Tag: بلدیاتی انتخابات

  • عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں انوکھا لاڈلا ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 25اپریل کو لوگ شیر کے نشان پر مہر لگا کر ن لیگ کی فتح کو یقینی بنائیں گے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا، بیلٹ پیپز کی تقسیم سے پولنگ تک ہزاروں فوجی اہلکار شفافیت برقرار رکھنے کے لیے حصہ لیں گے۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ 25اپریل کو قوم ہمارے ترقیاتی کاموں کے مینڈیٹ کی توثیق کرے گی، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ عمران خان کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹ مانگنے آئیں، عمران خان کی سیاست الزام خان کی سیاست ہے۔

  • لاہور:  بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    لاہور: بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    لاہور:   الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ملک بھر کےبیالیس کنٹونمنٹ بورڈزمیں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہے، امیدوار انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں، مخالفین کو زیر کرنے کیلئےسیاسی جوڑ توڑ بھی جاری ہے، پچیس اپریل کو ووٹرز ووٹ کاسٹ کرینگے۔

    الیکشن کمیشن نےانتخابات پُر امن بنانے کیلئےسیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے، انتخابات فوج اور رینجرز کی نگرانی میں ہونگے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز میں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات رہینگے، بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں بھی فوج پولیس کے ہمراہ رہے گی جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز اور وزارتِ داخلہ میں امن و امان کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخواہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    بلدیاتی انتخابات : خیبرپختونخواہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

    پشاور: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آج آخری دن ہے، انتخابی دنگل تیس مئی کو سجے گا۔

    خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا آخری دن آپہنچا، پہلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کاغدات کی جانچ پڑتال کا عمل بیس اپریل سے شروع ہوگا اور اٹھائیس اپریل تک مکمل کیا جائے گا ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشان کے ساتھ چھ مئی کو جاری کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں تیس ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

    دوسری جانب ضلع اور تحصیل کی مخصوص نشستوں سمیت نیبر نشستوں کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں انیس اپریل تک مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کرادیں، خیبر پختونخوا میں تیس مئی کو بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجے گا۔

  • بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پرکرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن

    بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پرکرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کے لئے سیاسی جماعتوں کوخط لکھ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر کرانے سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کوخط لکھ دیا ہے۔

    خط میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پرکرائے جائیں گے۔ خط کی ایک نقل ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈکوبھی ارسال کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ کے تمام بلدیاتی اُمیدواروں کوبھی ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی سرٹیفکیٹ  بھی پیش کریں۔اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ نے ملک میں کنٹونمنٹ بورڈز کے اِنتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    تحریک انصاف اور شہریوں نے کنٹونمنٹ بورڈز کے اِنتخابات غیر سیاسی بنیادوں پر کرانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پرویز مشرف

    اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پاکستان آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

    پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لوگ ناامید ہوکر ملک چھوڑرہے ہیں،ایسی صورتحال میں مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں اور عبوری حکومت بھی آسکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ تین یا چار مرتبہ آزمائے ہوئے لوگ ملک میں ترقی نہیں لا سکتے۔

    کنونشن سےخطاب کرتےہوئےپرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے حکومتی نظام میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگےلے جانےکیلئے متبادل سیاسی قوت کا ہونا ضروری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایسی حکومت وقت کی ضرورت ہے جو عوام کو خوشحالی کےذریعے ملکی ترقی میں کرداراداکرے۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ اس وقت ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لوگ ناامید ہوکر ملک چھوڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک چھوڑ کر جاتا دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

    پارٹی ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ تنظیم سازی کے بغیر پارٹی نامکمل ہے اے، پی ایم ،ایل میں جلد رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

  • سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن

    سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو ہونگے، ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 28 جولائی جبکہ 24 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ خیبرپختونخواہ، پنجاب اور سندھ کیلئے 50کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی تاہم تینوں سرکاری پرنٹنگ پریس نے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز مقررہ مدت میں چھاپنے سے معذرت کرلی ہے۔

     سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کیلئے چالیس سے بیالیس کروڑ جبکہ خیبرپختونخواہ کیلئے آٹھ سے دس کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھاپے جائینگے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے25 روز میں 50 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔

     شیرافگن نے بتایا کہ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی نے 6لاکھ بیلٹ پیپرز یومیہ چھاپنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان ساڑھے سات کروڑبیلٹ پیپرز 25روز میں چھاپے گا، پوسٹ آفس فاونڈیشن نے 2 کروڑ بیلٹ پیپر 25 روز میں چھاپنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بقیہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے پرائیویٹ پرنٹگ پریس سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

  • اسلام آباد25جولائی، سندھ اور پنجاب میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

