Tag: بلدیہ ٹاون

  • کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی(26 جولائی 2025): بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     مقدمہ تپیدار سب ڈویژن بلدیہ ٹاؤن کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ نامزد اور نامعلوم شر پسند عناصر کیخلاف درج کیا گیا، متن کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ افسران، ملازمین کے ہمراہ غیرقانونی تعمیرات مسمار کررہا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق اس آپریشن کے دوران اچانک 10 سے 15 صورت شناس افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر آگئے، ایک شخص جس کے ہاتھ میں پستول تھا اسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں، مسلح شخص نے گالم گلوچ کی اور کام بند نہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی۔

    تپیدار سب ڈویژن نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے ہجوم کو بھگانے کی کوشش کی تو فاروق شاہ اور اختر آئے، فاروق شاہ اور اختر نے ہجوم کو مشتعل کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک شخص کو اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے پکڑلیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پکڑےگئے شخص کا نام بعد میں گل نواز معلوم ہوا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے، اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے پکڑے گئے شخص کو تھانہ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اندھی گولی کا نشانہ بننے 7 سالہ اقصیٰ دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو روز قبل اندھی گولی سے زخمی ہونے والی کمسن بچی اقصیٰ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت کی طالبہ 7 سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث موت واقع ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ کمسن مقتولہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ جناح اسپتال کے مردہ خانے میں اقصیٰ کا پورسٹ مارٹم جاری ہے، جس کی رپورٹ آنے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بچی اقصیٰ کے قتل کیس کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی جبکہ مقدمے دہشت گردی کی دفعہ شال کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مقتولہ کو 100 گز کے فاصلے سے گولی لگی تھی، بچی کے جسم سے نکلنے والے سکے کا فرانزک ٹیسٹ کرائیں گے۔

    مقتول بچی کے والد محمد سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے علاج میں این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز نے کسر نہیں چھوڑی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اقصیٰ کو لگایا جانے والا خون منہ اور ناک سے خارج ہو رہا تھا۔

    اقصیٰ کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے کہا تھا کہ خون کا خراج رکنا ضروری ہے جس کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

    محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے اور واقعے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، اگر ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آیا اور سزا نہیں ہوئی تو وہ دوبارہ ایسی حرکت کرے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پہلی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو اندھی گولی کا نشانہ بنی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے اقصیٰ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا مگر اُس کی طبیعت سنبھالے میں ہی نہیں آرہی تھی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

  • کراچی فائرنگ میں ایک ہلاک، منگھوپیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن

    کراچی فائرنگ میں ایک ہلاک، منگھوپیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن

    کراچی: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جان بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ لیاقت آباد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال پر کارروائی کےدوران ٹارگٹ کلنگ اوردیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

    قانون نافذ کرنیوالےاداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال پر چھاپہ مارگیا ہے۔ چھاپے میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،دیگرجرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کاتعلق سیاسی جماعت سےہے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ادھرمنگھو پیر میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی ہے، جس میں متعدد افراد کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جس میں خواتین سرچر سمیت 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رینجرز نے گرفتار کئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    بلدیہ ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں سرفراز نامی شخص کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رات گئے ایس پی سی آئی ڈی خرم وارث کےگھرپرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی ایف آئی آر محافظ خرم وارث کی مدعیت میں درخشاں تھانےمیں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ مقدمےمیں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ نا ظم آبا د میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کا کارکن جبران جان بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ کورنگی صنعتی ایریا اور کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بھی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہو نے والوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر ہو نے والے بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح بلدیہ ٹاون میں حساس ادارے کے ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد مواچھ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ، لیاری اور ملیر میں بی ایل اے کا نیٹ ورک موجود ہے اور فورسز پر حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بی ایل اے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی: بلدیہ میں حساس اداروں کی گاڑی پر بم حملہ، 4افراد زخمی

    کراچی: بلدیہ میں حساس اداروں کی گاڑی پر بم حملہ، 4افراد زخمی

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں حساس ادارے کے ٹرک کے قریب بم دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4شہری زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ سے شہر میں داخل ہونے والے حساس ادارے کے ٹرک کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 4 سے 5شہری زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے خوف وہراس پھیل گیا، زخمی شخص دھماکا کچرا کنڈی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔

    دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دہشتگردوں کا حدف اس مقام سے گزرنے والے حساس ادارے کا ٹرک تھا تاہم ٹرک دھماکے سے کچھ لمحے پہلے جائے وقوعہ سے گزر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک اور اس میں سوار اہلکار محفوظ رہے۔

    ایس پی بلدیہ پولیس اور حساس اداروں نے شواہد کی روشنی میں واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں، دوسری جانب گلشن حدید میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے روشن علی کو قتل کردیا۔

  • کراچی فائرنگ:پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق چارزخمی

    کراچی فائرنگ:پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق چارزخمی

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران سیاسی کارکن اور پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاون سات نمبر میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما رزاق بونیری کی دکان پر نامعلوم افرادنے دستی بم حملہ کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار خان محمد اور عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے اور ایک راہگیر زخمی ہوا اور دکان کو بھی نقصان پہنچا۔

    ترجمان اے این پی کے مطابق بلدیہ ٹاون کے رہنما اور پی ایس91کے امیدوار عبدالرزاق بونیری کی سعید آباد بلاک جے میں واقع بیٹری دکان پر حملہ،ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ کی گئی ،سینیٹر شاہی سید نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    بلدیہ ٹاون ہی کے علاقے مواچ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں دو افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے مقتولین کی شناخت شفیق محمد اور امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، ادھر بلدیہ ٹاون کے ہی علاقے رشید آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قاری جعفر نامی شخص کو ابدی نیند سلادیا،پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے قاری جعفر پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن تھے ۔

    اورنگی ٹاون بارہ نمبر میں چمچہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قمر الدین نامی شخص لقمہ اجل بنا۔اورنگی مومن آباد اور بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