Tag: بلاول بھٹو

  • ’’نام کے ساتھ ’بھٹو‘ لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا‘‘

    ’’نام کے ساتھ ’بھٹو‘ لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا‘‘

    لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ نام کے ساتھ بھٹو لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نام کے ساتھ بھٹو لکھنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں، اب یہ دور نہیں ہے آپ کے منہ میں جو آئے گا بولیں گے اور لوگ اعتبار کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں، پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول صاحب پختونخوا نے دو مرتبہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا، پختونخوا سے آپ 2013 اور 2018 میں مسترد ہوئے، آگے بھی پختونخوا کے غیور عوام کرپشن کے مہارتھیوں کو موقع نہیں دیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایک قانون نہیں ہوگا تو کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرسکیں گے، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ سے ہارنے والے میاں بلاول پختونخوا لینے کی بات کرتے ہیں، مال بنانے اور کرپشن کے راستے پر چلنے والے کے منہ سے عوام کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ ان کے جلسے سے وزیراعظم کا استعفیٰ تو دور کی بات ہے میرا استعفیٰ بھی نہیں ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیرفطری ہے، محض کرپشن بچانے کے لیے یہ اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم رہنما ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم غریب کارکنان کو مفادات کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔

  • ایک قانون نہیں ہوگا تو کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرسکیں گے، بلاول بھٹو

    ایک قانون نہیں ہوگا تو کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرسکیں گے، بلاول بھٹو

    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک ایک قانون نہیں ہوگا کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرسکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گڈ کرپٹ بیڈ کرپٹ کھیلتے رہیں گے تو کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کیسے چلے گی، حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، اس حکومت میں تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تیل آٹے اور چینی کے بعد گیس کا بحران بھی آگیا ہے، ایف بی آر کی وجہ سے کے پی کو 162 ارب روپے نہیں دئیے گئے، سوچیں اس 162 ارب روپے کی وجہ سے صوبے کو کیا کیا دیا جاسکتا تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو سی پیک کے متبادل روٹ کی بات کرتے تھے، جب سے یہ لوگ حکومت میں آئے ہیں متبادل روٹ پر کام نہیں کیا جارہا۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو معدنی وسائل کی رائلٹی نہیں دی جاتی، آپ کو ہائیڈل پاور، گیس اور تیل پر رائلٹی نہیں ملتی، غریب کی پہنچ سے چکن تو دور ہے اب تو انہیں انڈا بھی دستیاب نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، نیب کو نظر نہیں آتا کہ مالم جبہ میں کیا کیا کرپشن کی گئی، عوام نیب سے بھی حساب لیں گے۔

  • میرا الیکشن چرالیا گیا،  بلاول بھٹو

    میرا الیکشن چرالیا گیا، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلستان کا الیکشن چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا جلد جی بی کے عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ میرا الیکشن چرالیا گیا، گلگت بلتستان کےعوام کےساتھ جلداحتجاج میں شریک ہوجاؤں گا۔

    خیال رہے جی بی ایل اے دو پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد نے نتائج میں تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا چھ سو انیس ووٹوں کی برتری سے جیت چکا ہوں ، علی امین گنڈا پور نے ملی بھگت سے نتائج چوری کیے، نتائج آر او کے دفتر میں تبدیل کئےگئے، پی ٹی آئی کو چوری ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

    دوسری جانب جے یوآئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا، سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک بارپھر2018کی تاریخ دہرائی گئی، سلیکٹڈ، نا اہل حکمرانوں کو جی بی کا نتیجہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

    مولانافضل الرحمان نے گلگت بلتستان کامعاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کےآئندہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طےہوگی۔

    واضح رہے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی دس نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن گئی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدواروں نے سات نشستوں پر میدان مار لیا، پاکستان پیپلزپارٹی تین نشستیں ، ن لیگ صرف دو نشستیں ہی جیت سکی جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی۔

  • مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پر مدعو کرلیا

    مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پر مدعو کرلیا

    گلگت بلستان : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو آج شام چائے پرمدعو کرلیا ، دونوں جماعتوں کے رہنما انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات ہوگی ، مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پرمدعو کیا ہے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، گلگت بلتستان انتخابات پرتبادلہ خیال ہوگا، گلگت بلتستان انتخابی مہم پردونوں جماعتوں کےرہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرکے مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا آج شام 6 بجے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹونےمختلف مقامات پرخطاب کرنا ہے، کل ملاقات ہو سکتی ہے،ن لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کل دن 12بجے گلگت سے واپسی ہے۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرمیں براہ راست نام سنے تو دھچکالگا، میرےلیےدھچکاتھاکیونکہ عام طورپرہم اس طرح کی بات نہیں کرتے۔

  • طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل، بلاول بھٹو

    طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل، بلاول بھٹو

    نگر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بٹھاؤں گا، گلگت کےعوام جموریت کی تحریک چلا رہے ہیں اور یہ ماننے کو تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دلایا، قراقرم کےسامنے کہتا ہوں کہ گلگت کو آئین دلواؤں گا، ہم گلگت بلتستان کےعوام کو آئین اور صوبہ دلوائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان میں لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا، ہم نے اپنے ہردورمیں لوگوں کو روزگار دیا، بھٹو نے بیرون ملک بھی لوگوں کےلیے روزگارکا بندوبست کیا، نعرہ مشہورتھا بےنظیر آئےگی روزگارلائے گی، گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار دیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمارے جانے کے بعد تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، ہمارے آنے کے بعد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا، ہم نے انقلابی بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پروگرام سے ملک کی غریب خواتین کو امداد مل رہی ہے۔

  • گلگت انتخابی مہم، بلاول کا اعلان

    گلگت انتخابی مہم، بلاول کا اعلان

    گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول کو الیکشن سے الگ کر کے من پسند نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، سب جان لیں میں جی بی سے کہیں نہیں جا رہا۔

    گلگت میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اگر جی بی سے نکال کر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے توگرفتار کرنا ہوگا، 15 نومبر تک آخری ووٹ کی گنتی تک میں جی بی کے عوام کے ساتھ ہوں۔

    انھوں نے کہا گرفتار ہو جاؤں گا لیکن گلگت کے عوام کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، اور الیکشن سے آؤٹ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دوں گا، الیکشن کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے خدشات ہیں لیکن کسی بھی صورت دھاندلی کی قوتوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام کے حق حاکمیت، صوبہ اور تمام حقوق لے کر رہیں گے، بلاول کو الیکشن سے الگ کر کے من پسند نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں، پیپلز پارٹی کی قیات گلگت بلتستان کے چپے چپے میں عوام سے جا کر ملی، گلگت کے عوام پیپلز پارٹی کو چاہتے رہیں گے۔

    بلاول اپنی ہی پٹیشن پر فیصلے کےخلاف ہو گئے

    پی پی چیئرمین نے کہا اپوزیشن کو جی بی انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش دھاندلی ہوگی، کسی کو جی بی کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انھوں نے کہا حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدر کر دیا جائے تاکہ آسانی سے دھاندلی کی جا سکے، حکومت صوبہ بدر کرنے کے لیے عدالتوں کے استعمال کی کوشش کر سکتی ہے، لیکن امید ہے ہماری عدلیہ جمہوریت کے حق میں درست فیصلے کرے گی، ہماری عدلیہ دھاندلی کے حق میں فیصلے نہیں دے گی۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا، حکومتی عہدے داروں اور ارکان پارلیمنٹ کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے پٹیشن دائر کی تھی، جس پر چیف کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزرا، حکومتی عہدیداران اور ارکان پارلیمنٹ کو 3 دن کے اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم سنایا تھا۔

    تاہم اپنی ہی دائر کردہ پٹیشن پر فیصلہ آنے کے بعد بلاول بھٹو نے یوٹرن لیتے ہوئے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کا  بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کابیان حقیقت پرمبنی ہے ، 20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ہماری کراچی ریلوےمیں میٹنگ تھی، 14کلومیٹرتک سرکلرریلوےٹریک کلیئرکردیاہے، 40کوچزتیارکرلی ہیں، ہم کراچی میں ریلوےکی زمین پرتجاوزات کاخاتمہ چاہتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں جی بی کےانتخابات میں بھرپورحصہ لےرہےہیں، دیکھتےہیں کون اس کے نتائج تسلیم نہیں کرتا، پاکستان میں جی بی کےعوام کافیصلہ قبول نہ ہواتواس سے زیادہ سیاسی بدمزگی نہیں ہوگی ، 16 نومبرسےجی بی میں نئی باتیں آنا شروع ہوجائیں گی۔

