Tag: بلاول بھٹو

  • میری والدہ عوامی طاقت پر آمریت کے خلاف کھڑی ہوئیں: بلاول بھٹو

    میری والدہ عوامی طاقت پر آمریت کے خلاف کھڑی ہوئیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان تبدیلی لاسکتا ہے۔ جانتا ہوں کہ آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، امید ہے نوجوان پاکستان کو چیلنجز سے آگے نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زیبسٹ یونیورسٹی کانوکیشن تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ زیبسٹ یونیورسٹی کے ساتویں کانوکیشن میں شریک ہوں۔ یہ آپ سب کے لیے فخر کے لمحات ہیں۔ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ کامیابی سے تعلیم مکمل کرنے اور ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام طلبا و طالبات، اساتذہ اور والدین کے لیے یہ لمحات فخریہ ہیں۔ آپ جیسے طلبا و طالبات ہی پاکستان کا فخر ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے سندھ میں آن لائن ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے خاندان نے دہشت گردی کا سامنا کیا، میں جانتا ہوں یہ دکھ کیسا ہوتا ہے۔ میری ماں نے آمریت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔ میری والدہ پاکستانیوں کے عزم و حوصلے سے واقف تھیں، عوامی طاقت پر آمریت کے خلاف کھڑی ہوئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہیئے۔ آج وہ خواب پورا ہوتا دیکھ رہا ہوں جو بی بی نے دیکھا تھا۔

  • پنجاب میں ہمارے کارکنان پر حملے کیے جا رہے ہیں: بلاول بھٹو

    پنجاب میں ہمارے کارکنان پر حملے کیے جا رہے ہیں: بلاول بھٹو

    لاہور: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی جمہوریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی نہ ملنے پر ملتان کا جلسہ منسوخ کیا گیا ہے، پنجاب میں ہمارے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سابق سینیٹر کاظم خان مرحوم کی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پنجاب میں ہمارے کارکنان پر حملے ہو رہے ہیں، اس لیے ہم نے سیکیورٹی نہ ملنے پر ملتان کا جلسہ منسوخ کیا۔ انہوں نے کارکنان پر حملوں کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔

    سابق سینیٹر کاظم خان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد بلاول بھٹو زرداری پارٹی کارکن خالد سعید کی فیروز پور روڈ پر واقع رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

    یہاں بھی میڈیا سے مختصر بات چیت میں بلاول بھٹو نے اس امید کا اظہار کیا کہ مردم شماری غیر متنازعہ ہوگی۔

  • نوازحکومت نےاپنےکارندےدہشت گردی کےلیےچھوڑ رکھے ہیں‘بلاول بھٹو زرداری

    نوازحکومت نےاپنےکارندےدہشت گردی کےلیےچھوڑ رکھے ہیں‘بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناہےکہ شہید بابرسہیل بٹ اور شوکت بسرا پر حملہ سازش کا حصہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پی پی رہنما بابرسہیل بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ نواز حکومت نے اپنے کارندے دہشت گردی کےلیے چھوڑ رکھے ہیں۔

    بلاول بھٹوزرداری نے شہیدبابر بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہاکہ ان کے خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

    پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ حکومت ورثا کی مرضی سےکیس کرکے اصل ملزمان گرفتار کرے۔انہوں نےکہاکہ اگرکارکنوں نےبرداشت کادامن چھوڑ دیا تو نواز حکومت کوبھاگناپڑےگا۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کےرہنما سید خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلزپارٹی کےرہنما بابرسہیل بٹ کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔

    خورشید شاہ کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر حملہ کرنے والے ملزمان کوابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں اورحملہ آوروں کو فوراََ پکڑا جائے ورنہ ان حملوں کو سیاسی دہشت گردی سمجھا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید کا کہناہےکہ اگر کوئی ہمیں اس طرح کی بزدلانہ وارداتوں سے ڈرانا چاہتا ہےتو وہ یاد رکھے کہ پیپلز پارٹی نے پھانسی، کوڑوں،جیلوں اور شہادتوں کی راہ سےگزر کر ملک میں جمہوریت قائم کی ہے۔

    سید خورشید شاہ کا کہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کو آمرانہ انداز رکھنے والوں کے ہاتھوں پامال نہیں ہونے دےگی۔

