اسلام آباد : ایران نے بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل اور قلات میں ہونے والے واقعات پر مذمتی بیان سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا۔
ترجمان نے کہا کہ موسیٰ خیل میں گھناؤنےدہشتگردحملوں کی شدید مذمت کرتےہیں، 23 شہریوں اور 10 جوانوں کو شہید کیاگیا، پاکستانی حکومت ،عوام ،متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہداکی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اس سے قبل یورپی یونین اوراقوام متحدہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی تھی ، ترجمان انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شہریوں پرحملےنا قابل قبول ہیں۔
ترجمان یورپی یونین خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی نبیلہ مسرالی نے کہا تھا کہم بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے، دہشت گردی اور تشددجمہوریت کی بنیادوں کےلیے خطرہ ہیں۔