Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو کا  بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ

    بلاول بھٹو کا بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹو اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی میں بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے حلف اے این پی اور محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کردیا، بلاول بھٹوعوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے کے خواہشمند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف لیں گے۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلاول بھٹونوازشریف کو مبارکباد دینے لندن جارہے ہیں، بلاول بھٹو نواز شریف کو شہبازشریف کی وزارت عظمی کی مبارکباد دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی ڈیڈلاک نہیں۔

    خیال رہے پی پی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کی اب بھی مخالفت کر رہی تھی جبکہ خود آصف علی زرداری بھی اتحادی حکومت میں بلاول کی بہ طور وزیر شمولیت کے حق میں نہیں تھے۔

    ذرائع کے مطابق سینئر قیادت کا مؤقف تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تھے تب پیپلز پارٹی موجود نہیں تھی، جب کہ ابھی بلاول بھٹو پارٹی سربراہ ہیں، اس لیے انھیں اتحادی حکومت کا وزیر نہیں بننا چاہیے۔

  • آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے پاکستان افراتفری کا شکار رہے: بلاول

    آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے پاکستان افراتفری کا شکار رہے: بلاول

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے پاکستان افراتفری کا شکار رہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو نے اٹھارویں ترمیم کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا، انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری ایک تاریخ ساز کارنامہ تھا۔

    پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا، پاکستان کے عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے پاکستان افراتفری کا شکار رہے، تاکہ اس سوچ کے پیروکار افراتفری کے دوران اپنے مفادات سمیٹتے رہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کے لیے سرگرم عمل ہے، اور حتمی فتح عوام ہی کی ہوگی۔

    ’18 ویں ترمیم تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے’

    اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 19 اپریل 2010 کو اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیے، اور دور آمریت کی تقریباً تمام ترامیم اور بدنام زمانہ 58(2) بی کا مکمل خاتمہ کر دیا، پختونوں کے دیرینہ مطالبے پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختون خوا رکھا گیا اور تمام صوبوں کو مالیاتی خود مختاری دی گئی۔

    راجا پرویز اشرف نے کہا یادگار ترمیم کے نتیجے میں مارشل لا کا راستہ آئینی طور پر بند کر دیا گیا اور ایمرجنسی لگانے کا اختیار صدر اور گورنر سے لے کر اسمبلی کو دے دیا گیا۔

  • ذوالفقار بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تب پیپلز پارٹی نہیں تھی، بلاول کے معاملے میں‌ سینئرز کا مؤقف

    ذوالفقار بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تب پیپلز پارٹی نہیں تھی، بلاول کے معاملے میں‌ سینئرز کا مؤقف

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ تا حال نہ ہو سکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر دوبارہ مشاورت ہوگی، ن لیگ بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت کی خواہش مند ہے۔

    تاہم پی پی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کی اب بھی مخالفت کر رہی ہے، خود آصف علی زرداری بھی اتحادی حکومت میں بلاول کی بہ طور وزیر شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سینئر قیادت کا مؤقف ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جب وزیر خارجہ بنے تھے تب پیپلز پارٹی موجود نہیں تھی، جب کہ ابھی بلاول بھٹو پارٹی سربراہ ہیں، اس لیے انھیں اتحادی حکومت کا وزیر نہیں بننا چاہیے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل کیے گئے ہیں، تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوئی، اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

  • وفاقی کابینہ میں شمولیت پر آصف زرداری اور  بلاول کی رائے میں اختلاف

    وفاقی کابینہ میں شمولیت پر آصف زرداری اور بلاول کی رائے میں اختلاف

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں شمولیت پر آصف زرداری اور بلاول کی رائے میں اختلاف سامنے آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری وفاقی کابینہ میں شمولیت کے مخالف ہیں جب کہ بلاول بھٹو حامی ہیں۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں آئینی عہدوں کی تقسیم پر بھی اختلافات برقرار ہیں، ن لیگ پیپلز پارٹی کو من پسند وزارتیں دینے سے کترانے لگی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کابینہ میں شمولیت کے مخالف ہیں جب کہ بلاول بھٹو سمیت نوجوان پی پی رہنما کابینہ کا حصہ بننے کے شدید حامی ہیں۔

    دوسری طرف پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کے معاملے پر ن لیگ کا مؤقف سخت گیر ہے، پیپلز پارٹی من پسند وزارتیں اور آئینی عہدے لینے کی خواہش مند ہے، جب کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو من پسند وزارتیں دینے سے کترا رہی ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب کے علاوہ چیئرمین سینیٹ اور صدر مملکت کا عہدہ بھی لینے کی خواہش مند ہے، اور ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر پی پی کو تاحال یقین دہانی نہیں کرائی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کی مطلوبہ وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جب کہ آئینی عہدوں پر باقی اتحادیوں کو ایڈجسٹ کرنے کی خواہش مند ہے۔

  • متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں: بلاول بھٹو

    متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ماضی میں جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلا گیا، متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ماضی میں اسپیکر کی کرسی کی توہین ہوئی، اس ہاؤس کے ساتھ ایک مذاق کیا گیا، جمہوریت کے ساتھ اور آئین کے ساتھ کھیلا گیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خود کو محب وطن پاکستانی نہیں کہہ سکتے جب تک آئین کا تحفظ نہ کریں، متحد اپوزیشن نے سلیکٹڈ کو ہٹا دیا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، متنازعہ رہنے والے ادارے اب اپنے آئینی کردار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ادارے متنازعہ بننے کے بجائے آئینی بنیں تو پاکستان کی ترقی کوئی نہیں روک سکتا، پورا ملک اور ساری جماعتیں وزیر اعظم کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

    بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بلقیس ایدھی کے لیے تعزیتی قرارداد بھی پیش کی، انہوں نے کہا کہ بلقیس ایدھی کی کاوشوں سے 16 ہزار یتیم محفوظ رہے، ایدھی صاحب کو ہم یاد کرتے ہیں ان کے ساتھ ہم بلقیس ایدھی کو بھی یاد رکھتے ہیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلقیس ایدھی کو قومی اعزاز سے نوازا جائے۔

  • بلاول بھٹو کا عمران خان کی تقریر پر سخت درِعمل

    بلاول بھٹو کا عمران خان کی تقریر پر سخت درِعمل

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان کی تقریر پر کہا ہے کہ مسترد سلیکٹڈ عدالتوں و دیگر پر حملے کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تقریر پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسترد سلیکٹڈ عدالتوں و دیگر پر حملے کررہا ہے،عدالتوں نے بے پناہ برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم اورصدر نےآرٹیکل 6 کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے تحریک عدم اعتماد سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، ادارےغیرجانب دار ہیں، عمران خان کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    اس سے قبل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انتخابی اصلاحات لائیں گے اور معاشی مسائل حل کریں گے۔

    وزیرخارجہ بننے کے سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ پارٹی ملک کے بہتر مفاد میں جوبھی فیصلہ کرے گی، اس پرعمل کروں گا۔

  • بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت طلب کرلی

    بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت طلب کرلی

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے سلامتی کمیٹی کےاجلاس پروضاحت طلب کرلی اور کہا ترجمان پاک فوج وضاحت کریں کیا کمیٹی نے 197ممبرز کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان بغاوت کوجواز دینے کیلئےبیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں ، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں کیا کمیٹی نے 197ممبرز کو بیرونی سازش کاحصہ قراردیا ، کیا وزارت7 سے 27مارچ بیرونی سازش پر سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ یقیناًایسی سازش سفارتی مراسلے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کےذریعے بے نقاب ہونی چاہیئے، عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

  • ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، بلاول بھٹو

    ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہماری تیاری مکمل ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج گیارہ بجے شروع ہوگا ، اس سلسلے میں اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں آج ہماری فتح کا دن ہے ، 3سالہ جدوجہد کے بعد اسمبلی ایجنڈے پرعدم اعتماد کی تحریک آئی، جیت عوام کی ہوگی اور شکست سلیکٹڈ کی ہوگی۔

    صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے دینے پرکیا کریں گے ، جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ آپ پھر دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے روایات کے مطابق اجلاس کو پی ٹی آئی کے ممبر کی رحلت کے باعث تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کرکے ملتوی کئے جانے کا امکان ہے، اس صورت میں اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کا بھی قوی امکان ہے۔

    غیر معمولی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ریڈ زون میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

  • ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول بھٹو  کا عمران خان کو  چیلنچ

    ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول بھٹو کا عمران خان کو چیلنچ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنچ کیا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ میں گورنر راج کی‌ خبروں پر سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ عمران خان، کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، ان شااللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکرآپ کو جواب دیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ گورنرراج کی سمری پیش کی تاہم فیصلہ نہ ہوسکا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے بھی سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کی اور رائے دی کہ اگر سندھ میں‌ گورنر راج لگایا گیا تو اس سے معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

    اراکین کا کہنا تھا کہ گورنر راج سے قانونی معاملات میں بھی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، اراکین کی رائے سن کر وزیر اعظم عمران خان نے معاملے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کر دی۔

    گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی ، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی۔

  • ‘خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس، بلاول بھٹو قوم سے  معافی مانگیں’

    ‘خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس، بلاول بھٹو قوم سے معافی مانگیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول کیخلاف نازیبا ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا بلاول قوم سے معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاتون اول سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نامعقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں،  یہ عدم اعتمادکی یقینی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فرسٹریشن کاشکار ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں، بلاول کونازیباریمارکس پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے، سیاست میں تہذیب واحترام کے اصولوں کےقائل ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سےمتعلق بیان حقائق کےمنافی اور غلط ہے، پنجاب میں ہرسطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا، صوبے میں 100 فیصد تقرر وتبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