    واضح رہےکہ لاہور کےعلاقے مناواں میں اتوارکی درمیانی شب پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوگھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکےقتل کردیاگیاتھا۔

  • بلاول کا خواتین کو مزید با اختیار بنانے کا عزم

    بلاول کا خواتین کو مزید با اختیار بنانے کا عزم

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں خواتین کی خود مختاری کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گی۔

    عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس یہ منفرد اعزاز ہے کہ اس کی سربراہی ایک خاتون کے پاس رہی۔ بے نظیر بھٹو عالم اسلام میں کسی ملک کی پہلی خاتون سربراہ بنیں۔ انہوں نے پاکستان میں خواتین کی خود مختاری و ان کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات اٹھائے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ پاکستان میں فرسٹ ویمن بینک کا قیام، خواتین کی علیحدہ پولیس اور عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی تعیناتی اسی سلسلے کی کڑیاں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے بعد بھی ان کی جماعت نے ان کے وژن پر کام جاری رکھا اور اسی وژن کے تحت بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا جسے عالمی طور پر سراہا گیا۔

    بلاول نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں صنفی مساوات اور پاکستانی خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی بشمول صحت و تعلیم کے لیے لڑتی رہے گی۔ ’پاکستان کی ہر لڑکی بے نظیر بھٹو بن سکتی ہے اگر اسے مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے‘۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مزید قانون سازی بھی کرے گی۔

  • دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی، جمہوریت پر کامل یقین ہے، عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا منشور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر وفاق اپنی ذمے داریاں پوری کرتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی۔

    وہ آج میرپور خاص اور نواب شاہ ڈویژن کے عہدے داروں کے اںٹرویوز کریں گے ان کے ساتھ دیگر پی پی رہنما بھی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عہدے داروں کو منتخب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو عوام کی خدمت کریں،جمہوری اداروں کی مضبوطی ہمارا فرض ہے تمام فیصلے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کیے جائیں گے۔

  • پی پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، بلاول

    پی پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، بلاول

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں کلین سوئپ کرے گی،جیالے اس شاندار کامیابی کے لیے پہلے سے تیاریاں شروع کردیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے عہدوں کے لیے خواہش مند امیدواروں سے انٹرویو کے بعد کیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، فریال تالپر، سینیٹر شیری رحمان، سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، سینیٹر عاجز دھامرہ، سینیٹر سعید غنی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سمیت دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

    بلاول بھٹو زداری نے انٹرویو کے لیے آئے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہید بی بی رانی نے ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سیاست کی اور جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جان تک دینے سے دریغ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی سطح پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے، ہم آئندہ انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے اور کراچی سے بھی کلین سوئپ کریں گے۔ چیئرمین پی پی نے کارکنان کو جیت کی پہلے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے پی پی کی قیادت سنبھالتے ہی تمام صوبائی تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر کے پارٹی کام بڑھانے کے لیے کارکنان کو تجاویز اور آراء دینے کی ہدایت کی تھی۔

  • قومی رہنماؤں کی بزدلانہ کارروائی پر مذمت، عزم جواں ہیں

    قومی رہنماؤں کی بزدلانہ کارروائی پر مذمت، عزم جواں ہیں

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سیہون واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خود کش دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرادل متاثرین کےساتھ دھڑکتا ہے جانتا ہوں کچھ دن انتہائی سخت اور افسوسناک رہے۔

    ،وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک کےایک شہری پر بھی حملہ پوری قوم پر حملہ سمجھا جائے گا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ملک کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد حیدر آباد سی ایم ایچ میں زخمیوں کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ آرمی ، رینجرز اور میڈیکل ٹیمیں امدادی کاموں کے لیے سیہون روانہ ہو چکی ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت قیمتی جانوں کے نقصان پر دل گرفتہ ہوں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد، ان کے سرپرست ، منصوبہ ساز اور سہولت کار بچ نہیں پائیں گے انہوں نے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ سطحی طور پر تحقیقات کرے کہ حفاظتی امور میں غفلت کیسے ہوئی؟ جب کہ پارٹی کے منتخب نمائندے، عہدیدار اور کارکنان کو فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچ کرخون کے عطیات دینے کی ہدایت دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے درگاہ سیہون شریف پر خود کش دھماکے کو سندھ کی ثقافت، تاریخ اور تمدن پر حملہ قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا اور حکومت سندھ کو ہدایات جاری کیں کہ جائے وقوعہ پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے متاثرین کو ہر قسم کی امداد پہنچانے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی عائد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متاثرین کو ہر قسم کی طبی امداد مہیا کرنے کی ضرورت ہر ذور دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری نے سہیون دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں چاروں صوبوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر کے دہشے گردوں نے واضح پپیغام دے دیا گیا ہے وہ کتنے مضبوط ہو چکے ہیں۔

