Tag: بلاول بھٹو

  • بھارت کا اصل مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا ہے، بلاول بھٹو

    بھارت کا اصل مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا ہے، بلاول بھٹو

    نیویارک : پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا ہے۔

    نیویارک میں چینی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی سر زمین پر بلااشتعال، غیرقانونی اور یکطرفہ حملے کیے، پاکستان عالمی برادری کی جنگ بندی میں کردار کو سراہتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف بات چیت اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے، پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنی خود مختاری کا مکمل دفاع کرے گا، بھارتی جارحیت نے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں سفارتی مشن کے سربراہ نے کہا کہ جنگ نہیں، مذاکرات پاکستان کی ترجیح ہے، عالمی برادری جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار اور پرامن رویہ اپنایا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مستقل امن صرف باہمی احترام اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم پاکستان نے پہلگام حملوں کے فوری بعد غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، پاکستان نے عالمی دنیا کو تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

    بھارت نے تحقیقات کی پیشکش مسترد کردی، ایک ماہ گزر گیا، بھارت حملے میں ملوث دہشت گردوں کی شناخت نہ کرسکا، آج تک بھارت کسی کو گرفتار نہ کر سکا، بھارت نے ثبوت دیئے بغیر پاکستان پر یکطرفہ حملے کیے۔

    پاکستان قانون اور انصاف کے اصولوں پر کھڑا ہے، عالمی برادری کو بھارت کے انکار کا نوٹس لینا چاہیے، دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کا اصل مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا ہے، یکطرفہ کارروائیاں امن کیلئے خطرہ ہیں، تحقیقات ہی واحد راستہ ہے۔

    اگر بھارت مؤقف پر نظرثانی کرے تو غیرجانبدار فورم قائم کیا جاسکتا ہے، وزیرِاعظم کو ایسے فورم کے قیام پرقائل کیا جاسکتا ہے، فورم حالیہ اور دیگر دہشت گرد حملوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے، پاکستان کو بھارت کی دہشت گردی میں مداخلت پر طویل شکایات ہیں۔

    بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گرد گروہوں کی مدد کرتا ہے، دونوں ممالک کو فورم پر الزامات اور شواہد رکھ کر انصاف حاصل کرنا چاہیے، ایسا ادارہ قائم ہو جو مستقبل کے حملوں کو روکنے میں مدد دے۔

    ہم نہیں چاہتے کہ دہشت گردی کے بعد جنگ ہو، خاص طور پر دو ایٹمی ملکوں کے درمیان، ایسا فورم پاکستان صرف قبول ہی نہیں کرے گا بلکہ اس کا خواہشمند بھی ہے، مسئلہ کشمیر دہشت گردی کا بنیادی سبب ہے، اس کا حل ضروری ہے۔

  • مودی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی  ‘ٹیمو کاپی’ ہے، بلاول بھٹو

    مودی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ‘ٹیمو کاپی’ ہے، بلاول بھٹو

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ’ٹیمو کاپی ‘ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نریندر مودی دراصل اسرائیلی وزیراعظم کی ‘ٹیمو کاپی’ ہے، مودی گجرات کا قصائی بنا، پھر کشمیر کا قصائی اور اب سندھ تہذیب کو روندنے کی خواہش رکھتا ہے۔

    بھارت نے کشمیر میں جو تبدیلیاں کیں، وہ اسرائیل سے متاثر ہوکر کی گئیں، خاص طور پر آبادکاروں کے ماڈل سے، بدقسمتی سے بھارت غلط مثالوں سے متاثر ہورہا ہے۔

    مجھے پورا یقین ہے کہ اگر آئی ایس آئی اور را بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں تو دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی۔

    بھارتی حکومت نے شرم الشیخ میں تسلیم کیا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

    بھارتی افسر کلبھوشن یادیو 2017 سے ہماری حراست میں ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نے تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے ہیں، بھارت نے آج تک پاکستان کے دہشتگردی سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔

    پاکستان اس وقت تمام معاملات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، ہم سب کارڈ میز پر رکھ چکے ہیں ، اس وقت صرف ایک ملک ہے جو اقوام متحدہ اور عالمی چارٹر سے بھاگ رہا ہے اور وہ بھارت ہے۔

    پاکستان کا مؤقف آج بھی یہی ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتے ہیں، جس میں دہشت گردی کا معاملہ بھی شامل ہو، ہم خود دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں اور میں خود ذاتی طور پر دہشتگردی کا شکار رہ چکا ہوں۔

    بھارت خود کو خطے میں سلامتی فراہم کرنے والا ملک ظاہر کرنا چاہتا ہے، لیکن اس کے اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ سلامتی کا نہیں بلکہ عدم تحفظ کا ذریعہ بن چکا ہے۔

