Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو کا آصف زرداری سمیت دیگر اراکین  کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا آصف زرداری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری نے آصف علی زر داری سمیت دیگر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ماضی میں سابق صدر زر داری ہر الزام سے بری ہوئے، اب بھی انشاءاللہ با عزت بری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس شروع ہوتے ہی بلاول بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن بہت اہم ہوتے ہیں معاشی فیصلے لیئے جاتے ہیں، سیشن ایک ہفتے سے زیادہ سے چل رہا ہے،اس ایوان کے چار نمائندوں کو بجٹ سیشن میں نہیں آنے دیا جا رہا۔

    بلاول کا کہنا تھا افسوس ہماری پارٹی کو آپ کو روزانہ اپروچ کرنا پڑا رہا ہے، ماضی میں بھی سابق صدر زرداری ہر الزام سے باعزت بری ہوئے، ہم آج بھی ہر فورم پر لڑ رہے ہیں، انشاءاللہ سابق صدر زرداری باعزت بری ہوں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہاکہ یہ جو چل رہا ہے جمہوریت کی توہین ہے، آپ کی کرسی سے جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے، پھر مطالبہ کرتا ہوں جو ہمارا حق اور ایوان کی روایت ہے وہ پوری کریں اور آصف علی زرداری اور دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک سال تک تعاون کرنے کے باوجود بغیرجرم ثابت ہوئے آصف ہوئے آصف زرداری کوگرفتارکیا گیا تاکہ حکومت بجٹ کو رگ کرسکے، جرم ثابت ہونے تک بے قصورہونا حق ہے مراعات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا سیاسی اختلاف کے باوجودجمہوری آئینی حق کے لئے بولنے پرایم کیوایم کوسراہتا ہوں۔

  • نوابشاہ کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

    نوابشاہ کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوابشاہ کے عوام کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار 4 گرفتار ارکان کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال تک تعاون اور بغیر سزا آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا، اقدام بجٹ کو رگ کرنے کے لیے تھا۔

     

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایوان میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا گیا، جرم ثابت ہونے تک بے قصور ہونا حق ہے مراعت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کے عوام کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار 4 گرفتار ارکان کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی۔ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آصف زرداری سمیت دیگر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے، پروڈکشن آرڈر کے لیے لکھے گئے دوسرے خط میں حکومتی اتحادیوں کے بھی دستخط ہیں۔

  • شہباز شریف، بلاول بھٹو ملاقات، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز پر تبادلہ خیال

    شہباز شریف، بلاول بھٹو ملاقات، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس میں وقفے کے دوران لابی میں ہوئی. اس موقع پر دونوں جماعتوں کے اہم رہنما موجود تھے۔

    پی پی اور ن لیگ کی اعلیٰ‌ قیادت کی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    مسلم لیگ ن کے صدر، شہبازشریف نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر حمایت کا اعلان کیا ہے.

    یاد رہے کہ 16 دسمبر کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور میاں‌ نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا تھا.

    مزید پڑھیں: بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

    خیال رہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں‌اعلان کیا ہے کہ بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے تک کا موقع نہیں دے رہی، بجٹ روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

  • بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

    بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے تک کا موقع نہیں دے رہی، بجٹ روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری سمیت دیگر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے، پروڈکشن آرڈر کے لیے لکھے گئے دوسرے خط میں حکومتی اتحادیوں کے بھی دستخط ہیں، مونس الہٰی نے بتایا پروڈکشن آرڈر پر ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی: بجٹ سیشن کے تیسرے روز بھی شدید شور شرابا، شہباز شریف تقریر مکمل نہ کرسکے

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ گرفتار اراکین کو بجٹ ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے، دھاندلی زدہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے، اپوزیشن حکومت کی اس دھاندلی کا مقابلہ کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے آج جو معاملات طے ہوئے اس سے بہتری کی امید ہے، شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں بجٹ کو منظوری سے روکنا پڑے گا، آئی ایم ایف کا بجٹ اس ملک کے لیے معاشی خود کشی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے اتحادی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے کمیٹی بنا رہے ہیں، جلد اے پی سی بھی ہوگی جہاں اپوزیشن پارٹیاں لائحہ عمل طے کریں گی۔

  • مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس گئے: مراد سعید کا پریس کانفرنس پر ردِ عمل

    مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس گئے: مراد سعید کا پریس کانفرنس پر ردِ عمل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی سیاست پر اگر کسی کو کوئی شک تھا بھی تو آج دور ہو گیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ مولانا کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس تو گئے مگر کام نہ بنا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کی سیاست میں قومی وسائل کی چوری، کرپشن حلال اور جائز ہیں، کوئی بھی قیمت ادا کر کے مولانا کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مولانا مکمل طور پر بے روزگار ہیں، مولانا کو نوکری ملنے کا خاطر خواہ امکان بھی موجود نہیں، مولانا جتنے جتن کر لیں یہ 5 سال صبر کرنا ہوگا، 5 سال ہی کیوں اس کے بعد بھی صبر ہی کرنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    وزیر برائے مواصلات نے مزید کہا کہ مولانا کو نوکری ملے گی نہ حادثاتی چیئرمین کی سیاست بچے گی۔

    واضح رہے کہ آج پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، ملک میں پارلیمانی نظام پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مل کر بنایا، مشرف کے خلاف بھی مل کر ساتھ چلے تھے۔

  • کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی، عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کیا. دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی.

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا الگ سیاسی نظریہ ہے، مگر ہماری تاریخ بھی آپ سب لوگوں کے سامنے ہے، ملک میں پارلیمانی نظام پیپلزپارٹی اورجے یو آئی نےمل کر بنایا.

    انھوں نے کہا کہ جب مشرف کے خلاف احتجاج ہوا، تب بھی ہم مل کر ساتھ چلے تھے، ہمارے سامنے اس وقت چیلنج عوام دشمن بجٹ ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہونے دیں، پاکستانیوں نے یہ بجٹ نہیں بنایا، یہ باہر کا بنایا ہوا بجٹ ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارےمؤقف میں اتنا فرق نہیں، پیپلز پارٹی کا مؤقف یہی رہا کہ پارلیمان کومدت پوری کرنی چاہیے، جب سےعوام دشمن بجٹ کو دیکھا ہے، دلی دکھ ہوا ہے.

    اس حکومت کا خاتمہ ہی ملک کی خوش حالی کا راستہ ہے: مولانا فضل الرحمان


    اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عزت بخشنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو نے جو باتیں کیں، ان کی تائید کرتا ہوں، سیاسی جماعتیں جعلی الیکشن پر پہلے دن سے متفق ہیں، حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سےغریب آدمی راشن بھی نہیں خرید سکتا، یہ ملک اورغریب دشمن بجٹ ہے، یہ پاکستان کا بجٹ نہیں، بجٹ براہ راست آئی ایم ایف نمائندے نے بنایا ہے، ڈالرکی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے. ملکی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں چڑھا، جتنا اس دور میں چڑھ گیا.

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت کا خاتمہ ہی ملک کی خوش حالی کا راستہ ہے، یہ لوگ ملک پرحکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے، جون کےآخری عشرہ میں اپوزیشن کی اے پی سی ہوگی، اے پی سی کے فیصلے کے بعد میدان میں نکلیں گے.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی ایم ہو یا پیپلزپارٹی، کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو رہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ کے مزید ارکان کی گرفتاری کے امکانات ہیں، ان ہاؤس تبدیلی سمیت کسی بھی آپشن پر غورکیا جا سکتا ہے.

  • مولانافضل الرحمان آج بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    مولانافضل الرحمان آج بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

    لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، جس میں بجٹ منظوری اور اےپی سی کی تاریخ اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے لئے اپوزیشن رہنما سرگرم ہے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملاقات ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بھی ملیں گے، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس کےبعدہوگی۔

    ملاقاتوں میں اےپی سی کی تاریخ اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی ۔

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا شہبازشریف اسمبلی اجلاس کے بعد فضل الرحمان کےگھرجائیں گے ملاقات میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت اور کل جماعتی کانفرنس کے نکات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ منظوری پراپوزیشن جماعتوں میں مشاورت پر بھی غور کیا جائے گا، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

    ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات، بجٹ کو منظوری سے روکنے پر اتفاق

