Tag: بلدیاتی الیکشن

  • پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے اجلاس میں دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاور شیئرنگ فارمولے اور گورننس سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں زراعت سمیت قومی مسائل پر مل کر چلنے پر اتفاق ہوا جبکہ ہم نے ن لیگ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل پر تحفظات ہیں۔ اس میں جمہوریت کی اصل روح کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمیں گورننس سمیت چند جامعات سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔ اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ ہفتے دوربارہ میٹنگ ہوگئی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتی ہے۔ اس معاہدے میں پانی کی تقسیم کا فارمولہ بھی طے ہے۔

    موسمی اثرات کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنا ہوا ہے۔ سندھ اور پنجاب کاحق ہےکہ اپنا اپنا پانی استعمال کریں۔ دونوں صوبے پانی کی تقسیم نمبرز اور ڈیٹا پر بات کریں گے۔کتنے ملین ایکڑ پانی لینا ہے، کتنے ڈیمز بنا سکتے ہیں یہ ارسا دستاویز میں لکھا ہے۔

    ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں صوبائی خودمختاری کا خیال رکھنا ہوگا اور معاملے کو سیاسی طور پر بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ کالا باغ ڈیم ایشو بھی سامنے ہے۔ سندھ کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔

  • الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کرانے میں تاخیر پر پنجاب حکومت کو نوٹس بھیج دیا

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کرانے میں تاخیر پر پنجاب حکومت کو نوٹس بھیج دیا

    بلدیاتی الیکشن کرانے میں باربار تاخیر کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو نوٹس بھیج دیا، تاحال اقدامات کا معلوم نہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیاتی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تاحال معلوم نہیں پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے کیا اقدامات کیے، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اجلاس کی یاد دہانی کرائی۔

    پنجاب میں بلدیاتی قانون 4 بار تبدیل ہوا، الیکشن کمیشن نے 3 بار حلقہ بندیاں کرائیں، حکومتی درخواست پر پنجاب لوکل گورنمنٹ قانون مکمل کرنے کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو مہلت دیدی

    الیکشن کمیشن کو یونین کونسل کی حلقہ بندیاں بھی روکنا پڑیں، پنجاب حکومت کو کہا تھا ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کرے مزید توسیع نہیں دی جائیگی۔

    پنجاب حکومت نے پنجاب بلدیاتی حکومت قانون الیکشن کمیشن سے 26 دسمبر کو شیئرکیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو 23 جنوری کو اپنا فیڈبیک بھجوا دیا تھا، ابھی تک پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومت قانون سازی کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

    پنجاب حکومت نےالیکشن کرانے کےلیے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ سماعت کےلیے مقرر کردیا۔

  • بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دلوا کر ہی دم لیں گے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قراردلواکرہی دم لیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلےآخری رات تک کسی کوپتا نہیں تھا کہ الیکشن ہوں گے بھی یا نہیں، پیپلز پارٹی کو ووٹرز سےکوئی غرض نہیں تھی۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں فارم 11 کچھ اور کہہ رہا ہے اور ڈی آراو کچھ اورکہہ رہاہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    حلیم عادل شیخ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں میں جائیں گے اور دیگر فورم بھی استعمال کریں گے، ہم یہ بلدیاتی الیکشن قبول نہیں کرتے، پیپلز پارٹی نے پہلےسندھ تباہ کردیا، ان کا میئر نہیں بننےدیں گے، بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قراردلواکرہی دم لیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو لوگ بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر احتجاج کر رہے ہیں ان پر ظلم ہورہا ہے، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انشااللہ اپریل میں عام انتخابات ہونےجارہے ہیں، عام انتخابات کے ملک میں نئی قانون سازی ہوگی، نئے ایکٹ کےتحت صاف وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔

  • پی ٹی آئی کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر کراچی میں بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی اور حیدرآباد میں صاف شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونا چاہیے  اور  الیکشن کالعدم قرار دیاجائے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی بھی صورت ہم یہ الیکشن قبول نہیں کرینگے، الیکشن کمیشن مستعفیٰ ہو اور کراچی میں ایک نیا الیکشن ہونا چاہئے ہم اس الیکشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف ہمارا احتجاج ہوتا رہے گا۔

    اسدعمر نے کہا کہ یہ جتنابھی کوشش کرلیں کراچی کی آوازاب دبائی نہیں جاسکتی، اسی الیکشن کمیشن نے میری گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں، عدلیہ سے گزارش ہے ریفرنسز پر فیصلہ کریں کیوں کہ 2023 الیکشن کاسال ہے اسی سال صوبائی اورقومی الیکشن ہونے ہیں، الیکشن کیلئے ضروری ہے غیر جانبدار الیکشن کمیشن ہو۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی بڑی وجہ امپورٹڈ حکومت کا مینڈیٹ چوری کرنا تھا، کراچی والوں کو دیوار سے لگانے میں جو بھی ملوث ہے وہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی نےہمیشہ کی طرح پیپلزپارٹی کو مسترد کیا ہے جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئی ہیں کراچی میں ووٹ ڈالنے والوں کا حق چھینا جارہا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کی آبادی کا شمار نہیں کرنے دیا جارہا، عمران خان نے جو مردم شماری کا اعلان کیا وہ تمام تاریخیں گزرگئی ہیں، ہر طریقے سے کراچی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے کراچی کو بتایا جارہا ہے مردم شماری کرکے آپ کی صحیح گنتی نہیں کرنے دینگے یہ لوگ کراچی کو حق کے مطابق ریونیو نہیں دینا چاہتے  ہیں۔