    وزیراعظم مودی کو فیصلہ کرنا ہوگا کیا وہ حقیقی امن کا راستہ اختیار کرکے سندھ تہذیب کے سچے وارث بننا چاہتے ہیں، یا پھر وہی راستہ اپنائیں گے جس کے خطرات ہم بارہا اجاگر کرچکے ہیں۔

  • مودی کا مقبوضہ کشمیر اور نیتن یاہو کا فلسطین میں ظلم دونوں ایک ہی چہرے ہیں، بلاول بھٹو

    مودی کا مقبوضہ کشمیر اور نیتن یاہو کا فلسطین میں ظلم دونوں ایک ہی چہرے ہیں، بلاول بھٹو

    نیو یارک : پاکستانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ مودی کا مقبوضہ کشمیر اور نیتن یاہو کا فلسطین میں ظلم دونوں ایک ہی چہرے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہیں۔

    پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو دونوں انتہا پسند ہیں جو نفرت کو فروغ دے رہے ہیں، مودی کا مقبوضہ کشمیر میں اور نیتن یاہو کا فلسطین میں ظلم دونوں ایک ہی چہرے ہیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو نےانسانی حقوق کی پامالیوں میں عالمی سطح پر بدنامی حاصل کی، مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں خطے کےامن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، مودی اور نیتن یاہو کی حکومتیں نسل پرستی اور ظلم کی علامت بن چکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کے مرکز میں لاکھڑا کیا ہے، مودی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے، بھارت میں اقلیتوں کی حالت خراب کردی گئی ہے۔

    چاہتے تو بھارت کے 20 طیارے گرا سکتے تھے

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، بھارت نے بنا تحقیق پہلگام حملے کا پاکستان پر الزام لگا کر پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جبکہ وزیراعظم پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش بھی کی تھی۔

    حملوں کے جواب میں ہماری فضائیہ نے بھارت کے 20طیارے لاک کرلئے تھے، ہم چاہتے تو بھارت کے 20طیارے گراسکتے تھے مگر ہم نے صرف 6تباہ کئے۔ پاکستان نے ان ہی طیاروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے بمباری کی، بھارت نے میزائل داغے جس پر پاکستان نے مؤثر جواب دیا۔

    بھارتی جارحیت اور پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا، بھارت کیخلاف کوئی جارحانہ اقدام نہیں کیا۔

    امریکی صدر اور امریکی وزیرخارجہ نے سیزفائر کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اہم کردار ادا کیا، جسے سراہتے ہیں، سیزفائر سے پہلے دنیا کا امن خطرے میں تھا، دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر آگئی تھیں۔

    آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو حالات درست کرنے کا وقت بھی نہیں ملے گا، صورتحال بگڑنے سے پہلےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، پاک بھارت کی موجودہ صورتحال کا حل صرف ڈائیلاگ ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے۔

    مودی اب کشمیر کا قصائی بن گیا

    انہوں نے کہا کہ مودی پہلے گجرات کا قصائی بنا اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے، مودی اب پانی بند کرکے وادی سندھ کی تہذیب کا قصاب بننا چاہتا ہے، ہم پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن شرائط پر نہیں، بھارت کی جانب سے پانی روکنا بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم پاکستان کا پانی روک دیا جائے تو ہم خاموش کیسے بیٹھیں؟

    پانی روکنا دشمنی نہیں کھلی جنگ ہے،

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں کاپانی روکنا دشمنی نہیں کھلی جنگ ہے، پاکستان خاموش نہیں رہے گا، اپنے حقوق کادفاع کرےگا۔ پاکستان نے سب سے بڑے فورم پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پانی لائف لائن ہے۔

    دنیا کے کسی بھی ملک کی واٹر سپلائی بند کردی جائے تو ردعمل کیا ہوگا، دہشت گردی ہو یا مسئلہ کشمیر واحد اور بہترین راستہ ڈائیلاگ ہے۔ بھارت کو مذاکرات کےلیے ماحول پیدا کرنا ہوگا، پاکستان ہمیشہ تیار ہے، مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں امن یا تباہی۔ غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ میں فیصلہ دینگے تو دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی۔ایٹمی جنگ چھڑی تو اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

  • پاک بھارت کشیدگی: بلاول بھٹو امریکا کا سرکاری دورہ کل سے شروع کریں گے

    پاک بھارت کشیدگی: بلاول بھٹو امریکا کا سرکاری دورہ کل سے شروع کریں گے

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے بلاول بھٹو کل سے سرکاری دورہ امریکا کا آغاز کریں گے۔

