Tag: بلدیاتی ضمنی انتخابات

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں پھر تیر چل گیا، بلاول بھٹو کامیابی پر اظہار تشکر

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں پھر تیر چل گیا، بلاول بھٹو کامیابی پر اظہار تشکر

    کراچی : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں پھر تیر چل گیا اور بی بی شہید کے جیالے جیت گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور جیالوں کو شاباشی دی۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بی بی شہید کے جیالے جیت گئے، بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام نے پھر نفرت ،تقسیم کی سیاست مسترد کرکے عوامی خدمت کو چنا، کراچی میں پی پی امیدواروں کا بڑے مارجن سے جیت کرسوئپ کرنا تاریخی پیشرفت ہے، یقین ہے پیپلز پارٹی کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں اور امتحان لائی ہے، آپ کو محدود وسائل ،زیادہ مسائل کا سامنا ہوگا، مسائل کا حل پارٹی ویژن کا نفاذ اور آپ کی محنت ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخاب کا میدان پیپلزپارٹی نے مار لیا

    خیال رہے کراچی کی 10 بلدیاتی اور ایک کنٹونمٹ کی نشست پر انتخابات میں 9 نشستیں لے کر پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔

    شہر قائد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 4 چیئرمین اور 4 کونسلر اور ایک وائس چیئرمین کی نشست حاصل کی۔

  • کراچی میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ،  136 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    کراچی میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ، 136 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    کراچی : شہر قائد میں 14 نومبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کل ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسکیم بھی جاری کی گئی ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ کے مختلف اضلاع میں 32 کونسل کی 33 مختلف نشستوں کیلئے کل الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا، صوبہ بھر میں 290 پولنگ اسٹیشن پر 463523 ووٹر حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

    کراچی میں 167 پولنگ اسٹیشنز میں سے 136 کو انتہائی حساس ، اور 26 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم پولنگ اسٹیشنز ، یو سی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 اسٹیشنز اور یو سی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں 31 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

    انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ان اسٹیشن پر 16 سے 18 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس کے مطابق پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، مجموعی طور پر77 امیدواروں میں سے نوٹیفکیشن کے تحت 40 امیدوار سندھ بھر میں بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 4 نشستیں ایسی تھی ، جس پر صوبہ بھر میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے امیدوار نان فائلنگ کے زمرے میں آتے ہیں سامان کی ترسیل کا مرحلہ الیکشن قواعد کے مطابق شروع کیا جائے گا۔

  • چار صوبائی اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    چار صوبائی اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: سندھ کے 4 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی، خیرپور، حیدرآباد میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، خیرپور اور حیدرآباد میں بلدیاتی ضمنی انتخاب5 نومبر کو منعقعد ہونگے۔ چار صوبائی اضلاع کے لیے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    مذکورہ اضلاع کی یونین کونسلزکی4 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہونگے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 10 اکتوبرکو وصول کیے جائیں گے۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ سندھ بھر میں یوسی چیئرمین کی 9، وائس چیئرمین کی 16 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

    سندھ بھر میں مجموعی طور پر 74 جنرل نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اکتوبر تک جمع کروانے ہوں گے۔سندھ میں 812 مخصوص بلدیاتی نشستوں پر بھی ضمنی الیکشن ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے 29 اضلاع میں خالی مخصوص بلدیاتی کونسلز کا شیڈول بھی دے دیا ہے، خالی مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں جب کہ انتخاب 20 اکتوبر کو ہوگا۔