    بلاول بھٹو اور مریم نواز ملاقات، بجٹ کو منظوری سے روکنے پر اتفاق

    لاہور: جاتی امرا میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امرا پہنچے، ان کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، مصطفیٰ نواز کھوکھر، چوہدری منظور ودیگر موجود تھے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، اور محمد زبیر موجود تھے، مریم نواز نے جاتی امرا پہنچنے پر بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

    ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بجٹ عوام دشمن ہے کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہئے، دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامیاں ملک کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہیں، حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کو جتنا وقت دیں گے ملک کو اتنا زیادہ نقصان ہوگا۔

    پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بجٹ عوام دوست نہیں بناتی تو منظور نہیں ہونے دیں گے، عوام دشمن بجٹ اور حکومت کے خلاف پارلیمان اور باہر جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے رمضان المبارک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت دعوت افطار پر مدعو کیا تھا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئی تھیں، مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے بلاول کی جانب سے قبول کرلیا گیا تھا۔

  • نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کے ظہرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن پر دو طرفہ گفتگو ہوگی، لوٹی دولت سے ایک دوسرے کی دعوتیں عوام سے کھلا مذاق ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کا واضح وژن ہے لوٹ مار پربلا امتیاز کارروائی ہوگی، دونوں نے ایک دوسرے پرکرپشن کے مقدمات بنائے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اچھا ہوتا مریم پہلے اپنے ووٹروں سے معافی مانگ لیتیں، بلاول بھی میاں صاحبان پرزرداری صاحب کے خطاب بھول گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ممکن ہے دونوں 24 ہزار ارب کا قرض مل کر ادا کرنے کا اعلان کر دیں، نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کا اکٹھے ہونا صدی کا سب سے بڑا تضاد ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کی درون خانہ ڈیل 2013 میں سامنے آ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جاتی امراء پہنچیں گے۔

  • جتنے مرضی مقدمے بنالیں ، پوری پارٹی کوجیل بھیج دیں، سمجھوتہ نہیں کریں گے،  بلاول بھٹو

    جتنے مرضی مقدمے بنالیں ، پوری پارٹی کوجیل بھیج دیں، سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں، جتنے مرضی مقدمے بنا لیں اور سب کو جیل میں بھیج دیں، عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماء اسلم گل کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبوں کےحقوق اوروسائل پرڈاکاڈالاجارہاہے، معاشی حملےہورہےہیں یہ بڑی ناانصافی ہے، پرانے پاکستان میں پنجاب کا بجٹ600 بلین ہوتا تھا اب 230بلین ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا پی ٹی آئی کےنئےپاکستان میں عوام سےناانصافی کی جارہی ہے، معاشی بحران کی وجہ سے4ملین پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آچکے ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسیاں ایسی ہی رہیں تومزیدلوگ غریب کی لکی رسے نیچےآئیں گے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا ملک کےوزیراعظم کوسفارتی آداب کابھی علم نہیں، چوروں اورڈاکوؤں کیلئےایمنسٹی اسکیمزلائی جاتی ہیں، پاکستان کے عوام ، کسانوں  اور مزدوروں کیلئےکوئی اسکیم نہیں۔

    چوروں اورڈاکوؤں کیلئےایمنسٹی اسکیمز اور عوام ، کسانوں  اور مزدوروں کیلئےکوئی اسکیم نہیں

    ان کا کہنا تھا  پاکستان کےعوام بہادرہیں،ہم سب مل کرملک کیلئےجدوجہدکریں گے ، پنجاب کانوجوان حکومت کی معاشی دہشت گردی کابوجھ اٹھائے گا،  معاشی صورتحال  پر  پیپلزپارٹی کاآوازبلندکرناحق ہے، عوام اور پیپلزپارٹی معاشی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

