Tag: بلاول بھٹو

  • پیپلزپارٹی جیتی تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی جیتی تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، بلاول بھٹو

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیتی تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، نوازشریف اپنے مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ خلائی خلوق سے متعلق نوازشریف نے جو کہنا ہے وہ صاف صاف کہیں، نظریاتی سیاست کرنی ہے تو ذاتی مفادات کی سیاست نہیں چلے گی۔

    بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پرامید ہوں کہ عوام ہمیں منتخب کریں گے، انشاءاللہ اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی.

    اگر ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ہم جنوبی پنجاب کا صوبہ بنادیں گے اور اگر اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھے تو حکومت کو للکاریں گے، امید ہے پاکستان کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اب کیوں یہ صوبہ یاد آیا ؟ اس سے پہلے یہ لوگ کہاں تھے؟ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں بلائے جانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے، جب ہم نیب میں اصلاحات چاہتے تھے تو اس وقت نوازشریف نے ہماری مخالفت کی.

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی رہی کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، پارلیمنٹ کمزور ہے تو جمہوریت بھی کمزور ہے، سارے مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے اور یہ کام صرف اور صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست کرتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • بلاول بھٹو نے 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پی ٹی آئی بھی موقف سے پیچھے ہٹ گئی

    بلاول بھٹو نے 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پی ٹی آئی بھی موقف سے پیچھے ہٹ گئی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گذشتہ رات پی ٹی آئی کا رویہ ہولناک رہا، مگر کراچی کا امن قائم رکھنے کے لیے میں‌ اپنی پارٹی سے درخواست کرتا ہوں‌ کہ جلسے کے لیے کوئی اور جگہ تلاش کی جائے.

    [bs-quote quote=”کراچی ہمارا شہر ہے، ہم کہیں‌ بھی جلسہ کرسکتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نو ٹویٹس میں‌ پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ کی جگہ کوئی اور جگہ تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کو جلسہ کرنے کی پیش کش کی ہے.

    انھوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے، ہم کہیں‌ بھی جلسہ کرسکتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہولناک رہا، اس کے باوجود امن کے لئے پیش کش کررہا ہوں، کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، کراچی کا امن کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے.

    انھوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے پاس 12 مئی منانے کے لئے کیا ہے، 12مئی کو پیپلزپارٹی کے 14 کارکن شہید ہوئے تھے، شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےحکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ بیش ترکارکنوں کا تعلق ایسٹ سے تھا.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جلسے کی اجازت کے لئے قانونی تقاضے پورے کیے، تحریک انصاف نے 12 مئی کو مزار قائد پر جلسہ کرنے کا کہا تھا، پھر انھوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا.

    انھوں نے الزام عاید کیا کہ تحریک انصاف کے کیمپ سے پی پی کارکنوں پر پتھراؤ کیا گیا، البتہ ساتھ ہی شہر کا امن قائم رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کو حکیم سعید گرائونڈ میں جلسے کی پیش کش کر دی.

    اب پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کہاں جلسہ کریں گی؟

    بلاول بھٹو زرداری کی اس پیش کش کے بعد سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی۔ پی ٹی آئی بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئی۔

    اب پیپلزپارٹی 12مئی کو باغ جناح گرؤانڈ میں جلسہ کرے گی، مزارقائد کے سامنے بلاول بھٹوخطاب کریں گے۔

    ادھر تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے 12 مئی کو الہٰ دین پارک کے گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت سینئر رہنما خطاب کریں گے۔


    عمران خان دراصل میاں صاحب کا تسلسل ہیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو

    آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا: بلاول بھٹو

    منڈی بہاؤ الدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت اب کے مقابلے میں زیادہ دہشت گردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبر شپ کے لیے منڈی بہاؤ الدین کا دورہ کرنے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ نفرت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے۔ ’احسن اقبال پر حملہ نفرت کی سیاست کا نتیجہ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نفرت کی سیاست پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔ ’نواز شریف پاناما اسکینڈل چھپانے کے لیے محاذ آرائی کر رہے ہیں، انہوں نے محاذ آرائی کا راستہ اپنایا جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے‘۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہونے چاہئیں۔ عراق اور افغانستان میں بھی الیکشن ہوتے رہے ہیں۔ آئینی لحاظ سے الیکشن میں تاخیر کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔ پیپلز پارٹی جب الیکشن لڑ رہی تھی اس وقت زیادہ دہشت گردی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ ’پیپلز پارٹی الیکشن میں پورے ملک سے سرپرائز دے گی۔ منڈی بہاؤ الدین پیپلز پارٹی کا علاقہ ہے عوام میرے ساتھ ہوں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اورعمران خان کا مسئلہ صرف اقتدار ہے، بلاول بھٹو

