Tag: بلاول بھٹو

  • دہشت گردی کے بعد سیاسی سرگرمیاں 2 دن کے لیے معطل کر دی ہیں: بلاول بھٹو

    دہشت گردی کے بعد سیاسی سرگرمیاں 2 دن کے لیے معطل کر دی ہیں: بلاول بھٹو

    پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے بعد سیاسی سرگرمیاں 2 دن کے لیے معطل کردی ہیں جبکہ آج مالا کنڈ میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالا کنڈ جائیں گے اور کارکنان سے ملیں گے۔ سانحہ مستونگ کے بعد مالا کنڈ میں جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حملے کے بعد مالا کنڈ والوں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ دہشت گردی پر مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا۔ اے این پی اور بی اے پی انتخابی مہم جاری رکھ نہیں پائے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمیں لیول پلے فیلڈ نہیں مل رہا۔ خیبر پختونخواہ میں قبل از انتخابات دھاندلی ہو رہی ہے۔ ’ہم میں اور دوسری سیاسی جماعتوں میں فرق کیا جا رہا ہے۔ ہم اور پارٹی مشکل حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں کو مضبوط نہیں کیا جاتا پارلیمنٹ سے مسائل کا حل نکالنا مشکل ہوتا ہے، جب سے کراچی سے نکلا ہوں مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں کوریج اور توجہ مناسب طرح سے نہیں دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی ہمیں دوسری طرح سے روکنے کی کوشش کی گئی، پشاور میں میری پرواز کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ’میں سیکیورٹی صورتحال کو
    بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں، لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہیئے، انتخابی مہم کیسے چلائیں گے۔

    بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہمارے جو بھی خدشات ہیں وہ ہم پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ دہشت گردی کے واقعات بہت سنجیدہ ہیں، ان کی مذمت کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ کسی کٹھ پتلی جماعت میں آجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 120 سے زائد خاندن متاثر ہوئے ہیں ان حالات میں جلسہ نہیں کر سکتا، کوئی اور جماعت ایسا کر سکتی ہے میں نہیں کر سکتا۔ ہم نے اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن تک پہنچا دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام میرا ساتھ دیں، پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    عوام میرا ساتھ دیں، پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    کوئٹہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، اقتدار میں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کیلئے کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ ہم اقتدارمیں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے بیروزگاری اور بھوک کا خاتمہ کریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کی جائے گی۔

    بلاول بھٹو نے بلوچستان کے عوام کو اپنا منشور پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بنانے کے بعد غربت مٹاؤ پروگرام پورے بلوچستان میں شروع کریں گے، بلوچستان کے عوام کو سندھ میں آکرعلاج کرانا پڑتا ہے،انہیں ان کے صوبے میں ہی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ بلوچستان کےعوام نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر شھید کا ساتھ دیا اب میرا ساتھ دیں، میں پرامن پاکستان اورخوشحال بلوچستان چاہتاہوں، پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے مسائل ہوں۔

  • ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں مسائل سے ہے، بلاول بھٹو

    ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں مسائل سے ہے، بلاول بھٹو

    صادق آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان سے نہیں بکہ مسائل سے ہے، اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں 14 یونیورسٹیاں بنائیں، سندھ میں 1800 کلو میٹر کینال پکی کی، جس سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غربت کا سندھ میں غربت مٹاؤ پروگرام سے غریبوں کو بلاسود قرضے دئیے، غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، غربت مٹاؤ پروگرام پورے پنجاب میں متعارف کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم میٹرو نہیں بناتے بلکہ غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تخت رائے ونڈ نے کچھ نہیں کیا، ہم نے جنوبی پنجاب کو پہلا وزیر اعظم دیا، اب صوبہ بھی بنا کر دیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں کو رجسٹرڈ کرکے بینظیر کسان کارڈ دیں گے، بینظیر کسان کارڈ سے سبسڈی اور بلاسود قرضے ملیں گے، ہمارا منشور کسان مزدور دوست ہے، زرعی انقلاب کا پروگرام لائیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بی بی کے بعد ایک خلاء پیدا ہوگیا تھا، آج جس طرح یہاں استقبال ہوا ہے فخر سے کہہ سکتا ہوں بی بی تیرا قافلا رکا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی ہر جگہ سے جیتے گی، لوٹے اور مفاد پرستوں کے لیے سیاست میں مثال قائم کرنا ہوگی، پاکستان غیر جمہوری اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے: بلاول بھٹو

    سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے: بلاول بھٹو

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے، کٹھ پتلی الائنس کی کوئی حیثیت نہیں، لیاری میں گھیراؤ کی سازش کرنے والے ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی انتخابی مہم جاری ہے۔ آج سندھ کے شہر سکھر کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو تحفظ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق اور سیاسی آزادی خطرے میں ہے۔ مطالبہ ہے تمام فیصلے عوام پر چھوڑیں، الیکشن شفاف منعقد کیے جائیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نے جس سیاسی آزادی کے لیے قربانی دی وہ آج خطرے میں ہے، ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے۔ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد اور جماعتوں کی مدد کی گئی۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آکر اداروں کو مضبوط کروں گا، جمہوریت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزارسید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن قوانین کے تحت کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اور انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکتی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوپندرہ کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے پرچم کو غیر قانونی طور پر اپنی جماعتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں استدعا کی آصف علی زرداری کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200 کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو نااہل قرار دے۔

    عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جمہوریت مخالف لوگ متحد ہو رہے ہیں: بلاول بھٹو

    جمہوریت مخالف لوگ متحد ہو رہے ہیں: بلاول بھٹو

    نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کٹھ پتلی جماعتوں کے ساتھ نہیں، جمہوری جماعت کے ساتھ ہیں۔ جو لوگ جمہوریت نہیں چاہتے وہ سب متحد ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی انتخابی مہم کے تیسرے روز نواب شاہ کا رخ کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کی محبت مل رہی ہے گفتگو سے اظہار نہیں کر سکتا۔ جگہ جگہ روک کر ہمارا والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔ کراچی سے یہاں تک جوش و جذبے سے ہمارا استقبال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کٹھ پتلی جماعتوں کے ساتھ نہیں، جمہوری جماعت کے ساتھ ہیں۔ آج ہم پر امن انتخابات کی طرف جا رہے ہیں یہ بڑی کامیابی ہے۔ جو لوگ جمہوریت نہیں چاہتے وہ سب متحد ہو رہے ہیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے آگے بڑھنے سے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ ’ن لیگ کو پہلے بھی کہا تھا الیکشن لڑیں بائیکاٹ نہ کریں، انہیں شکست نظر آرہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ بائیکاٹ کرے‘۔

    انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا صلہ ہے دوسری جمہوری حکومت اقتدار منتقل کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اٹھایا تھا۔ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے شہید بی بی نے محنت کی تھی۔ وفاق اور دیگر صوبوں نے پانی کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی۔ ہم نے 2 ہزار پلانٹس لگائے جن سے کھارا پانی میٹھا کیا جاتا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت کے پانی روکنے سے متعلق پاکستان کا واضح مؤقف ہے۔ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوا جہاں جوڈیشل برانچ نے کوئی ڈیم بنایا ہو۔

    بلاول نے مزید کہا کہ آج ایم کیو ایم کی پوزیشن سے سب واقف ہیں۔ کٹھ پتلی اتحاد میں بیٹھی جماعتوں سے بھی سب واقف ہیں۔ تحریک انصاف کا شدت پسندی سے متعلق مؤقف سب کے سامنے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں، عوام پراعتماد کریں، انھیں فیصلہ کرنے دیں: بلاول بھٹو زرداری

    تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں، عوام پراعتماد کریں، انھیں فیصلہ کرنے دیں: بلاول بھٹو زرداری

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل کوئی کٹھ پتلی حکومت نہیں نکال سکتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام پراعتماد کریں اور انھیں فیصلہ کرنے دیں.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کون تھے وہ آمر، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے، یہ کٹھ پتلی اتحاد والے ان کے ساتھ تھے، پاکستان کے پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے محترمہ آگے تھیں.

