Tag: بلوچستان میں قتل

  • بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا، ترجمان صوبائی حکومت

    بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا، ترجمان صوبائی حکومت

    بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو واقعہ ہوا ہے کسی ایک لمحے پر بھی وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بیانیہ بنایا جارہا تھا اور تاثر دیا جارہا تھا، تاثر کو زائل کرنے کیلئے ہمارے پاس جو بھی معلومات تھیں شیئر کی ہیں، بلوچستان حکومت اور ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لےلیا ہے۔

    شاہد رند نے مزید کہا کہ خاتون کا بربریت کےساتھ قتل کیا گیا ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائےگا، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: قتل ہونے والا جوڑا شادی شدہ نہیں تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم کسی کی کردارکشی نہیں چاہتے، بہیمانہ انداز میں قتل ہوا ہے ملزمان کو کٹہرے میں لانا صوبائی حکومت کا کام ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سزائیں دینا صوبائی حکومت کا کام نہیں، عدالتیں ملزمان کو سزائیں دیں گی، پاکستان کے آئین و قانون میں ایسے جرگوں کی کوئی اجازت نہیں ہے، جس سردار کو حراست میں لیا گیا ہے اس کی فوٹیج میں کوئی موجودگی نہیں تھی۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ سردار نے جرگے کی سربراہی کی تھی اسی لیے ریاست نے ایف آئی آر میں نامزد کیا، سردار کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور حراست میں بھی لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-murdered-woman-man-graves-exhumed-post-mortem-cemetery/

  • وزیراعظم کی بلوچستان میں خاتون، مرد کے قتل کی مذمت، وزیراعلیٰ کو تحقیقات کی ہدایت

    وزیراعظم کی بلوچستان میں خاتون، مرد کے قتل کی مذمت، وزیراعلیٰ کو تحقیقات کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کا معاملہ اب ملک کے اعلیٰ ایونوں تک جاپہنچا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے اس سلسلے میں ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اںھیں واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں۔

    قتل ہونے والا جوڑا شادی شدہ نہیں تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    خیال رہے کہ بلوچستان میں سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لاکر قتل کیا گیا تھا، خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج کیا گیا۔

    مرد اور خاتون کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ خاتون اور مرد کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیووائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-couple-incident-accused-sardar-sherbaz-satakzai-2-day-physical-remand/

  • بلوچستان میں قتل خاتون اور مرد کی قبرکشائی، سرجن نے مقتولین کا قبرستان میں پوسٹ مارٹم کیا

    بلوچستان میں قتل خاتون اور مرد کی قبرکشائی، سرجن نے مقتولین کا قبرستان میں پوسٹ مارٹم کیا

    کوئٹہ: ڈیگاری میں قتل کیے گئےخاتون اور مرد کی قبرکشائی کی گئی، پولیس سرجن نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم قبرستان میں کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون اور مرد کی قبرکشائی ہے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پولیس سرجن نے مقتولین کا پوسٹ مارٹم ڈیگاری قبرستان میں کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرد اور عورت کو 4 جون کو قتل کیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید پتا چلا کہ خاتون کو 7 جبکہ مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو قادربخش کول مائن قبرستان میں دفن کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں جوڑے کا قتل : ملزم سردار شیر باز ساتکزئی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج کیا گیا تھا، سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لاکر قتل کیا گیا۔

    مرد اور خاتون کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ خاتون اور مرد کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیووائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-couple-incident-cm-sarfraz-bugti-news-conference/