Tag: بلوچستان عوامی پارٹی کا ’انسانی آنکھ‘ کو استعمال کرنے کا فیصلہ

  • بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابات میں ’انسانی آنکھ‘ کو استعمال کرنے کا فیصلہ

    بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابات میں ’انسانی آنکھ‘ کو استعمال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: صادق سنجرانی کی زیرِصدارت بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ’’انسانی آنکھ“ کو انتخابی نشان کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرِصدارت بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ’’انسانی آنکھ“ کو انتخابی نشان کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پارٹی کے مختلف امور پر مشاورت کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی امور پر بھی مشاورت کی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابی نشان تبدیل کرنے کے لیے رائے لی گئی ۔

    بی اے پی نے انسانی آنکھ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست دے دی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد الیکشن کمیشن حکام سے آج ملاقات کرے گا۔

    پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینئر وزیر نور محمد دمڑ و دیگر وفد میں شریک ہوں گے۔