Tag: بلدیاتی نظام

  • پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کا نیا بل منظور: نئی تاریخ رقم کر دی، عثمان بزدار

    پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کا نیا بل منظور: نئی تاریخ رقم کر دی، عثمان بزدار

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کا نیا بل منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں جس پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، بل نامنظور کے نعرے لگائے اور بنچوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

    بل کی منظوری پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آج ہم نے فرسودہ بلدیاتی نظام ختم کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، نئے بلدیاتی نظام سے پنجاب میں واضح تبدیلی نظر آئے گی، ماضی کے بلدیاتی ادارے عوامی مسائل حل کرنے میں نا کام رہے تھے۔

    انھوں نے نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری پر ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حقیقی معنو ں میں بلدیاتی اداروں کو خود مختاری دی جائے گی، 8 ماہ میں نیا بلدیاتی نظام لا کر عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ہم باتیں نہیں کام کرتے ہیں اور کر کے دکھاتے ہیں۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وزیر اعظم نے پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا وعدہ کیا تھا، آج الحمدلله پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی نظام کا بل منظور کر لیا، پنجاب حکومت کپتان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے، ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایڈمنسٹریٹر کا تقرر ہوگا، بلدیاتی الیکشن ہونے تک تمام معاملات ایڈمنسٹریٹر چلائے گا، پنجاب حکومت کا 33 فی صد بجٹ بلدیاتی حکومت کو جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے دن سے باتیں کی جا رہی ہیں کہ آج جا رہا ہوں کل جا رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی ارکان کا مجھ پر اعتماد ہے، اعتماد کی بنیاد پر مجھے بہ طور وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں ہٹایا جائے گا۔

  • پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

    پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں نئےبلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کا آغاز ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ آج ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔ حکومت نے بلدیاتی نظام بل کی منظوری کے لیےتیاریاں کرلیں۔

    نئے بلدیاتی نظام پر بل کی منظوری کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کا آغاز ہوجائے گا۔

    حکومت کی جانب سے منگل کے روز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2019 تمام قانونی مراحل سے گزر کر اسمبلی میں پیش ہو رہا ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف نچلی سطح پرعوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ اپنے علاقے کے مسائل اپنی دہلیز پرحل کرسکیں گے۔

    صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراضات حقائق کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کی ہے، توقع ہے کہ اپوزیشن بھی مثبت رویہ اپنائے گی۔

  • بلدیاتی بل 2019 اسمبلی میں پیش کریں گے: وزیر قانون پنجاب

    بلدیاتی بل 2019 اسمبلی میں پیش کریں گے: وزیر قانون پنجاب

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل 2019 اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی بل اسمبلی میں پیش کریں گے، توقع ہے کہ اپوزیشن اقتدار نچلی سطح تک منتقلی کے لیے مثبت رویہ اپنائے گی۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی مفاد عامہ کی قانون سازی میں سب سے آگے ہے، قانون سازی آئین اور اسمبلی رولز کے تحت کی جاتی ہے، اپوزیشن کے دباؤ سے قانون سازی سے دست بردار نہیں ہو سکتے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بلدیاتی بل 2019 سے متعلق اعتراضات حقائق کے منافی ہیں، یہ بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی

    راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے، اس لیے بل کے سلسلے میں ان سے مثبت رویے کی امید رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون برائے مذہبی امورسید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ بارشوں و ژالہ باری سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت نے بورڈ آف ریونیو اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا: راجہ بشارت

    نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا: راجہ بشارت

    لاہور: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اقتدار کو صحیح معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنی میڈیا بریفنگ میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے گا، نئےنظام میں عوام اپنے فیصلوں سے پیسے خرچ کرتے ہیں، نئے نظام سے اختیارات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں گے، شہری علاقوں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی.

    [bs-quote quote=”نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کے وژن کےعین مطابق ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر قانون پنجاب”][/bs-quote]

    راجہ بشارت نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کا پیسہ عوام پرہی خرچ ہوگا، اقتدار کو صحیح معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کرنا چاہتے ہیں، نیا بلدیاتی نظام وزیراعظم کے وژن کےعین مطابق ہے.

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنے ہاتھوں سے پیسہ خرچ کریں، کوشش ہے کہ بجٹ سیشن سے پہلے یہ نظام لےکرآئیں.

    مزید پڑھیں: معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں‘ راجہ بشارت

    راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بااختیار بنانا ہے، بلدیاتی نظام سے متعلق ایک قدم آگے بڑھے ہیں، نئے بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، نئے بلدیاتی نظام پروزیراعظم کی رہنمائی حاصل رہی، عوام کوفیصلہ سازی میں شامل کرنااور بااختیار بنانا ہے.

