Tag: بلدیاتی الیکشن

  • خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں36 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کےچودہ اضلاع میں خالی ہونےوالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کےلیے پولنگ جاری ہے ووٹرزکی کی بڑی تعداد حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔

    صوبہ بھر میں تین ڈسٹرکٹ،ایک ٹاون کونسل،بیس جنرل کونسلر،گیارہ یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست نمائندوں کاا نتخاب ہوگا،جبکہ چھتیس نشستوں کےلیے ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار ہے۔

    ایبٹ آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کی خالی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور تحریک صوبہ ہزارہ کے درمیان کانٹے کا مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ایبٹ آباد میں خالی ہونےوالی نشستوں کےلیے تیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنوں کے یونین کونسل گڑھی شیراحمد میں ہونےوالے جنرل کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن میں افسر نامی امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گیا،الیکشن کمیشن نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

  • نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ

    نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کا جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ

    کراچی :ایم کیوایم کے نومنتخب میئر وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے رہنمائی بھی مانگ لی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج کراچی کے منڈیٹ کو تسلیم کیا گیا ہے،آج کی جیت پر اہل کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، مشکل حالات میں عوام نے ایم کیو ایم کا ساتھ دیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں ، ماضی میں جو ہوا اسے بھول جائیں، بہت سی تلخیاں ہیں مگر ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا ہوں، ہم متحد ہونگے تو مسائل حل ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعلی سندھ سے بہت امید یں وابستہ ہیں،وہ مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں وزیر اعلیٰ اپنی سربراہی میں ہمیں اپنے ساتھ لیکر چلیں گے تو مسائل جلد حل ہونگے، کراچی میں بہت کام کرنا ہے،ہم رینجرز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، مجھے ڈی جی رینجر اور آئی جی سندھ کی رہنمائی چاہیئے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ملکر کام کریں گے تو مسائل حل ہونگے، میں نے تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا ہے، میں جماعت اسلامی اور اے این پی کے لوگوں کے پاس بھی جاوں گا۔

    نو منتخب میئر وسیم اختر نے کہا کہ میں سیاسی قیدی ہوں، مجھ پر قائم کئے گئے تمام مقدمات قابل ضمانت ہیں، اپنے خلاف مقدمات کو عدالت میں لے جاوں تو 5 منٹ میں تمام کیس ختم ہوجائیں گے ، تمام کیس جھوٹیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کی وجہ سے سانحہ 12 مئی ہوا ، مجھے بند کیا گیا لیکن پھر بھی عوام نے مجھے ووٹ دیا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، کیا مجھے بند کرکے 12 مئی کا کیس حل ہوجائے گا؟مجھے پابند کر کے آپ کو کیا ملے گا؟ ہمت ہے تو 12 مئی کے کیس میں پروز مشرف پر آر ٹیکل 6 لگائیں۔

    وسیم اختر نے جیل میں میئر کا دفتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ عدالت سے درخواست کروں گا کہ جیل میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • بلدیاتی الیکشن مکمل،غیر حتمی نتائج وسیم اخترکراچی کےمیئرمنتخب

    بلدیاتی الیکشن مکمل،غیر حتمی نتائج وسیم اخترکراچی کےمیئرمنتخب

    کراچی :سندھ بھر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں ہونے والے میئر ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے تحت کراچی میں وسیم اختر میئراورارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم کے میئر طیب حسین اور ڈپٹی میئر سہیل مشہدی منتخب ہو گئے ہیں۔

    جب کہ بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے امیدوار حسام مرزا کو نے 6 ووٹوں سے شکست دے دی۔

    اسی سے متعلق : سندھ میں میئرو ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    واضح رہے کراچی کے 6 ضلعی کونسل میں سے دو ضلعوں ضلع جنوبی اور ضلع ملیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اور ضلع وسطی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جب کہ ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے چیئرمین اظہار احمد خان اورتحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین عزیزاللہ آفریدی منتخب ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگرعلاقوں جیکب آباد،شہداد کوٹ،بے نظیر آباد،سکھراورسانگھڑ کی ضلعی کونسل میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کافی مضبوط نظر آتی ہے۔

     

  • سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے الیکشن 29 جون کو ہوں گے

    سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے الیکشن 29 جون کو ہوں گے

    کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں شہری حکومتوں کے لیے میئر اور ڈپٹی میئر جب کہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے انتخابات 29 جون ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد تیسرے اور آخری مرحلے میں شہری حکومتوں کے لیے میئر اور ڈپٹی میئر جب کہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے لیے چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔


    سندھ میں ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی


    ذرائع کے مطابق امیدوار 15 اور16 جون کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 جون کو ہو گی،جانچ پڑتال کے دوران تحفظات اور اعتراضات پر اپیلیں 20 اور 21 جون کو نمٹا دی جائیں گی جب کہ کاغذاتَ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22 جون مقرر کی گئی ہے۔

    کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اسی روز 22 جون کو امیدواروں کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 23 جون کو نتائج جاری کر دیئےجائینگےجس کے بعد کامیاب امیدوار 4 جولائی کو عہدوں کا حلف لیں گے۔

    واضح رہے سندھ بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ گزشتہ چھ ماہ سے تعطل کا شکار ہیں،عدالت کی جانب سے بار بار تنبہیہ کرنے کے بعد بلاآخر الیکشن کمیشن نے میئر ڈپٹی میئر کے لیے 29 جون کو کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

  • سندھ میں مئیر، ڈپٹی مئیر کا چناؤ 8 جون کو ہوگا،شیڈول جاری

    سندھ میں مئیر، ڈپٹی مئیر کا چناؤ 8 جون کو ہوگا،شیڈول جاری

    کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، مئیر،ڈپٹی مئیر،چئیر مین اور وائس چئیرمین کے انتخابات 8 جون کو ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی مداخلت پر آخر کار سندھ حکومت نے 4 ماہ بعد بلدیاتی الیکشن کے مکمل کروانے کا فیصلہ کر لیا،خصوصی نشستوں پر”شوز آف ہینڈز” پر الیکشن کرانے کے بعد انتخابات کے آخری مراحلے کا شیڈول بھی جاری کر دیا،جس کے تحت 8 جون کو سندھ بھر کی شہری حکومت کے لیےمئیر،ڈپٹی مئیراور ضلعی حکومت کے لیے چئیرمین و وائس چئیرمین کا چناؤ ہوگا۔


    کراچی بلدیاتی انتخابات، ایم کیوایم بازی لے گئی


    یاد رہے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ دمبر 2015 میں ہوا تھا، جس کے بعددوسرے اور تیسر مرحلے کے لیے حکومت نے "لوکل باڈیز الیکشن بل” میں ترمیم کی تھی،جس کے خلاف سندھ کی اپوزشن جماعتیں نے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا،عدالت نے حکومتی ترامیم کو مسترد کر کے انتخابات طے شدہ قوانین کے تحت ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔


    سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا’شو آف ہینڈ‘ کا قانون مسترد کردیا


    شیڈول کے مطابق مئیر ڈپٹی مئیر اور چئیرمین و وائس چئیرمین کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 مئی کو جمع کروائےجا سکیں گے اور ان کاغزات کی جانچ پڑتال 25 اور 26 مئی کو ہوگی،جب کہ کاغذات پر اٹھائے گئ اعتراضات پر ریٹرنگ آفیسر کے خلاف اپیلیں 28 مئی کو دائر کی جا سکیں گی۔

    دائر کی گئی اپیلوں پر فیصلے 30 مئی کو ہونگے ، جس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست یکم جون کو جاری کر دی جائیں گی،اور اسی دن انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیے جائیں گے۔

    شیڈول کے مطابق میئر،ڈپٹی میئر،چیرمین، وائس چیرمین کےلیے پولنگ 8 جون کو ہوگی۔


    سندھ میں بلدیاتی الیکشن: کا دوسرا مرحلہ 


    یاد رہے صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر 2015 میں مکمل ہوا تھا،اس کے بعد دوسرے مرحلے میں خواتی،نوجوانوں،مزدور اور اقلیتیوں کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ہونا تھا،جو قدرے تاخیر سے عدالت کی مداخلت کے بعد 11 مئی 2016 کو منعقد ہوئے،جس کی تکمیل کے بعد تیسرے اور آخری مرحلے میں مئیر، ڈُپی مئیر اور چئیرمین و وائس چئیرمین کا انتخاب 8 جون کو کیا جائے گا۔

  • سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری

    سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری

    کراچی : سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آج خواتین، نوجوان،کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشست کے لیے پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی 1735یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں سے 1647 میں 8235 مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، اِن نشستوں کے لیے 9882 منتخب نمائندے خفیہ حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں.

    یاد رہے دوسرے مرحلے کے لیے حکومت نے میں مخصوص نشستوں پر الیکشن ’’خفیہ رائے دہی ‘‘ کے بجائے ’’شو آف ہینڈز‘‘ ذریعے کروانے کے لیے انتخابی قوانین میں ترمیم کی تھی،جسےاپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلینج کیا تھا،جس پر عدالت نے فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے حق میں دیتے ہوئے حکومت کو خفیہ رائے دہی‘‘ کے ذریعے الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    واضع رہے 88 یونین کمیٹیوں پر ابھی الیکشن ہو نا باقی ہیں جو کہ 24 مئی کو منعقد ہوں گے.