    عوام دشمن بجٹ ملک کی معاشی خودکشی ہے

    بلاول بھٹو  نے کہا پہلےبھی کہاتھاعوام دشمن بجٹ پیش کیاگیاتوہم سڑکوں پرنکلیں گے، آصف زرداری کوبجٹ سےایک دن پہلےگرفتارکیاگیا، ہمارے پاس موقع  تھا آصف زرداری کی گرفتاری پرایوان کابائیکاٹ کرتے، عوام دشمن بجٹ ملک کی معاشی خودکشی ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا عمران خان نے کہا تھا آلیکن انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر ساری عوام کو معاشی خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔ اس بجٹ کیخلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔ جتنے مرضی مقدمے بنا لیں اور سب کو جیل میں بھیج دیں لیکن پی پی عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان نےکہاتھاوہ آئی ایم ایف کےپاس نہیں جائیں گے، لیکن انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر ساری عوام کو معاشی خودکشی پر مجبور کر دیا ہے،  ملکی مسائل پرآوازاٹھاناہم سب کافرض ہے، عوام دشمن بجٹ کومستردکرتےہیں، آج ایک نہیں دوپاکستان ہیں اور ہم اس کےخلاف ہیں، ہم  نےہمیشہ جمہوری حقوق کیلئےجدوجہدکی ہے۔

    عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر ساری عوام کو معاشی خودکشی پر مجبور کر دیا ہے

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا آج جمہوری حقوق پرحملےہورہےہیں توپی پی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،  ہم نےہمیشہ جمہوری حقوق کیلئےجدوجہدکی ہے۔ جتنے  مرضی مقدمے بنا لیں  اور سب کو جیل میں بھیج دیں لیکن ہم اپنامؤقف نہیں بدلیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا سب سے بڑے صوبے کے لئے سب سے نالائق وزیراعلی چنا، جسے ہاتھ ملانے کا نہیں پتہ وہ حکومت کیسے چلائے گا، پنجاب  کے بجٹ میں کٹوتی کابوجھ کون برداشت کرےگا، آمراورکٹھ پتلی عمران کےپاکستان میں فرق کیاہے؟۔

    ان کا مزید کہنا تھا نئے پاکستان میں ہماراانسانی حقوق کاتحفظ نہیں ہے، ہم نےآصف زرداری کی گرفتاری کےباوجودانہیں موقع دیا، پاکستانیوں کومل کر جدوجہد کرنا پڑے گی، ملک کے مسائل کوئی ایک شخص حل نہیں کرسکتا، ہم سب مل کرملک کےمسائل کاحل نکال سکتےہیں ۔

    بلاول بھٹو  نے کہا  سیاسی پارٹیوں،شخصیات پرپابندی نہیں ہونی چاہیے، پروڈکشن آرڈرنہ دےکرحلقےکےعوام کوبجٹ سیشن سےدوررکھاگیا، آئین اور قانون  کی بات کرتےہیں توپروڈکشن آرڈر ناگزیر ہوتے ہیں۔

    غریب اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا یہ فاشسٹ حکومت ہے جس کا وزیر کہتا ہے کہ حالات ٹھیک کرنے کے لئے 6 ہزار افراد کو پھانسی دے دو۔ حکومت نے اپوزیشن کیخلاف آپریشن شروع کیا ہے کیونکہ اسے علم ہے کہ آصف زرداری سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کر سکتے ہیں،  حکومت کا دباؤ نہ صرف ہم پر بلکہ تمام سیاسی جماعتوں پر ہے،  چیئرمین نیب نے ایک فقرہ کہہ دیا تو اس پر اور عدلیہ پر بھی دباؤ ڈال دیا گیا۔

    انھوں نے کہا  مریم نواز نےآج صبح ہمیں دعوت دی،میں اسےقبول کروں گا، پاکستان کےبڑےمسائل ہیں،ہم سب کومل کران کاحل نکالناہے، ہم سب کو مل  کر عوام دشمن پی ٹی آئی کو نکالناہے، ملکی مفاد کیلئے حکومت سمیت سب کو مشورہ دیا، ساتھ چلنےکوتیارہوں۔

    ہم سب کو مل  کر عوام دشمن پی ٹی آئی کو نکالناہے

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  کٹھ پتلی حکومت کے پاس مسائل کاحل نہیں، مل کر حل نکالنا ہوگا، عیدکے بعد عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیاگیا تھا، کرپشن  کے الزامات صرف ہم پرہیں، چیئرمین نیب تو ان کا ہرحکم مانتے تھے پھر بھی ان کیخلاف بھی سازش کی گئی۔

    جلدتمام جماعتوں کی اےپی سی ہوگی اورمستقبل کالائحہ عمل طےکیاجائے گا

    انھوں نے مزید کہا جلدتمام جماعتوں کی اے پی سی ہوگی اورمستقبل کالائحہ عمل طےکیاجائے گا، ہم صرف یہ کہتےہیں پارلیمان کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