Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا

    بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لاہور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے چار مطالبات نہ ماننے پرنواز لیگ کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہوگئے، عام انتخابات سے قبل بلاول ہاؤس لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرایع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی میڈیا ٹیم اور اسٹاف کوبھی لاہور طلب کرلیاہے۔

    اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چوبیس ویں آئینی ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پانامہ لیکس، پیپلزپارٹی کےچار نکات اورلاڑکانہ کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔

    خورشید شاہ نے ایاز صادق کی جانب سے بلائے جانے والی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کا مؤقف سننے پر اتفاق کیا گیا۔

  • بلاول بھٹو چیئرمین اور آصف علی زرداری صدر کی نشت پر کامیاب

    بلاول بھٹو چیئرمین اور آصف علی زرداری صدر کی نشت پر کامیاب

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلاول بھٹو چیئرمین جبکہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹر پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے  بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چار سال کے لیے چیئرمین منتخب کیا۔

    انتخابات کے نتائج کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر منتخب ہوئے جبکہ نیئر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر سیکریٹری جنرل کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔علاوہ ازیں سلیم مانڈوی والا سیکریٹری خزانہ اور مولا بخش چانڈیو سیکریٹری اطلاعات کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

    یاد رہے بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی پی قیادت اور کارکنان نے انہیں  پہلے ہی چیئرمین منتخب کیا تھا۔خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ تمام جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرنا ضروری ہوتا ہے جس کےنتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جاتے ہیں۔

  • بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا ایک ہی انتخابی نشان پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا ایک ہی انتخابی نشان پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی انتخابی نشان پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایک ہی انتخابی نشان تیر پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

    بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے درخواست دی جائے گی۔

    بلاول ہاؤس میڈیا سیل نے میڈیا کے ایک سیکشن میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری مختلف انتخابی نشان پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔

    میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی میں ہوا تھا۔

  • ستائیس دسمبر کو لگ رہا تھا بلاول رو پڑیں گے، عمران خان

    ستائیس دسمبر کو لگ رہا تھا بلاول رو پڑیں گے، عمران خان

    کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بیلٹ بکس کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتا ہوں کیونکہ اسی میں پوری قوم  کا مستقبل ہے، پی پی کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو لگ رہا تھا کہ بلاول  27 دسمبر کو رو پڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیلٹ بکس کے زریعے تبدیلی لانا چاہیتے ہیں جس کے لیے تحریک انصاف جدوجہد کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے پروفیشنل ہمارا ساتھ دیں، ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں انے والا طبقہ قبضہ مافیا ہے اس صورتحال میں ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔ پاکستان ساٹھ کی دھائی سے ایشین ٹائیگر تسلیم کیا جاتا ہے کرپٹ کو کرپٹ اور ڈاکو کو ڈاکو کہوں گا۔

    پڑھیں: ’’ ٕپی پی قیادت کے اعلان پر عمران خان کا رد عمل ‘‘

    عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں کو تحریک انصاف میں انا چاہیے تھا وہ نہیں آئے جس کا مجھے افسوس بھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کار کرپشن کی ہی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کررہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ کراچی: عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ‘‘

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ’’خیبرپختونخوا میں تبدیلی آچکی ہے جو سب کے سامنے ہے، ستائیس دسمبر کی تقریر میں مطالبات نہ مانے گئے تو لگ رہا تھا کہ بلاول بھٹو روپڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے ٹھیک کردیئے جائیں تو سارا سسٹم ٹھیک ہوسکتا ہے۔

  • بینظیرکی برسی پرکشمیرانہیں یاد کررہاہے،میر واعظ

    بینظیرکی برسی پرکشمیرانہیں یاد کررہاہے،میر واعظ

    سری نگر:حریت رہنما واعظ عمر فاروق کا کہناہے کہ بینظیر کی برسی پر کشمیر انہیں یادکررہا ہے،انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کیاجس پر بلاول بھٹو نے ان کا شکریہ اداکیا۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نےشہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے بلاول بھٹو زرداری کو دعا دی ہے کہ اللہ انہیں اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا حوصلہ دے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے جواب میں ٹویٹ کی جس میں انہوں نےکہاکہ میر واعظ عمر فاروق کے الفاظ بہت معنیٰ رکھتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما میرواعظ عمرفاروق کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کشمریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • بلاول کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

