Tag: بلا اشتعال فائرنگ

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفترِ خارجہ طلبی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترِ خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج کیا۔

    [bs-quote quote=”گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوئیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ 2 نومبر کو بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید ہوئی تھیں۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی


    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فورسز نے سکھیال گاؤں کو نشانہ بنایا، کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی صورت میں محمد حنیف نامی شہری شدید زخمی ہوا تھا۔

  • ایل او سی کی خلاف ورزی: پاکستان کا احتجاج، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

    ایل او سی کی خلاف ورزی: پاکستان کا احتجاج، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کوٹلی، آزاد کشمیر اور نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 13 سالہ زین شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    کوٹلی،آزادکشمیر، نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 13سالہ زین شہید، 3 زخمی

    واقعے کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کےخلاف شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج 400 سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ آج نکیال سیکٹر کے گاؤں میں بھارتی فائرنگ سے 13 سالہ محمد زین شہید ہو گیا۔

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید

    خیال رہے کہ زرواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ سال 2017 میں بھارت نے 1137 بار سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری شہید جبکہ 159 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج کی ظفر وال سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ، 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ظفر وال سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ، 3 شہری زخمی

    سیالکوٹ: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر ظفر وال سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ کردی جس سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ظفر وال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔

    یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بھی بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا، جبکہ 3 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

    یہ وہی روز تھا جب پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔

    مزید پڑھیں: بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات

    اس مثبت اقدام کا جواب بھارت کی افسوس ناک اشتعال انگیزی کی صورت میں‌ سامنے آیا س میں‌ پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک 5 زخمی

    بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک 5 زخمی

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ہے پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا ہے.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج نے چری کوٹ کے گاؤں چفر میں جنازے پر فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو شہید اور ایک خاتون کو زخمی کردیا ہے.

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونی والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے.

     

  • بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

    بھارتی جارحیت، ایل او سی پر مقامی آبادی کو نشانہ بنایا، 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نو کوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں کو نشانہ بنایا گیا اور مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں شکیل، انوربیگ، منیراحمد، ذیشان، رفیق اور ایک خاتون نسرین شامل ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ شہید ہونے والی خواتین میں سمیرا یونس اور مریم شامل ہیں.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 4 بھارتی چوکیاں تباہ کردیں جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں.

  • ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی

    ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 بچے شہید، متعدد زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فورسز جارحیت سے باز نہ آئیں، ایک بار پھر ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کردی جس کے باعث ایک ہی خاندان کی تین بچیاں اور ایک 15سالہ لڑکا شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہورہا اور وہ اپنی بزدلانہ حرکتوں سے باز نہیں آرہی، بھارتی فوجی نے ہفتے کو ایل او سی کے مخلتف سیکٹرز پر فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے جن میں ایک بھائی، دو بہنیں اور ایک کزن جاں بحق ہوگئے۔

    بھارتی فوج نے ہفتے کو لائن آف کنٹرول کے نزدک ضلع کوٹلی میں واقع کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی اور آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں 16سالہ شہزاد سمیت چار، سات اور گیارہ سال کی تین بچیاں شہید ہوگئے، ان میں دو بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں، جب کہ زخمی علیحدہ ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے،آخری اطلاعات آنے تک کھوئی رٹہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی افواج نے شہری آبادی پر گولہ باری کی اور آرٹلری بھی فائر کیے، گولے مکانات پر گرے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی، ہلاک شدگان اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح بھی بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر میں بروہ اور ٹانڈر کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کو دندان شکن جواب دیا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث سرحدی کشیدگی میں اضافہ اور عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی بحریہ کی آبدوز نے پاکستان کے سمندروں میں داخل ہونے کی کوشش تھی جس کو پاک بحریہ نے بر وقت ردعمل دیتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ہے۔ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر اور چپڑاڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔

    کل صبح بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت پر آج صبح دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ کو بھی طلب کیا جہاں ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے رواں سال 90 مرتبہ ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ : پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ : پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کردی۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی پرافتخارآباد سیکٹر، کوٹلی اورکیل سیکٹر کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف نے آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں پانچویں بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

     اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا تھا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی کیلر سیکٹر پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چوکی تباہ

  • بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پرپاکستان کا احتجاج

    بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پرپاکستان کا احتجاج

    اسلام آباد : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نےنیزہ پیرسیکٹرپربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرڈی جی ایم اوکا بھارتی ہم منصب سےہاٹ لائن پررابطہ کرکے شدیداحتجاج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جس پر ڈی جی ایم او کا اپنے بھارت ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق نیزہ پیرسیکٹرپرکی گئی بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ،فائرنگ پاکستان کے سرحدی علاقے نیزہ پیر کے شہری علاقوں اور پاکستانیوں چوکیوں پر کی گئی،بھارت کی بلاوجہ فائرنگ سیز فائر کی خلاف ورزی ہے جس پر پاکستانی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہاٹ لائن پر فائرنگ کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    بھارتی فوج کی جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانڈر سٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی جانڈر سٹ سیکٹر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، زخمی خاتون کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

     بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کے معادے کیخلاف وارزی پر پاکستان نے کئی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

     اس کے باوجود بھارتی فوج پاکستان کے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے باز نہیں آتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی برقرار ہے بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