    انھوں نے کہا کہ پنجاب اورکے پی حکومت نے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، 18 ویں ترمیم پرعمل نہ کر کے ن لیگ نےعوام کو محروم رکھا.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پانی کے مسائل پرقابو پانے کی کوشش کی، آج تک دو ہزارآر او پلانٹس لگائے، 18 سو کلومیٹر نہروں کو پکا کیا، سمندرکا پانی میٹھا کرنا پڑا تو اسے میٹھا کریں گے.

    انھوں نے کہا، منشورمیں بھوک مٹاؤ پروگرام ہے، عوام کو فوڈ کارڈ دیں گے، فوڈ کارڈ کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا کم قیمتوں پرملیں گے.

    [bs-quote quote=”نجاب اورکے پی حکومت نے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، 18 ویں ترمیم پرعمل نہ کر کے ن لیگ نےعوام کو محروم رکھا” style=”style-2″ align=”center” author_name=”بلاول بھٹو زرداری”][/bs-quote]

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فوڈ اسٹورز کھولیں گے، جنھیں ہماری مائیں بہنیں چلائیں گی، غذائی قلت، بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، کسان کارڈز اور خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے.

    بلاول بھٹو ہمارے منشورکا نعرہ ہے، بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے، ہمیں کبھی یک ساں میدان فراہم نہیں کیا گیا، آج بھی ملک میں دو نظام چل رہے ہیں، ایک نظام پیپلزپارٹی اوردوسرا دیگر کے لئے ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ جتنا احتساب کرنا ہے کرو، لیکن سب کوموقف پیش کرنے کا موقع دو، جب تک یک ساں نظام نہیں ہوگا، تب تک آگے نہیں بڑھ سکتے.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کٹھ پتلی مخالفین کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، جتنا کام قائم علی شاہ، مراد علی شاہ کے دورمیں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، یہ کام کافی نہیں ہیں، بہت سے کام کرنا ابھی باقی ہیں.

    انھوں نے کہا، بی بی کا بیٹا الیکشن لڑ رہا ہے، آپ کو مجھے مایوس نہیں کرنا، میرا کوئی ممبرعوام کے مسائل حل نہیں کرسکا، تومیں خودحل کروں گا.


    سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کی ریلی میں ہنگامہ آرائی، بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری

    پیپلزپارٹی کی ریلی میں ہنگامہ آرائی، بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے لیاری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ریلی میں ہنگامہ آرائی پر بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے اور کہا کہ دوبارہ ایساواقعہ پیش آیا تو ڈی آر او امیدوار پر جرمانہ عائد کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ریلی میں ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

    شوکاز نوٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے جنرل الیکشن2018 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،شوکاز ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کی رپورٹ پر جاری کیا گیا،ایس ایس پی سٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی پی نے ریلی بغیر این اوسی کے نکالی، پیشگی اطلاع نہ دینے سے انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے تھے۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن قوانین کے مطابق 3روز قبل اجازت لینا ضروری ہے، لیاری کے مکینوں اور ریلی میں شامل افراد میں ہنگامہ آرائی ہوئی، الیکشن کمیشن کی ٹیم نے لیاری میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو مانیٹر کیا۔

    شوکاز نوٹس کے مطابق واقعے کا ذمےدار این اے 246 سے امیدوار بلاول بھٹو کو ٹھہرایا گیا اور کہا گیا 5 جولائی تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا جائے، دوبارہ ایسا واقعہ پیش آیا تو ڈی آر او امیدوار پر جرمانہ عائد کرسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کا جھنڈا جلا دیا


    یاد رہے 2 روز قبل شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر علاقہ مکینوں نے شدید پتھراؤ کرکے گاڑی کے شیشے توڑ دیے تھے جبکہ مشتعل مظاہرین نے پی پی کا جھنڈا بھی نذرِ آتش کردیا تھا۔

    جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، مکینوں کے پتھراؤ کے جواب میں جیالوں نے بھی جوابی پتھراؤ شروع کردیا تھا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

