Tag: بلاول بھٹو

  • نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

    نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

    سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب امپائر کی انگلی کے آسرے میں اورمیاں صاحب انگلی خریدنےکے چکر میں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں‌ ادارہ برائے امراض قلب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی سیاست ملک کےمفاد میں نہیں، کسی کو مسائل کی پروا نہیں.

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے حریفوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی قتل پرآپ نے مٹھائیاں بانٹیں، سب سے زیادہ مستفید ہوئے، آپ نےعدالتوں پرآصف زرداری کی تاحیات نااہلی کے لئے دباؤ ڈالا تھا.

    انھوں نے سابق نااہل وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، آپ کوعمرقید کی سزاہوئی تو آپ نےمعافی نامہ لکھا، ڈکٹیٹرکومعافی نامہ لکھ کرجدہ منتقل ہوگئے. واپس آنے پرآپ کی ساری سزائیں ختم کردی گئیں.

    انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف خاندانی حکمرانی بچانے کے لیے پورا سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام، عوام کی خوش حالی کےلئے جانیں دیں، آج عوام کے مسائل پرکوئی بات نہیں ہورہی، میاں صاحب، آپ کوکیوں نکالا، یہ عوام کےمسائل نہیں۔

    ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نے جان بوجھ کرخود کومشکل میں ڈالا ،بلاول بھٹو

    انھوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کے پی میں ایک بھی یونیورسٹی اور اسپتال نہیں بنایا، وہ بھتے کے طورپرمدرسےکو پیسےدے رہے ہیں. خان اور نواز شریف دونوں کا مقصد صرف اقتدار ہے. دو نام نہاد بڑی پارٹیاں اہم مسائل پربات تک نہیں کررہیں. نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے.

    نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: زرداری اور بلاول کا ردعمل

    انھوں‌ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ایئرلائن چلانے کے لئے ملکی ایئرلائن بیچ رہےہیں، حالات کیسے بھی ہوں ماں کا زیورنہیں بیچا کرتے، میاں صاحب کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کرو، لیکن خود پارلیمنٹ نہیں آتےتھے، اب عوام کوفیصلہ کرناہےمجھےکیوں نکالاچاہئے یااسپتال چاہییں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وقت آگیا، کارکن بلاول بھٹوکی طاقت بننے کے لیے ایک ہو جائیں: آصف زرداری

    وقت آگیا، کارکن بلاول بھٹوکی طاقت بننے کے لیے ایک ہو جائیں: آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کارکن بلاول بھٹوکی طاقت بننےکے لیے ایک ہو جائیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سابق صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا، جیالےبلاول بھٹو کے سفیربن کر اپنےاپنےعلاقوں میں جائیں.

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قوت کا سرچشمہ عوام کوسمجھتی ہے، ہم زمین پررہتےہیں،زمین پررہنےوالوں سےناتا نہیں توڑتے. ذوالفقار علی بھٹوکو کال کوٹھڑی میں بھی غریب عوام کی فکرتھی، محترمہ کوجلاوطنی میں اپنےملک میں امن اورعوام کی فکر تھی.

    نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ردعمل

    انھوں نے مزید کہا کہ محترمہ صرف وزیراعظم بننے کے لئے وطن واپس نہیں آئی تھیں، محترمہ سوات، وانا سے قومی پرچم اتارنے والوں سے نجات دلانے کے لیے آئیں، یہی ان کا مقصد تھا.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی، عوام کوروزگار دیا، عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے، دوسری پارٹیوں میں کارکن نہیں سب لیڈرہوتے ہیں. ایسے لیڈرز کے اپنے ذاتی مفاد ہوتے ہیں.

    کارکنوں کی قدرنہ کرنے والی جماعتیں آج اندرونی انتشارکا شکار ہیں، آصف زرداری

    سابق صدر نے کارکن کو کمر کس کر بلاول بھٹو کے سفیر بننے کی ہدایت کی. انھوں نے جیالوں کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طاقت بننے کا مشورہ دیا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نے جان بوجھ کرخود کومشکل میں ڈالا ،بلاول بھٹو

    ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نے جان بوجھ کرخود کومشکل میں ڈالا ،بلاول بھٹو

    لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نےجان بوجھ کرخودکومشکل میں ڈالا، نواز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں، انہیں عوام اور عدالت دونوں سےسزاملے گی، پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کلرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسانوں کو طاقت ور بنانا ہے ، پنجاب تباہ کر دیا گیا،غریب کی آواز سننے والا کوئی نہیں، ہم چاہتے ہیں امریکا،چائنہ اور روس سے بھی بات کرسکیں، دنیا جانتی ہے کہ ملک اور معیشت ایسے نہیں چل سکتی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ترقی پسند اور اسلامی تعلیمات کا ملک چاہتے ہیں، جعلی تبدیلی ،دہشتگردوں کے ساتھی عمران خان کی سیاست نہیں چاہتے، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کی سیاست چاہتے ہیں ، ہم جمہوریت چاہتے ہیں انصاف چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ملک ،معیشت کو مضبوط اور خارجہ پالیسی بناسکتی ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کے پنجاب میں بھی غریبوں کا حصہ ہوناچاہئے، حالیہ صورتحال ن لیگ خود پیداکردہ ہے، امیر کو امیر اور غریب سے غریب تر بنایا جارہاہے، ہم انصاف اور مساوات پر مبنی معاشرہ چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑرہا ہوں ،ان کے نمائندے سے نہیں مل سکتا، نوازشریف نے جان بوجھ کر خود کو مشکل میں ڈالا ہے ، نوازشریف ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ ہے ، نوازشریف بتائیں وزیراعظم کی حیثیت سے کتنی بار پارلیمنٹ آئے، نوازشریف کو عوام اور عدالتوں دونوں طرف سے سزا ملے گی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے، بلاول بھٹو


    صحافی نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز سے ملیں گے، جس پر بلاول بھٹو کا نے کہا کہ میں ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑرہا ہوں توان سے کیوں ملوں گا، نواز شریف کو کہا تھا ایک شخص کے لئے قانون سازی نہ کی جائے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتا ہے عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم ہو، نوازشریف نے ہائی جیکنگ کیس میں بھی ڈرامہ کیا، نوازشریف سسٹم اور ملک میں گڑ بڑ چاہتا ہے ، پرامید ہوں ایسا نہیں ہوگا، نوازشریف یوسف رضاگیلانی کو دیئے گئے اپنے مشورے پر خود عمل کریں۔

    مشرف کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاستدانوں کیخلاف کارروائی اور مشرف کو باہر بھیجیں گےتو سوال اٹھیں گے، پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لانا پڑے گا، مشرف کے مارشل لا نے پنجاب کو برباد کردیا ہے ، ہم ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ردعمل

    نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ردعمل

    کراچی:‌ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے.

    تفصیلات کے انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اداروں سے تصادم ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں‌ کو جمہوریت کو نیچا دکھانے سے گریز کرنا چاہیے.

    آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا. البتہ ہم جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے.

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عدالتی فیصلے پر کہنا تھا کہ ن لیگ نے فرد واحد کے لئے قانون بدلا، ایسے قانون سازی نہیں ہوتی. یہ صرف مفادات کا معاملہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، تو ن لیگ نے قانون بدل دیا، ن لیگ نے عدالت سے محاذ آرائی کا راستہ اختیارکیا، نواز شریف نے سسٹم کو مذاق بنایا ہوا ہے.

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے خبردار کیا کہ نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے، بہتر ہے محاذ آرائی کا راستہ اختیار نہ کیا جائے.

    انتخابی اصلاحات کیس: نوازشریف پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آج انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017 کی شق 203 میں ترمیم کالعدم قرار دے دی، جس کے بعد سابق وزیراعظم پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار پائے.عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا، 28 جولائی کے بعد نوازشریف کے کیے گئے فیصلے کالعدم تصور کیے جائیں.

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف سینیٹ انتخابات بلکہ پوری ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

    بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی، چیف جسٹس نےکراچی کے اسپتال کے دورے پر جو دیکھا اس کی تعریف کی۔

    گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال کراچی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بھیجا تھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان اچانک جناح اسپتال پہنچے اور ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت وارڈ، نیوروسرجری اور ریڈیا لوجی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اسٹاف کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا تھا۔


    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا جناح اسپتال کا دورہ



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ’ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے‘

    ’ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے‘

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی اخبار میں مضمون لکھا جس میں انہوں نے اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اپنے مضمون میں بلاول نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا ایک ماں وزیر اعظم بھی ہوسکتی ہے۔ کامیابیوں کے باوجود بے نظیر کو بطور خاتون اپنی حیثیت ثابت کرنا پڑتی تھی۔

    بلاول نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود انہیں کبھی شکایت کرتے نہیں دیکھا۔ بے نظیر نے سیاسی سفر غاصب کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر کیا۔

    اپنے مضمون میں بلاول کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے اور مشرف کے خلاف طویل جنگ لڑی۔ انہوں نے میرے والد سمیت سیاسی قیدیوں کے لیے آواز اٹھائی۔ میرے والد کو ساڑھے 11 سال بغیر سزا کے جیل میں رکھا گیا۔

    انہوں نے اپنے مضمون میں کچھ تصاویر بھی شامل کیں جن میں بے نظیر بھٹو وزارت عظمیٰ اور دیگر سیاسی سرگرمیوں میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔ بختاور بھٹو ان کی وہ بیٹی ہیں جو عہدے پر موجود وزیر اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی شخصیت ہیں۔