    بلاول کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں جھانکیں۔ پی پی چیئرمین کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، بھٹو کی پھانسی جوڈیشل مرڈر تھا۔ پیپلزپارٹی نعرے بازی کے بجائے کچھ کام بھی کرکے دکھائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں پپیلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ سیف الرحمان دور میں درست احتساب نہیں ہوا اور اس بات کو ہماری قیادت بھی تسلیم کرتی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنی غلطیوں کوماننے سے ہی جمہوریت پروان چڑھتی ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے حوصلے سے قابو کیا اوراب میں میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہوں، ہماری جماعت میں بلی کی طرح میاﺅں میاﺅں نہیں کیا جاتا بلکہ پارٹی میں بات ہوتی ہے اور رائے شماری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج لوگ جمہوریت کا سبق نواز شریف سے لیتے ہیں۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ پی پی کہ جانب سے الیکشن وقت سے پہلے کرانے کی ٹوٹکی بجائی جارہی ہے اگر وہ بجا رہے ہیں تو میں انہیں یاد لادوں ان کے دن ہم نے ہاتھ پکڑا کر پورے کرائے تھے۔

  • دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ

    دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ

    دنیا بھر میں کرسمس کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا۔ دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ کے ماننے والوں نے عبادت گاہوں میں دنیا کی امن و آشتی کے لیے دعائیں مانگیں۔

    10

    ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصویر جس میں کرسمس کے موقع پر دنیا بھر میں جلائی گئیں روشنیاں خلا سے بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

    c-post-1

    کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینٹ پیٹرک چرچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

    5

    ویٹی کن سٹی کے مرکزی چرچ میں عیسائی مذہبی رہنما پوپ فرانسس آنے والوں کے استقبال کے لیے کھڑے ہیں۔

    8

    برطانوی ملکہ الزبتھ گو کہ ناسازی طبیعت کے باعث کرسمس کی تقریبات میں شرکت تو نہ کرسکیں، تاہم اس موقع کے لیے انہوں نے اپنا پیغام ضرور ریکارڈ کروایا۔

    11

    امریکی صدر اوباما نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں آخری کرسمس منائی۔

    3

    ورجینیا میں سانتا کلاز نے اسکی انگ کا مظاہرہ کیا۔

    2

    نیو میکسیکو میں کرسمس کے دن پیدا ہونے والے بچوں کو سرخ، سبز اور سفید لباسوں میں لپیٹ دیا گیا۔

    1

    روس میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ میں سانتا کلاز نے پانی میں کرسمس ٹری سجایا۔

    4

    بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ایک چرچ میں شمعیں جلانے کا منظر۔

    7

    بھارت میں ساحل پر کرسمس کی مناسبت سے ریت سے مجسمے تخلیق کیے گئے۔

    6

    جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں ایک اوٹر انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے اپنے کرسمس کے تحفے کو دیکھ رہا ہے۔ سرخ کاغذ میں اوٹر کی پسندیدہ خوارک مچھلی لپٹی ہوئی ہے۔

    9

    جارجیا میں ایک چوک پر نصب مجسمے کو کرسمس ٹری کی طرز پر سجایا گیا۔

  • جناح کا پاکستان بنانے کےلیےہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا،بلاول بھٹو

    جناح کا پاکستان بنانے کےلیےہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےسربراہ بلاول بھٹوزردای کا کہناہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کا پاکستان بنانے کے لیے ہم سب کو ملک کر کام کرناہوگا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے کہ سابق صدر آصف علی زردای 27دسمبرکو کیا سرپرائز دیں گے اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔

    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ روشن خیال پاکستان بابائے قوم کا خواب تھا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی۔

    انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں تاہم کافی عرصے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہواتاہم ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔

    بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، منظور وسان ، مولا بخش چانڈیو اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی،مرادعلی شاہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کاکہناتھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین کو پریشانی ضرور ہوئی ہے۔

  • بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیئے، پیپلز پارٹی انکل اور آنٹی سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے،” بچہ تو بچہ ہے بچوں سے کیا بات کرنی “۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے ایک چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیرعلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتساب کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کے انکل اور آنٹیوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے، بلاول  پہلے ملک کی لوٹی ہوئی  دولت واپس لائیں پھر ہم سے احتساب کی بات کریں۔

    عابد شیرعلی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بچہ تو بچہ ہے، دل بھی بچہ ہے اور آگے بھی بچہ ہے۔

     انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر صوبائی وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو کوڑستان بنا دیا، صوبائی وزرا نے مزار قائد کا فانوس تک اتار کر بیچ دیا، سانحہ بلدیہ سندھ میں جاری گینگ وار کا شاخسانہ ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز لیگ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی  27 دسمبر کو اپنی قبر کھودنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کو قبضہ گروپ نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ ملنے کے دعوے داروں کے دعوے دھرے رہ گئے، جو لوگ ٹکٹ کے دعوے کرتے تھے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر کا الیکشن ایک میچ ہے، تبدیلی ووٹ سے آئے گی، ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں، فیصلہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

  • چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ آصف زرداری نے آج تک کبھی کرپشن کے خلاف بات تک نہیں کی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے،جس شخص کی والدہ کانام پاناما میں ہےوہ دوسروں پربات کرتاہے۔