کراچی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت شیخ نہیان مبارک النہیان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ اور قونصل جنرل نصیر حوادین القطبی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جیالوں نے شریک چیئرمین آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
آصف علی زرداری 23 دسمبر کی سہ پہر خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بچہ ہوں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کابچہ ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ڈرو گنجہ لیگ ڈرو اور انہوں نے اپنےٹویٹ کے آخر میں گونوازگو لکھا۔
Haan main bacha hoon. Main Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto ka bacha hoon. Daro, Ganja League, Daro. #GoNawazGO
دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں،وہ سچے توہیں،بلاول صاحب جب نکلے تویوٹرن نہیں لیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی عمرکا بڑا ہو اورمنافق ہو،اس سے توبچہ ہی اچھا ہے۔
انہوں نےکہا کہ 3 دن سکون سے بیٹھے چو ہدری صاحب نے پریس کانفرنس کر ہی ڈالی،وہ اپنی ناکامی مانیں یا نہ مانیں مگرلوگوں کوتو سکون دیں۔
مشیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی وفاق کے لیے اچھی نہیں ہے،وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ تک چل نہیں پائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی عقل نے اگرکام کیا تو الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بچہ بھی کہا تھا۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد ختم ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سیاستدان کا ایک ایک لفظ اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی پر بلاول بھٹو بول پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے یوٹرن اپنی جگہ لیکن مثبت فیصلوں کو سراہا جانا چاہیئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یو ٹرن پر سب سے پہلے تنقید کی لیکن پارلیمنٹ میں کسی کی بھی واپسی کو خوش آمدید کہنا چاہیئے۔
While I’m the first to criticize u-turns. Must welcome anyone’s decision to return to parliament. PM has made many lose faith in parliament.
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہےکہ27دسمبر کےبعدحکومت کو پتہ لگ جائےگاکہ اپوزیشن کیاہوتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سید یوسف رضاگیلانی،قمر زمان کائرہ،خورشید شاہ،فرحت اللہ بابر،شیری رحمٰن سمیت پارٹی کے دیگررہنما شریک تھے۔
اجلاس کےبعدبلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن چار میں سے ایک بھی مطالبہ ماننے کو تیار نظرنہیں آتی،جبکہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تھاکہ پاناماکی تحقیقات مجھ سے کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم اپنے چار مطالبات پر عمل درآمد چاہتے ہیں،مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ کے وزیراعظم نے ملک کو لوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے کئی ماہ سے مستقل وزیرخارجہ کی تعیناتی کا مطالبہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کو کافی وقت دے دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ ذوالفقار علی بھٹو،بینظیر بھٹو،یوسف رضاگیلانی نے عدالتوں کے سامنا کیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ بلاول بھٹوزرداری کے چارمطالبات آئینی اور جمہوری ہیں اور انہیں حکومت کوتسلیم کرنا چاہیے۔
واضح رہےرواں ماہ10دسمبرکوپاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوکا کہناتھاکہ شریف برادران کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مطالبات منظورنہ ہوئے تو آگے تک جائیں گے۔
جھنگ: پی پی 78 کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار حق نواز جھنگوی کے بیٹے مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کامیابی حاصل کرلی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے انتخاب کے نتائج پر سخت ردعمل دے ڈالا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق مولانا مسرور نواز جھنگوی نے 48 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے اپنے مد مقابل ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو شکست دے دی۔
ن لیگ کے امیدوار آزاد ناصر 35ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سرفراز ربانی 33ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 78 میں پولنگ کاعمل نو بجے شروع ہوا جو پانچ بجے تک جاری رہا،حلقہ میں ایک خواجہ سرا سمیت 25 امیدوار وں نے نشست پر الیکشن لڑا، توقع کی جارہی تھی کہ کانٹے کا مقابلہ پی پی اور ن لیگ کے امیدواروں میں ہوگا تاہم آزاد امیدوار نے دونوں کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی
جھنگ حلقہ پی پی78 میں تحریک انصاف کے شیخ ارفع مجید اور عوامی تحریک کے نسیم قادری کے علاوہ خواجہ سرا محمد عارف عرف بوٹا بھی امیدواروں میں شامل رہے۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 562 ہے جن میں ایک لاکھ 8ہزار 627 مرد اور 97ہزار 935 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی اس نشست حلقہ پی پی78میں 171 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے اور تمام کو حساس قرار دیا گیا جبکہ سیکیورٹی کےلیے پاک فوج،رینجرز کے 711 اہلکاروں کے علاوہ پولیس کے دوہزار اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے۔
