Tag: بلاول بھٹو

  • شیری رحمان کا بلاول بھٹو اور ان کے عوامی اجتماعات کو سیکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ

    شیری رحمان کا بلاول بھٹو اور ان کے عوامی اجتماعات کو سیکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ

    کراچی : پپیپلزپارٹی کی رہنما اورسینٹر شیری رحمان نے بلاول بھٹو اور ان کے عوامی اجتماعات کو سیکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انتظامیہ نے اقدام نہیں لیا تو ہمارے مطالبے بڑھ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پپیپلزپارٹی کی سینئر خاتون رہنما شیری رحمان نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور ان کے عوامی اجتماعات کو سیکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ منصفانہ انتخابات نگران حکومت اورالیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے، انتظامیہ نے اقدام نہیں لیاتو ہمارے مطالبے بڑھ سکتے ہیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کے مشن کے ساتھ عوام میں جا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر علاقہ مکینوں نے شدید پتھراؤ کرکے گاڑی کے شیشے توڑ دیے تھے جبکہ مشتعل مظاہرین نے پی پی کا جھنڈا بھی نذرِ آتش کردیا تھا۔


    مزید پڑھیں : لیاری میں بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کا جھنڈا جلا دیا


    جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، مکینوں کے پتھراؤ کے جواب میں جیالوں نے بھی جوابی پتھراؤ شروع کردیا تھا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

    دریں اثنا پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما شیری رحمان نے قافلے پر پتھراؤ اور عوامی احتجاج پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو آگے بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے جائیں گے، لیاری کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، 25 سے 30 لوگوں کو جمع کر کے قافلہ روکنے کی کوشش کی گئی، لیاری کے لوگوں کو استعمال کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیاری دورے کی اجازت پہلے سے لے رکھی تھی، رکاوٹوں کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابی مہم بلاول کو کراچی لے آئی، عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری، لیاری میں خطاب

    انتخابی مہم بلاول کو کراچی لے آئی، عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری، لیاری میں خطاب

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لیاری والوں نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌نے انتخابی مہم کے سلسلے میں‌ لیاری پہنچنے پر کیا، انھوں نے کہا کہ لیاری کے عوام محب وطن ہیں.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاری والوں نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، اہل لیاری نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا اور کرتے رہیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اہل لیاری نے جیسے استقبال کیا، وہ لیاری کےعوام کی محبت کا ثبوت ہے، لیاری سے منتخب ہوکر علاقے کے مسائل حل کروں گا، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ لیاری پر توجہ دی ہے.

    قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین انتخابی مہم کے سلسلے میں‌ کراچی پہنچے، شہر قائد آمد کے بعد انھوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور چادر چڑھائی.

    بعد ازاں وہ کلفٹن سے لیاری پہنچنے، جہاں جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور بلاول بھٹو پر پھول نچھاور کیے۔ اس دوران پارٹی ترانوں پر کارکن رقص کرتے رہے.


    بلاول بھٹو صادق و امین نہیں ہیں: عدالت میں درخواست دائر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو صادق و امین نہیں ہیں: عدالت میں درخواست دائر

    بلاول بھٹو صادق و امین نہیں ہیں: عدالت میں درخواست دائر

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے حلف نامے میں غلط بیانی کی ہے۔انہوں نے اپنے اثاثوں کی منی ٹریل نہیں دی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو صادق و امین نہیں ہیں لہٰذا انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے جج محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ ریٹرننگ افسر یا اپیلیٹ ٹریبونل سے کیوں رجوع نہیں کیا گیا؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ مجھے بلاول کے اثاثوں کی اطلاع تاخیر سے ملی۔

    عدالت نے بلاول بھٹو کے حلف نامے کی نقل 2 جولائی تک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو نے لیاری کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    بلاول بھٹو نے لیاری کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے آئندہ انتخابات کے لیے لیاری کے حلقہ این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے.

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لیاری سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پیپلزپارٹی کا روایتی حلقہ تصور کیا جاتا ہے. کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    بعد ازاں بلاول بھٹو لیاری پہنچے، جہاں جیالے ان کے گرد اکٹھے ہوئے اور علاقے میں وزیراعظم بلاول کے نعرے لگنے لگے.

    اس موقع پر پارٹی چیئرمین نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلایا اور چاکیواڑہ کی سڑکوں پرجیالوں سے ملاقات کی. اس دوران لیاری کی گلیاں نعروں سے گونجتی رہیں.

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں آکرشہید بی بی کا مشن پورا کرنا چاہتے ہیں، جس شہر میں پیدا ہوئے، اس کی نمائندگی اور خدمت کرنے کے خواہش مند ہیں.

    بعد ازاں بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں پارلیمانی سیاست میں شہید بی بی کا مشن پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.


    بلاول بھٹوکوہائی کورٹس کےفیصلوں کی ٹائمنگ پرتشویش

  • آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی: بلاول بھٹو زرداری

    آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی: بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کی بات کرتی ہے اور ان کے لئے کام کرتی ہے.

