Tag: بلاول ہاؤس لاہور

  • ہم عوام کی طاقت اور مخالفین چور دروازے سے اقتدار میں آتے ہیں، آصف زرداری

    ہم عوام کی طاقت اور مخالفین چور دروازے سے اقتدار میں آتے ہیں، آصف زرداری

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ عوام کی طاقت اور مخالفین چور دروازے سے اقتدار میں آتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مخالفین الزام تراشیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پی پی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کیا کرتی ہے جب کہ مخالفین نے چور دروازے سے اقتدار میں آکر عوام کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

    انھوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اتحاد اور جذبے کے ساتھ پی پی کے امیدواروں کی کام یابی کے لیے کام کریں، مخالفین کے پاس الزام تراشی اور جھوٹے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کا فلسفہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، پیپلز پارٹی کا ہر کارکن عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔

    انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اور پی پی کی قیادت نے عوام کے ساتھ جو بھی وعدہ کیا اسے پورا کیا۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے اچھی بسیں ہیں، شہباز شریف


    سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ادارے بنائے اور ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا، یہ کل بھی پسے ہوئے طبقے کی جماعت تھی اور آج بھی اسی طبقے کی جماعت ہے۔

    خیال رہے کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پی پی کی بڑی حریف جماعت نواز لیگ کے صدر شہباز شریف کراچی کے دورے پر ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اپنے پاؤں پرکلہاڑی خود ہی مارلیتے ہیں،اعتزازاحسن

    نواز شریف اپنے پاؤں پرکلہاڑی خود ہی مارلیتے ہیں،اعتزازاحسن

    لاہور : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور گولی خود ہی مار لیتے ہیں. سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا، جس میں تنظیمی معاملات زیرغور آئے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تنظیمی معاملات پر ہدایات دی ہیں۔

    انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور گولی خود ہی مار لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، اس حوالے سے اے پی سی بھی بلائی جانی چاہیئے۔

    چودھری نثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے کہنے پر نہیں چلتے، ان کی پالیسیاں کہیں اور سے آتی ہیں۔ چودھری نثار کی اپنے ساتھی وزراء سے بھی نہیں بنتی۔

    کراچی آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رینجرز کے بارے میں پیپلز پارٹی کے تحفظات اصولی ہیں، سارا احتساب سندھ میں ہو رہا ہے، پنجاب میں کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز انسداد دہشت گردی کیلئے بلائی گئی لیکن رینجرز کے ذریعے مفادات پورے کئے جا رہے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس: بلاول ہاؤس میں لاہور میں تیاریاں

    پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس: بلاول ہاؤس میں لاہور میں تیاریاں

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب تیس نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی۔جس سے بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے بانی ارکان خطاب کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں یوم تاسیس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،جہانگیر بدر اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں غربت کا مسئلہ پرانا ہےپیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں یہاں کے عوام کے لیے ترقی کی راہیں کھولیں۔

    قائم علی شاہ اجلاس میں سابق وزیر داخلہ سندھ کے بدین میں احتجاج پر فہمیدہ مرزا کو وضاحت دینا پڑی ساٹ فہمیدہ مرزا سابق اسپیکر قومی اسمبلی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کےپروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

  • لاہور: پیپلزپارٹی ہی اصل اپوزیشن ہے، آصف علی زرداری

    لاہور: پیپلزپارٹی ہی اصل اپوزیشن ہے، آصف علی زرداری

    لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصل اپوزیشن کا کردار پیپلز پارٹی ادا کر رہی ہے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی رواداری اور صبر کی سیاست سکھانا چاہتے ہیں۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں اوکاڑہ ڈویژن کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، پیپلز پارٹی کسان مزدور اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لیے تھنک ٹینک بنائے گی ۔

    ان کا کہنا تھا پہلی بار موقع مل رہا ہے کے پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے۔ سابق صدر کا کہنا تھا پنجاب کے بعد بلوچستان اور کے پی کے میں بھی بلاول ہاؤس بنائے جائیں گے۔