Tag: بلاول بھٹو

  • پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

    پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، بلاول بھٹو نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی بہتری کیلئے اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوگیا ، وزیرخارجہ بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ بین الاقوامی تجارتی اورفوجی وفود نے بھی نمائش میں شریک ہوئے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی نمائش سے خطاب میرے لئے اعزاز ہے ، بیرون ملک سے نمائش میں شرکت کیلئے آنیوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبردآزما ہے اور ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، موسمیاتی تبدیلی سےپاکستان کافی متاثر ہوا، سیلاب سےلاکھوں افراد متاثرہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سےدیگر ممالک سےتعلقات بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کاپرامن حل خطے کی بہتری کیلئےاہم ہے، پاکستان کے سفارتی تعلقارت مضبوط سے مضبوط ہورہےہیں۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال ترقی کیلئے معاون ہے۔

  • بلاول بھٹو کی سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  ملاقات

    بلاول بھٹو کی سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات

    ریاض : وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اوربلاول بھٹو نے پاک سعودی سپریم کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

    جسمیں باہمی دلچسپی کےسیاسی وسلامتی کے امور اور مشترکہ مفادات کےمعاملات پر گفتگو ہوئی، وزرائےخارجہ نےعالمی امن واستحکام کی خاطر مشترکہ جدوجہد تیز کرنے کا جائزہ لیا۔

  • سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دینے کا مشن ، بلاول بھٹو کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

    سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے معاملات کو حتمی شکل دینے کا مشن ، بلاول بھٹو کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے، جہاں وہ سعودی ہم منصب سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے ممعاملات کو حتمی شکل دینے کے مشن پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوسعودی ہم منصب سےملاقات کریں گے ، دورے کے دوران بلاول بھٹو دیگر اہم سعودی شخصیات سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سعودی ولی عہد کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان پر پہنچنے کا امکان ہے۔

    روان ہفتےکے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ سعودی سیکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے۔ محمد بن سلمان کےدورےمیں پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع یے۔

    دورے میں متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سےآئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔

    سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرےگا۔ سعودی حکمت عملی پرپاکستان کی حمایت سے سعودی عرب خوش ہے۔

  • بلاول بھٹو  کی یواے ای کے ہم منصب سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ

    بلاول بھٹو کی یواے ای کے ہم منصب سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یواے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان سے ملاقات سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یواے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملاقات ابوظہبی میں سالانہ سربنی یاس فورم کےموقع پر ہوئی، جس میں وزیرخارجہ نے سیلاب سے متاثرین کی مدد پر یواے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد دونوں ممالک کےگہرے ،برادرانہ تعلقات کامظہرتھا،دونوں ممالک ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ یواے ای مشکل وقت میں سب سےبڑےعطیہ دہندگان میں سے ایک تھا۔

  • بلاول بھٹو کی افغانستان کی موجودہ حکومت سے عالمی سطح پر بات چیت کرنے کی تجویز

    بلاول بھٹو کی افغانستان کی موجودہ حکومت سے عالمی سطح پر بات چیت کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےافغانستان کی موجودہ حکومت سےعالمی سطح پر بات چیت کرنے کے تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اے آروائی نیوز کے نمائندے سنجے سادھوانی سے خصوصی گفتگو میں کہا امریکاسمیت سب سے بات چیت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، افغانستان کی موجودہ حکومت سے پاکستان اور عالمی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو پاکستان نے باقی دنیا کی طرح ڈپلومیٹک طورپرقبول نہیں کیا۔وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 90کی غلطی کو دہرانا نہیں چاہیے، جنگ ختم ہوگئی لیکن نقصان اب تک ہم بھگت رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ کےوقت امریکاسے الگ تعلقات تھےاب مختلف ہیں ، ہماری پالیسی ہے پاکستان کے مفاد کے لئے سب کیساتھ کام کریں۔

    عمران خان کے بیان پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اختیارات نہ ہونے کاعمران خان کا بیان منافقانہ سیاست کا ثبوت ہے۔

  • ‘ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال و تاریخی ہے’

    ‘ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال و تاریخی ہے’

    اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا آئینی کردارکی طرف منتقل ہونا ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم ہے۔

    بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا پیپلزپارٹی نےتین نسلوں سےاس کےلیےجدوجہدکی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس بے مثال اورتاریخی ہے، ادارےکی آئینی کردارکی طرف منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔

    خیال رہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی۔

    ڈی جی آئی ایس کا کہنا تھا کہ اگرآپ کاسپہ سالارغدارہےتوآج بھی چھپ کرکیوں ملتےہیں؟پوری زندگی اس عہدے پر رہنے کی پیشکش کیوں کی گئی، ماضی میں تعریفوں کے پل کیوں باندھے گئے؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پچھلےسال اور اس سال مارچ سےبہت دباؤ ڈالا گیا ،فوج سے سیاسی مداخلت کی توقع کی گئی جوآئین کے خلاف تھی، آرمی چیف نے انتہائی صبراورتحمل سے کام لیا۔

  • عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو

    عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہل ہیں، سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کا جھوٹ پھیلانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا ہے، اب عمران خان نااہل ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کا جھوٹ پھیلانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیئے، اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیئے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن بینچ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • منافقت کی سیاست سے دور ہونا پڑے گا: بلاول بھٹو

    منافقت کی سیاست سے دور ہونا پڑے گا: بلاول بھٹو

    برلن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں منافقت کی سیاست سے دور ہونا پڑے گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کے مخالف کے ساتھ کچھ ہو تو اچھا، آپ کے ساتھ ہو تو برا کہا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوبا ہوا ہے، آپ لانگ مارچ کی کال دیں، یہ کس قسم کی سیاست ہے؟

    بلاول کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کی سیاست نامناسب بات ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ خان صاحب یہ خود ہی لے کر آئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں منافقت کی سیاست سے دور ہونا پڑے گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کے مخالف کے ساتھ ہو تو اچھا، آپ کے ساتھ ہو تو برا۔

    بلاول نے مزید بتایا کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، آصف زرداری ایک سے 2 روز میں گھر منتقل ہوجائیں گے۔

  • بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم سے ملاقات کو اہم لمحہ قرار دے دیا

    بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم سے ملاقات کو اہم لمحہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات کو اہم لمحہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات میرے لیے اہم لمحہ تھا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری والدہ کے بعد جسنڈا وہ دوسری سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا وزیراعظم جسنڈا نے مجھے بتایا کہ اُن کی بیٹی کی تاریخ پیدائش شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح اکیس جون ہے۔

  • عمران خان نے امریکا سمیت کئی دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے، بلاول بھٹو

    عمران خان نے امریکا سمیت کئی دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے، بلاول بھٹو

    واشنگٹن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا سمیت کئی دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کام کرناہے، یواین سیکریٹری جنرل نے اجلاس میں متاثرین کو سرفہرست رکھا۔

    بلاول بھٹو نے بتایا کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا، امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا، دورہ امریکہ میں وزیراعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں سیلاب کے علاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری تھا، تجارت، زراعت ، صحت و دیگرشعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو ملکر آواز اٹھانا ہوگی، بھارت اور پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی سےمتعلق ملکرکام کرناچاہیے، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو دنیا کا نقصان ہوگا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے، اب تک جتنی بھی مدد ملی اس پر دنیا کے مشکور ہیں، ابھی ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے میں ہیں، تعمیر نو کے مرحلے میں نہیں پہنچے۔

    سیلاب سے تباہی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا، حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تو سیلاب آگیا۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اجناس بحران کا بھی سامنا ہے،سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں، سیلاب سے بڑی تباہی آئی، پورے پاکستان کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، حکومت اوراپوزیشن کوملکرسیلاب زدگان کی مددکرنی چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب درست سمت میں جا رہے ہیں، آج اور 6 ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظر آرہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد پہلا سیاست بعد کا کام ہے، اندازے کے مطابق اب تک سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب سے نقصانات 30 ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتے ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے تعلقات میں بہتری آئی؟ عمران خان نے ہماری خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا اور امریکا سمیت مشرق وسطیٰ و دیگردوستوں سے تعلقات خراب کئے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سفیر کا کام رپورٹ کرنا ہے، کلاسیفائیڈ کمیونی کیشن رازہوتاہے، سفیر اسد مجید ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی خان صاحب کریں اور سزا اسد مجید کو دوں یہ ناانصافی ہوگی۔

    افغانستان سے متعلق انھوں نے کہا کہ سرحد پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ذمہ دارانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی ، امن وامان کے حوالے سے صورتحال پر طالبان کو انگیج کرنا چاہیے، افغان حکومت نے جو وعدے کیے انہیں پورے کرنے چاہئیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ افغانستان کے فنڈز منجمد کرکے امریکا نےغلط مثال قائم کی، آج افغانستان کے فنڈز منجمد کئے کل ہمارے یا کسی اور کے کر دیں گے، میں اس فیصلے کیخلاف ہوں تاکہ ایسا دوبارہ کبھی نہ ہو، امریکا کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن سے آگاہ کر دیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے روز دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوگی، 6 ماہ کیلئے سیاست بند کر دیں گے تو کوئی مصیبت نہیں آئے گی، ان حالات میں انتخابات کی بات سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