  • مقامی حکومتوں کانیاماڈل منفرداورعوام دوست ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    مقامی حکومتوں کانیاماڈل منفرداورعوام دوست ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سسٹم سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں عوام کو مضبوط بنانے والے بلدیاتی نظام کی بات کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نئے لوکل باڈی نظام کے لیے ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعظم کےمشیربرائےاسٹیبلشمنٹ ارباب شہزادکی بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کانیاماڈل منفرداورعوام دوست ہوگا، نیاماڈل حقیقی معنوں میں اختیارات کاارتکازختم کریگا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیاحکومتی ماڈل مقامی سطح پرعوام کومضبوط اوربااختیاربنائےگا۔ بتدریج عوامی شراکت داری پرمبنی جمہوریت کی طرف بڑھ رہےہیں  جس سے مقامی سطح پرمسائل کےحل سےعوام کی بےچینی،مایوسی ختم ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نچلی سطح پرعوام کی فلاح وترقی کاایک مکمل،قابل عمل پلان ہوناچاہئے۔

    وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں کہا کہ نیالوکل گورنمنٹ ماڈل بل کی صورت میں اسمبلی سےپاس کیاجائے گا اور اس کے بعد اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے حکومت سازی کے تین ماہ مکمل ہونے پر آئندہ پانچ سال کے لیے ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آئندہ 3سال میں پشاور میں 3میگاپارکس کاقیام عمل میں لانے ،حیات آبادکرکٹ اکیڈمی بنانے سمیت متعدد زشہری اور دیہی نوعیت کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا

    کےپی حکومت کے منصوبوں میں 4 ہزاریوتھ کونسلر،4ہزارخواتین کوولیج کونسل لیول پربااختیاربنانا اور عوامی احتساب،خدمات کے لئے سیاسی پارٹیوں سے 120 میئر کا انتخاب  بھی شامل ہے۔

  • بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘عبدالعلیم خان

    بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘عبدالعلیم خان

    لاہور: صوبائی وزیربرائے بلدیات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت بلدیات کے اداروں کی خیر خواہ نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئروزیرعبدالعلیم خان سے چنیوٹ، بھوآنہ کے بلدیاتی چیئرمینوں نے ملاقات کی۔

    چنیوٹ کے چیئرمین مہرخالد نے کونسلرزسمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ بھوآنہ کے چیئرمین مہرارشد اور وائس چیئرمین تنویرگجربھی کھلاڑی بن گئے۔

    صوبائی وزیربرائے بلدیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پربلدیاتی چیئرمینوں کا خیرمقدم کیا،14بلدیاتی چیئرمین، مختلف میونسپل کارپوریشنوں کے میئرپہلے ہی شامل ہوچکے۔

    اس موقع پرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نئے نظام میں منتخب اراکین کومالیاتی، انتظامی اختیارات دیں گے۔

    صوبائی وزیربرائے بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت بلدیات کے اداروں کی خیرخواہ نہیں تھی، صوبے سے مزید بلدیاتی چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

    عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبرمیں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے، عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹھوس بنیاد پر نتائج کی حامل پالیسیاں سامنے لائیں گے، 70 سال سے موجود خرابیوں کو مستقبل میں درست کریں گے، سرکاری نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

  • وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، سعید غنی

    وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، سعید غنی

    کراچی: وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر فیصلہ کر لیں تو حکومت دو دن بھی نہیں چل سکتی، وفاقی حکومت دوسروں کے کاندھوں پر کھڑی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی مضبوطی اور جمہویت کی بات کرتے ہیں، ہم نے سندھ میں حکومت کسی سے مانگ کر نہیں بنائی، سندھ حکومت مضبوط ہے، کسی کے سہارے نہیں کھڑی۔

    [bs-quote quote=”ہم نے منتخب نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
    مانتا ہوں کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سعید غنی” author_job=”صوبائی وزیرِ بلدیات”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ہدایت ہے بلدیاتی مسائل کا حل نکالا جائے، کہیں نہیں لکھا کہ پورے ملک میں بلدیاتی نظام ایک جیسا ہو، بلدیاتی نظام بنانا صوبائی حکومت کی صوابدید ہے، وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

    سعید غنی نے کہا کہ جب خدمت کرتے ہیں تو اعزازیہ بھی ملنا چاہیے، ہم نے منتخب نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، یقین دلاتا ہوں جہاں پی پی نہیں جیتی وہاں بھی کام ہوگا، ماضی کے مقابلے میں زیادہ کام ہوگا اور پورے سندھ میں ہوگا۔

    وزیرِ بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) اور دیگر اداروں کے بورڈز میں تبدیلی زیرِ غور ہے، اداروں کے بورڈز میں ماہرین کا شامل ہونا ضروری ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی


    صوبائی وزیر نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، غیر قانونی تعمیرات کی نشان دہی کریں، ہم کارروائی کریں گے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایس بی سی اے افسران ملوث ہوئے تو ان کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

    پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر سعید غنی نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا معاملہ نہیں، وفاق کو چاہیے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کا معاملہ حل کرے، تجاوزات کے خلاف میئر کے اقدام کو سراہتا ہوں۔

  • نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

    نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق تجاویزکا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا.

