Tag: بلاول بھٹو

  • حکومت کے ساتھ ہر فورم پر کرونا کیخلاف مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو

    حکومت کے ساتھ ہر فورم پر کرونا کیخلاف مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بہت سی مشکلات میں گھرا ہوا ہے، ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی لوگوں کی جان بچانی ہے، حکومت کے ساتھ ہر فورم پر کرونا کے خلاف مل کر کام کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تجاویز دیتے ہیں تو کہا جاتا ہے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی لوگوں کی جان بچانی ہے، لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو شرح اموات اور کیسز بڑھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے آپ کو پالیسیاں تبدیلی کرنا ہوں گی، اس مشکل گھڑی کی تیاری کرنی پڑے گی، صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نمائندوں کے بیانات سنیں سندھ حکومت کے خلاف ہوتے ہیں، حکومت کے سندھ کے ایم این ایز غلط بیان بازی کرتے ہیں، آپ کردار کرشی کرتے رہیں لیکن یہ وقت درست نہیں، بعد میں الیکشن کردار کشی کرسکتے ہیں لیکن یہ وقت کرونا پر توجہ دینے کا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری معیشت، صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں میڈیکل گراؤنڈ اور معیشت، غریبوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کی استعداد میں 600 فیصد اضافہ ہوا، سندھ میں دو ٹیسٹنگ لیبز کا وفاق نے وعدہ کیا مگر پورا نہیں ہوا، کرونا وائرس کی وبا نے پاکستان کے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

  • ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،بلاول بھٹو

    ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں بروقت اقدامات سے ووہان جیسی صورت حال پیدا نہیں ہونے دی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،وفاق نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو آئی پی پیز فراہم نہیں کیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کے 90 فیصداخراجات صوبے اپنے وسائل سے پورے کر رہے ہیں،عالمی وبا کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں۔

    سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پر امداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے،بلاول بھٹو

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران لاڑکانہ میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ،مال اور صحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،وفاق پر لازم ہے صوبوں کو صحت کے حوالے سے فوری فنڈز فراہم کرے، اس وقت تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی بھی اضافی رقم نہیں ملی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پرامداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے۔

  • کرونا آزمائش میں کردار ادا کرنے کی بجائے بلاول سیاست کررہے ہیں، شہباز گل

    کرونا آزمائش میں کردار ادا کرنے کی بجائے بلاول سیاست کررہے ہیں، شہباز گل

    لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کرونا آزمائش میں کردار ادا کرنے کی بجائے بلاول بھٹو سیاست کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی وصیت کی پرچی پر بنے چیئرمین کو 18ویں ترمیم کا مطلب سمجھانا ہوگا، پیپلزپارٹی سیاسی بیانات کی بجائے عملی میدان میں کارکردگی دکھائے۔

    شہباز گل نے کہا کہ لیاری سے لانڈھی تک عوام کی ذمہ داری فرزند زرداری آپ کی ہے، 30 سال سے سندھ پر حکومت کرنے والوں کا وفاق مخالف پراپیگنڈہ نہیں چلے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے وفاق 1200 ارب سے ملک بھر میں امداد فراہم کررہا ہے، وفاقی حکومت ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں کو براہ راست امداد فراہم کررہی ہے، ان میں 70 لاکھ نئے ضرورت مند افراد شامل کیے گئے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ چھوٹے کاروبار والے 35 لاکھ گھرانوں کو امداد دے رہے ہیں، بیروزگار ہونے والے 50 لاکھ افراد کو بھی امداد دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں سندھ حکومت وفاق پر الزامات لگانے کے سوا اور کیا کررہی ہے؟ وفاق ملک بھر میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو پی پی ای آلات دے رہا ہے، وفاق نے سندھ کو طبی آلات فراہم کیے، پیپلزپارٹی کی قیادت بدقسمتی سے صرف بیان بازی کرنا چاہتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو خطرہ ہے تو پی ٹی آئی سے ہی ہے، ہم صرف اپنے لوگوں کی زندگی بچانا چاہتے ہیں، وفاق کے خلاف ہم نے کوئی سازش نہیں کی۔

  • سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پر امداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے،بلاول بھٹو

    سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پر امداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پر امداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو ویڈیو لنک پر وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران لاڑکانہ میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    مراد علی شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ لاڑکانہ میں ساڑھے13 ہزار مستحقین میں راشن تقسیم کیاگیا،3 ہزار 313 خاندانوں میں فی خاندان 6 ہزار زکوٰة فنڈ سے تقسیم کیے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ،مال اور صحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،وفاق پر لازم ہے صوبوں کوصحت کے حوالے سے فوری فنڈز فراہم کرے، اس وقت تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی بھی اضافی رقم نہیں ملی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ میں مستحق افراد کوگھر کی دہلیز پرامداد پہنچانے کا عمل قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت دوبارہ ٹھیک ہوسکتی ہے، زندگیاں دوبارہ نہیں لوٹائی جاسکتیں۔

    سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، بلاول بھٹو

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پراعتماد مضبوط ہوا ہے۔

  • ضرورت مندوں کی مدد کے وقت عزت نفس کا خیال رکھا جائے، بلاول بھٹو

    ضرورت مندوں کی مدد کے وقت عزت نفس کا خیال رکھا جائے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے وقت عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں راجہ پرویزاشرف ، نیئربخاری،فرحت اللہ بابر، مصطفی نواز کھوکھر نے شرکت کی۔ سینیٹر شیری رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں کرونا وائرس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس پر بھی غور کیاگیا۔نیئر بخاری نے پارٹی چیئرمین کو ریلیف کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کرونا سے محفوظ رکھنا ہے، مشکلات کا شکار عوام کی مدد کرنا ان کا حق ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت مندوں کی مدد کےوقت عزت و نفس کا خیال رکھا جائے۔

    ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے،بلاول بھٹو

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وبا کی تیزی کا احساس نہ ہونے سے بروقت ضروری اقدامات میں مشکلات ہیں،ماہرین صحت نے تجویز دی تھی ملک میں سخت اقدامات کیے جائیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے۔

  • بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کرونا وائرس سے متعلق صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر بلاول بھڑو زرداری نے کہا کہ کرونا کے باعث سندھ حکومت نے فوری تعلیمی اداروں کو بند کیا،وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو اور برطانوی ہائی کمشنر میں موجودہ حالات میں رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    برطانیہ کا پاکستان کے لیے امداد کا اعلان

    اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ امداد دیں گے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دوست ہی مشکل وقت میں کام آتا ہے،ہمیں اپنے رویوں اور برتاؤ میں تبدیلی لانا ہوگی۔کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ دنیا بھر میں عوام کروناکی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں،پاکستان کرونا کے نقصانات سے باہر آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے،بلاول بھٹو

    ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے،بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ اب تک پاکستان میں کرونا سے 94 افراد فوت ہوچکے ہیں، پاکستان میں 5230 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وبا کی تیزی کا احساس نہ ہونے سے بروقت ضروری اقدامات میں مشکلات ہیں،ماہرین صحت نےتجویز دی تھی ملک میں سخت اقدامات کیےجائیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کو نہیں کرسکتے،ہم صرف یہ امید نہیں کرسکتے کہ سب خود اچھا ہوجائےگا،اگر ہم اپنی تیاری نہ کریں تو پاکستان خاموشی سے تباہی کی طرف جاسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حفاظتی لباس،طبی عملے اور آلات کی بھی کمی ہے،پاکستان میں صورتحال امریکا،مغربی یورپ سے بھی بری ہو سکتی ہے۔

    سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، بلاول بھٹو

    یاد رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی زندگی محفوظ بنانا ہونا چاہیے،کرونا وبا کا سامنا کرنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پراعتماد مضبوط ہوا ہے۔

  • سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، بلاول بھٹو

    سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پراعتماد مضبوط ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سے کرونا کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ لی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافے کی بھرپورکوششیں کر رہے ہیں،لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لیے سے مثالی اقدامات کیے ہیں، سندھ حکومت کےاقدامات سے شہریوں کا ریاست پراعتماد مضبوط ہوا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ انفرااسٹرکچر ملک بھر میں سب سے بہتر ہے،سندھ حکومت تعریف کی مستحق ہے،آپ نےعوامی حکومت کے تصور کو عملی شکل دی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی زندگی محفوظ بنانا ہونا چاہیے،کرونا وبا کا سامنا کرنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4788 تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں 190 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

  • ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا ہے، بلاول بھٹو

    ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا ہے، بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ میں نو ڈیرو ہاؤس آمد پر کرونا وائرس سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کریں، سماجی فاصلے سے کرونا کی وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا ہے۔

    دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 76 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 845 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 743 ہوگئی ہے۔

    مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایسا نظام بنانا ہوگا کہ سب ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں، سندھ حکومت مخیر حضرات، فلاحی اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنائے، مخیر حضرات،فلاحی ادارے مستحق افراد کی مدد کے لیے حکومت کے بازو بنیں۔

  • مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

    مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجرت پر انحصار کرنے والوں کی امداد کے میکنزم کے لیے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت سندھ سعید غنی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستحق افرادکی نشان دہی اور رسائی کی منصوبہ بندی پرگفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو کو سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی مستحق بھی بھوکا نہ رہ جائے یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت ایک ایک مستحق کے گھر پہنچے، مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایسا نظام بنانا ہوگا کہ سب ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں، سندھ حکومت مخیر حضرات، فلاحی اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنائے، مخیر حضرات،فلاحی ادارے مستحق افراد کی مدد کے لیے حکومت کے بازو بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا، لاک ڈاؤن کا عمل طویل ہونے پرمکمل منصوبہ بندی ہونی چاہئیے، عوام سے اپیل ہے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کریں، لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد سےہی کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، سندھ میں مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کوجاری رکھا جائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کرونا ایمرجنسی سینٹرز ،اسپتالوں میں ڈاکٹرز بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو خدمات پر سلام پیش کیا۔