Tag: بلوچستان میں زلزلہ

  • بلوچستان میں ایک بار پھر زلزلہ

    بلوچستان میں ایک بار پھر زلزلہ

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایک اور بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، صوبے کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلے سے خوفزدہ ہوکر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ ژوب میں زلزلے کے جھٹکے صبح 4 بجکر 38 منٹ پرمحسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور مرکز ژوب سے 123 کلومیٹر شمال میں تھا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زلزلے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

    گذشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنوب مشرقی علاقےمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے جنوب مشرق میں 45 کلو میٹر دور تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے جنوب مشرق میں 45 کلو میٹر دور تھا۔