Tag: بلدیہ ٹاون ٹریفک حادثہ

  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی

    کراچی:  بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد دس ہوگئی۔

    تیز رفتاری نے متعدد افراد کی زندگی کو بریک لگا دیا، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر گاڑی سے ٹکرا گیا، جس نے ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی زندگی چھین لی۔

    متاثرہ خاندان پکنک منا کر واپس آرہے تھا کہ تیز رفتار ڈمپر گاڑی سے ٹکرا گیا، واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے ایمبولینسوں کے ذریعے ہلاک اور زخمی افراد کو سول اسپتال پہنچایا۔

    ٹریفک حادثے میں زخمی پندرہ سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی۔

    متاثرہ خاندان کا آبائی تعلق دولت پور پنجاب سے تھا۔