    بھارتی جنگی جنون اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور سرحد پار سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات کے بعد پاکستان کے امن پسند موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے پی پی پی چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کل سے غیر ملکی دورے شروع کر رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی امریکا میں موجود ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کے دیگر اراکین امریکا میں اس وفد میں شامل ہو جائیں گے۔

    ان غیر ملکی دوروں کا آغاز امریکا سے شروع ہوگا اور بلاول بھٹو کل سے امریکا میں سرکاری دورے کا باقاعدہ آغاز کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی امریکا اور یورپی ممالک کا دورہ کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے باضابطہ ملاقاتیں شروع کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریگی۔ ان ملاقاتوں میں امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کے موقف سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور بھارت کے پروپیگنڈے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو اور کمیٹی اراکین کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات متوقع ہے جب کہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔

    وفد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار سے بھی ملاقات کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کے شہری علاقوں میں رات کی تاریکی میں حملے کر کے درجنوں بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا تھا۔

    پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا غرور تین رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہازوں اور درجنوں اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مار گرایا۔

    بعد ازاں بھارتی جنگی جنون میں کمی نہ آنے پر پاک فوج نے 10 مئی کی علی الصباح آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ صرف چند گھنٹوں میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی اپیل کرنے پر مجبور کر دیا تھا اور امریکا کو درمیان میں آکر جنگ بندی کرانا پڑی۔

    تاہم چند گھنٹوں پر مشتمل آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کر دیا تھا۔

  • گلگت بلتستان کے عوام کو آج ان کی زمینوں کی ملکیت کا حق مبارک ہو، بلاول بھٹو

    گلگت بلتستان کے عوام کو آج ان کی زمینوں کی ملکیت کا حق مبارک ہو، بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آج ان کی زمینوں کی ملکیت کا حق مبارک ہو۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر بلاول بھٹو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق نے ذوالفقار بھٹو کی لینڈ ریفارمز کو ختم کرکے کا لاقانون نافذ کیا۔

    بلاول بھٹو کا اہم ٹویٹ

    بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو انکی ملکیت کاحق مبارک ہو، 1979 کے ناٹور قانون سے لاکھوں افراد کو ملکیت کے حق سے محروم کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی جدوجہد آج کامیاب ہوئی، حق ملکیت بل کی حمایت پر حکومتی اتحادی جماعتیں تعریف کی مستحق ہیں۔

    پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی جی بی کےعوام کیساتھ کھڑی ہے، عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرتی رہےگی۔

    https://urdu.arynews.tv/shehbaz-sharif-gilgit-baltistan-development-projects/

  • آنے والی نسلیں پانی کے مسئلے پر جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے: بلاول بھٹو

    آنے والی نسلیں پانی کے مسئلے پر جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے: بلاول بھٹو

    اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے زیر صدارت سفارتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس  اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دفتر خارجہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے عالمی دورے پر جانے والے اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اجلاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ کمیٹی مختلف ممالک میں جا کر پاکستان کا موقف واضح کرےگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اس خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، 1947 سے کشمیر پر بھارت سے لڑتے آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کررہا ہے، خطے کو دہشت گردی  سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارتی الزامات پر وزیراعظم نے شفاف تحقیقات  کی پیشکش کی اور کشیدگی کے دوران پاکستان جارحانہ نہیں ہوا بلکہ صرف اپنا دفاع کیا

    اعلیٰ سطح سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام چاہتے ہیں دونوں ممالک میں امن ہو، ہم نہیں چاہتے کہ آنے والی نسلیں پانی کے مسئلے پر جنگ لڑیں گی؟یہ افسوسناک ہوگا۔

  • بلاول بھٹو کا اہم ٹویٹ

    بلاول بھٹو کا اہم ٹویٹ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’’وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے رابطہ کیا گیا، انھوں نے درخواست کی کہ وفد کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔‘‘

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ان سے درخواست کی گئی کہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کروں، بلاول نے کہا ’’مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ذمہ داری قبول کرنے پر فخر ہے۔‘‘

    بلاول بھٹو کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وہ مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر حکومتی وفد کے ساتھ یورپ کا دورہ کریں گے، بلاول وفد کے ساتھ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔


    پاکستان کی بھارت کیخلاف سفارتی سطح پر جوابی کارروائی، بلاول یورپ کا دورہ کرینگے


    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں خرم دستگیر، حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دیگر ممالک کو بھی وفود بھیجے جائیں گے، وفود امریکا، روس سمیت کئی ممالک کے دورے کریں گے اور بھارتی جارحیت سے انھیں آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ حالیہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت نے عالمی سطح پر دوروں کے لیے وفد تشکیل دیا ہے جو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرے گا۔

