاملےپرجو کچھ ہورہاہےقوم کےسامنےہے،تین ججز صاحبان کوسوچناچاہیے کہ کیا ہورہاہے؟یہ الیکشن کاٹرائل نہیں چل رہا بلکہ سپریم کورٹ کاٹرائل چل رہاہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پرویز مشرف کا چیف پولنگ ایجنٹ تھا آج ہر وہ شخص جس کاماضی غیرجمہوری تھا وہ پی ٹی آئی میں شامل ہے،پاکستان کی سیاست یرغمال ہوچکی،سیلاب متاثرین کاپیسہ تخت لاہورکی لڑائی پرلگےگاتوہم احتجاج کرینگے۔

  • آمر کے بیٹے کا مستقبل آمریت اور سلیکٹڈ دور میں ہی ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو

    آمر کے بیٹے کا مستقبل آمریت اور سلیکٹڈ دور میں ہی ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی آمر کے بیٹے کا سیاسی مستقبل نہیں ہوسکتا، ان کا سیاسی مستقبل تب ہے جب آمرانہ اور سلیکٹڈ دور ہے۔

    وفاقی وزیر خارجہ نے  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں جمہوری اور آئینی بحران بھی دیکھا، آمریت بھی دیکھی، ہم نے آمروں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کو قائم کیا ہے، نالائق وزیر اعظم مسلط کیاگیا جس نے اپنے ہاتھ سے معیشت کا گلا گھونٹا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسوقت عوام تاریخی معاشی بحران، مہنگائی، بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے ایک نالائق وزیر اعظم نے اپنے ہاتھوں سے پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ افسوس ہےدہشتگردوں نے ایک بار پھر اپنا سر اٹھایا ہے، اسی نالائق وزیر اعظم نے پاکستان کو پھر دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا، عوام، فوجی، سیاسی قائدین نے ایک قوم بن کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہم نے ملکر پاکستان کو ان دہشتگردوں سے پاک کیا تھا یکن بدقسمتی سے ایسا وزیر اعظم مسلط کیاگیا جس نے عوام کی پیٹھ کے پیچھے یہ فیصلہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ انھوں نے از خود فیصلہ کیا وہ اے پی ایس کے دہشتگردوں کو معاف کر دینگے، اس قسم کے دہشتگردوں کو نالائق وزیراعظم نے معاف کیا اور جیل سے رہا کرایا، جو افغانستان میں رہ رہے تھے ان دہشتگردوں کو اٹھا کر کے پی میں لے آئے، قبائلی علاقوں کے عوام نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔

    ’اس معاشی بحران کے پیچھے یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، اس دہشتگردی، سیکیورٹی بحران کا سامنا ہے تو اس کے پیچھے بھی یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار جمہوریت کی بحالی کی وجہ سےمعاشی ترقی ہوئی، سی پیک سے معاشی دور شروع ہوا جس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کیا، 18ویں ترمیم سے 1973 کے آئین کو بحال کیا، ہم نے صوبوں کو اپنے وسائل کے مالک بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط ہوئے تو غیر جمہوری قوتوں نے ہائبرڈ جنگ شروع کی، سیاستدانوں پر یہ حملہ ہرطرف سے ہورہا تھا، ایک ایک سیاسی لیڈر کی میڈیا کے ذریعے کردار کشی کی گئی، اب جو بحران ہمارے سامنے  پیدا ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 1996 میں حمید گل سلیکٹڈ کو انگلی پکڑ کر لیکر آئے، ہمارے اتحادی بھول جاتے ہیں کہ ایک افتخار چوہدری صاحب تھے، چیف جسٹس کی آمریت کی روایت افتخار چوہدری نے قائم کی، وہ بھی اس ہائبرڈ جنگ میں شامل تھا، ان کا مقصد جمہوریت اور چارٹر آف ڈیموکریسی کو ختم کرنا اور جمہوریت کو بدنام کرنا تھا۔

