Tag: بلاول بھٹو

  • ’عالمی برادری سے پوچھتا ہوں بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر وہ کیا کر رہی  ہے؟‘

    ’عالمی برادری سے پوچھتا ہوں بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر وہ کیا کر رہی ہے؟‘

    نیویارک: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے سوال کیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام دنیا کے سامنے ہونے کے باوجود وہ کیوں کچھ نہیں کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے نیویارک میں بدھ کو اقلیتوں کے حقوق کے ڈیکلیئریشن پر اجلاس سے خطاب میں کہا ’’میں عالمی برادری سے پوچھتا ہوں بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر وہ کیا کر رہی ہے؟‘

    انھوں نے کہا بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہے، جہاں مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے اور اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا دنیا کو اقلیتوں سے امتیازی سلوک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بھارت میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو فروغ اور اس کے ذریعے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں عالمی برادری سے پوچھتا ہوں بھارتی مظالم پر وہ کیا کر رہی ہے؟

    بلاول بھٹو نے کہا بھارت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات کر رہا ہے، عالمی برادری بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    انھوں نے کہا اسلاموفوبیا بھی آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس

    قبل ازیں، یو این جنرل اسمبلی سائیڈ لائن پر جموں و کشمیر سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کی رپورٹ پر مفصل غور ہوا۔

    اجلاس کے بعد او آئی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر شرکا کو اعتماد میں لیا، اور مؤقف دہرایا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کے بنیادی، یو این قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ حق ہے، اور کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق، آزاد استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔

    او آئی سی رابطہ گروپ نے کشمیر سے متعلق 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، اور قرار دیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا چارٹر، اور سلامتی کونسل کی قراردادیں لاگو ہوتی ہیں۔

    او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل دینے کے فیصلے کو مسترد کیا، اور مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر 5 اگست 2019 کے تمام اقدامات واپس لے، اور آبادی کے تناسب کو بدلنے کے اقدامات فوری روکے۔

  • وزیرخارجہ کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، سیلاب  متاثرین کی بحالی میں مدد پر شکرگزار

    وزیرخارجہ کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد پر شکرگزار

    نیویارک : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے فرانسیسی صدر سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مددپر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ یواین جنرل اسمبلی کےاجلاس کی سائیڈلائن پرفرانسیسی صدرسےملاقات ہوئی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مددپرفرانس کےشکرگزارہیں اور موسمیاتی بحران عالمی ہے اوراس کیلئے عالمی سطح پر حل کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس سال کےآخرمیں عالمی کانفرنس کاانعقاد کرےگا ، کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدام کرنا ہے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی میں حصہ ڈالنا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی تھی ۔

    اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کیلئے فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • وزیر خارجہ کی میٹا کےاہم عہدے دار سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی میٹا کےاہم عہدے دار سے ملاقات

    نیویارک: امریکا میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے سائیڈ لائنز میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کےاہم عہدے دار سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ پر بات چیت ہوئی، وزیر خارجہ نے میٹا کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 125 ملین روپے کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ نے امریکا کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے بھی ملاقات کی جس میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی گئی۔

    پاکستانی وزیر خارجہ اور کارپوریشن کے سی ای او کے درمیان توانائی اور زراعت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے اسکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • وزیر خارجہ کی اسلامو فوبیا کے خلاف اہم تجاویز

    وزیر خارجہ کی اسلامو فوبیا کے خلاف اہم تجاویز

    نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے مسلمانان یورپ کے اجلاس میں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی نگرانی کے لیے آبزرویٹری قائم کرنے کی تجویز دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے مسلمانان یورپ کے اجلاس میں شرکت کی۔

    وزیر خارجہ نے او آئی سی کو یورپ سمیت دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کو درپیش مشکلات کے حل کی تجاویز دیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کے واقعات کی نگرانی کرنا ہوگی، او آئی سی کو نگرانی کے لیے اپنی آبزرویٹری مزید مضبوط بنانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ نگرانی سے رجحانات کو سمجھنے، مؤثر حکمت عملی بنانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔

    وزیر خارجہ نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور انسانی حقوق کمشنر کونسل آف یورپ سے آبزرویٹری کے قیام کا مطالبہ کیا جائے۔ دونوں اہم اداروں کی آبزرویٹری مسلم دشمنی، مذہبی منافرت اور تشدد کی نگرانی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر، کونسل آف یورپ کی آبزرویٹری پالیسی اداروں کو باقاعدگی سے رپورٹ کرے۔

