Tag: بلوچستان

  • بلوچستان میں معصوم بچوں کو دہشت گرد بنانے کا انکشاف

    بلوچستان میں معصوم بچوں کو دہشت گرد بنانے کا انکشاف

    راولپنڈی : بلوچستان میں معصوم بچوں کو دہشت گرد بنانے کا انکشاف سامنے آیا، ملک دشمنوں کے سہولت کار مذموم مقاصد کیلئے بچوں کااستعمال کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان انمول قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے اور منفرد جغرافیائی خصوصیات اسے خاص بناتے ہیں، ایسے میں سی پیک جیسا گیم چینجر منصوبہ دشمن کی آنکھ میں نوکیلے خنجر کی طرح پیوست ہوچکا ہے۔

    صوبے کے امن کو نقصان پہنچانے کے لیے ملک دشمنوں کی گھناونی سازشیں بے نقاب ہورہی ہے، بلوچستان میں مذموم مقاصد کے حصول کے لیے خواتین اور بچوں کو بھی دہشت گردی کی آگ کا ایندھن بنایا جارہا ہے.

    بچوں سے قلم اور کتابیں چھین کر بم بنانے اور ہتھیار چلانے کی تربیت دی جارہی ہے، ماہر بلوچ کی خو دکش حملے کی تیاری کے دوران گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے دہشت گردوں نے بچوں سے ان کی معصومیت بھی چھین لی ہے۔

    پنگجور کا تیرہ سال کا معصوم عبدالرزاق بھی اس گھناؤنی سازش کا شکار ہوا، عبدالرزاق نے ایف سی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    13 سال کےعبدالرزاق کو گمراہ کرکے غلط راستے پر ڈال دیا گیا، چھوٹی عمر میں عبدالرزاق کو ہتھیار چلانا بم بنانا سکھایا گیا۔

    دشمنوں کی جانب سے بچوں کو بہکا کر ملک دشمن بنایا جارہا ہے، پڑھنے لکھنے اورکھیلنے کی عمر میں دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی فورسزامن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے میں سرگرم ہے۔

  • سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

    دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

    سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سبی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

    میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت فورسز کی استعداد بڑھانے میں معاونت کرے گی، دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

    دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ میں بارش کا امکان

    کوئٹہ میں بارش کا امکان

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش جبکہ ہرنائی، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سبی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں 11، دالبندین میں 9، قلات میں 4، زیارت اور ژوب میں 3، 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 6، ژوب میں 3، دالبندین میں 2 اور قلات اور نوکنڈی میں 1، 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے لیے 100 ملین ڈالر منظور

    بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے لیے 100 ملین ڈالر منظور

    کوئٹہ: عالمی بینک کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو 100 ملین ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو سیلاب زدہ علاقوں میں زراعت، روزگار اور گھروں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ورلڈ بینک کی جانب سے بلوچستان کو آسان شرائط پر 100 ملین ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی گئی۔

    مذکورہ قرض کی پیشکش صوبے میں سیلاب زدہ علاقوں میں زراعت، روزگار اور گھروں کی بحالی کے لیے کی گئی۔

    عالمی بینک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی بینک نے بحالی اور تعمیر نو کے لیے معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

    ملاقات میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل محدود جبکہ تباہی لا محدود ہے، پہلے دن طے کیا تھا قرض بھی لینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے مگر ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

  • 5 سالہ بچی کی جبری شادی، وفاقی شرعی عدالت کا از خود نوٹس

    5 سالہ بچی کی جبری شادی، وفاقی شرعی عدالت کا از خود نوٹس

    اسلام آباد: بلوچستان میں 5 سالہ بچی سے جبری شادی پر وفاقی شرعی عدالت نے از خود نوٹس لے لیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 5 سالہ بچی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے بلوچستان میں 5 سالہ بچی سے جبری شادی پر از خود نوٹس لے لیا، 5 سالہ بچی کی جبری شادی کا واقعہ بلوچستان کے علاقےخضدار میں رپورٹ ہوا تھا۔

    وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا واقعہ ہماری شریعت کے سخت خلاف ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، 5 سالہ بچی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    شرعی عدالت نے بلوچستان حکومت سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس شریعت کورٹ نے بچوں کی شادی کو غیر اسلامی و آئین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

  • کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، زیارت میں درجہ حرارت 5 اور قلات میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا اور کسی علاقے میں بارش کا امکان نہیں۔

    کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیارت میں درجہ حرارت 5 اور قلات میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بلوچستان میں موسم سرد، زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ

    بلوچستان میں موسم سرد، زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ

    صوبہ بلوچستان میں موسم سرد ہوگیا، زیارت میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں 2 اور کوئٹہ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

  • وبائی امراض کا شکار بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے اہم فیصلہ

    وبائی امراض کا شکار بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے اہم فیصلہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی خراب صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے سیلاب زدہ اضلاع کے لیے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹرز کی بھرتی آئندہ ہفتے مکمل ہو جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 61 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی عارضی بنیاد پر کی جا رہی ہے، 61 مرد اور خواتین میڈیکل آفیسرز 6 ماہ بلوچستان میں تعینات رہیں گے۔

    علاوہ ازیں 25 مرد اور 36 خواتین کنٹریکٹ ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم اوز بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں رواں ہفتے جوائننگ دیں گے، بلوچستان حکومت کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو گریڈ 17 کی مراعات دے گی۔

    ڈاکٹرز صحبت پور، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، کچھی اور جعفر آباد کے فلڈ کیمپس میں تعینات ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تعیناتی صوبے میں صحت کی خراب صورتحال کے پیش نظر کی جارہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔

  • بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

    بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، صوبے میں مزید 75 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے مزید 75 کیسز رپورٹ کیے گئے، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لسبیلہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 30 ہے، کیچ سے 28 اور گوادر سے 17 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان سے ڈینگی کے 4 ہزار 228 کیسز سامنے آئے، سال بھر میں کیچ سے 3 ہزار 91، لسبیلہ سے 575 اور گوادر سے 540 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کہ ادارہ قومی صحت کی جاری کردہ ملک میں سال بھر کے ڈینگی کیسز کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال ملک بھر میں 41 ہزار 746 ڈینگی کیسز سامنے آئے اور 84 اموات ہوئیں۔

    قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈینگی کا سب سے زیادہ پھیلاؤ صوبہ سندھ میں رہا، سندھ میں 12 ہزار 947 کیسز اور 43 اموات ہوئیں۔

    خیبر پختونخواہ میں 11 ہزار 613 ڈینگی کیسز اور 9 اموات، پنجاب میں 9 ہزار 410 کیسز اور 25 اموات، بلوچستان میں 3 ہزار 949 کیسز، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 169 کیسز اور 7 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 677 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