    بلاول کے انٹرویو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹونےزورداربیان دیا،ذمےدارانہ سوچ کاعندیہ دیا، بلاول نے کہاپی ڈی ایم میں نام لےکرنشانہ لےکرفیصلہ نہیں ہواتھا، بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے جبکہ مریم نوازسیاست کوبندگلی کی طرف لےکرجارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ کرپشن کےسواسب پربات چیت کےلیےتیارہیں، مذاکرات کے بجائے جوڈ و کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے، 20فروری کویہاں بتاؤں گاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، عالمی طور مارشل لا کا ماحول نہیں ہے۔

    جہانگیر ترین کی وطن واپشی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیرترین آگئےہیں ان کوسراہناچاہیے، ہرایک کہہ رہا تھا کہ جہانگیرترین بھاگ گیا، جہانگیرترین مقابلے کے لیے واپس آیاہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےریلوےمیں کسی ٹریڈیونین کونہیں روکا،سب سےاچھےتعلقات ہیں، پیپرارول کے مطابق سارے ٹینڈر دے رہے ہیں، 16گریڈتک والوں کواس ماہ سے پنشن دےرہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اوورہیڈبرج،نالےاورپھاٹک حکومت سندھ نےبنانےہیں، ریلوےکوزمینیں مفت میں نہیں ملیں ،قیمت دے کر خریدی ہیں، ریلوےکی زمینوں کوکوئی نہ کوئی آکرخالی کرالیتاہے، کراچی میں ریلوےکی بہت سےزمین پر قبضہ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے پیش گوئی کی کہ 30دسمبرسے20فروری تک پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی 6 دفعات قومی اسمبلی سے منظور کروانا مشکل کام ہے، ایک نے دسمبر دوسرے نے جنوری کا کہا ہے، میں20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ریلوےکی 5فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرزکودےدی ہیں، 12تاریخ کوباقی کےٹینڈرکھل رہےہیں، میں ساری فریٹ ٹرینیں پرائیویٹائزکردوں گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کامطلب یہ نہیں کہ ہماراعمل دخل ختم ہو جائے گا، اتنی بڑی ریلوے 3 ٹرینیں نہیں چلاسکتی، پرائیویٹ نے 3 چلا دیں۔

  • عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو

    عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو

    کھرمنگ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام غیرت مند اور وفادار ہیں، عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں، مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی معاشی بحران ہے مگر صرف سندھ میں عوامی حکومت ہے، ہمیں معاشی بحران کے حل کے لیے عوامی حل چاہئے، مسائل کا حل صرف پپیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مستقبل تباہ ہوجائے، آپ کو آٹا بحران سے جو نجات ملی یہ ذوالفقار بھٹو کا تحفہ ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو ووٹ کا حق دلا کر رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: ووٹ سے طاقت لیتا ہوں، کسی کے اشارے پر چلنے والا نہیں، بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے بی آئی ایس پی جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد، پنشنزمیں 150 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی کی ہر بات دھوکا اوریوٹرن نکلی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کراچی میں اسٹیل مل بند کرنا چاہتی ہے، یہ اقتدار، حکومت بنانے کی لڑائی نہیں آپ کے مستقبل کا سوال ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا وعدہ ہے جی بی کے نمائندے قومی اسمبلی، سینیٹ میں بٹھاؤں گا، جو خواب ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا اسے پورا کرنا میرا فرض ہے۔

  • بلاول بھٹو  کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ،  کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

    بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی  دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں۔

    بلاول بھٹو نے کراچی میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجےکویقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

    چیئرمین پی پی نے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ، جس میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں لوگ دبے ہوسکتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    دھماکا اس قدر شدید تھا کی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ملبے میں کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع

    بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ انتخابی مہم کے لئےکل گلگت بلتستان جائیں گے۔

    پی ڈی ایم جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئےناموں کا اعلان کرے گی۔

    دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹوالیکشن مہم کا آغاز اسکردو سےکریں گے ، وہ 21اکتوبر سے لیکر14روز تک گلگت میں قیام کریں گے۔

    سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کادورہ کریں گے ، جہاں وہ کارنرمیٹنگ اور جلسےکریں گے جبکہ چیئرمین پی پی گلگت،دیامر بھی جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈی ایم ) گوجرانولہ اور کراچی میں جلسہ کر چکی ہے جبکہ  پی ڈی ایم کا  تیسرا جلسہ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو ہو گا۔