    وزیر خارجہ نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل پر اسلامو فوبیا پر خصوصی ایلچی یا فوکل پرسن مقرر کرنے پر زور دیا جائے، او آئی سی ارکان، یورپی ممالک کے ساتھ مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کو اٹھائیں اور مسائل حل کریں۔

  • پولیو ٹیم پر حملہ: وزیر خارجہ کا ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم

    پولیو ٹیم پر حملہ: وزیر خارجہ کا ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    وزیر خارجہ نے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔

    انہوں نے حکم دیا ہے کہ حملے میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انسداد پولیو مہم کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار احمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔

    حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ٹانک اور گرد و نواح کی قبائلی بستیوں میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • وزیر خارجہ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ بلاول زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات ہوئی۔

    بلاول نے 29 ویں اے آر ایف وزارتی اجلاس میں وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ نے کمبوڈین وزیر اعظم کو آسیان اور اے آر ایف کی کمبوڈیا کی قیادت پر مبارکباد دی، انہوں نے آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    بلاول زرداری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو سراہا اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    کمبوڈین وزیر اعظم نے بھی تکنیکی معاونت کے پروگرام سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور مثبت جذبات اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • ایک زرداری سب پر بھاری،  بلاول بھٹو کا معنی خیز ٹوئٹ

    ایک زرداری سب پر بھاری، بلاول بھٹو کا معنی خیز ٹوئٹ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی کامیابی پر ایک زرداری سب پر بھاری کا ٹوئٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک زرداری سب پر بھاری۔

    بعد ازاں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا افسوس صد افسوس، عوامی مینڈیٹ کی چوری پر فخر کرنا قابل افسوس ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوریا میں کس کو زر ملا اور کس نے وصولی کی، جلد آشکار کروں گا، لگ پتہ جائے گا عوامی مینڈیٹ بھاری یا غداری۔

  • بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

    بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ رات امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور ہمارے ساتھ پاک امریکا تعلقات کا پچھتر سالہ جشن منائیں۔

    انھوں نے کہا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    چیئر پرسن پاکستان کاکس شیلا جیکسن لی نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا، انھوں نے کہا پاکستانی معیشت کے لیے کاکس آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔ شیلا جیکسن لی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دورہ ہیوسٹن کی دعوت بھی دی۔

    وزیر خارجہ بلاول نے موسمیاتی تبدیلی، توانائی، صحت، سلامتی اور تجارت پر دوطرفہ مصروفیات میں حالیہ رفتار کو سراہا۔

    انھوں نے خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، بلاول نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام، کاروبار سے کاروبار اور پارلیمانی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔

  • وزیر اعظم سے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

    وزیر اعظم سے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں چین سے ملنے والے فنڈز اور آئی ایم ایف سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ون ٹو ون اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتحادیوں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چین سے ملنے والے فنڈز اور آئی ایم ایف سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بلاول بھٹو کو مبارکباد بھی دی۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچنے کے فوری بعد وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم نے چند روز قبل کراچی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وہ نواب شاہ بھی گئے تھے۔ وزیر اعظم نے آصف زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کی تھی۔

  • ملیر سے ٹاور آنے والوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا

    ملیر سے ٹاور آنے والوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو ایئر کنڈیشنڈ ہائبر ڈبسوں کا تحفہ دے دیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے بس سروس کاافتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر سے ٹاور آنے والوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا، کراچی میں ریڈ لائن بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سروس کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر بلاول زرداری، مراد علی شاہ ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی نے بس میں سفر بھی کیا ، پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ ون تک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

    بس کا کرایہ 25 روپے سے 50 روپے تک رکھا گیا ہے ، ریڈ لائن بس سروس کا 29 کلومیٹر سے زائد کا روٹ ہے ، شہرمیں سات روٹس پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ بتدا میں کراچی اورلاڑکانہ میں یہ منصوبہ شروع کیا ہے، اس کے بعد سندھ کے ہر چھوٹے بڑے ضلع میں ہم بس سروس شروع کریں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر ماہ نئی بس سروس شروع کریں اور ہر پندرہ بیس دن بعد نئے روٹس کا آغاز کریں، بسوں کیلئے تمام روٹس دیکھے جا چکے ہیں دیگراضلاع میں بھی یہ بسیں جلد چلائی جائیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن ٹیسٹ پرہے،جلدبی آرٹی بھی شروع ہوجائےگی۔