Tag: بلدیاتی انتخابات

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری ہوں گی

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری ہوں گی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، 29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، 23 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلوں کے خلاف اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

    29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

  • بلدیاتی انتخابات: پختونخواہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ

    بلدیاتی انتخابات: پختونخواہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پہلے سے چھٹی پر جانے والوں کو بھی حاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر صوبائی پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    انسکپٹر جنرل (آئی جی) نےتمام اہلکاروں کو متعلقہ اسٹیشنز میں رپورٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں پہلے سے چھٹی پر جانے والوں کو بھی دوبارہ حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان

    پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے پی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔

    فہرست کے مطابق 64 تحصیلوں میں سے 54 کے لیے امیدوار فائنل کر لیے گئے ہیں، جب کہ 10 تحصیلوں کے امیدواروں کے نام جلد فائنل کیے جائیں گے۔

    ایبٹ آباد سے 3، بٹگرام سے 2 امیدوار منتخب کیے گئے، اپر اور لوئر چترال سے 2،2 امیدوار منتخب ہوئے، کوہستان سے مکمل 6 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا، مالاکنڈ سے 3 اور مانسہرہ سے 5 امیدوار منتخب کیے گئے۔

    شمالی اور جنوبی وزیرستان سے 3،3 امیدوار حصہ لیں گے، اورکزئی سے 2 اور تور غر سے 3 امیدواروں کو منتخب کیا گیا، سوات سے 7 امیدوار حکومتی جماعت کے ٹکٹ سے مقابلہ کریں گے، جب کہ شانگلہ سے 5 امیدوار منتخب کیے گئے۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی آج امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی آج امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں صوبائی صدر وزیردفاع پرویز خٹک اور ضلعی کوارڈینیٹرزشریک ہیں، اجلاس میں65 تحصیل چیئرمین کے امیدواروں پر مشاورت جاری ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات فیز2 کیلئے خود ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے پی ایز کو ہدایت دی تھی کہ پہلےفیزکی غلطیوں سےسیکھ کردوسرے فیز میں نہ دہرائی جائیں، عوام کے ان مسائل کا سدباب ہونا چاہے۔

    یاد رہے پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا ‏گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا ‏کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔

    الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے ‏رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے ‏معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • وزیراعظم  کا  بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار

    وزیراعظم کا بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کااظہار کردیا اور کہا ہیراپھیری کر کےالیکشن میں مخالف کے ووٹ مسترد کرائے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلدیاتی انتخابات میں ووٹ مسترد ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ڈبل اسٹیمپ اوردیگروجوہات پر ووٹ مسترد ہونا پھر سامنے آیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیراپھیری کر کےالیکشن میں مخالف کےووٹ مسترد کرائےجاتےہیں،دوہزارتیرہ کےالیکشن پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنےآئی تھی، اسٹیٹس کوکی جانب سےای وی ایم کی مخالفت کی وجہ یہ بھی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، دورے کے دوران وزیراعظم کوپنجاب کے انتظامی اورسیاسی معاملات پربریفننگ دی جائے گی۔

  • بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    بلدیاتی انتخابات : وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی گئی۔

    پی ٹی آئی پنجاب اور کےپی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردی۔

    وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سی ای سی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔

    اجلاس مین وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

    تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

  • بلدیاتی انتخابات: وزیر اعظم نے 5 شہروں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    بلدیاتی انتخابات: وزیر اعظم نے 5 شہروں میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: پنجاب میں جہاں ایک طرف چار ماہ بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، وہاں وزیر اعظم عمران خان نے 5 شہروں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں آج بدھ کو ماسٹر پلاننگ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے پانچ شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور ملتان کے لیے فنڈز جاری ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات 15 مئی سے شروع ہو رہے ہیں، وزیر اعظم نے اجلاس میں پارٹی سے پانچوں شہروں کے ممکنہ میئرز کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مربوط پلان کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں اترے گی، جس کا سلسلہ مئی سے جون تک جاری رہے گا۔