    عثمان بزدار نے کہا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے  عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائےگا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے.


    پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار


    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اور وہی اس میں بااختیارہوں گے، نیا نظام موجودہ اسٹیٹس کو ختم کرے گا.

     واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی ور پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • وفاقی حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، سعید غنی

    وفاقی حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، سعید غنی

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں بلکہ پی ٹی آئی اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، حکومت کو ڈیم بنانے کیلئے کوئی بہتر طریقہ ڈھونڈنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں اسٹریٹ چلڈرن مسائل اور انکے حل کے عنوان پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگرمسائل کی طرح اسٹریٹ چلڈرن کا مسئلہ بھی بہت اہم ہے، غربت اورغیرمعیاری تعلیمی ادارے مسائل بڑھا رہے ہیں۔

    سعید غنی نے کہا کہ بھکاری مافیا بچوں کو جان بوجھ کر معذور کرکے بھیک منگوانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اسٹریٹ چلڈرن اہم مسئلہ ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غربت اور ناقص تعلیمی ادارے ہیں۔

    کراچی سے اے آر وائی نیوز کی نمائندہ عمبرین الطاف کے مطابق تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہیں بلکہ پی ٹی آئی اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، ڈیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈیم بنانے کیلئے کوئی بہتر طریقہ ڈھونڈنا چاہیئے۔

     سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے مردہ کتا برآمد ہونے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مرا ہوا جانور ملنا باعث تشویش ہے اس پر سخت کارروائی ہوگی، کوشش کررہا ہوں کہ لوگ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ جن بلدیاتی اداروں کے سربراہ صحیح کام نہیں کرپائے تو انہیں گھر بھیج دوں گا۔ دو روزہ تقریب میں کراچی کی مختلف جامعات کے طالب علموں نے حصہ لیا اور اپنی تقاریر کے ذریعے اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل پر پر روشنی ڈالی۔

  • بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کے ساتھ جوابدہ بھی بنائیں گے: علیم خان

    بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کے ساتھ جوابدہ بھی بنائیں گے: علیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ ضلعی چیئرمین اپنے علاقوں میں جانے کو تیار نہیں ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کے ساتھ ساتھ جوابدہ بھی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان بلدیاتی نظام سے خوش نہیں، تبدیلی چاہتے ہیں۔ قانون کے مطابق بلدیاتی نظام کو تبدیل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ضلعی چیئرمین اپنے علاقوں میں جانے کو تیار نہیں ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کے ساتھ ساتھ جوابدہ بھی بنائیں گے۔ بلدیاتی نظام سے متعلق سفارشات پر وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

    علیم خان نے کہا کہ بلدیاتی حکومت میں 90 فیصد مسلم لیگ ن کے لوگ ہیں، مسلم لیگ ن کے لوگ ہی اختیارات سے متعلق پریشان ہیں۔ تمام لوگوں کو اختیارات دیں گے۔ میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ بلدیاتی انتخاب میں تمام جماعتیں حصہ لیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بلدیاتی نظام کو با اختیار اور مالی خود مختاری دینا ہے، نئے نظام میں یو سی، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کونسل کو بااختیار بنائیں۔ حمزہ شہباز نظام کو ٹھیک کر دیتے تو آج ایسا نہیں ہوتا۔

    وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی چیئرمین عمران خان میئرز کا چناؤ کریں گے، نو منتخب ایم این ایز، ایم پی ایز اپنے حلقوں میں میئر کی مہم چلائیں گے۔ عوام سیاسی لوگوں کو اپنی ترجمانی کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ منشور میں بلدیاتی نظام سے متعلق تمام معلومات درج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو بلائیں گے مشاورت کریں گے۔ پوچھیں گے 2001 بلدیاتی نظام میں کیا کمی بیشیاں تھیں۔ تمام نظام کو ایک چھتری کے نیچے لانا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم میں 50ہزار پودے ذاتی حیثیت میں لگاؤں گا، پچاس ہزار پودوں کی قیمت خود برداشت کروں گا۔