    ’اس کرکٹر کو سیاست میں لایاگیا جس کا نام عمران خان نیازی ہے، کچھ آئنسٹائن ملک کے فیصلے  کرتے، اسٹریٹجک ایسٹ بناتے اور وہ گلے پڑجاتے ہیں، ہم نے غیر جمہوری طریقے سے اس وزیر اعظم کو نہیں نکالا، ہم اس وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لیکر آئے‘۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی جماعتیں یہاں بیٹھی ہیں وہ شریفوں کی سیاست کرتی ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آئین توڑا جائے اور غیرملکی سازشیں کی جائیں اور ہم خاموش رہیں، ہمیں عوام کو بتانا چاہیے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، سابق آرمی چیف نے کہا ماضی میں اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرتی تھی، سابق آرمی چیف نے کہا ہم آئندہ ایسا کام نہیں کرناچاہتے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی تو وجہ ہے جو بھی آمر تھے ان کی اولادیں آج پی ٹی آئی میں ہیں، کسی آمر کے بیٹے کا سیاسی مستقبل نہیں ہوسکتا، ان کا سیاسی مستقبل تب ہے جب آمرانہ اور سلیکٹڈ دور ہو جب پاکستان جمہوریت کی طرف جاتاہے تو انکی سیاست ختم ہو جائیگی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیف جسٹس نے کس قانون کے تحت ڈیم فنڈ  جمع کئے، کس قانون کے تحت چیف جسٹس نے مہم چلوائی، یہ لوگ فرعون کی طرح بیٹھے اپنی مرضی کا آئین چاہتے ہیں، یہ فیصلے جب لکھتے ہیں تو آئین توڑتے ہیں۔

  • ‘ بلاول بھٹو وزارت خارجہ میں انٹرن شپ پر آئے ہیں’

    ‘ بلاول بھٹو وزارت خارجہ میں انٹرن شپ پر آئے ہیں’

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزارت خارجہ میں انٹرن شپ پر آئے ہیں، وہ وزارت خارجہ میں نہیں بیٹھتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک پاکستان کی مدد کو آگے نہیں آتے اس کے ذمہ دار وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزارت خارجہ میں انٹرن شپ پر آئے ہیں، وہ وزارت خارجہ میں نہیں بیٹھتا اور نہ وزارت خارجہ میں کوئی فائل پڑھتا۔

    رہنما پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزارت خارجہ کے افسران سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتا ، وہ اپنا سی وی لے کر مختلف ملکوں کے چکر لگا رہا ہے، بلاول بھٹو کی توجہ اپنی پروفائل بنانے پر ہے۔

  • بلوچستان میں بارش اور سیلاب: ہلاکتوں پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    بلوچستان میں بارش اور سیلاب: ہلاکتوں پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی اطلاعات باعث صدمہ ہیں، متعلقہ حکام بارش و سیلاب کے دوران حادثات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آواران، ژوب سمیت مختلف علاقوں میں جانوں کے زیاں کی اطلاعات باعث صدمہ ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متعلقہ حکام بارش و سیلاب کے دوران حادثات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

  • عمرن خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس کا جواب دینا ہوگا، بلاول بھٹو

    عمرن خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس کا جواب دینا ہوگا، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی بھی قانون لاگو نہیں، باربارقانون کی خلاف ورزی پر جواب دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی شو ‘دی ڈیلی شو’ کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی بھی قانون لاگو نہیں، عمرن خان نےباربارقانون کی خلاف ورزی کی جس کا جواب دینا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ ان کی انا کا ہے عدالتیں انھیں بلاتی ہیں کہ آئیں اور اپنے خلاف کیس لڑیں لیکن انھوں نے عدالتی نظام کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر عمران عدالت جائیں گے تو پھر گرفتاری کا بھی خوف نہیں ہوگا لیکن وہ پیش نہ ہوکر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے پولیس کو انھیں پیش کرنے کی ہدایت کی تو انھوں نے اپنے لوگوں اور کارکنان کو پولیس سے مقابلے کا کہا، اس سیاسی گڑبڑ سے سڑک پر جو کچھ ہورہا ہے اس سے عوام متاثر ہورہے ہیں۔

  • تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں: بلاول بھٹو

    تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے، تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی بھرپور شرکت کے بغیر ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے، تعلیم یافتہ اور خود اعتماد خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کی قدر و منزلت کے حوالے سے منفرد تاریخ رکھتی ہے، مسلم دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر خارجہ بنانا بھی پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ خواتین کو زندگی کی ہر شعبے میں برابری حاصل ہو۔