کابل:افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی بیس پرحملےمیں 140فوجیوں کی ہلاکت پرافغان آرمی چیف اور وزیردفاع عہدےسے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شمالی افغانستان میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140فوجیوں کی ہلاکت کےواقعے پرافغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہم اور وزیردفاع عبداللہ خان حبیبی اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔
افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف اور وزیردفاع کے استعفے قبول کرلیے۔
خیال رہےکہ 21اپریل کو افغان صوبہ بلخ میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 140فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
عسکری حکام کاکہناتھاکہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئےتھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی کابل کے مرکزی ملٹری اسپتال پر حملہ کیا گیا تھا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا تھا۔اس حملےمیں 50افراد ہلاک ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نےقبول کی تھی۔
ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’گلیڈی ایٹر‘ کے مصنف ڈیوڈ فرنزونی تیرہویں صدی کے مشہور صوفی شاعر اور مفکر جلال الدین رومی کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں۔
ڈیوڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جو فلم بنانے جا رہے ہیں وہ مغربی سنیما میں مسلمانوں کے بارے میں غلط تصورات کو ختم کردے گی۔ ’رومی ایک ایسا شاعر ہے جو لوگوں کی زندگیوں اور معاشروں پر اثرانداز ہوا۔ ایسے عظیم افراد کی شخصیت کو زیادہ سے زیادہ کھوجنے کی ضرورت ہے‘۔
جلال الدین رومی
ڈیوڈ نے گزشتہ ہفتے ہی ترکی کا دورہ بھی کیا ہے جہاں وہ رومی کی تعلیمات کے ماہرین سے ملے اور وہاں انہوں نے رومی کے مزار کا دورہ بھی کیا۔
رومی کی تصنیفات امریکا میں بیسٹ سیلر میں شمار ہوتی ہیں۔ ڈیوڈ کے مطابق نئی نسل رومی کی شاعری اور الفاظ کی تو دلداہ ہے لیکن ان کی زندگی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی اور ان کا فلم بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ رومی کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔
ڈیوڈ کے مطابق ان کے سامنے اصل چیلنج رومی کی زندگی کو ایک تسلسل کے ساتھ پیش کرنا ہے۔ رومی کی زندگی کے کئی اوراق اندھیرے میں ہیں اور تاریخ ان کے بارے میں کچھ نہیں بتاتی۔ اسی طرح رومی کی زندگی کے ایک کردار حضرت شمس تبریزی اچانک ہی ان کی زندگی میں آئے اور اسی طرح اچانک غائب ہوگئے۔
فلم میں مرکزی کردار آسکر ایوارڈ یافتہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو دیا جارہا ہے۔ حال ہی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والے لیونارڈو رومی کا کردار ادا کریں گے جبکہ شمس تبریزی کا کردار رابرٹ ڈاؤننگ جونیئر ادا کریں گے۔ فلم کی کاسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
فلم کی شوٹنگ اگلے سال سے شروع کردی جائے گی۔
مشہور صوفی شاعر اور مفکر جلال الدین رومی 1207 میں بلخ میں پیدا ہوئے جو اب افغانستان کا حصہ ہے۔ منگولوں کے حملے کے دوران انہوں نے وہاں سے ہجرت کرلی اور بغداد، مکہ اور دمشق کا سفر کرتے ہوئے ترکی کے شہر قونیہ آگئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے 50 سے زائد برس گزارے۔ یہیں ان کی ملاقات شمس تبریزی سے ہوئی۔ شمس تبریزی نے رومی کے خیالات و افکار پر گہر اثر ڈالا۔
شمس تبریزی اور رومی کا ساتھ 2 برس رہا۔ اس کے بعد شمس تبریزی پراسرار طور پر غائب ہوگئے۔ بعض مؤرخین کے مطابق انہیں قتل کردیا گیا تاہم ان کی موت کے بارے میں حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ ان کا مزار ایران کے شہر خوی میں ہے جسے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا جا چکا ہے۔
شمس تبریزی کی آرام گاہرومی کے مزار پر ہونے والا رقص
رومی نے 3500 غزلیں، 2000 رباعیات اور رزمیہ نظمیں لکھیں۔ ان کی شاعری کا بے شمار زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ رومی کا مزار ترکی کے شہر قونیہ میں ہے جہاں رومی کی رباعیات پر کیا جانے والا صوفی رقص پوری دنیا میں مشہور ہے۔