Tag: بلاول زرداری

  • پیپلزپارٹی کو پنجاب میں پذیرائی نہیں ملے گی، شاہ محمود قریشی

    پیپلزپارٹی کو پنجاب میں پذیرائی نہیں ملے گی، شاہ محمود قریشی

    ملتان : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ اور عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، کرپٹ لوگ بلاول زرداری کے ساتھ ہوں گے تو پنجاب میں انہیں زیادہ پزیرائی نہیں ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن معاشرے کو چاٹ رہی ہے اس کا تدارک کرنا ہوگا۔

    پی ایس ایل میں دو بڑے نامور کھلاڑیوں پر سنگین الزامات لگے ہیں، کرکٹ میں کرپشن ہوتی رہی تو ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں حکومت کے وکیل کو نقطہ نظر پیش کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔

    حکومت عدلیہ اور عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ملٹری کورٹس اپنی جگہ لیکن حکومت اپنا کام بہترانداز میں نہیں کرپائی۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امرکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقدامات سے اپنی عدالتوں کو بھی مطمئن نہیں کر پائے، ٹرمپ نے عوام اور اسلامی ریاستوں کی دل آزاری کی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپٹ لوگ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوں گے تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کو زیادہ پزیرائی نہیں مل سکے گی،بلاول بھٹو کا پورا حق ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو منظم کریں۔

  • کراچی: سابق صدرآصف زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ

    کراچی : کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کاکراچی کےنجی اسپتال میں طبی معائنہ ،مختلف ٹیسٹ کرائےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنا طبی معائنہ کراچی کے نجی اسپتال میں کرایا ہے ، جس میں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مختلف ٹیسٹ کرانے کیلئے کہا گیا ہے۔

     ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایم آر آئی بھی نجی اسپتال میں کی گئی، سابق صدر آدھے گھنٹے سے زائد اسپتال میں موجود رہے، جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

    دوسری جانب اسپتال سے سابق صدرایئرپورٹ گئے،جہاں سے وہ چند روز کے دورے پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔

  • آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا

    آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا

    نواب شاہ: سابق صدر آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا ہے۔

    سابق صدر اور پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری قبیلے کا سردار منتخب کرلیا گیا،دستار بندی کی تقریب نوابشاہ میں ہوئی جہاں قبیلے کے سرداروں نےآصف زرداری کی دستار بندی کی، اس موقع پرسابق صدر کاکہنا تھا اختلافات بھلا کر زرداری قوم متحد ہوجائے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے زرداری قبیلے کا سردار منتخب ہونے کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں والدین کی قبور پر حاضری دی ہے اورپھولوں کی چادر چڑھائی ہے۔

  • فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،آصف زرداری

    فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے،آصف زرداری

    لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو اس لئے قبول کیا کہ وہ سیاسی جماعتوں اور صحافیوں کی خلاف استعمال نہیں ہونگی، ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم نے نہ پہلے کبھی غداری کی تھی نہ اب کریںگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹوشہید کی ساتویں برسی کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مخالفین  نے بلاول زرداری ،میرے اور پیپلز پارٹی  کے حوالے سےافواہیں پھیلا رکھی ہیں۔

    ملٹری کورٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دینگے، اگر فوجی عدالتوں سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی تو اس پر دستخط کردیں گے،کہیں ایسا نہ ہو کہ آنے والے دنوں میں میں  اور میاں صاحب دونوں جیل میں ہوں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ پشاورمیں ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا اور شارع فیصل پر سانحہ کارساز میں بھی ہمارے بچے شہید ہوئے، انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام  لئے بغیر کہا کہ اگر سانحہ کارساز کے بعد بلّا آپریشن کر دیتا توسانحہ پشاور نہ ہوتا،اور ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر فوج کو بِلّے سے سیاست ہی کرانی ہے تو صاف بتادے، ایک طرف تو بِلا ضمانت پر ہے تو دوسری جانب فوج اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی بی بینظیر شہید نے کہا تھا کہ میرے بعد آصف زرداری ہی پارٹی سنبھالیں گے، انہوں نے کہا کہ میری سیاسی تربیت محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے کی ہے۔

  • بلاول زرداری کے بیان پر متحدہ رابطہ کمیٹی کی شدید مذمت

    بلاول زرداری کے بیان پر متحدہ رابطہ کمیٹی کی شدید مذمت

    کراچی :باغِ جناح گراؤنڈ میں جلسےسےخطاب کےدوران بلاول زرداری کےبیان پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نےشدیدمذمت کااظہارکیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ رابطہ کمیٹی نےایم کیوایم اوربانی جماعت الطاف حسین پربلاول کی تنقیدپرشدیدمذمت کرتےہوئےکہاہےکہ الطاف حسین عوام کےدلوں میں رہتےہیں اوروہ عوام کےمقبول ترین لیڈرہیں۔

    الطاف حسین کی چھتیس سالہ جدوجہدکےنتیجےمیں آج وڈیرانہ نظام اورموروثی سیاست دم توڑرہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نےمزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کئی سال سے حکومت کررہی ہےجواب دےکہ انہوں نےسندھ میں کتنےتعلیمی ادارےقائم کئے؟ کونساسڑکوں کاجال بچھایا۔

    رابطہ کمیٹی نےکہاکہ ایم کیوایم نےلوکل گورنمنٹ کی شکل میں بڑے پیمانےپرترقیاتی کام کرکےکراچی کانقشہ بدل دیاہے۔