    پنجاب حکومت 5 شہروں کی ماسٹر پلاننگ کی منصوبہ بندی کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھی فنڈز کے اجرا میں پنجاب حکومت سے تعاون کرے گی۔

  • پنجاب بلدیاتی ایکٹ: کمیٹی نے 4 سفارشات پیش کر دیں

    پنجاب بلدیاتی ایکٹ: کمیٹی نے 4 سفارشات پیش کر دیں

    لاہور: پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ 2021 پر پارلیمانی ترمیمی آرڈیننس کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع نے کہا ہے کہ کمیٹی کو ابھی تک 4 اہم سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے لیے ایف اے کی شرط ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ن لیگ اور مسلم لیگ ق کی ڈپٹی کمشنر کے اختیارات بھی ختم کرنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار نہ کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کی بجائے ایک ہی روز کرائے جائیں۔

    راہ حق پارٹی کی پنجاب کونسل میں کم از کم ایک مستند عالم دین رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    رکن پنجاب اسمبلی فاروق امان اللہ دریشک نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ممبران کی سفارشات کے بعد اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • 2 کروڑ لینے کے الزام پر کامران بنگش کا ارباب محمد علی کو 50 کروڑ کا نوٹس

    2 کروڑ لینے کے الزام پر کامران بنگش کا ارباب محمد علی کو 50 کروڑ کا نوٹس

    پشاور: 2 کروڑ لینے کے الزام پر کامران بنگش نے ارباب محمد علی کو 50 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے صوبائی وزیر کامران بنگش پر 2 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا۔

    کامران بنگش نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، کامران بنگش نے اس سلسلے میں کہا کہ محمد علی کو 50 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ہتک عزت کے ساتھ کریمنل کیس بھی کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ارباب محمد علی نے مجھ پر 2 کروڑ روپے لینے کا من گھڑت الزام لگایا، بلدیاتی الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، اس لیے ارباب محمد علی پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں۔

    میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر پر 5 کروڑ، کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام

    قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے 10 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے امیداروں کو ٹکٹ جاری کیے، 10 میں سے 9 اراکین نے رضوان بنگش کو ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

    کامران بنگش نے نوٹس میں کہا ہے کہ ارباب محمد علی جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔

  • متھرا، پشاور: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

    متھرا، پشاور: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

    پشاور: الیکشن کمیشن نے پشاور کے علاقے متھرا میں پاکستان تحریک انصاف کے میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور کی تحصیل متھرا کے میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، متھرا سے ابتدائی نتائج کے مطابق جے یو آئی کے فریداللہ کامیاب قرار پائے تھے۔

    فرید اللہ کی کامیابی جماعت اسلامی کے افتخار احمد نے چیلنج کی تھی، وکیل درخواست نے کہا تھا کہ پولنگ کے روز شدید بدنظمی رہی، اور متھرا کے بہت سے پولنگ اسٹیشنز سے عملہ غائب ہو گیا تھا۔

    وکیل حسن جاوید نے مؤقف اختیار کیا کہ ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی کو واضح برتری حاصل تھی، لیکن الیکشن کی اگلی صبح تک نتائج آتے رہے اور رزلٹ تبدیل ہو گیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    الیکشن کمیشن نے درخواست پر ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دیے، اور دونوں افسران کو ریکارڈ سمیت 29 دسمبر کو طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں بھی میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا ہے، جب کہ مردان میں میئر کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، ری کاؤنٹنگ کی درخواست جے یو آئی ف نے دی تھی۔

    ہری پور کی تحصیل غازی میں چیئرمین کی نشست پر مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز سامنے آ گئیں، آزاد امیدوار خیام نے الزام لگایا ہے کہ لیگی سینیٹر صابر شاہ نے بھتیجے کو جتوانے کے لیے دھاندلی کروائی۔