Tag: بلاگر

  • کورین خاتون بلاگر کو ہراسا کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

    کورین خاتون بلاگر کو ہراسا کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

    پونے: بھارت کے شہر میں کوریا کی خاتون بلاگر کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نومبر میں دیوالی کے موقعے پر اس وقت پیش آیا تھا جب کیلی نامی ایک جنوبی کوریائی بلاگر کو پونے میں ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ہراساں کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ خاتون پونے کی ایک مارکیٹ میں موجود تھی جب 2 مرد اس کے پاس آئے جن میں سے ایک نے اپنے ہاتھ کیلی کے کندھوں اور گردن پر رکھ دیے۔

    اس شخص کی جانب سے ایسا کیے جانے کے بعد کورین سیاح جلد بازی میں وہاں موجود افراد کو الوداع کہہ کر یہ کہتے ہوئے وہاں سے نکلی کہ ’مجھے یہاں بھاگنا پڑ رہا ہے‘۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد اس کے خلاف لوگ غصے کا اظہار بھی کر رہے تھے،تاہم پونے کی پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  • وزیر اعظم نے لاپتا صحافی مدثر نارو کے اہل خانہ کو بازیابی کی یقین دہانی کرا دی

    وزیر اعظم نے لاپتا صحافی مدثر نارو کے اہل خانہ کو بازیابی کی یقین دہانی کرا دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے لاپتا صحافی اور بلاگر مدثر نارو کے اہل خانہ کو مدثر کی بازیابی کی یقین دہانی کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے گم شدہ صحافی و بلاگر مدثر نارو کے والدین اور ان کے بیٹے سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    وزارت داخلہ کے اہل کار بھی مدثر نارو کی فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کو مدثر نارو کے اہل خانہ سے ملنے کی ہدایت کی تھی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے مدثر نارو کے والدین کو بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ ہم نے جبری گمشدگیوں کی روک تھام کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی ہے۔

    اس ملاقات میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی موجود تھیں، انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہل خانہ کی بات تفصیل سے سنی، جس کے بعد انھوں نے وزیر اعظم آفس اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی یقین دہانی پر مدثر نارو کے اہل خانہ مطمئن تھے، وزیر اعظم نے مدثر نارو کے بچے کی دیکھ بھال کی بھی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ اپنی اہلیہ صدف اور اس وقت 6 ماہ کے بیٹے سچل کے ہمراہ ملک کے شمالی علاقوں میں گھومنے کی غرض سے گئے مدثر نارو اگست 2018 میں لاپتا ہو گئے تھے، اور اس کے بعد سے ان کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    عدالت میں جمع کروائی گئی پٹیشن کے مطابق 2018 کے انتخابات کے چند روز بعد مدثر کو فون پر کہا گیا تھا کہ وہ انتخابات میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی کے بارے میں سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔ گمشدگی سے چند ماہ قبل ان کی نوکری بھی اچانک ختم کر دی گئی تھی۔ رواں سال مئی میں ان کی اہلیہ صدف کا بھی انتقال ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاپتا صحافی مدثر نارو کے خاندان کی وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ سے ملاقات کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کابینہ نے عدالتی فیصلے کو آئین میں دیے اختیارات سے متصادم قرار دیا تھا۔

    4 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ جبری طور پر لاپتا ہونے والے صحافی اور بلاگر مدثر نارو کو 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کریں۔

  • بلاگر کی گردن کٹی لاش برآمد

    بلاگر کی گردن کٹی لاش برآمد

    پیرس: روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے مخالف بلاگر کی فرانس میں گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان بلاگر عمران علی کی لاش فرانسیسی شہر لی کے ہوٹل سے برآمد ہوئی، گردن کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جس کے باعث شہری کی موت واقع ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم بلاگر روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور اس کی حکومت کا سخت ترین مخالف تھا، اپنی جان بچانے کے لیے اس نے یورپ میں پناہ لی تھی تاہم اسے فرانسیسی ہوٹل میں ہی قتل کردیا گیا۔

    فرانس پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ ’سیاسی قتل‘ ہوسکتا ہے۔ جبکہ مقتول کے ساتھی کی تلاش جاری ہے جو اس کی موت کے بعد سے ہی منظر عام سے غائب ہے۔ قتل کا یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا۔

    ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے مہمان کی حالت اور ضرورت پوچھنے کے لیے عملہ ان کے کمرے میں پہنچا تو عمران علی کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی اور سامنے خنجر بھی تھی۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ ممکن ہے بلاگر کی موت اسی تیز دھارے آلے سے ہوئی۔

    فرانسیسی پولیس کے مطابق معاملہ کی تحقیق کررہے ہیں تاہم اب تک قتل سے متعلق تفصیلات کے لیے روسی حکومت سے رابطہ نہیں کیا، ضرورت پڑنے پر یہ قدم بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔

  • چرچ میں پوکے مون گیم کھلینے پر روسی بلاگر گرفتار

    چرچ میں پوکے مون گیم کھلینے پر روسی بلاگر گرفتار

    ماسکو: روس میں ایک بلاگر کو چرچ میں اپنے سمارٹ فون پر پوکےمون گو گیم کھیلنے کے جرم میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر یکیٹرنبرگ کی مقامی عدالت نے کہا کہ چرچ میں پوکےمون گو گیم کھیلنے والے شخص نے رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

    روسی پولیس نے 21 سالہ روسی بلاگر روسلن سوکولوسکی کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے آرتھوڈاکس چرچ میں پوکےمون گیم کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی۔

    روسلن سوکولوسکی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مذہبی عقائد کا مذاق اڑایا ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘ کھیلنا حرام قرار

     پوکےمون گو میں لوگ اپنے اسمارٹ فون کی کیمرا ایپ کی مدد سے اصل دنیا میں چھپے پوکیمون کے غیرحقیقی کردار ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں.یہ گیم دنیا بھر میں نے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: ایران نے پوکے مون گو گیم کھیلنے پر پابندی لگادی

    تحقیق کارروں اور چرچ اہلکاروں نے کہا ہےکہ روسلن سوکولوسکی کو چرچ میں ویڈیو بنانے پرگرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جولائی میں روسی ٹی وی پر پوکےمون گو گیم کھیلنے والوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ چرچ میں گیم کھیلنے کی صورت میں وہ تین سال کے لیے جیل جا سکتے ہیں۔