Tag: بلدیہ اتحاد ٹاؤن

  • کراچی : 14 سالہ لڑکے  کی خودکشی ، مرنے سے قبل  ویڈیو پیغام  موبائل فونز ریکارڈ

    کراچی : 14 سالہ لڑکے کی خودکشی ، مرنے سے قبل ویڈیو پیغام موبائل فونز ریکارڈ

    کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں چودہ سالہ لڑکے نے والد کے پستول سے خود کو گولی مارلی اور مرنے سے قبل اپنا ویڈیو پیغام بھی موبائل فونز پر ریکارڈ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں چودہ سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکے نے اپنے والد کے پستول سے خود کوگولی ماری، خودکشی کے وقت لڑکا گھر پر اکیلا تھا اور مرنے سے قبل اپنا ویڈیو پیغام بھی موبائل فونز پر ریکارڈ کیا تھا۔

    پولیس نے ضابطہ کارر وائی کیلئےلاش کواسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

    مزید پڑھیں : کراچی : 12 سالہ لڑکے کی پراسرار موت، پھندا لگی لاش ملی

    اتحاد ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا جو کہ متوفی کے والد کا بتایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی تھی ، متوفی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس نے مجھ سے کبھی کسی پریشانی کا ذکر نہیں کیا۔

  • کراچی : کھیل کے دوران گاڑی میں چھپنے والا3 سالہ بچہ  دم گھٹنے سے جاں بحق

    کراچی : کھیل کے دوران گاڑی میں چھپنے والا3 سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق

    کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کھیل کےدوران گاڑی میں چھپنے والا تین سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ بچےکی شناخت 3سالہ عثمان کے نام سے ہوئی.

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا تھا کہ کل شام دوبچےگلی میں کھیل رہے تھے، ایک گاڑی میں چھپ گیا۔

    فیضان علی نے بتایا کہ ایک بچےکو زندہ حالت میں نکالاگیا ہے، بچے گیرج میں کھیلنےکیلئےجاتےتھے، ممکن ہےبچےکھیلتےہوئےگاڑی کی ڈگی میں بندہوگئے ہوں تاہم دوسرے بچے کی حالت بہتر ہوتے ہی بیان قلمبند کریں گے۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ بچہ گزشتہ شام سےگاڑی میں بندتھا، آج تلاشی کےدوران لاش ملی، واقعہ حادثہ لگتاہے تاہم مزیدتحقیقات جاری ہے۔

  • بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

    کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ کا بہنوئی تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے سالی اور اس کے کرایہ دار کو قتل کیا۔

    اس سے قبل شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