  • لندن میں مئیر شپ کے لیے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کا پلہ بھاری

    لندن میں مئیر شپ کے لیے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کا پلہ بھاری

    لندن: لندن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہےِ، پاکستانی نژاد صادق خان مئیرشپ کے لیے جیت کے قریب ترجبکہ برمنگھم سے مریم خان نے کونسلر شپ کے لیے میدان مارلیا۔

    اب تک موصول ہونے والےنتائج کے مطابق صادق خان کی جیت کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستانی نژاد کی ممکنہ کامیابی کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانیوں کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے۔

    مئیرشپ کے لیے مضبوط امیدوارصادق خان سابقہ وزیر اور پیشہ کے اعتبار سے قانون دان ہیں۔ ان کےوالد برطانیہ میں بس چلایا کرتے تھے۔

    متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے صادق کے خان کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے امیدوارارب پتی زیک گولڈ اسمتھ ہیں جو کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔ یاد رہےعمران خان نے ان کی انتخابی مہم میں حصہ بھی لیا تھا۔

    دوسری جانب برمنگھم سے پاکستانی نژاد مریم خان کونسلر کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔ مریم خان کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمینٹ بھی منتخب ہو چکی ہیں. برطانوی پارلیمانی نظام میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی کو دونوں ملک کے باہمی تعلق و تعاون کے لیے خوش آئند تصور کیا جارہا ہے۔

  • بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نہیں بلکہ بھرپور فراڈ کیا گیا،اعجاز چودھری

    بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نہیں بلکہ بھرپور فراڈ کیا گیا،اعجاز چودھری

    لاہور: تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کوکالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نہیں بلکہ بھرپور فراڈ کیا گیا۔

    ، انہوں نے کہا کہ پولنگ عملےکو باقاعدہ ٹریننگ دے کر دھاندلی کروائی گی، پولیس مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور کارکنوں کوکھلم کھلا پولنگ اسٹیشنز میں جانے کی اجازت دیتی رہی جکبہ حق ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں تک کو اکثر جگہوں پر اندر نہ جانے دیا گیا، بعض امیدواروں کوتو باقاعدہ طور پر کئی گھنٹے حوالات میں بند کیا گیا۔

    انکا کہنا تھا کہ فراڈ شدہ الیکشن کو کسی صورت بھی تسلیم نہیں کیاجاسکتا اس لیے الیکشن کمیشن اپنی بدانتظامی کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر الیکشن کو کالعدم قرار دے۔

  • عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق تجاویز طلب کرلیں

    عدالت نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق تجاویز طلب کرلیں

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق تجاویز کل طلب کر لیں۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ عدالت الیکشن مؤخر کرنے اورمجوزہ نیا شیڈول پر جائزے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ  پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب میں سیلاب آتے ہیں۔

    افسران کی بڑی تعدا د سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔ چودہ پندرہ اکتوبر کو محرم کی سیکورٹی کے لئے بھی افسران کو تعینات کیا جانا ہے۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ چھ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر معافی مانگ لیتے ہیں۔

    جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ آپ کی معافی کی ضرورت نہیں۔ معافی مانگنی ہے تو صوبائی حکومتوں کو عوام سے مانگنی چاہیے، سندھ اور پنجاب میں تسلسل سے یہ ہی حکومتیں کام کر رہی ہیں مگر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔

    جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محرم کے بعد کوئی مسلئہ پیدا ہوا تو کیا ہو گا۔ سندھ کی حکومت کی جانب سے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہا کیا۔

    عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو کل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    پشاور : جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےالزام لگایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کاماسٹرمائنڈ خیبرپختونخوا کاایک وزیرتھا۔

    پشاور میں صحافیوں سے چیت بات کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے ٹھو س شکایت موجود ہیں،

    الیکشن کمیشن اس کا از الہ کر ے ،انہوں نےکہا کہ بعض حلقوں میں دھاندلی کی شکایت پر پورا الیکشن کالعدم نہیں کرناچاہئیے۔

    جماعت اسلامی کےامیرنےالزام لگایا کہ پشاور میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ضیا اللہ اور ڈی آر او ریا ض محسود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےوزیرضیااللہ نےپشاورمیں دھاندلی کی پلاننگ کی۔