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کافی بہترہوگئی ہے، ہم آگے کی سمت جارہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صحت اورتعلیم شعبوں میں کافی بہتری آئی ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کی گئی. پیپلزپارٹی نےغریبوں کوبلاسودقرضےفراہم کیے. غریب خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پینے کے پانی کے لئے ایک ہزارسے زائد آر او پلانٹس لگائے ہیں، سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے بہت بہتر ہے۔

    کیا آپ نے اسد درانی کی کتاب پڑھی ہے؟

    اس دوران اسد درانی کی متنازع کتاب کی بازگشت بھی سنائی دی۔ اس بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے کتاب نہیں پڑھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی جماعت کا نظریہ ہے ایک سوچ ہے، میں ایشوز پر تنقید کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی کی عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔


    بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو

    بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکن ہی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طاقت تھے اور اب یہ میری طاقت ہیں.

    ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں جنوبی پنجاب کےمختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا. انھوں نے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کی اصل قوت ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، اس ضمن میں‌ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیاسی وفود سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال اورانتخابات کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھوکھلے نعروں اورجھوٹے دعوؤں سے تبدیلی نہیں آسکتی.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مزدور کسان معاشی طور پر مستحکم ہوں گے، تو ملک ترقی کرے گا، اس کے بنا ترقی خواب ہے۔

    ان ملاقاتوں میں میں سینیٹرفرحت اللہ بابر، نیئربخاری، قمرزمان کائرہ بھی موجود تھے. اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی عمل میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو ساتھ رکھیں، یہی ہماری طاقت ہیں.

    یاد رہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے، ن لیگ سے الگ ہو کر بننے والا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اب پی ٹی آئی میں‌ ضم ہوچکا ہے.


    نظریاتی ہونا میاں صاحب کا جھوٹ ہے، عمران کو عوام کے مسائل کا علم نہیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب، خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں: بلاول بھٹو

    میاں صاحب، خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو نقصان مت پہنچائیں: بلاول بھٹو

    لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین باروزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف اسکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، وہ مفادات سے بلند ہو کر ملکی سیاست دان بنیں، تو بہتر ہے۔ فاٹا کو ضم کرنے کا اعلان سیاسی شوشا لگتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ، ملک کے موجودہ مسائل کےذ مے دار نوازشریف ہیں، میاں صاحب خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو تو نقصان مت پہنچائیں، وہ خود کو بچانے کے لئے سب کو ڈبونا چاہ رہے ہیں۔

    اس موقع پر انھوں نے این اے 200 لاڑکانہ سےالیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ کےعوام میری آواز ہیں، انتخابی مہم آپ ہی چلائیں گے، مجھے یقین ہے کہ جس طرح شہید بے نظیر بھٹو کو آپ نے جتوایا تھا، مجھے بھی جتوائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی مخالفین ہر الیکشن میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے، عوامی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔

    انھوں نے کہ میں میاں صاحب کا سیاسی مخالف ہوں، مگر کسی ایک بیان کو غداری سے نہیں مل سکتا، سندھ کے لوگ پیاسے مر رہے ہیں، نواز لیگ سیاست کررہے ہیں۔


    پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم ہے، کراچی والو اب کسی کے دھوکے میں مت آنا: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہ کرسکا.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں‌ پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے کی، جس میں‌ سیاسی صورتحال، اسرائیلی بربریت اور فاٹا کے انضام کے معاملے پرغور کیا گیا.

    پیپلزپارٹی کے اس اجلاس میں‌ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر شرکا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار سال تک وزیرخارجہ مقررنہ کر کے سفارتی طورپر پاکستان کو دیگر ممالک کے لیے ناقابل رسائی رکھا، ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا تک نہیں‌ پہنچا.

    اجلاس میں اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اورعالمی برادری سے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے پی پی پی اراکین کو فاٹا انضمام سے متعلق قانون سازی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی.

    اس اہم اجلاس میں فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قم، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی.


    نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم ہے، کراچی والو اب کسی کے دھوکے میں مت آنا: بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم ہے، کراچی والو اب کسی کے دھوکے میں مت آنا: بلاول بھٹو

    کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم ہے، پچھلے دنوں ہمیں اس کا ثبوت بھی مل گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مزار قائد پر پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میں کارکنوں کا شکرگزار ہوں کہ دو تین دن کے مختصر عرصے میں جلسے کی تیاری کرلی، ہمیں کوئی بھی اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے نہیں روک سکتا.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان کی صورت میں نیا بانی متحدہ تلاش کریں، پی ٹی آئی والوں نے گذشتہ دنوں اپنے کیمپ سے ہم پر پتھراؤ کیا، کیمپ جلایا، حکیم سعید گراؤنڈ میں ہماری تیاری چل رہی تھی، اچانک پی ٹی آئی نے حکیم سعید گراؤنڈ میں اپناکیمپ لگایا.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےشرمناک عمل کے باوجود کراچی کے امن کو ترجیح دی، ہم نے پی ٹی آئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی دعوت دی، کراچی ہمارا ہے، ہم تو کہیں بھی جلسہ کرسکتے تھے.