    اسلام آباد25جولائی، سندھ اور پنجاب میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نےاسلام آباد میں پچیس جولائی، پنجاب اور سندھ میں بیس ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کا شیڈول عدالت میں جمع کرادیا، شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں پچیس جولائی، سندھ اور پنجاب میں بیس ستمبر کو بلدیاتی انتخاب ہوں گے۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن دی گئی تاریخوں پر انتخابات یقینی بنائے۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ان تاریخوں میں پنجاب میں سیلاب آتا ہے، جس پر جسٹس جواد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں اِن تاریخوں میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ نہیں میں دعاگو ہوں کہ ان تاریخوں میں کوئی بڑی آفت نہ آئے، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔

  • سپریم کورٹ: کنٹونمنٹ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول منظور، صوبوں کا نیا شیڈول مسترد

    سپریم کورٹ: کنٹونمنٹ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول منظور، صوبوں کا نیا شیڈول مسترد

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کوقبول کرلیا ہے، بلدیاتی انتخابات پچیس اپریل کو ہونگے۔

    اٹارنی جنرل نے بلدیاتی انتخابات کا ترمیم شدہ شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرایا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کو قبول کرلیا جبکہ صوبوں کےلیے دیا گیا انتخابی شیڈول مسترد کردیا اور ترمیم شدہ شیڈول ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی، کنٹونمنٹ ایریاز میں انتخابات پچیس اپریل کو ہونگے۔

    گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، اٹارنی جنرل نے کینٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سولہ مئی کی تاریخ دے دی، صوبوں میں انتخابی شیڈول پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ شیڈول کی مدت میں کمی کی جائے، بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دس مارچ تک جمع کرایا جائے، آر اوز دو دن میں تعینات ہوسکتے ہیں۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

    اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی ممکن ہے مگرحلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے،عدالت کا کہنا تھا کہ آج سے ساڑھے چار ماہ گن لیں، جسٹس جواد ایس خواجہ نے پوچھا کہ یہ کام اب تک کیوں نہیں کیا گیا ۔الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات پارلیمنٹ لیکشن کی طرح نہیں، بلدیات میں ترپن ہزار حلقے ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے دلائل پر عدالت نے نومبر دو ہزار چودہ سے اب تک کے اقدامات کی رپورٹ بھی دس مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہ کہ پہلے ایک ایک دن کا حساب دیں پھر چاہے بلدیاتی انتخابات سنہ دو ہزار بیس میں کروالیں۔

  • ستمبرتک پنجاب، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرائیں، سپریم کورٹ

    ستمبرتک پنجاب، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرائیں، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےسندھ اور پنجاب میں ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کرانےکا حکم دےد یا، مقدمے کی مزید سماعت آج ہو گی۔

    اٹارنی جنرل نے کینٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سولہ مئی کی تاریخ دے دی ، انتخابی شیڈول پرعدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئےجسٹس جواد ایس خوا جہ کا کہنا تھا کہ پولنگ کی تاریخ وہ بتائیں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ شیڈول میں دی گئی مدت میں کمی کی جائے،آراوزدودن میں تعینات ہوسکتےہیں۔

    جسٹس جوادایس خواجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی، اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے ک ہا کہ انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی ممکن ہے،مگرحلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ آج سے ساڑھے چار ماہ گن لیں ،ایک ایک دن کا حساب دیں پھرچاہےبلدیاتی انتخابات سنہ دو ہزار بیس میں کروالیں۔

     اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے پوچھا کہ یہ کام اب تک کیوں نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا۔

     سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات پارلیمنٹ کےالیکشن کی طرح نہیں،بلدیات میں ترپن ہزارحلقےہیں۔

     اٹارنی جنرل اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کروانے کا شیڈول دس مارچ تک جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ نومبر دو ہزار چودہ سے اب تک کیے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی دس مارچ تک جمع کرائی جائے ۔

  • سپریم کورٹ: الیکشن کمیشن سے ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کروانے کا نوٹیفیکیشن طلب

    سپریم کورٹ: الیکشن کمیشن سے ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کروانے کا نوٹیفیکیشن طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی تحریری وجوہات اور الیکشن کے انعقاد کا نوٹیفیکیشن کل طلب کر لیا ہے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کئے گئے شیڈول پر سوالات بھی اٹھا دیئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کی جانب سے عدالت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک شیڈول پیش کیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جو شڈول آپ پیش کر رہے ہیں ہین وہ بھی کئی ماہ بعد کا ہے اس کی کیا وجہ ہے ؟

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستوں کے اجرا سے انتخا بی عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔ عدالت نے ان کا زبانی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے تو نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کریں۔ لیکن سیکریٹری الیکشن کمیشن فوریہ طور پر ایسا کوئی نوٹی فکیشن عدالت میں پیش نہ کرسکے۔

     جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن پر فرض اور قرض تھا جو الیکشن کمیشن ادا کرنے میں ناکام رہا۔ گذشتہ سات سال سے ملک میں بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں۔

    عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن میں تاخیر کی وجوہات اور انتخابی عمل شروع ہونے کانوٹی فکیشن پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