  • حکومت قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے گریزاں ہے، بلاول بھٹو

    حکومت قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے گریزاں ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے، اچھے اوربرے دہشت گرد کی لغت عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے استعمال کی گئی، پشاور دھماکہ اور آزاد کشمیرمیں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور حسین نقوی پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا، بلاول بھٹونے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اورنواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اپنی مرضی کے تحت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مصیبت اب وادی کشمیر کی طرف رینگ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

    علاوہ ازیں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما احمد اقبال رضوی نے علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہےاور ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مظفرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری علامہ تصورحسین نقوی زخمی ہوگئے تھے، علامہ تصور حسین نقوی کو جہلم ویلی روڈ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جنہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • اسلام امن کا مذہب ہے، دہشت گردی کا تاثر ختم کرنا ہوگا، بلاول

    اسلام امن کا مذہب ہے، دہشت گردی کا تاثر ختم کرنا ہوگا، بلاول

    واشگنٹن: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اسلام امن کا مذہب ہے دہشتگردی سے تعلق کا تاثر ختم کرنا ہوگا، معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ اسلام کے بارے میں غلط تاثرات ہیں، پی پی نے اقلیتی رہنماؤں کو حکومت میں شامل کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں جس نے اقلیتی رہنماؤں کو حکومت میں شامل کیا، سیاست میں ناممکن کو ممکن بنانے کا طریقہ موجود ہے۔

    قبل ازیں بلاول بھٹو نے واشگنٹن میں امریکی تھنک ٹینک یو ایس آئی پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے نواز حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم نہ خود پارلیمنٹ میں آتے اور نہ ہی وزراء کی غیر حاضری پر اُن سے جواب طلب کرتے ہیں، نوازحکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جموریت اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر اہم چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اچھے اور برے طالبان کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔

    کشمیر کے معاملے پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے جنوبی ایشیا پر آج بھی جوہری جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے نوجوان قیادت کو سامنے آنا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بہتر نتائج سامنے لائے گی۔ صوبہ سندھ میں معاشی ترقی اور بنیادی سہولیات لوگوں کو فراہم کرنے کی کوششں کی جارہی ہیں۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے پاک امریکہ تعلقات ، افغانستان اور دہشت گردی کے چیلنجز پر بھی بات کی، بلاول کے ہمراہ بختاور بھٹو ، شیری رحمن اور سابق سینیٹر خواجہ اکبر بھی موجود تھے۔

  • بجلی اور گیس چاہیئے تو شریفوں کو بھگانا ہوگا: بلاول بھٹو

    بجلی اور گیس چاہیئے تو شریفوں کو بھگانا ہوگا: بلاول بھٹو

    لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ بجلی، گیس اور روزگار چاہیئے تو شریفوں کو بھگانا ہوگا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سے فیصل آباد ریلی کی صورت میں حکومت مخالف تحریک کا آغاز کردیا۔ لاہور کے سگیاں پل پر استقبالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے 4 مطالبات پر قائم ہے اور پورے کروا کر رہے گی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ہم اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، موجودہ کرپٹ سسٹم سے نکلنے کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ جو کالعدم تنظیموں کے ساتھ بیٹھتے ہیں ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔ جو کھاتے ظالموں کے ساتھ اور بات مظلوموں کی کرتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی سے کسان رل گیا ہے۔ موجودہ حکومت میں کسانوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے فیصلوں کے باعث کسان خوشحال ہوا تھا۔

    انہوں نے موجودہ حکومت کو کسان اور مزدور دشمن حکومت قرار دیا۔

    حکومت مخالف تحریک کے آغاز سے قبل انہوں نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا، ’مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز گو نواز‘۔