Tag: بلا اشتعال فائرنگ

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشعال فائرنگ کی ہے، جس میں ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چری کوٹ سیکٹر، ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے خود کار ہتھیاروں سے مارٹرز فائر کیے۔

    چری کوٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 18 سال کی لڑکی انسہ صدیق زخمی ہو گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، اور ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔

    بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

    یاد رہے کہ 14 جنوری کو بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا، پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوجیوں کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

    اس سے قبل رواں ماہ میں 10 جنوری کو بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے خنجر اور بروہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 معمر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،   45 سالہ شخص زخمی

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شخص زخمی

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہوا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے ان بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جارہی تھی۔

    یاد رہے لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کٹھارگاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ بھارتی فورسز کی جانب سے جندروٹ سیکٹر پر خودکار اور بھارتی توپ خانے سے کا استعمال کیا گیا ہےاور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2020 میں بھارتی فوج 2342 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچی شہید، 4 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچی شہید، 4 شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں،تتہ پانی،رکھ چکری سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خودکار بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 11سالہ بچی شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے، شدید زخمیوں میں 75 سالہ خاتون اور 2 بچے شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی۔

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

  • بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

    اسلام آباد: بھارت جنگی جنون میں اندھا ہوگیا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے گاؤں فتح پور میں 18 سالہ دوشیزہ شہید اور خواتین و بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک جنگ بندی معاہدے کی 1877 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 6 خواتین اور 5 بچیوں سمیت 15 شہری شہید ہوئے۔

    بھارتی فائرنگ سے اب تک 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت نے 29 جولائی کو بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کریلہ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باٹلہ متھرانی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جون کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جون کو پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر گرایا گیا تھا، رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر تھا۔

  • بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار ناصر حسین شہید

    بھارتی فوج کی حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، حوالدار ناصر حسین شہید

    اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر پر پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار ناصر حسین شہید کا تعلق نارووال سے تھا، ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

    بھارتی فوج نے ایک روز قبل جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر پر ہی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

    گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے تھے، فائرنگ سے 3 شہری زخمی اور 3 گھر بھی تباہ ہوئے تھے۔

  • کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی شدید اور مسلسل خلاف ورزیوں پر ایک بار پھر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا، اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

    ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں گزشتہ روز بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے چار معصوم شہری زخمی ہوئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت کی جانب سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت 2 سال میں 1970 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، اس سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کرے، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت امن برقرار رکھے، اور امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے جس میں ایک خاتون شہید ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے بِھمبر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئیں۔

    پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر آج پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا اور واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔


    یہ بھی دیکھیں:  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی


    ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت رواں سال 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