    دریں اثنا پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما شیری رحمان نے قافلے پر پتھراؤ اور عوامی احتجاج پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو آگے بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے جائیں گے، لیاری کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، 25 سے 30 لوگوں کو جمع کر کے قافلہ روکنے کی کوشش کی گئی، لیاری کے لوگوں کو استعمال کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے، بلاول بھٹو

    مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے، بلاول بھٹو

    ٹھٹھہ: پاکستان پیپلزپارٓٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل اب میں خود حل کروں گا، مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹھٹھہ میں شاندار استقبال پر عوام کا شکر گزار ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوام دوست منشور بنایا گیا ہے، پیپلزپارٹی نے اپنا منشور پیش کردیا ہے، پیپلزپارٹی منشور ہمیشہ عوام سے شروع ہوتا ہے، بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت فوڈ کارڈ جاری کریں گے، لوگوں کو فوڈ کارڈ دیں گے جس سے کھانے پینے کی اشیاء سستی ملیں گی، ہر یوسی میں فوڈ اسٹور کھولیں گے جنہیں خواتین چلائیں گی۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ٹھٹھہ میں پہلی بار ووٹ مانگنے آیا ہوں، پہلی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی پروگرام شروع کیے، مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان کو بچانا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر عوام میرے ساتھ ہیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے، مجھے آپ کا ساتھ چاہئے، عوام میرے بازو بنیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے۔

    قبل ازیں ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قوم کو بلاول بھٹو کی شکل میں ایک اور وفاق کی علامت مبارک ہو، بلاول اپنے نانا اور والدہ کی وراثت پر چلتے ہوئے وفاق کی سیاست کررہے ہیں، بلاول بذریعہ سڑک لاہور اور خیبرپختونخوا بھی جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جب ہم لوگ پھانسی سے نہیں ڈرے تو پتھرسے کیا ڈریں گے،بلاول بھٹو

    جب ہم لوگ پھانسی سے نہیں ڈرے تو پتھرسے کیا ڈریں گے،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم لوگ پھانسی سے نہیں ڈرے تو پتھرسے کیا ڈریں گے، جووعدے پیپلز پارٹی نے کئے انہیں پورا کیے اور اب عوام سے جو وعدے کروں گا انہیں پورا کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارااورآپ کا صرف سیاسی نہیں دلوں، وفاداریوں اور نسلوں کا رشتہ ہے، پیپلز پارٹی تشدد کی سیاست نہیں کرتی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لیاری کےعوام نے باہر نکل مجھے خوش آمدید کہا، جب ہم لوگ پھانسی سے نہیں ڈرے تو پتھرسے کیا ڈریں گے، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم مخالفین کوبرداشت نہیں ہورہی۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج میں اپنا منشور لے کر آپ کے پاس آیا ہوں، جووعدے پیپلز پارٹی نے کئے انہیں پورا کیے اور آج میں عوام سے جو وعدے کروں گا انہیں پورا کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے، جس نے عوام کواپنا منشور دیا، مخالف جماعتوں کے پاس نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی پلان، مخالفین نے سازش کے تحت ہم پر پتھراؤ کرایا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کے لئے روزگار کا انتظام کریں گے،غربت مٹائیں گے، پیپلز پارٹی کے جیالے کبھی نہیں ڈرے، نہ ڈریں گے، بے روزگاری، مہنگائی اور پانی کا مسئلہ مل کر حل کریں گے۔


    مزید پڑھیں : وعدہ کرتا ہوں سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے، بلاول بھٹو زرداری


    گذشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چاکیواڑہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے، یہ میرا وعدہ ہے، ہم نے پاکستان کو بچانا ہے اور لوگوں کو روزگار دینا ہے، اقتدار میں آکر روزگار کے لیے بلا سود قرضے دیں گے۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں ”لے کے رہے گا ہر انسان : روٹی کپڑا اور مکان“ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا تھا مسائل حل کرنے کے لیے مجھے آپ کا ساتھ چاہیے، آپ میرے ساتھ ہوں تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