Tag: بلدیاتی انتخاب

  • کراچی بلدیاتی انتخابات: 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

    کراچی بلدیاتی انتخابات: 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں، شہر کے 4 ہزار سے زائد تمام پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پلان جاری کردیا گیا ہے، 40 ہزار سے زائد فورسز اہلکار کو ڈیوٹی پر تعینات کر رہے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دوسرے اضلاع سے بھی نفری بلائی گئی ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں 4 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس ہوں گے۔

    جاوید عالم کا کہنا تھا کہ 24 ہزار 968 اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے، کیو آر ایف کے 5 ہزار سے زائد اہلکار بھی الرٹ ہوں گے۔

  • ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ

    ایم کیو ایم نے تین جنوری سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، انتخابی مہم کےسلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھرمیں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

    جلسوں سے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین خطاب کریں گے، تین جنوری کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد اور پانچ جنوری کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسےہوں گے، جلسوں میں الطاف حسین بلدیاتی امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان اور ایم کیو ایم کے بلدیاتی منشور کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

  • پنجاب : بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کوتحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں چیلنج

    پنجاب : بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کوتحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں چیلنج

    تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے عمل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے موقف اختیا رکیاگیا ہےکہ حلقہ بندیاں صوبائی حکومت کےمن پسند افسران کررہے ہیں، جو غیرآئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ حلقہ بندیاں کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ضلعی انتظامیہ کا نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بلدیاتی انتخابات اپنی نگرانی میں کرائےاور حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے ذریعے کروانے کے احکامات جاری کرے۔
       

  • متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، فاروق ستار

    متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، فاروق ستار

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، احتجاج میں بھرپور شرکت پر شہریوں کے شکر گزار ہیں۔

    لندن سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ معاشی اور سماجی ترقی کیلئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، یہی قائد الطاف حسین کا پیغام ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کرنے کی سازش کی جارہی ہے، لیکن دھاندلی کی ہرسازش کو ناکام بنادیں گے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کسی کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں، قانونی معاملات کا قانونی طریقے سے جواب دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے رہنماؤں کے جانے کی خبریں محض افواہیں ہیں، جن کا مقصد پارٹی کو بلدیاتی انتکابات میں نقصان پہنچانا ہے۔

  • کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے، شرجیل میمن

    کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں نئی بلدیاتی حدبندیوں کا معاملہ عدالت میں ہے۔ احتجاج کر کے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حدبندیوں کے معاملے میں ایم کیو ایم کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے تھے کہ اچانک وہ عدالت میں چلے گئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں حدبندیاں کر کے پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے حدبندیاں کی گئیں ، اس بناید پر الزام لگانا درست نہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت کیلئے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔
       

  • ایم کیو ایم کل بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرے گی

    ایم کیو ایم نے ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔۔۔متحدہ رہنما کہتے ہیں کہ احتجاجی تحریک کے ساتھ انتخابات میں جاہیں گے،مئیر اسی کا ہوگا جسکے پاس عوام کا مینڈیٹ ہوگا۔

     متحدہ نے حلقہ بندیوں اور ترمیمی بل کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان کر دیا پہلے مرحلے میں کراچی ،حیدر آباد اور سکھر میں جسکے بعد احتجاجی دائرے کو وسیع جبکہ عدلیہ میں بھی قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔

     اتوار کو سندھ اسمبلی اور ہائیکورٹ کے سامنے بل کےخلاف متحدہ عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دے دی گئی۔

     متحدہ کے رہنما کہتے ہیں کہ بلدیاتی قانون فرسودہ اور ناکارہ قانون ہے، حکومت میں شامل ہونے کی باتیں کرنے والے سیاسی اسٹروک کھیل رہے ہیں، فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ جیالا مئیر دیکھنے والے یاد رکھیں کہ ماضی میں متحدہ نے جب بائیکاٹ کیاتھا تب بھی پیپلز پارٹی کراچی سے نہیں جیت سکی تھی۔

    ایم کیو ایم اراکین اسمبلی اور رابطہ کمیٹی نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، متحدہ کا کہنا ہے کہ متنازعہ قانون بنا کر سندھ کے حقوق کے دعوی داروں کو سندھ کی تقسیم نظر نہیں آتی ۔