    نوازشریف اورعمران خان کا مسئلہ صرف اقتدار ہے، بلاول بھٹو

    کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کا مسئلہ صرف اقتدار ہے، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد تک ہم آواز بلند کرتے رہیں گے، جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ مظلوم خاندان کے بیٹےہیں، ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، بلوچستان والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ اپنے پیاروں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

    کارساز کی مٹی میں مل جانے والوں کو ہم نہیں بھولیں گے، پاکستان کے مظلوم طبقے کی ماں کو خون میں نہلادیا گیا، ہم فاٹا اور اے پی ایس کے معصوم بچوں کا غم کیسے بھولیں؟ جب لوگوں کا کوئی گیا نہیں وہ کیا جانے درد کیا ہوتا ہے، پاکستان کے نام نہاد سیاست دان اقتدار کی سیاست کر رہے ہیں، عمران خان نوازشریف کا دوسرا روپ ہے، ان دونوں کا مسئلہ صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ ہم نے کسی کے اشارے پر بلوچستان کی حکومت گرائی، ہمیں کہا گیا سینیٹ چیئرمین کے لئے ووٹ خریدے گئے، جو لوگ ڈائیلاگ کی طاقت سے واقف نہ ہوں انہیں کیا معلوم سیاست کیا ہوتی ہے، بلوچستان حکومت سے لے کر سینیٹ الیکشن تک پیپلزپارٹی نے یہی کیا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد سیاستدانوں کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی کیا فکر ہوگی، سندھ، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کو دیوارسے لگایا جارہا ہے۔

    کراچی سے گلگت تک ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد تک ہم آوازبلند کرتے رہیں گے، بلوچستان کے لوگوں کو انسانی حقوق سے محروم ،اپنوں کو قتل کیا گیا، دعویٰ کیا جاتا ہے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا ہے، ہزارہ کے لوگ مر رہے ہیں کیا یہ دہشت گردی کاخاتمہ ہے؟خضدار اور مستونگ سے مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، جب تک ہزارہ کی بیٹیاں دھرنا نہ دیں تب تک کوئی دیکھنے والا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے 18ویں ترمیم کو نظرانداز اور این ایف سی ایوارڈ نہیں دیتے، وہ ہمارے وسائل پر قبضہ اور ہماری محرومی کا مذاق اڑاتے ہیں، تعلیم سے دور اور پسماندہ، غریب رکھ کر طعنے دیئے جاتے ہیں، عوام ان سیاستدانوں کے طعنے اب نہیں سنیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق میں اقتدار ملا تو بلوچستان ہماری پہلی ترجیح تھی، کوئی ہے جو کہہ سکے کہ پیپلزپارٹی نے وفاق میں رہ کرصوبوں سے زیادتی کی، پیپلزپارٹی کی حکومت کے بعد صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دینا ضروری ہوگیا ہے۔

    پیپلز پارٹی نے این ایف ایس ایوارڈ سے لے کرآغاز حقوق بلوچستان تک محرومیاں دورکرنے کی کوشش کی، جبکہ بلوچستان کی نام نہاد سیاسی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کا کراچی میں چھ بڑے جلسے کرنے کا اعلان، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

    پیپلزپارٹی کا کراچی میں چھ بڑے جلسے کرنے کا اعلان، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں‌ چھ بڑے جلسوں کا اعلان کر دیا، بلاول بھٹو ان جلسوں میں خطاب کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ٹنکی گرائونڈ جلسے کے بعد کراچی پر اپنی نظریں مرکوز کر لیں، 12 مئی کو بڑے جلسے کا اعلان کر دیا۔ 

    [bs-quote quote=”ایم کیو ایم کے تمام دھڑے اکٹھے ہوجائیں، پھربھی پیپلزپارٹی ہی کراچی سے جیتے گی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سعید غنی”][/bs-quote]

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ لیاقت آباد کے جلسے نے ایم کیوایم کو حواس باختہ کر دیا، اردو بولنے والے بھائی ایم کیوایم کو مسترد کر چکے ہیں، ایم کیوایم نے مہاجر کے نام پر ووٹ لیا اور مینڈیٹ کو بیچا.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم کی خوف و بدمعاشی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اردو بولنے والوں کو سندھی، پٹھانوں، بلوچوں سے لڑایا گیا.