واضح رہے کہ پی پی 78کی یہ نشست سابقہ ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
نیشنل ایکشن پلان دفن ہوگیا، بلاول کا شکست پر رد عمل
انتخاب کے نتائج کے بعد حق نواز جھنگوی کے بیٹے کی برتری سامنے آنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالات کھڑے کر دیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دفن ہوگیا۔ نیپ ناکام لیگ کا ایکشن پلان ہے۔ انہوں نے گو نواز گو کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔
PPP workers & leaders risked their lives to fight #PP78 election. Time for inferior minister to go home. ECP has hard questions to answer. https://t.co/Y72P5Fds5w
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے49ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔ان کی لاہور آمد پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے۔
پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیےعلامہ اقبال ایئرپورٹ پرپیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمر زمان کائرہ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ندیم افضل چن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی۔
پیپلزپارٹی پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئےجیالوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے وطن واپسی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس میں شرکت کے لیے دبئی سے لاہور آئے ہیں اورلاہور میں آج سے اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
فیصل آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناہے کہ بلاول بھٹوکاتعلق اس گھرانے سے ہے جس نے جمہوریت متعارف کرائی۔جمہوریت اور پارلیمنٹ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈر کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ میاں صاحب کی کہانی میں قطری شہزادہ کہیں نہیں تھا۔قطری شہزادے کے خط کےبعد شکوک وشہبات بڑھ گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا ایک شیخ کا خط کے لر خودکو محفوظ کرنا شرمناک ہے۔
خورشید شاہ کاکہناتھا کہ ایک وقت تھا کہ میاں صاحب کو دھکا دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی اگر ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہوتے تو نظام ختم ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ نوازشریف 1990وے کی دہائی کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں کہ نہیں۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے نوے کی دہائی کی سیاست چھوڑی لیکن مسلم لیگ ن نے نہیں چھوڑی۔
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خوردشید شاہ کا کہناہے کہ بلاول بھٹو اسی سال سےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر پارلیمانی سیاست کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کی نشست پرمنتخب ہونے کے بعدقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکریں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ جب بلاول بھٹوبطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں کردار اداکریں گے تو وہ ان کے دست و بازو ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعوی کیا کہ بلاول بھٹو2018 میں وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ فخر ہے بی بی کا بیٹا اپنی والدہ کی جگہ لینے آرہاہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ جیالے اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ میدان میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کارکن ثابت کریں گے کہ بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی،معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا واحد حل ہے۔
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ جیالے اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ میدان میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ پارٹی کے نو منتخب عہدیداران نئی ٹیم ہیں۔ان کی حمایت کا مطلب بلاول بھٹو کی حمایت ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نےاعلان کیا کہ پارٹی کارکنان اور عوام کے لیے مزید خوشخبریاں بھی جلد آنے والی ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکن ثابت کریں گے کہ بھٹو ازم ہی ملک کی تمام سیاسی،معاشرتی اور معاشی بیماریوں کا واحد حل ہے۔
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملک کو قرض کی دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، حکومت نے قوم پر مزید 80 کھرب روپے کے قرض کا بوجھ ڈال دیا۔
یہ بات انہوں نے لاہور بلاول ہائوس میں پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ،علی مدد جتک، فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے نذیر بھٹی کے مطابق بلاول نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت نے تین برس میں قوم پر 80کھرب روپے کا بوجھ ڈالا ہے ، یہ رقم گزشتہ 66برس میں حاصل کیے گئے مجموعی قرضوں کے نصف سے بھی زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ میں نواز لیگ کے حاصل کردہ بھیانک قرضوں کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، پیپلز پارٹی معاشی خود کشی کی ان پالیسیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کو بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا چاہیے اور اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے کہ یہاں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، قرض لے کر حکومت چلائی جارہی ہے۔