  • بلدیاتی الیکشن میں پی پی کی برتری پر بلاول بھٹو کا اہم بیان

    بلدیاتی الیکشن میں پی پی کی برتری پر بلاول بھٹو کا اہم بیان

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآبادکے عوام جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کیا، میں عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے، کراچی میں پی پی پی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے، کراچی، حیدرآباد کی ترقی کے لئے سیاسی اکائیوں کا ملکر خوشحالی کی وجہ بنے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں منتخب کر کے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی، حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول بھی کھول دیا، امیدواروں کی ذمہ داری ہے کہ  وہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

  • ’پیپلزپارٹی کراچی کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے‘

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کے ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں موجودہ غیریقینی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پیپلزپارٹی شہر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تینوں جماعتیں مل کر قوم کے لیے کچھ کریں گے، مہاجر قومی موومنٹ اور تینوں جماعتوں نے بھی حلقہ بندیوں پر کئی بار آواز اٹھائی۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھی سندھ کے شہری عوام غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں مہاجر قومی موومنٹ نے ہمیشہ مسائل پر بات کی ہے، ہم نے مسائل اٹھانے والوں کے ساتھ آواز سے آواز اٹھائی ہے۔

    آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات حتمی شکل میں نہیں آئے تمام اداروں نے امن و امان کی خراب صورت حال کی نشاندہی کی ہے ہزار سے زائد اہلکار اندرون سندھ سے کراچی میں تعینات کیے جائیں گے، فوج اور رینجرز کو پولنگ الیکشن اسٹیشنز پر میں تعینات کیا جائے گا تو مہاجر قومی موومنٹ حصہ لے گی۔

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ایک طرف متحدہ کی طرف سے اعلان ہوا کہ الیکشن لڑیں گے نہ لڑنے دیں گے دوسری جانب لندن سے بھی بائیکاٹ کیا ایسے حالات میں عوام کا نکلنا آسان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے بلوائی گئی پولیس کے ذریعے الیکشن نہ کروائے جائیں پیپلزپارٹی کو عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔

    آفاق احمد نے کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر اقدامات کریں، سندھ کے اندر فوج اور رینجرز کو پولنگ اسٹیشن میں تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحدہ سے رابطے میں ہیں مہاجروں کے مفاد میں اگر کوئی فیصلہ کرنا پڑا تو ہم ساتھ ہیں ہم الیکشن سے علیحدہ نہیں ہورہے یہ بھی نہیں چاہیں گے عوام کو آگ میں جھونکیں۔

    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ہر تھوڑے دن بعد جماعت اسلامی کی ترجیحات تبدیل ہوجاتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی شہر کے الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے۔

  • کراچی میں بلدیاتی الیکشن: سندھ حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

    کراچی میں بلدیاتی الیکشن: سندھ حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئینی حکومت آئین کے خلاف جا کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کل کراچی کے بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کوئی آرڈیننس نہیں آئے گا، کل کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی ہے۔

    سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئینی حکومت آئین کے خلاف جا کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط اور سیکشن 34 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

  • صوبائی حکومتیں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

    وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہو رہے ہیں، جو خدشات بتائے گئے تھے ان کا مکمل جائزہ لیا ہے، یہ انتخابات پہلے ہی 3 دفعہ ملتوی ہوئے تھے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں اپنا آئینی حق استعمال کر رہا ہے، سندھ حکومت کا اپنا اختیار ہے ، ہم ان پر تنقید نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ شام تک سارے پولنگ اسٹیشنز پر سامان پہنچ جائے گا، آئی جی سندھ سے ابھی ہماری میٹنگ ہے، ایف سی کوبھی ہم پولنگ ڈیوٹی کیلئے استعمال میں لائیں گے۔

     عمر حمید خان نے کہا کہ ادارے کچھ لکھتے ہیں تو الیکشن کمیشن ان کا جائزہ لیتا ہے، صوبائی حکومت ہمیشہ بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ بنتی ہیں، اسلام آباد میں بھی بلدیاتی الیکشن ہونگے۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ مفاد عامہ میں فیصلہ کرتی ہے، امن وامان کاقیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ ووٹرز خوف کے بغیر الیکشن کیلئے باہر نکلیں، 500 پولنگ اسٹیشن پر رینجرز فرائص انجام دیں گے، فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے صوبائی حکومت کبھی رضامند نہیں ہوتی، کوئی آرڈیننس آیا تو جب دیکھا جائےگا، ابھی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن کا دو ٹوک اعلان

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں ممبر پنجاب، کے پی اور ایڈیشنل سیکرٹری شریک ہوئے جبکہ ممبر سندھ نثار درانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کراچی سے ویڈیولنک کےذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط اور سیکشن 34 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس ایک گھنٹے سے جاری رہا۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ کل کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا تھا ، جس میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں کہا تھا کہ اسٹیٹک ڈیوٹی کے لئے فوج اور ریجرز بھی دستیاب نہیں، سندھ آئی جی پولیس نے بھی ملتوی کرنے کی تجویز دی۔

  • آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، مصطفیٰ کمال

    آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  آج حلقہ بندیاں صحیح کر لیں کل الیکشن کرالیں، کام تو کراچی میں ہمارے دور حکومت میں ہوا ہے، یہ بات ہمارےدشمن اوردوست دونوں مانتے ہیں۔

    پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے، اپنی انا کے چکر میں ملک کے ساتھ نا انصافی نہ کریں، آئی ایم اف، ورلڈ بینک کی امداد صرف  پاکستان کو وینٹی لیٹر پر رکھ سکتی ہے۔

    پی ایس پی کے چیئرمین  کا کہنا تھا کہ جس چیز کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے وہ  ملک کی بہتری کیلئے ہم نے کیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن لڑنا یا بائیکاٹ کرنا اس سے متعلق فیصلہ کریں گے، آج ہم دن گزارتے ہیں پھر الیکشن سے متعلق شام تک فیصلہ کریں گے، شام میں جو فیصلہ ہوگا سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