Tag: بلاول بھٹو

  • کراچی میں تباہی، بلاول بھٹو کی حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت

    کراچی میں تباہی، بلاول بھٹو کی حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مراد علی شاہ تشویشناک صورتحال سےنمٹنے کے لئے وفاق سےمدد مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا اور حکومت سندھ کو بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ شہریوں کے لیے بروقت ریلیف یقینی بنائے اور صوبے میں سرکاری ونجی املاک کو نقصانات کا سروے کرائے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں امدادی کام تیز اور بحالی کے عمل کو جلد شروع کیاجائے، بارش سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا کام مکمل کرکے آمدورفت بحال کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے پورے صوبے میں نقصان ہوا ہے، کاشتکاروں و کسانوں کوبہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، شعبہ زراعت ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشتکاروں کی فصلیں غیرمعمولی موسلادھاربارش میں زیرآب آگئیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا مرادعلی شاہ تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاق سےمدد مانگیں، امید ہے وفاق صوبے کی معیشت معمول پر لانے کے لئے آئینی کردارادا کرے گا۔

  • پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان

    پیپلز پارٹی کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی تنظیم نو مرحلہ وار ہوگی۔

    پہلے مرحلے میں مرکز اور پنجاب کی سطح پر تنظیم نو ہوگی، ذرایع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پارلیمنٹیرینز کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، پارٹی کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام طلب کیے گئے ہیں۔

    ذرایع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شمالی پنجاب کے صدر کے لیے نئے نام طلب کیے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری نے تحریری طور پر تجاویز مانگی ہیں، اس سلسلے میں سی ای سی ارکان کو نئے نام اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عہدوں پر تبدیلیوں کے لیے سفارشات بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو ارسال کی جائیں گی، حتمی فیصلہ دونوں رہنماؤں کی منظوری کے بعد ہوگا۔

    بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں پارٹی کی تنظیم نو دوسرے مرحلے میں ہوگی، ذرایع پی پی کا کہنا ہے کہ سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی تنظیم نو کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

  • پیپلز پارٹی کا سندھ میں احتجاج، بلاول بھٹو کا نثار کھوڑو کو پذیرائی کا فون

    پیپلز پارٹی کا سندھ میں احتجاج، بلاول بھٹو کا نثار کھوڑو کو پذیرائی کا فون

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پر وفاق کے قبضے اور سندھ کے بٹوارے کے خلاف احتجاج کیا گیا، رہنماؤں نے کہا کہ سندھ توڑنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

    پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو دھمکیاں نہ دی جائیں، اور قبضے کی باتیں بھی نہ کی جائیں، بہ صورت دیگر پیپلز پارٹی کالا باغ ڈیم اور ایم آر ڈی سے بڑی تحریک چلائے گی۔

    کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں نے ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے کی بات کی ہے، یہ لوگ نفرتیں پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرے گی تو نہ ایم کیو ایم کو مانتے ہیں نہ ایم کیو ایم کی سیاست کو تسلیم کرتے ہیں۔

    کراچی میں 2 ہفتوں کے دوران منصوبے شارٹ لسٹ کر کے کام شروع کر دیا جائے گا: اسد عمر

    دریں اثنا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنما نثار کھوڑو سے رابطہ کر کے سندھ بھر میں بڑے احتجاجی مظاہروں پر انھیں اور دیگر رہنماؤں کو سراہا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سندھ بھر میں بڑے احتجاجی مظاہرے کرنے پر عہدے داران اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی ورکرز سیاسی جماعت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، پورے ملک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔آصف علی زرداری کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

    قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کل احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے۔

    خط نیب راولپنڈی کی جانب سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو لکھا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس: آصف علی زرداری کا احتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ

    سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں 17 اگست کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،فریال تالپور آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کی پیشی پر بھرپور شو آف پاور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی ارکان پارلیمان اور پیپلز لائرز فورم کے ارکان کو 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے: بلاول بھٹو زرداری

    آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے: بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 74 ویں یوم آزادی پر قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے، ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے واقف ہیں۔

    انھوں نے کہا پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، قوم کو یہ عزم تحریک آزادی سے وراثت میں ملا ہے، پاکستان کی تحریک آزادی ایک پر امن سیاسی جدوجہد تھی۔

    آزادی کے نظریات اور مقاصد کے مطابق ملک کا نظام بنارہے ہیں، عمران خان

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا قائد اعظم کی زیر قیادت آبا و اجداد نے سامراج کی زنجیریں توڑی تھیں، تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور زیادتیوں سے محفوظ رکھا جا سکے، تاکہ ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعے حکومتوں کا احتساب کر سکیں، اور ہمیں بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی ہو۔

    بلاول بھٹو نے کہا دور اندیشی اور خود احتسابی زندہ قوموں کی اوصاف ہوتی ہیں، آٹا، چینی، پٹرول جیسی اشیا آج مافیاز کے کنٹرول میں کیوں ہیں، 74 ویں یوم آزادی پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں، سوال ہے بھوک، غربت کے خاتمے پر ریاستی وسائل کیوں خرچ نہیں کیے جا رہے۔

    انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آمریت اور نظریہ ضرورت ہر چند سال بعد سر اٹھا کر سامنے آتے رہتے ہیں، جب تک قانون کے سامنے سب برابر نہیں ہوں گے ملک بحرانوں کا شکار رہے گا۔