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد جلسے میں مقامی لوگوں نے شرکت کی، ایم کیو ایم کے تمام دھڑے اکٹھے ہوجائیں، پھربھی پیپلزپارٹی کراچی سے جیتے گی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلدیہ ٹائون جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے، بلدیہ فیکٹری متاثرین کوجلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی. پیپلزپارٹی دوسرا جلسہ نیو کراچی، تیسرانارتھ ناظم آباد میں کرے گی.

    بعد ازاں گلستان جوہر اور ضلع ملیر میں جلسے منعقد کیے جائیں گے.


    ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ کراچی سے اس کا صفایا نہ ہوجائے، بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کی شہید رہنما بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، بلاول بھٹو صرف میرا ہی نہیں بلکہ آپ سب کابھی بھائی ہے۔

    یہ بات انہوں نے پہلی بارہولو گرام کے ذریعہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میرے والد نے پاکستان کھپے کانعرہ لگا کر ملک کو بچایا، آصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں عوامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے۔

    آصفہ بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور پیپلزپارٹی کے سوا کوئی بھی جماعت پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتی، پی پی کو ہمیشہ اس وقت اقتدار ملاجب ملک بحرانوں کا شکار ہوتا ہے، پی پی نے انتقامی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھی بی بی شہید کی طرح عوام کا درد محسوس کرتےہیں، عوام بلاول بھٹو میں پاکستان کا مستقبل دیکھتے ہیں، پاکستان کے عوام بلاول بھٹوکی قیادت میں متحد ہیں۔

    پیپلزپارٹی کو صرف اور صرف عوام کا مفاد عزیز ہے، بلاول بھٹو صرف میرا ہی نہیں بلکہ آپ سب کابھی بھائی ہے، امید ہے آپ جوش اور ولولے کے ساتھ بلاول کے دست وبازو بنیں گے۔

    آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو پہلامتفقہ آئین دیا، جتنا پی پی کو مٹانے کی کوشش کی گئی یہ اتنے ہی عزم سے ہم اٹھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نااہل نواز اور ترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامناکرنا چاہیے،بلاول بھٹو

    نااہل نواز اور ترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامناکرنا چاہیے،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نااہل نواز اور ترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامناکرنا چاہیے، بدقسمتی سےپی ٹی آئی اورن لیگ نےہی سیاست کوعدلیہ کےزیرِاثرکیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی قسمت سےمتعلق ایسے فیصلے عوام کو کرنا چاہئیں، بدقسمتی سےپی ٹی آئی اورن لیگ نےہی سیاست کوعدلیہ کے زیرِ اثر کیا، نااہل نوازاورترین کو اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے 62 ون ایف کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا کہ نواز شریف کو کہتےرہے کہ ضیا دور کی چیزوں میں ترامیم کریں، نواز شریف نےبات نہ مانی اوراس کا شکارہوگئے۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ معاملے کو پارلیمنٹ بھیج دیتی تو زیادہ بہتر تھا، پارلیمنٹ 62 ون ایف پر فیصلہ کرتی تو مناسب تھا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہل قرار دیا گیا ، شخص مستقل نااہل قرارپائےگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص اس وقت تک نااہل رہےگاجب تک فیصلہ ختم نہیں ہوجاتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ تھر میں ہے: بلاول بھٹو

    اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ تھر میں ہے: بلاول بھٹو

    تھر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بائیو سلین ایگریکلچر سے تھر میں قحط ماضی کا قصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ یہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سندھ کے صحرا تھر میں موجود ہیں۔

    اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر میں بائیو سلین ایگریکلچر سے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں۔ بائیو سلین ایگریکلچر سے تھر میں قحط ماضی کا قصہ بنایا جا سکتا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اسی طرح فش فارمنگ بھی بڑا پوٹینشل ظاہر کرتی ہے جو آبی ذخائر میں کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مستقل ترقی اور کمیونیٹیز کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ اگر تبدیلی یا ترقی کہیں ہو رہی ہے تو وہ یہاں ہے۔ ’شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ تھر کا کوئلہ حقیقت بن جائے۔

    بلاول نے مزید کہا کہ تھر میں پاکستان کی سب سے کامیاب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ہے۔

    یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے دو روز قبل اسلام کوٹ میں مائی بختاور ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تھر میں کام کرنے والے افراد کے ساتھ بھی وقت گزارا جبکہ خواتین ٹرک ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر ٹرک کی سواری سے بھی لطف اندوز ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے، میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟ بلاول بھٹو

    نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے، میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟ بلاول بھٹو

    ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ ختم ہوگئی، الیکشن میں ش لیگ اور تحریک انصاف سے مقابلہ ہوگا۔ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنے میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں صرف عوامی مسائل پر توجہ دی گئی۔ تاریخ دیکھ لیں پیپلز پارٹی دور میں ہی ملک نے ترقی کی ہے۔ شہید بے نظیر نے بھی صحت اور پانی سے متعلق بہت کام کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کے لیے توجہ درکار ہے۔ پیپلز پارٹی نے نئے صوبے کی بات پسماندگی دور کرنے کے لیے کی تھی۔ مخالفین بھی مانتے ہیں جنوبی پنجاب کے لیے خاص اقدامات کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی نظریاتی جماعت ہے۔ نواز شریف 3 مرتبہ وزیر اعظم رہے، پیسے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ نواز شریف نے میٹرو کے بجائے اور کیا کیا ہے۔ آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ میں غریبوں کو بلا سود آسان شرائط پر قرضے دے رہے ہیں۔ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے انقلابی کامیابیاں نہیں دکھائی جاتیں۔ ’ہم نے شو بازی نہیں کی، انقلابی کام کیے ہیں، ہم ن لیگ اور تحریک انصاف کی طرح ایک شہر پر توجہ نہیں دیتے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مجھے کیوں نکالا سے غرض نہیں صرف مسائل کا حل چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن ختم ہوگئی اب ش میدان میں آگئی ہے، دیکھیں گے انتخابات میں ن کا مقابلہ کرنا ہے یا ش کا۔

    بلاول نے کہا کہ ن لیگ دعویٰ کرتی ہے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے، کیا رائیونڈ میں بجلی نہیں جاتی اس لیے لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی؟ جہاں جاؤ لوگ لوڈ شیڈنگ کی شکایت کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے ،بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے ،بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    ملتان : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مظفر آباد اور ٹوٹلپورہ ملتان میں ممبرسازی کیمپ کا دورہ کیا، وہاں لوگ ایسی لیڈرشپ چاہتے ہیں جو ان کےمسائل حل کرے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔

    دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا ملتان میں 3روزہ دورے کا آخری روز ہے ، بلاول بھٹو ملکی صورتحال پر آج سہ پہرایک بجے پریس کانفرنس کریں گے اور 3بجےکارکنوں سے خطاب کریں گے جبکہ آصف زرداری کے ہمراہ تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کوسیاسی مرکز بنانےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم سرائیکی سیکٹرکوالگ صوبہ بنائیں گے۔


    مزید پڑھیں : جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے‘ بلاول بھٹو


    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت دائیں بازوکی سیاست ہورہی ہے، ن لیگ اورتحریک انصاف دونوں کی سیاست ایک ہے دونوں پارٹیاں عوام دشمن پالیسیوں پرگامزن ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا، پاکستان کو ان لٹیروں سےنجات دلائیں گے، نوبی پنجاب کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ایساپاکستان چاہتاہوں جہاں خواتین اورمردوں میں کوئی فرق نہ ہو، ایسا ملک جہاں مفت تعلیم،مفت صحت اورترقی کےیکساں مواقع ہوں، ملک میں تبدیلی صرف پیپلزپارٹی ہی لاسکتی ہے، ملک میں ادارےصرف پیپلزپارٹی نےبنائےتاریخ گواہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