Tag: بلوچستان فائرنگ

  • کوسٹل ہائی وے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، دفتر خارجہ

    کوسٹل ہائی وے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کوسٹل ہائی وے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے جسے جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ہفتہ وار بریفنگ میں بلوچستان میں پیش آنے والے کوسٹل ہائی وے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بلوچستان دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے جس کو جلد بے نقاب کیا جائے گا،بھارت بلوچستان میں ملوث رہا اس لیے کلبھوشن وہاں سے پکڑا گیا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئےسہولت کاری جاری رکھےگاگزشتہ بریفنگ کےدوران ریمارکس کاغلط مطلب لیاگیا۔ یاد رہے مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب گزشتہ شب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے شناخت کے بعد فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا تمام افرادکوبسوں سے اتار کرقتل کیاگیا۔

    مزید پڑھیں: فوادچوہدری نے کوئٹہ ، حیات آباد اور کوسٹل ہائی وے واقعے کوبہیمانہ قرار دے دیا

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بسوں میں سوار14 افراد کوشہید کیا، شہدا میں پاک بحریہ کے اہلکاربھی شامل ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کوبدنام اور بلوچستان کی ترقی روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارے جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے ، گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • بلوچستان: نامعوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

    بلوچستان: نامعوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

    کیچ: بلوچستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ضلع کیچ میں پیش آیا جہاں نامعوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلر ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    لیویز کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں، تحقیقات کے بعد واقعے کی اصل واجہ معلوم ہوسکے گی۔

    بلوچستان: گوادر میں فائرنگ سے پانچ مزدور جاں بحق، بلاول بھٹو کا اظہار مذمت

    خیال رہے کہ اکتوبر 2016 میں صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب علاقے پروم سے لیویز اہلکاروں کو چھ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔

    واضح رہے کہ اگست 2016 میں ہی صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