Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو کا امریکا کا ایک اور دورہ، آج روانہ ہوں گے

    بلاول بھٹو کا امریکا کا ایک اور دورہ، آج روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ ایک ہفتے تک امریکا میں قیام اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج امریکا کے دورے پر نیویارک روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے تحت خواتین کے حوالے سے کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں کانفرنس خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایک ہفتے تک امریکا میں قیام اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کا مطالبہ

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کا مطالبہ

    کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کا مطالبہ کردیا اور کہا سیلاب نے قیامت سے پہلے قیامت برپا کر دی ہے، ہماری سب سے پہلی ذمہ داری سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ترقی یافتہ سندھ عہد سے تعمیر نو تک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں معاشی اورسیاسی بحران چل رہا ہے، ہمارے وزیرخزانہ اورآئی ایم ایف کےدرمیان بات چیت ہورہی ہے،امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب نےقیامت سے پہلے قیامت برپا کردی ہے، ہماری سب سے پہلی ذمہ داری سیلاب متاثرین کی مددکرناہے، انٹرنیشنل اداروں اورآئی ایم ایف کی بھی ذمہ داری ہے کہ سیلاب متاثرین کوتحفظ دیاجائےتاکہ مشکلات سےنکل سکیں۔

    وزیرخارجہ نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا کہ سیلاب تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کیساتھ شرائط نرم کی جائیں ، ہمیں متاثرہ لوگوں کے معاشی مفادات کا تحفظ کرنا ہے، آئی ایم ایف پروگرام جب کورونا میں کیا گیا تو اس میں رعایت کی گئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ قحط سالی اور مون سون بارشوں سے 3فصلیں تباہ ہوئیں، ہیٹ ویو، سیلاب، قدرتی آفات نے صوبے کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ،صوبے کو ہر شعبے میں تباہی آئی ہے۔

  • بلاول بھٹو امریکا کے دورے پر روانہ،   صدر جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

    بلاول بھٹو امریکا کے دورے پر روانہ، صدر جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

    واشنگٹن : وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری آج جو امریکی صدر جوبائیڈن کے دعائیہ ناشتےمیں شرکت کے لئے واشنگٹن پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول 2 فروری کو واشنگٹن میں بائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی امریکی صدر بائیڈن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو اعلیٰ امریکی حکام سےاہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستان کےمعاشی اورسیکیورٹی معاملات پر امریکی حکام سےبات چیت ہوگی۔

    وزیرخارجہ امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    ماسکو : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم دورے پر روس پہنچ گئے، جہاں آج روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔

    اس موقع پر روسی وزارتِ خارجہ کے عہدیداران اور ماسکو میں پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

    بلاول بھٹو روسی ہم منصب سرگئی لارُوف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان آج ملاقات ہو گی۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے اور علاقائی طاقتوں کی جانب سے اس دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے ۔

    دفتر خارجہ نے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے، جہاں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر غور کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

    خیال رہے پاکستان اور روس جس تیز رفتاری کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے اگے بڑھ رہے ہیں۔

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے کاروبار کرنے پر کوئی اعتراض نہں ہوسکتا یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان نے روس سے تیل برآمد کرنے کے اپنے فیصلے پر امریکہ کو اعتماد میں لیا ہو کیونکہ ابھی تک نہ تو امریکا اور نہ ہی خلیجی ممالک نے اسلام اباد کے ماسکو کے ساتھ جاری مذاکرات پر اعتراض کیا ہے۔

  • بلاول بھٹو امریکا کے 3 دورے کریں گے

    بلاول بھٹو امریکا کے 3 دورے کریں گے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو اگلے 2 ماہ میں امریکا کے 3 دورے کریں گے، اپنے دوروں کے دوران وہ مسلم خواتین اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے الگ الگ منعقدہ تقاریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اگلے 2 ماہ میں امریکا کے 3 دورے کریں گے، بلاول بھٹو 7 فروری کو امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن بھی بطور خاص اس ناشتے میں شرکت کریں گے، امریکی صدر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، خطاب کے بعد وہ شرکا سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس کے بعد 8 مارچ کو وزیر خارجہ مسلم خواتین کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیر خارجہ 18 مارچ کو اسلامو فوبیا کے حوالے سے خصوصی تقریب میں شرکت بھی کریں گے، یاد رہے کہ مسلم ممالک نے جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی تحریک پیش کی تھی جس کے بعد اقوام متحدہ نے ہر سال 15 مارچ کو یہ دن عالمی سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔

    رواں سال مارچ میں پہلی دفعہ یہ دن منایا جائے گا، اقوام متحدہ 18 مارچ کو اسلامو فوبیا کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کر رہا ہے جس میں بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

  • عمران خان کے آصف زرداری پر سنگین الزامات،  بلاول نے بڑا اعلان کردیا

    عمران خان کے آصف زرداری پر سنگین الزامات، بلاول نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان کے آصف زرداری پر سنگین الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے سنگین الزامات پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے میرے والداور سابق صدر پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے مجھے اورمیری پارٹی کوبراہ راست دھمکیاں دیں، ان الزامات سے میرے والد، میرے خاندان اور میرے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں ، اپنی تاریخ کومدنظر رکھتےہوئے ہم ایسے الزامات کو سنجیدگی سے لیں گے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران کے ہتک آمیزاورخطرناک الزامات پرقانونی چارہ جوئی کریں گے،عمران خان نے میرے والد کو دھمکی دی تھی کہ وہ انکی بندوق کے نشانےپرہیں ، دہشتگردوں کے ہمدرد ،سہولت کار کے طور پر عمران ،ساتھیوں کی تاریخ سب جانتےہیں۔

    بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان اقتدار میں تھا تو دہشت گردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا، عمران خان نے پختونخوا کو دہشت گرد تنظیم کے حوالے کیا، ان کی پارٹی آج تک دہشت گرد گروپوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے، مجھ پریاخاندان پرحملہ ہواتوان تمام باتوں کومدنظر رکھا جائے گا۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران کا تازہ الزام ہے میرے خاندان کی کسی دہشت گرد تنظیم سے وابستگی ہے ، صرف خوابوں کی بنا کرٹی وی پرالزام تراشی ناقابل قبول ہے۔

    لاو

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو چیلنج کرے گی ، خوابوں کی عدالت کے سامنے کوئی اہمیت نہیں ، عمران خان کی بیان بازی کو حاوی نہیں ہونے دیں گے اور نہ دہشت گردی کاشکاربنیں گےنہ ان کے فرنٹ مین کا پروپیگنڈاکوبرداشت کریں گے۔

  • بھارت کی بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

    بھارت کی بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : بھارت نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھجوادیا۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بھارت نے دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کےمنتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں گووا میں ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، بھارت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے ہوگا۔

  • پی پی کو اکثریت ملی تو وزیراعظم کے طور پر حکومت بنانے کی کوشش کروں گا، بلاول بھٹو

    ڈیووس: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آئندہ وزیراعظم بننے کا اشارہ دے دیا اور کہا اکثریت حاصل کی توبطوروزیراعظم حکومت بنانےکی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں’واشنگٹن پوسٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں پی پی کواکثریت ملی تووزیراعظم کے طورپر حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ایک مخلوط حکومت بنائیں گے، مخلوط حکومت ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے، کوئی ایک جماعت پاکستان کے تمام مسائل حل نہیں کرسکتی.

    وزیرخارجہ نے کہا کہ میری پارٹی کو امید ہے الیکشن جیتیں گے،مہنگائی، بیروزگاری سمیت پاکستان کوجن چیلنجز کا سامنا ہے وہ ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی سیاسی اور فوجی قیادت ملک کے قوانین اورآئین کا احترام نہ کرنے والی دہشت گردتنظیموں سے بات نہیں کرے گی.

    افغانستان کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں ، جس کا ان گروہوں پرا ثر ہے ، ہم اپنی سلامتی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    وزیرخارجہ نے بتایا کہ معاہدہ یہ تھا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیےاستعمال نہیں ہوگی، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں۔

    انھوں نے روز دیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، پاکستان اور افغانستان کو مل کو دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بینظیربھٹو ہوتیں تونہ صرف پاکستان مختلف مقام پر ہوتا بلکہ خطہ مختلف سمت میں گامزن ہوتا۔

  • یوکرین روس تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے: وزیر خارجہ پاکستان

    ڈیووس: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین روس تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے، خطے میں تنازعات کے حل کے لیے مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس ختم ہو گیا، فورم میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کی، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر شیری رحمان اور سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا یو این سلامتی کونسل کی قراردادیں یورپ اور پورے مغرب کے لیے معنی رکھتی ہیں، لیکن یہ ستم ظریفی ہے کہ یوکرین میں یو این کا اطلاق ہوتا ہے مگر عراق میں نہیں۔

    بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا یو این سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیر کے معاملے پر بھی کاغذ سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

    پاکستان 5 بڑے خطرات کی زد پر، عالمی اقتصادی فورم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    انھوں دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی، توانائی بحران، اور غربت جیسے مسائل ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔

    اس موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے شرکا نے کہا کہ روس اوریوکرین کو امن کے قیام کے لیے بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا۔

  • بلاول بھٹو کی مینگو ڈپلومیسی : وزیر اعظم لگسمبرگ کو پاکستانی آموں کا چسکا لگادیا

    ڈیوس : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم لگسمبرگ کو پاکستانی آموں کا چسکا لگادیا اور پوچھا آم کیسے لگے، جس پر وزیر اعظم لکسمبرگ زیوئیر بیٹل ٓنے کہا کہ مجھے پاکستانی آموں سے محبت ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیوس سے ویڈیو پیغام میں لکسمبرگ کے وزیر اعظم سے پاکستانی آموں پر گفتگو کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں یہاں سوئٹزرلینڈ میں ہوں، وزیر اعظم لکسمبرگ میرےساتھ ہیں، میں نے پچھلے سال وزیر اعظم لکسمبرگ کوپاکستانی آم بھیجےتھے، اس وقت وزیر اعظم لکسمبرگ میرے ساتھ موجود ہیں، چاہتاہوں وزیراعظم لکسمبرگ پاکستانی آم پراپنی رائےدیں۔

    وزیر اعظم لکسمبرگ زیوئیر بیٹل ٓنے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی آموں سے محبت ہو گئی ہے، یہ مجھے لکسمبرگ میں پاکستانی آموں کا سفیر بنانا چاہتےہیں لیکن ابھی میرے پاس ابھی کچھ مزید مدت کیلئےنوکری موجود ہے،پر امید ہوں آئندہ سال پھر آم موصول ہوں گے۔