Tag: بلدیاتی انتخابات

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    کراچی : شہر قائد کے چھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے،کراچی کے چھ اضلاع میں انتخابات تین دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق آٹھ سے تیرہ اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، تیس اکتوبر کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

    پانچ نومبر کو اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے، انتخابی عمل سے دستبرداری کی آخری تاریخ چھ نومبر ہے۔

    امیدواروں کی حتمی فہرست سات نومبر کو جاری کی جائے گی،واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی اتخابات کی سیکیورٹی کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔

    گزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • حکومتی مداخلت کے باعث بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی

    حکومتی مداخلت کے باعث بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی

    لاہور : جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے شفافیت ابھی سے ہوتی نظر نہیں آرہی۔

    لاہور میں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے یقینی ، سیاسی و معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔

    مجلس شوری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نا اہلی ،کرپشن ،کراچی ،بلوچستان سمیت بے گناہوں کے قتل عام پر خاموشی سے عوام میں مایوسی پیداہورہی ہے۔

    پنجاب کے انتخابی قوانین آئین اور بنیادی حقوق کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہیں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔

    الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے مطابق ہر سال ازخود انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کرےاور کراچی میں فوج یا رینجرز کی نگرانی میں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کا اخراج جلد مکمل کیاجائے۔

  • پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

    پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف نے محرم الحرام میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس میں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت اعلٰی حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔

    اجلاس میں محرم کے دوران بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کے مختلف پہلو بھی زیر بحث آئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی نے محرم کے دوران منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

  • جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو

    جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ ہوں گے، بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے مزاحمت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے کارکنوں کے ساتھ ہوں گے۔

    بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی تنظٰیمی اور حکومتی امور میں کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی۔

     انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام عوامی ایشو ز پر حکومت کے خلاف مزاحمت کرینگے ۔

    اسلام آباد میں نرسوں پر پولیس تشدد اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جمہوریت اور ادارے بچائے مگر عوام کو بھی جینے کا حق دے۔ عوامی حقوق کے تحفظ میں ہم نکلے تو پھر انارکی کا شکوہ حکومت ہم سے نہ کرے۔

  • بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ میں خون خرابہ نظر آرہا ہے، ممتاز بھٹو

    بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ میں خون خرابہ نظر آرہا ہے، ممتاز بھٹو

    کراچی : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خون خرابہ نظر آرہا ہے،سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    تمام سرکاری افسران کو ذاتی ملازمین کی طرح ہدایات دی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب کے باہر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے کرپشن کیخلاف لگائے گئے کیمپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا ہوں ملاقاتیں ضرور ہوئی ہیں،کرپشن کیخلاف اندرون سندھ میں کاروائیاں تیز کی جائیں۔

    اس سے قبل سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ رینجرز کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی کاروائی کرے،سندھ میں کرپٹ لوگوں کیخلاف کاروائی صوبوں میں مداخلت نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرپشن اگر صوبائی خودمختاری ہے تو ایسی خود مختاری نہیں چاہئے چھوٹے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے بڑی مچھلیوں کو گرفتار

    کیاجائے۔

  • بلدیاتی انتخابات آئین اورقانون کے مطابق بر وقت ہوں گے، رانا ثناءاللہ

    بلدیاتی انتخابات آئین اورقانون کے مطابق بر وقت ہوں گے، رانا ثناءاللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہونگے کسی نے بھاگنا ہے توبے شک بھاگ جائے۔

    اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے حلقہ بندیوں کامعاملہ رکھا ہے، حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپیلوں پرغورکیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حلقہ بندیاں حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئین اورقانون کے مطابق ہوں گے۔ صوبائی حکومت نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھا کہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں انہیں جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔

    اس سے قبل لیگی وفد نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کئی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔وفد نے راجہ اشفاق سرور اورپرویزملک بھی شامل تھے۔

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات امتحان کی گھڑی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات امتحان کی گھڑی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو کارکنوں کے لئے امتحان کی گھڑی قرار ددیدیاہے۔

    لاڑکانہ میں اضلاع کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکن ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کو نہ بھولیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی قربانیوں نے پارٹی کو زندہ رکھا ہے، پارٹی میں مفاد پرستوں کی نشاندہی پر کارروائی ہوگی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی قیادت کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا ، اگر کسی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور کسی بھی منتخب نمائندے کے عزیزوں کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پربلدیاتی انتخابات نہ کرانےکےصرف الزامات ہیں، تمام انتظامات مکمل ہیں اب الیکشن کمیشن کاکام ہےکہ وہ انتخابات کروائے، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونگے۔

    اجلاس میں کارکنوں نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے کا ذمے دار وزراء کوقرار دیا۔

    پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 5 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے،جو بلاول ہاوس بحریہ ٹاون میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات اور پارٹی تنظیم سازی ملاقاتوں میں اہم موضوعات ہوں گے، امکان ہے کہ چیرمین کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کے حوالے سے امکانا ت کا بھی جائزہ لیاجائے گا، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ لاہور میں قیام کریں گے۔

  • پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری

    پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، دونوں صوبوں میں پہلے مرحلے میں پولنگ اب 12اکتوبر کی بجائے31 اکتوبر کو ہو گی۔ جس کے لئے تفصیلی شیڈول 26اگست کو جاری کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 19 نومبر کو کروائی جائے گی جس کا شیڈول3 ستمبر کا جاری کیا جائے گا ۔

    تیسرے مرحلے میں پولنگ 3 دسمبر کوہو گی، جس کیلئے شیڈول31 ستمبرکو جاری کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں ملتان ڈویژن، ساہیوال، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور اور گجرنوالہ کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن کے بعض علاقوں میں انتخابات ہوں گے۔

    سندھ میں پہلے مرحلے میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

  • پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    لاہور : صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں نہیں ہو سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کروانے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے انتخابات میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ستمبر میں انتخابات کے انتظامات کرنا نا ممکن ہو گا۔

    کیونکہ سیلاب سے متا ثرہ لوگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    حکومت پنجاب نے خط میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ستمبر میں انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا ئے۔

  • کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔

     تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی صورتحال، بلدیاتی  الیکشن اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کی ہے ۔

     پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنوں کو کہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی اور بارہ جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر گفتگو کی۔