  • ہمیں خطرہ ہے کہ سیز فائر جاری نہ رہ سکے، بلاول بھٹو

    ہمیں خطرہ ہے کہ سیز فائر جاری نہ رہ سکے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمیں خطرہ ہے سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت میں جو اندرونی سیاست کی صورتحال ہے۔ اس میں ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر جاری نہ رہ سکے۔ اگر سیز فائر جاری نہ رہا تو یہ خطے اور دنیا کے لیے بہت خطرناک ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا جاری رہنا وزیراعظم شہباز شریف، صدر ٹرمپ اور مودی کے لیے بھی امتحان ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ سیز فائر جاری رکھنے کے امتحان میں ہم سب کامیاب ہوں۔ عوام کو امیدیں ہیں کہ کوئی راستہ نکلے گا اور بات چیت سے امن قائم ہوگا۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال نہیں چاہتے کہ دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی تیاری پکڑیں۔ چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بنے، جہاں مستقبل میں شکایتیں لے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد امکان ہے کہ بات چیت ہو جو اہمیت رکھتی ہے۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو کہ بڑی کامیابی ہے۔ امید ہے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی اور اگر نئے معاہدے کرنے ہیں تو پہلے بھارت کو پرانے معاہدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے ہر لحاظ سےکامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے بھارت کہتا تھا کہ کشمیر اندرونی مسئلہ ہے۔ مگر اب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ یہ عالمی تنازع ہے اور دنیا کا کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کرنا ہماری کامیابی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت قیادت کو احساس ہونا چاہیے کہ جنگ کسی کے حق میں نہیں۔ جنگ چھیڑنا آسان لیکن امن کی جدوجہد کرنا ہوتا ہے۔ کامیاب وہ ہوگا، جو امن کے لیے نیک نیتی سے کوشش کرے۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کی صورت میں اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاک بھارت کے درمیان امن کا ماحول قائم ہونا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے خطے سمیت دنیا کو فائدہ ہوگا۔

    بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کا تاریخی موقف دنیا کے سامنے ہے۔ پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو قائداعظم نے دی ہے اور اس پالیسی کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آ سکتی ہے۔ ٹرمپ کو بھی احساس ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ممکن نہیں ہے جب کہ امریکا میں احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا جائے۔

  • بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان

    بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان ہے، جہاں وہ لاہور تنظیم کو فعال کرنےاور لاہور کی صدارت کا بھی فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا آئندہ ہفتے لاہور کے دورے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پنجاب میں تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔

    ،ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول نے پنجاب کی قیادت سے تنظیموں کی فہرستیں طلب کرلیں، دورے کے دوران وہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سےملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور تنظیم کوفعال کرنے اورلاہورکی صدارت کابھی فیصلہ کریں گے اور پی پی 52 سیالکوٹ کا دورہ اورپارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بارہ مئی کے شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکوں پر 12 مئی 2007 کو بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، سانحے کے شہدا کا خون آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت ہے۔

    بلاول نے کہا تھا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رہے گا، کراچی کے عوام نے بارہ مئی کو آئین کی خاطر بڑی قربانی دی، جب کراچی میں درجنوں افراد کو شہید کیا گیا اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ یعنی آئین، عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔

  • 12 مئی کے شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے تھے، بلاول بھٹو

    12 مئی کے شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے تھے، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ مئی کے شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے تھے۔

    سانحہ بارہ مئی کو 18 سال گزرنے پر بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر 12 مئی 2007 کو بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، سانحے کے شہدا کا خون آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رہے گا، کراچی کے عوام نے بارہ مئی کو آئین کی خاطر بڑی قربانی دی، جب کراچی میں درجنوں افراد کو شہید کیا گیا اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ یعنی آئین، عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو سانحہ 12 مئی جیسے الم ناک واقعات کو دہرانے سے روکنا ہوگا، آگے بڑھنا ہے تو اس جیسے سانحات کو اجتماعی یادداشت سے بھی مٹنے سے روکنا ہوگا، پیپلز پارٹی شہدا کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔


    آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا


    انھوں نے کہا پیپلز پارٹی خود دہائیوں پر محیط تشدد، قربانیوں اور شہادتوں کا سامنا کرتی آئی ہے، ہم سانحہ 12 مئی کے شہدا کو نہیں بھولے، نہ ہی قوم نے فراموش کیا ہے۔