    بلاول بھٹو کا مکمل مضمون پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بلاول بھٹو

    عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بلاول بھٹو

    واشنگٹن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہی ہے، عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں سب کے سامنے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے، گزشتہ چار سال میں عالمی معاملات سے متعلق ہمارا موقف پیش نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا، نیٹو فورسز افغانستان میں ناکام ہوچکی ہے، افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد نہیں کی جاسکتی، اب پاکستان کو دفاع کا موقع ملنا چاہیے جبکہ عالمی کمیونٹی کو پاکستان سے تعاون کی ضرورت ہے۔

    بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے، پاکستان شدت پسندی کے خلاف لڑنےکو ہمیشہ تیار ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کا رونا دھونا ختم کریں اور ملک کی بات کریں، آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوئے تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    امریکیوں سےزیادہ پاکستانیوں نےدہشت گردی کےخلاف قربانیاں دیں‘ بلاول بھٹو

    خیال رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ٹی وی کو ہی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان مخالف ٹویٹ شاید کچھ امریکیوں کی خواہش ہو، امریکی صدر کے ٹویٹ سے پاکستانیوں کو دکھ پہنچا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ میرے لیے زیادہ تکلیف دہ تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    شریف برادران عوام کےخون کا آخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لینا چاہتے ہیں، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے تیل کی قیمتوں میں بے رحم اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر پیٹرول بم گرا کر ان سےبدلہ لیا جا رہا ہے، شریف برادران نےجاتی امراکسی نئےملک میں بنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کامعاشی قتل کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا، ن لیگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، ہرفورم پر مسلم لیگ ن کی طرف سےمعاشی حملے کا مقابلہ کرینگے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ شریف برادران عوام کےخون کاآخری قطرہ بھی چوس لیناچاہتےہیں، پی پی ظالمانہ اضافے،مہنگائی کے طوفان کے خلاف سینہ سپر ہے۔


    مزید پڑھیں :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 


    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا ، ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسے ہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

    تحریک انصاف کے پی میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پی کے میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، عاصمہ، شریفاں بی بی، اسماء اور مشال کے قاتل اب تک آزاد ہیں، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کابھتیجا ہے، اس کا سعودی عرب فرار ہونا کے پی کے حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔

    مشال خان کے قتل پر بھی پی ٹی آئی رہنما نے اکسایا تھا اور وہ بھی آج تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کابھیانک گروہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسماء کے قاتلوں کی بھی کے پی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی کے میں برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی جرائم اور دہشت گردوں کی نانی بن چکی ہے۔


    مزید پڑھیں: ملک کو نواز وعمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، بلاول بھٹو 


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

    شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار نہیں ، بلاول بھٹو

    ڈیوس : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح باربارشادی نہیں کروں گا ، 4سال وزیرخارجہ نہ ہونے  سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے نہیں آیا اگرالیکشن کل ہوں توبھی ہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرناجمہوریت کیلئےبہترہے، اگر الیکشن کل ہوں تو بھی ہم تیار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 4سال وزیرخارجہ نہ ہونےسےپاکستان کامؤقف دنیاکےسامنےنہیں آیا، ملٹری آپشنزپرتوکام ہوالیکن نیپ پرعملدرآمدنہیں ہوا، ہمیں مودی یاٹرمپ نہیں پاکستان کیلئے دہشت گردی سےلڑنا ہے۔

    شادی کے حوالے سے چیئرمین پی پی نے کہا کہ شادی کیلئے ابھی میرے پاس وقت ہے، شادی ایک دفعہ سوچ سمجھ کر کروں گا، سیاستدانوں کی طرح بار بار شادی نہیں کروں گا۔

    انکا کہنا تھا کہ کہ بڑی طاقتوں کی ترجیحات اپنےاسٹریٹجک مفادات ہیں، شاید بڑی طاقتیں انتہاپسندی اوردہشتگردی سے لڑنا نہیں چاہتیں، ہمیں صرف عسکریت پسندی پرتوجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہئے، انتہاپسندی اوردہشت گردی پروسیع تناظرمیں بحث ہونی چاہئے۔


    مزید پڑھیں :  شادی کی جلدی کیا ہے، ابھی تو انتیس سال کا ہی ہوں، بلاول


    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہا کہ تمام جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلانا چاہتی ہیں اور وہ شہیدوں کے خون کا حساب لینے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شادی کی تقریب کے دوران  بلاول بھٹو شادی سے متعلق سوال پر شرما گئے اور کہا تھا کہ شادی کا ارادہ ابھی نہیں، جلدی کیا ہے، ابھی انتیس سال کا ہوں، شادی بھی ہوجائے گی


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