  • کراچی سے متعلق غیرآئینی اقدام اٹھایا گیا تو مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو

    کراچی سے متعلق غیرآئینی اقدام اٹھایا گیا تو مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاق نے کراچی سے متعلق غیر آئینی یا غیرقانونی اقدام اٹھایا تو مخالفت کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے کراچی کو اپنی کالونی بنانے کی کوشش کی تو مخالفت کریں گے، کراچی سے متعلق غیرآئینی کام کو عدالتی کور ملا تو یہ سندھ پر حملہ ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی قومی ایشو بنا پیپلزپارٹی ہمیشہ اول صف میں رہی، اس وقت پاکستان مشکل میں ہے امید ہے ایسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری لوگ ایف اے ٹی ایف کا نام استعمال کرکے طاقت چاہتے تھے، جو بل کالا قانون بن سکتا تھا ہم نے اس میں اپنا حصہ ملا کر اسے بہتر کیا، احتجاج اس بات پر ہے کہ بل پڑھنے کے لیے ارکان اسمبلی کو وقت نہیں دیا گیا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کو زبردستی پاس کرایا گیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے تین بلز کا ایف اے ٹی ایف سے تعلق نہیں، ایف اے ٹی ایف کے علاوہ جو بل آئے پیپلزپارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔

    کرونا کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں کہ کرونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے کہ کرونا ختم ہوگیا ایسا نہیں ہے، کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر ابھی بھی عمل جاری رکھنا ہے۔

  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ

    شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلی فونک رابطہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا وفد کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔

    اس سے قبل 8 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد پر مشاورت کی تھی۔

    دونوں رہنماؤں نے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت کے ساتھ اے پی سی کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

  • شہید بے نظیر کی وصیت ، علی زیدی کا بلاول بھٹو  سے بڑا مطالبہ

    شہید بے نظیر کی وصیت ، علی زیدی کا بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ

    کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ غیرتصدیق شدہ وصیت کوبی بی کی وصیت کے طور پر پیش کیا گیا اور غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹےنےپیپلز پارٹی پر قبضےکیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا ، انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سرزمین پرلوٹ مار کیلئے یہی وصیت استعمال ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنےکے بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔

  • مائنس ون پر پیپلزپارٹی یقین نہیں رکھتی، جمہوری طریقہ اپنائیں گے، بلاول بھٹو

    مائنس ون پر پیپلزپارٹی یقین نہیں رکھتی، جمہوری طریقہ اپنائیں گے، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مائنس ون پر پیپلزپارٹی یقین نہیں رکھتی، جمہوری طریقہ اپنائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت نہ ہوتی تو این ایف سی، 18ویں ترمیم کب کی ختم ہوچکی ہوتی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں حکومت کی کوئی ضرورت نہیں، ہم اس وقت عوام کے لیے حاضر ہیں، محدود وسائل سے عوام کی خدمت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آخری آپشن والا پیغام عوام کے لیے نہیں کسی اور کے لیے تھا، جن لوگوں کے لیے پیغام تھا انہیں بھی سمجھ آگئی ہے کہ غلطی ہوئی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اختر مینگل کی جماعت بھی اپوزیشن میں شمار کی جارہی ہے، اپوزیشن کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کردار ادا کرنا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جمہوری طریقہ اپنائیں گے، آصف زرداری نے کہا ہے اگر یہ خود گر رہے ہیں تو ہمارا کیا قصور ہے، ہم نے ان کو ایک دن کے لیے نہیں چھوڑا، پہلے دن سے مقابلہ کررہے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں معیشت کو کبھی اتنا نقصان نہیں پہنچا، پاکستان کی زراعت کو اتنا نقصان کبھی نہیں پہنچا، مشکلات جیسی آج ہے ایسی کبھی ماضی میں نہیں ہوئیں۔

  • ٹوئٹر نے شہباز گل کی پوسٹ کی ہوئی تصویر کیوں ہٹا دی؟

    ٹوئٹر نے شہباز گل کی پوسٹ کی ہوئی تصویر کیوں ہٹا دی؟

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کی پوسٹ کی ہوئی تصویر ٹوئٹر انتظامیہ نے ہٹا دی، یہ تصویر مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کے صاحب زادے بلاول کے ساتھ ملاقات کی خصوصی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کر دی تھی۔

    تصویر ٹوئٹ کرنے پر پیپلز پارٹی سوشل میڈیا سیل نے شہباز گل کو کاپی رائٹ اسٹرائیک بھجوا دی، کاپی رائٹ کی شکایت ملنے پر ٹوئٹر نے تصویر شہباز گل کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی۔

    شہباز گل نے اسٹرائیک بھیجے جانے پر رد عمل میں بلاول کو بچہ کہہ دیا، ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلاول ویسے واقعی بے بی ہے ابھی، تصویر بلاول نے خود ٹوئٹ اور میڈیا کو جاری کی تھی، وہی میں نے اور علی زیدی نے ٹوئٹ کی۔

    انھوں نے تصویر ہٹنے کے بعد ٹوئٹ میں لکھا کہ بلاول کے وکیل علی حیدر نے ٹوئٹر کو شکایت کی کہ تصویر ٹوئٹر سے ہٹا دی جائے، واقعی بچہ ہے ابھی بلاول۔

    یاد رہے کہ مذکورہ ملاقات کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