    بارہ مئی 2007 کا ذمے دار کون؟

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 12 مئی کومشرف کے حواریوں نے ہمارے نہتے کارکنان کو شہید کیا، ڈکٹیٹر ہنس رہا تھا اور کراچی میں لاشیں گررہی تھیں، پی پی جیالے اس وقت کے چیف جسٹس کے استقبال کو جارہے تھے، ڈرگ روڈ فلائی اوور پر پی پی قیادت پر چاروں طرف سے گولیاں برسائی گئیں، ہمارے چھ جیالے جاں بحق ہوئے تھے، اس دن 58 لوگ شہید ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ 12 مئی کے  وقت براہ راست امن کے ذمے دارموجودہ میئرکراچی تھے، ان سے سوال ہونا چاہیے، ہم اداروں کے وقار اور آزاد عدلیہ کے لئے نکلے تھے، جن کے لئے 58 افراد نے جانیں دیں، انھوں نے شہدا کے گھروں پر آنے کی بھی زحمت نہ کی۔ بلاول بھٹو نے سانحے کے متاثرین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔


    ایم کیو ایم نے صرف لسانیت کی سیاست کی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم والے لسانیت کے نام پر حکومت کرتے آرہے ہیں، ایم کیوایم نے 30 سال عوام سے جھوٹ بولا،  کراچی والوں کے پاس اب کھونے کےلئے کچھ بچا نہیں، کراچی کو ٹارگٹ کلنگ، لاشیں گولی، دہشت اور ہڑتالیں ملیں، بیوائیں ایم کیوایم سے سوال کرتی ہیں، بتاؤ ہمارا قصور کیا تھا،

    انھوں نے کہا کہ دھوکا کس کو دیا جا رہا ہے، پہلے فاروق ستار کہتے ہیں کہ میئر کراچی اربوں کا حساب نہیں دے رہا، اب ان کا موقف بدل گیا۔ سندھ حکومت نے اربوں روپے میئر کراچی کو کھل کر کام کے لئے دیے، ایم کیوایم والے صرف ان پیسوں کی بندربانٹ کے لیے ایک ہوئے ہیں، اربوں روپے ہونے کے باوجود میئر کراچی اختیارات کا رونا رو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم والے نہ تو خود کام کرتے ہیں، نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں، یہ ٹنکی بھر لیڈر کہہ رہے ہیں کہ ہم لاڑکانہ سے کراچی تک حکومت کرنے نہیں دیں گے، بلاول ہاؤس کراچی میں ہے، نانا اور میری ماں بھی کراچی میں رہتے تھے، لاڑکانہ اور کراچی دونوں ہی ہمارے شہر ہیں، ایم کیوایم والے کراچی کو دو ڈسٹرکٹ تک محدود رکھنا چاہتے ہیں، کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے اور دلوں کو جوڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے خبر ہوتی کہ میرے جلسے سے لیاقت آباد میں ایم کیوایم دھڑےایک ہوجائیں، تو پہلے کر لیتا، میں نےصرف ٹنکی گراؤنڈ پر جلسہ کیا، باقی ستیاناس انھوں نے خود کیا۔


    ن لیگ یا ناکام لیگ؟

    انھوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناکام لیگ کیا جانے کہ وفاقی پارٹی کیا ہوتی ہے، وفاق کی صحیح ترجمانی اب تک صرف پیپلزپارٹی نے کی ہے، عوام کی اصل نمائندگی صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے اور ہم ہی کریں گے، یہ موسمی پرندے ہیں۔


    عمران خان پہلے نیا پاکستان کا منجن بیچتے رہے

     بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی عوام کو ورغلانے کی کوشش کی، اب بھی کررہے ہیں، عمران خان پہلے نیا پاکستان کا منجن بیچتے رہے، اب دونہیں ایک کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کے خیبرپختونخواہ میں تعلیم، صحت، نوکریوں کا دہرا معیار ہے، کراچی والوں کسی کے دھوکے میں مت آنا، روشن مستقبل کے لیے کھڑے ہوجاؤ، یہ وقت ہے حق مانگنے کا، کراچی والوں کے پاس آج منزل بھی ہے اوررہنما بھی، کراچی کے بیٹو، میرا ساتھ دو، میری طاقت بنو۔


    عمران خان کے پاس جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی صلاحیت نہیں، بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    کراچی : پییلزپارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی رات گئے کارکنوں کا جوش بڑھانے کے لیے باغ جناح پہنچے اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج باغِ جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہا کہ آج کا جلسہ شہید بینظیر بھٹوکے جلسے کی یادہ تازہ کردے گا۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 8 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسہ کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کے لیے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