Tag: بلدیاتی الیکشن

  • قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے، سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے، بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو کرانا ناممکن ہوگئے۔

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، قائم علی شاہ سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلی سینئر وکلا پینل سے مشورہ کریں گے۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی تو نہیں ہوں گے، تاہم تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔

  • صوبے میں سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں گے، عمران خان

    صوبے میں سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں گے، عمران خان

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہےکہ جب تک خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں گے، امن کے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی۔

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ متفقہ طور پر قرارداد منظور کر چکی ہے کہ ڈرون حملوں کی صورت میں نیٹو سپلائی بند کردی جائے، تحریک انصاف کے چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوتا اقتصادی خوشحالی نہیں آسکتی کیونکہ امن کے بغیر پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

  • الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

    الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نےمطالبہ کیا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی زیرنگرانی کرائےجائیں، الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، دھاندلی ہوئی تو ہرگلی اور محلے میں احتجاج ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھان لیگ کا ذہن پارٹی بنیادوں پر الیکشن سے ٹکرارہا ہے،حلقہ بندیاں پہلے ہی متنازع تھیں، انتخابات اے سی یا ڈی سی کے تحت کرانے کا فیصلہ مزید متنازع ہے، کیونکہ انتظامی افسروں کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی مرضی سے ہوتی ہے۔

    انھوں نےکہا پنجاب حکومت نےدبانے اور خریدنے کی پالیسی کاآغازکردیا۔ ن لیگ پیسے کی سیاست کوفروغ دینا چاہتی ہے جس سے ہارس ٹریڈنگ ہوگی۔

  • بلوچستان:خالی سیٹس پر بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان

    بلوچستان:خالی سیٹس پر بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان

    بلوچستان میں خالی سیٹس پر بلدیاتی الیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی خالی بلدیاتی سیٹوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی ستائیس اور اٹھائیس دسمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے، تیس اور اکتیس دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    یکم اور دو جنوری کو امیدوار اعتراضات جمع کرواسکیں گے، تین اور چار جنوری کو اعتراضات نمٹائے جاسکیں گے، امیدوار پانچ جنوری کو کاغذات واپس لے سکیں گے۔

    امیدواروں کی حتمی فہرست چھ جنوری کو جاری کی جا ئے گی، انتخابات کے لئے پولنگ انیس جنوری کو ہوگی اور انتخابی نتائج رئیٹنگ آفسران اکیس جنوری کو جاری کریں گے۔