Tag: بلوچستان آپریشن

  • ن لیگ اور پی پی نے اے این پی کا اعلامیہ کیوں‌ مسترد کیا؟

    ن لیگ اور پی پی نے اے این پی کا اعلامیہ کیوں‌ مسترد کیا؟

    اسلام آباد (18 اگست 2025): وفاقی دارالحکومت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کو ملک کی دو مرکزی سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں جاری اعلامیہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بغیر جاری کیا گیا، نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔

    عرفان صدیقی نے کہا یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں، نیر بخاری، طارق فضل چوہدری اور عرفان صدیقی اعلامیہ پڑھنے کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔

    اعلامیے میں کیا تھا؟


    اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جاری تمام آپریشن فوری بند کیے جائیں، دہشتگردی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کی جائے، سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر فوری امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے، اور ضم اضلاع میں تمام اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ جانی و مالی نقصانات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے عدلیہ کی نگرانی میں ٹروتھ کمیشن بنایا جائے، نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ، غیر قانونی مسلح جتھوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ معدنیات اور وسائل پر صوبوں کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ پر آئین کے تحت عمل کیا جائے اور میڈیا پر پابندیاں ختم کی جائیں۔

    قبل ازیں، کانفرنس سے خطاب میں عرفان صدیقی نے اصل صورت حال کو نظر انداز کرتے ہوئے اعتراض ’بے اثر‘ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں اس حکومت میں شہری حقوق نہیں ہیں، مارشل لا لگا ہوا ہے، مارشل لا ہوتا تو کیا ہم یہاں بیٹھے ہوتے۔

    کانفرنس کے دوران میزبان ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی کے جمہوری کردار پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے پہلے تو بیرسٹر گوہر کی اے پی سی میں عدم شرکت کا شکوہ کیا، اور پھر کہا موجودہ ہو یا سابقہ کسی حکومت نے آئین پر عمل نہیں کیا۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 3 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے 3 اضلاع میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کی  شناخت نیاز عرف گھمن، ظریف عرف شاہجہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشتگرد ہلاک ہوا۔

    رجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز کیساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کا امن، ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی مل گئی

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی مل گئی

    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان میں بڑی کامیابی مل گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق بارہ اور تیرہ مئی کو شمالی بلوچستان کے علاقے جٹ بازار ہوشاب میں کیا گیا آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے، آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کا اہم سرغنہ عصمی عرف وفا ہلاک ہوگیا ہے۔

    عصمی عرف وفا ان چھ ہلاک دہشت گردوں میں شامل ہے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب چیک پوسٹ پر حملے کے دوران ہلاک کیا تھا، دہشت گردوں کا یہ حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد عصمی عرف وفا فورسزاورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھا اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، قتل وغارت اوراغوا کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

    دہشت گردنےاپریل دو ہزار انیس میں مسافروں سےبھری بس پربوزی ٹاپ میں حملہ کیاتھا،اکتوبردو ہزار بیس میں کئی دیگرگاڑیوں کو بوزی ٹاپ پرگھات لگا کرنشانہ بنایاتھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ہوشاب : پاک فوج نے چیک پوسٹ حملہ ناکام بنا دیا، 5دہشت گرد ہلاک

    اس کے علاوہ جون دو ہزار اکیس میں دہشت گرد نےہوشاب میں فورسزکی پوسٹ پرحملہ کیاتھا اور مئی دو ہزار بائیس میں بھی عصمی عرف وفانےہوشاب میں فورسزکونشانہ بنایاتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن اور ترقی کوسبوتاژ نہیں کرنے دیں گی, قوم کے تعاون سے دشمن کی سازشیں ناکام بنادی جائیں گی۔

  • بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلی الماس میں ملنے والی کامیابی انٹیلی جنس کے باعث ممکن ہوئی، بلوچستان میں کالعدم لشکرجھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا جبکہ آپریشن میں کرنل رینک کے سینئرافسر نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان میں کالعدم لشکرجھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا، دہشت گرد ہزارہ برادری کے قتل اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلی الماس میں کامیابی انٹیلی جنس کے باعث ممکن ہوئی، لشکری جھنگوی بلوچستان کالیڈرسلمان بادینی خودکش حملہ آوروں کیساتھ تھا، آپریشن میں ہزارہ برادری اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ والا مارا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی میں ہلاک دونوں دہشت گرد افغان تھے، مجموعی طور پر 4دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں کرنل رینک کے سینئر افسر نے جام شہادت نوش کیا۔

    یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بدینی سمیت چاردہشت گرد مارے گئے، جن میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    راولپنڈی: ایف سی نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق بی آراے،یو بی اے سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، خود کش بمبار سمیع اللہ کا تعلق ایل ای جے سے ہے جب کہ گرفتار ہونے والوں میں دو دہشت گرد محمد خان اور جلال الدین بھی شامل ہیں۔


    اسی سے متعلق: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: تحریک طالبان مالاکنڈ کا نائب امیر ہلاک


    جاری بیان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم یو بی اے سے ہے، دونوں دہشت گرد ریلوے ٹریک بم سے اڑانے میں مطلوب تھے۔

    گرفتار کیے گئے تمام دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ان میں ایل ایم جیز،ایس ایم جیز، بندوقیں، 16 کلو بارود، دستی بم، راکٹ، مارٹر شیل، 15 ہزار سے زائد مختلف راؤنڈز شامل ہیں۔